Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 8

سورة الأحقاف

اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَرَیۡتُہٗ فَلَا تَمۡلِکُوۡنَ لِیۡ مِنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَا تُفِیۡضُوۡنَ فِیۡہِ ؕ کَفٰی بِہٖ شَہِیۡدًۢا بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکُمۡ ؕ وَ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۸﴾

Or do they say, "He has invented it?" Say, "If I have invented it, you will not possess for me [the power of protection] from Allah at all. He is most knowing of that in which you are involved. Sufficient is He as Witness between me and you, and He is the Forgiving the Merciful."

کیا وہ کہتے ہیں کہ اسے تو اس نے خود گھڑ لیا ہے آپ کہہ دیجئے! کہ اگر میں ہی اسے بنا لایا ہوں تو تم میرے لئے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتے تم اس ( قرآن ) کے بارے میں جو کچھ کہہ سن رہے ہو اسے اللہ خوب جانتا ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے وہی کافی ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
افۡتَرٰىہُ
اس نے گھڑ لیا ہے اسے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنِ
اگر
افۡتَرَیۡتُہٗ
گھڑ لیا ہے میں نے اسے
فَلَا
تو نہیں
تَمۡلِکُوۡنَ
تم مالک ہو سکتے
لِیۡ
میرے لیے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
شَیۡئًا
کسی چیز کے
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِمَا
اسے جو
تُفِیۡضُوۡنَ
تم مشغول ہوتے ہو
فِیۡہِ
جس میں
کَفٰی
کافی ہے
بِہٖ
اس کا
شَہِیۡدًۢا
گواہ ہونا
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَبَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمہارے
وَہُوَ
اور وہی ہے
الۡغَفُوۡرُ
بہت بخشنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
افۡتَرٰىہُ
اس نے خود ہی گھڑا ہے اسے
قُلۡ
آپ کہہ دو
اِنِ
اگر
افۡتَرَیۡتُہٗ
میں نے گھڑ لیا ہے اسے
فَلَا
پھر نہیں
تَمۡلِکُوۡنَ
تم اختیار رکھتے
لِیۡ
میرے لیے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
اس کو جو
تُفِیۡضُوۡنَ
تم باتیں بنا رہے ہو
فِیۡہِ
اس کے بارے میں
کَفٰی بِہٖ
کافی ہے وہ
شَہِیۡدًۢا
گواہ
بَیۡنِیۡ
میرے درمیان
وَبَیۡنَکُمۡ
اور تمہارے درمیان
وَہُوَ
اور وہ
الۡغَفُوۡرُ
بے حد بخشنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Or do they say, "He has invented it?" Say, "If I have invented it, you will not possess for me [the power of protection] from Allah at all. He is most knowing of that in which you are involved. Sufficient is He as Witness between me and you, and He is the Forgiving the Merciful."

کیا وہ کہتے ہیں کہ اسے تو اس نے خود گھڑ لیا ہے آپ کہہ دیجئے! کہ اگر میں ہی اسے بنا لایا ہوں تو تم میرے لئے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتے تم اس ( قرآن ) کے بارے میں جو کچھ کہہ سن رہے ہو اسے اللہ خوب جانتا ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے وہی کافی ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ خود ہی اسے بنا لایا ہے۔ آپ ان سے کہئے : اگر میں نے خود بنا لیا ہے تو تم مجھے اللہ (کی گرفت) سے بچانے کی کچھ بھی طاقت نہیں رکھتے۔ جن باتوں میں تم لگے ہوئے ہو اللہ انہیں خوب جانتا ہے۔ میرے اور تمہارے درمیان وہی گواہی دینے کے لئے کافی ہے اور وہ بخش دینے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاوہ کہتے ہیں کہ اُس نے خود ہی اُسے گھڑا ہے؟ کہہ دو اگر میں نے اسے گھڑلیاہے تومیرے لیے ﷲ تعالیٰ سے بچانے کاتم کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے،تم اُس کے بارے میں جوباتیں بنا رہے ہووہ انہیں زیادہ جانتاہے،میرے اور تمہارے درمیان گواہ کے طورپروہی کافی ہے اور وہ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it that they, rather, say, |"He has forged it (the Qur&an) |"? Say, |"If I have forged it, then you do not have any power to help me against Allah. He is well aware of that in which you indulge. He is enough as a witness between me and you, and He is the Most-Forgiving, the Very-Merciful.|"

کیا کہتے ہیں یہ بنالایا ہے تو کہہ اگر میں یہ بنالایا ہوں تو تم میرا بھلا نہیں کرسکتے اللہ کے سامنے ذرا بھی اس کو خوب خبر ہے جن باتوں میں تم لگ رہے ہو وہ کافی ہے حق بتانے والا میرے اور تمہارے بیچ اور وہی ہے بخشنے والا مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو گھڑ لیا ہے ؟ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سے کہیے کہ اگر میں نے اس کو گھڑ لیا ہے تو تم مجھے اللہ (کی پکڑ) سے ذرا بھی نہیں بچا سکتے۔ وہ خوب جانتا ہے جن باتوں میں تم لگے ہوئے ہو۔ } وہ کافی ہے بطور گواہ میرے اور تمہارے مابین اور وہ خوب بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they claim that the Messenger himself has fabricated it? (If so), tell them: “If I have fabricated it, then you have no power to protect me from Allah's chastisement. He knows well the idle talk in which you indulge. He suffices as a witness between me and you. He is Most Forgiving, Most Merciful.”

کیا ان کا کہنا یہ ہے کہ رسول نے اسے خود گھڑ لیا ہے؟9 ان سے کہو ، اگر میں نے اسے خود گھڑ لیا ہے تو تم مجھے خدا کی پکڑ سے کچھ بھی نہ بچا سکو گے ، جو باتیں تم بناتے ہو اللہ ان کو خوب جانتا ہے ، میرے اور تمہارے درمیان وہی گواہی دینے کے لیے کافی ہے 10 ، اور وہ بڑا در گزر کرنے والا اور رحیم ہے 11 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا ان کا کہنا یہ ہے کہ اسے پیغمبر نے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے ؟ کہہ دو کہ : اگر میں نے اسے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے تو تم مجھے اللہ کی پکڑ سے ذرا بھی نہیں بچا سکو گے ۔ ( ٣ ) جو باتیں تم بناتے ہو وہ انہیں خوب جانتا ہے ۔ میرے اور تمہارے درمیان گواہ بننے کے لیے وہ کافی ہے اور وہی ہے جو بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بلکہ یوں کہتے ہیں اس شخص نے یعنی پیغمبر نے اس کو اپنے دل سے بٹ لیا ہے اور کہتا ہے اللہ کا کلام ہے اے پیغمبر کہہ دے اگر میں نے 8 نے (بالفرض) اس کو بٹ لیا ہے تو تم اللہ کے مقابلے میں مجھے کچھ بچا نہیں سکتے وہ خوب جانتا ہے جن باتوں میں تم لک رہے ہو وہ بس ہے گواہ میرے اور تمہارے بیچ میں 1 اور وہی بخشنے والا مہربان ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس کو (پیغمبر نے اپنی طرف سے) گھڑ لیا ہے۔ آپ فرمادیجئے کہ اگر میں نے اسکو (اپنی طرف سے) بنایا ہو تو پھر تم لوگ مجھے اللہ سے ذرا بھی نہیں بچا سکتے ، وہ خوب جانتا ہے تم اس (قرآن کے) بارے میں جو باتیں بناتے ہو۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے ، اور وہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کو آپ نے خود سے گھڑ لیا ہے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اگر میں نے اس قرآن کو خود سے گھڑلیا ہوتا تو کیا تم مجھے اللہ کی پکڑ سے ذرا بھی بچاسکتے تھے۔ تم جو باتیں بنا رہے ہو وہ انہیں خوب اچھی طرح جانتا ہے ۔ اور (کہہ دیجئے کہ) میرے اور تمہارے درمیان گواہی دینے کے لئے اللہ ہی کافی ہے ۔ وہی معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو از خود بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے اس کو اپنی طرف سے بنایا ہو تو تم خدا کے سامنے میرے (بچاؤ کے) لئے کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ وہ اس گفتگو کو خوب جانتا ہے جو تم اس کے بارے میں کرتے ہو۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے۔ اور وہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say they: he hath fabricated it. Say thou: if I have fabricated it, then ye cannot avail me against Allah in aught. He is the Knower of that which ye utter thereof; He sufficeth as a witness between me and you; and He is Forgiving, Merciful.

تو کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس (شخص) نے قرآن گڑھ لیا ہے ؟ آپ کہہ دیجئے کہ اگر میں نے اسے گڑھ لیا ہے تو تم لوگ مجھے اللہ سے ذرا بھی بچا نہیں سکتے ۔ وہ خوب جانتا ہے جو جو باتیں تم قرآن کے باب میں بنا رہے ہو وہی میرے تمہارے درمیان کافی گواہ ہے اور وہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحیم ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو گھڑ لیا ہے؟ کہہ دو کہ اگر میں نے اس کو گھڑا ہے تو تم لوگ مجھے خدا سے ذرا بھی نہ بچا سکو گے اور تم جو سخن سازیاں کر رہے ہو ، وہ ان سے خوب واقف ہے ۔ وہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے کافی ہے اور وہ بڑا ہی بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ کہتے ہیں: اس ( نبی ﷺ ) نے اس ( قرآن مجید ) کو خود گھڑھ لیا ہے ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے ، اگر میں نے اسے گھڑ لیا ہو تب بھی تم اللہ ( تعالیٰ ) کے مقابلے میں میرے حق میں کسی چیز کے مالک نہیں ہو ، جن باتوں میں تم لوگ مشغول ہو وہ اچھی طرح جانتا ہے ، وہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے کافی ہے اور وہ بہت بخشنے والا رحم والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ کہتے ہیں کہ یہ سب اس نے خود ہی بنا لیا ہے۔ فرمادیں کہ اگر میں نے یہ اپنی طرف سے بنا لیا ہو تو تم اللہ کے سامنے میرے بچاؤ کا کچھ اختیار نہیں رکھتے وہ اس بات چیت کو خوب جانتا ہے جو تم اس کے بارے میں کرتے ہو۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے اس (قرآن) کو خود ہی گھڑ لیا ہے ؟ تو (ان سے) کہہ دو کہ اچھا تو اگر میں نے اسے خود گھڑ لیا ہے تو تم مجھے اللہ سے بچانے کی کچھ بھی طاقت نہیں رکھتے وہ تو خوب جانتا ہے ان سب باتوں کو جو تم لوگ اس کے بارے میں بناتے ہو کافی ہے وہ (وحدہ لاشریک) گواہی دینے کو میرے اور تمہارے درمیان اور وہی ہے نہایت درگزر کرنے والا انتہائی مہربان

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ وہ کہتے ہیں کہ اسے ( محمد ) نے خودہی گھڑلیا ہے آپ کہہ دیجئے اگرمیں نے خودبنالیا ہے توتم مجھے اللہ ( کی گرفت ) سے بچانے کی کچھ طاقت نہیں رکھتے ، جن باتوں میں تم لگے ہوئے ہواللہ انہیں خوب جانتا ہے ، میرے اور تمہارے درمیان وہی گواہی دینے کے لیے کافی ہے اور وہ معاف کرنے والا اور رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا کہتے ہیں انہوں نے اسے جی سے بنایا ( ف۱۸ ) تم فرماؤ اگر میں نے اسے جی سے بنالیا ہوگا تو تم اللہ کے سامنے میرا کچھ اختیار نہیں رکھتے ( ف۱۹ ) وہ خوب جانتا ہے جن باتوں میں تم مشغول ہو ( ف۲۰ ) اور وہ کافی ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہ ، اور وہی بخشنے والا مہربان ہے ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ لوگ ( یہ ) کہتے ہیں کہ اس ( قرآن ) کو ( پیغمبر نے ) گھڑ لیا ہے ۔ آپ فرما دیں: اگر اسے میں نے گھڑا ہے تو تم مجھے اللہ ( کے عذاب ) سے ( بچانے کا ) کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے ، اور وہ ان ( باتوں ) کو خوب جانتا ہے جو تم اس ( قرآن ) کے بارے میں طعنہ زنی کے طور پر کر رہے ہو ۔ وہی ( اللہ ) میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے ، اور وہ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس ( رسول ( ص ) ) نے اسے خود گھڑ لیا ہے؟ آپ ( ص ) کہیے کہ اگر میں نے اسے گھڑ لیا ہے تو تم لوگ اللہ کے مقابلہ میں میرے لئے کچھ بھی نہیں کر سکتے ( ذرا بھی مجھے نہیں بچا سکتے ) ( قرآن کے متعلق ) تم جن باتوں میں مشغول ہو وہ ( اللہ ) ان کو خوب جانتا ہے اور وہی میرے اور تمہارے درمیان بطور گواہ کافی ہے اور بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do they say, "He has forged it"? Say: "Had I forged it, then can ye obtain no single (blessing) for me from Allah. He knows best of that whereof ye talk (so glibly)! Enough is He for a witness between me and you! And he is Oft-Forgiving, Most Merciful."

Translated by

Muhammad Sarwar

They say, "(Muhammad) has invented it (Quran) by himself." Say, "Had I invented it, you would not have been able to rescue me from God. He knows best what you say about it. He is our witness and He is All-forgiving and All-merciful".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or say they: "He has fabricated it." Say: "If I have fabricated it, still you have no power to support me against Allah. He knows best of what you say among yourselves concerning it! Sufficient is He as a witness between me and you! And He is the Oft--Forgiving, the Most Merciful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! they say: He has forged it. Say: If I have forged it, you do not control anything for me from Allah; He knows best what you utter concerning it; He is enough as a witness between me and you, and He is the Forgiving, the Merciful.

Translated by

William Pickthall

Or say they: He hath invented it? Say (O Muhammad): If I have invented it, still ye have no power to support me against Allah. He is Best Aware of what ye say among yourselves concerning it. He sufficeth for a witness between me and you. And He is the Forgiving, the Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या ईमान लाने से उन्हें कोई चीज़ रोक रही है) या वे कहते हैं, "उस ने इसे स्वयं ही घड़ लिया है?" कहो, "यदि मैंने इसे स्वयं घड़ा है तो अल्लाह के विरुद्ध मेरे लिए तुम कुछ भी अधिकार नहीं रखते। जिस के विषय में तुम बातें बनाने में लगे हो, वह उसे भली-भाँति जानता है। और वह मेरे और तुम्हारे बीच गवाह की हैसियत से काफ़ी है। और वही बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اس کو اپنی طرف سے بنالیا ہے آپ کہہ دیجئے کہ اگر میں نے اسکو اپنی طرف سے بنایا ہوگا تو پھر تم لوگ مجھ کو خدا سے ذرا بھی نہیں بچا سکتے (6) وہ خوب جانتا ہے تم قرآن میں جو جو باتیں بنا رہے ہو میرے اور تمہارے درمیان میں وہ کافی گواہ ہے (7) اور وہ بڑی مغفرت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یاوہ کہتے ہیں کہ رسول نے اسے خود بنا لیا ہے ان سے فرمائیں کہ اگر میں نے اسے اپنی طرف سے بنالیا ہے تو تم پھر اللہ کی پکڑ سے نہیں بچا سکو گے۔ اس کے بارے میں جو باتیں تم بناتے ہو اللہ ان کو خوب جانتا ہے۔ میرے اور تمہارے درمیان وہی گواہ کافی ہے۔ وہ بڑا بخشنے والا اور نہایت رحم فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ان کا کہنا یہ ہے کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے خود گھڑ لیا ہے۔ ان سے کہو ، اگر میں نے اسے خود گھڑ لیا ہے ، تو تم مجھے خدا کی پکڑ سے کچھ بھی نہ بچا سکو گے ، جو باتیں تم بناتے ہو ، اللہ ان کو خوب جانتا ہے ، میرے اور تمہارے درمیان وہی گواہی دینے کے لئے کافی ہے ، اور وہ بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس شخص نے اس کو اپنی طرف سے بنالیا، آپ فرما دیجیے کہ اگر میں نے اس کو اپنی طرف سے بنالیا تم مجھے اللہ سے ذرا بھی نہیں بچا سکتے، وہ خوب جانتا ہے جن باتوں میں تم رہتے ہو، میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ کافی ہے وہ بڑی مغفرت والا ہے اور بڑی رحمت والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا کہتے ہیں یہ بنا لایا ہے تو کہہ اگر میں بنا لایا ہوں تو تم میرا بھلا نہیں کرسکتے اللہ کے سامنے ذرا بھی اس کو خوب خبر ہے جن باتوں میں تم لگ رہے ہو وہ کافی ہے حق بتانے والا میرے اور تمہارے بیچ اور وہی ہے بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کو اس شخص نے از خود گھڑ لیا ہے آپ فرمادیجئے کہ اگر اس قرآن کو میں نے از خود بنایا ہے تو تم خدا کی گرفت سے مجھ کو ذرا بھی نہیں بچا سکتے تم قرآن کے بارے میں جو باتیں بنا رہے ہو خدا ان کو خوب جانتا ہے میرے اور تمہارے مابین گواہی دینے کا وہی کافی ہے اور وہی بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔