Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 10

سورة محمد

اَفَلَمۡ یَسِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَیَنۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ دَمَّرَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ ۫ وَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ اَمۡثَالُہَا ﴿۱۰﴾

Have they not traveled through the land and seen how was the end of those before them? Allah destroyed [everything] over them, and for the disbelievers is something comparable.

کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر اس کا معائنہ نہیں کیا کہ ان سے پہلے کے لوگوں کا نتیجہ کیا ہوا؟ اللہ نے انہیں ہلاک کر دیا اور کافروں کے لئے اس طرح کی سزائیں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَلَمۡ
کیا پھر نہیں
یَسِیۡرُوۡا
وہ چلے پھرے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَیَنۡظُرُوۡا
تو وہ دیکھتے
کَیۡفَ
کس طرح
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سےپہلے تھے
دَمَّرَ
ہلاکت ڈالی
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلِلۡکٰفِرِیۡنَ
اور کافروں کے لیے
اَمۡثَالُہَا
اس جیسی(سزائیں )ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَلَمۡ
تو کیا نہیں
یَسِیۡرُوۡا
وہ چلتے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَیَنۡظُرُوۡا
کہ وہ دیکھیں
کَیۡفَ
کیا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
دَمَّرَ اللّٰہُ
تباہی ڈال دی اللہ تعالیٰ نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلِلۡکٰفِرِیۡنَ
اور کافروں کے لیے ہے
اَمۡثَالُہَا
اس جیسی
Translated by

Juna Garhi

Have they not traveled through the land and seen how was the end of those before them? Allah destroyed [everything] over them, and for the disbelievers is something comparable.

کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر اس کا معائنہ نہیں کیا کہ ان سے پہلے کے لوگوں کا نتیجہ کیا ہوا؟ اللہ نے انہیں ہلاک کر دیا اور کافروں کے لئے اس طرح کی سزائیں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ زمین میں چل پھر کر دیکھتے نہیں کہ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان کا کیا انجام ہوا ؟ اللہ تعالیٰ نے انہیں تہس نہس کردیا اور کافروں کے لئے ایسی ہی (سزائیں) ہوتی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاوہ زمین میں چلتے نہیں کہ وہ دیکھیں ان سے پہلوں کا انجام کیاہوا؟اﷲ تعالیٰ نے ان پر تباہی ڈال دی اورکافروں کے لیے بھی اس جیسی (تباہی) ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not travelled in the land so that they might see how was the end of those before them? Allah brought utter destruction on them. And (ready) for (these) disbelievers are the likes thereof.

کیا وہ پھرے نہیں ملک میں کہ دیکھیں کیسا ہوا انجام ان کا جو ان سے پہلے تھے ہلاکی ڈالی اللہ نے ان پر اور منکروں کو ملتی رہتی ہیں ایسی چیزیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا یہ زمین میں گھومے پھرے نہیں کہ وہ دیکھتے کہ کیا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے اللہ نے ان پر ہلاکت کو مسلط کردیا اور ان کافروں کے لیے بھی ان ہی کی مثالیں ہوں گی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have they not journeyed through the land to see the end of those who went before them? Allah utterly destroyed them. These unbelievers are doomed to the same end.

کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہ تھے کہ ان لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ اللہ نے ان کا سب کچھ ان پر الٹ دیا ، اور ایسے نتائج ان کافروں کے لیے مقدر ہیں15 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر نہیں دیکھا کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے گذرے ہیں؟ اللہ نے ان پر تباہی ڈالی ، اور کافروں کے لیے اسی جیسے انجام مقدر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان لوگوں نے ملک کی سیر نہیں کی اگر کرتے تو اپنی آنکھوں سے دیکھل یتے اگلے کافر لوگوں کا انجام کیسا ہوا اللہ نے ان کو جز پیڑے سے اکھیڑ ڈالا بالکل تباہ کردیا اور ان قرش کے کافروں کو بھی اس قسم کی سزائیں ہوں گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا انہوں نے دنیا میں چل پھر کر نہیں دیکھا کہ جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا ؟ اللہ نے ان پر تباہی ڈال دی۔ اور کافروں کے لئے ایسا ہی ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا یہ لوگ زمین میں چل پھر کر نہیں دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں ( نا فر مانیوں کی وجہ سے ) ان کا انجام کیسا ہو ؟ اللہ نے (ان کفرو انکاری کی وجہ سے ) ان پر تباہی و بربادی مسلط کردی ۔ اور یہی حالات ان ( موجودہ) کافروں کے بھی ہونے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا؟ خدا نے ان پر تباہی ڈال دی۔ اور اسی طرح کا (عذاب) ان کافروں کو ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they not travelled then on the earth so that they might see how hath been the end of those before them! Allah annihilated them. And for the infidels theirs shall be the like fate therefore.

کیا یہ لوگ زمین پر چلے پھرے نہیں جو یہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے ہوگزرے ہیں ان کا کیا انجام ہوا اللہ نے انہیں ہلاک کرمارا اور (ان) کافروں کے لئے بھی ایسے ہی (معاملات) ہونے کو ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ کیا انجام ہوچکا ہے ان لوگوں کا ، جو ان سے پہلے گذرے ہیں؟ اللہ نے ان کو پامال کر چھوڑا اور ان کافروں کے سامنے بھی انہی کی مثالیں آنی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا بھلا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ دیکھیں کہ جو لوگ ان سے پہلے ( موجود ) تھے ان کا کیا انجام ہوا ، اللہ ( تعالیٰ ) نے ان پر تباہی ڈال دی ، اور کافروں کے لیے ایسی ہی ( تباہی مقدر ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے ملک کی سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا ؟ اللہ نے ان پر تباہی ڈال دی اور اسی طرح کا عذاب ان کافروں کو ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا ان لوگوں نے خود چل پھر کر دیکھا نہیں (اللہ کی عبرتوں بھری) اس زمین میں کہ کیسا ہوا (مآل و) انجام ان لوگوں کا جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے اللہ نے ڈال دیا ان پر (ان کے کئے کرائے کی بناء پر) تباہی کو اور کافروں کے لئے ایسے ہی عذاب (و نتائج) مقرر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ زمین میں چل پھرکردیکھتے نہیں کہ جو لوگ ان سے پہلے گزرچکے ہیں ان کا کیا انجام ہوا؟اللہ نے انہیں تہس نہس کردیااور کافروں کے لئے ایسی ہی ( سزائیں ) ہوتی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے ان سے اگلوں کا ( ف۲۲ ) کیسا انجام ہوا ، اللہ نے ان پر تباہی ڈالی ( ف۲۳ ) اور ان کافروں کے لیے بھی ویسی کتنی ہی ہیں ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے زمین میں سفر و سیاحت نہیں کی کہ وہ دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے تھے ۔ اﷲ نے ان پر ہلاکت و بربادی ڈال دی ۔ اور کافروں کے لئے اسی طرح کی بہت سی ہلاکتیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ زمین میں چلتے پھرتے نہیں کہ دیکھتے کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جو ان سے پہلے تھے اللہ نے ان کو ہلاک کر دیا اور ان کافروں کیلئے بھی ایسے ہی انجام ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not travel through the earth, and see what was the End of those before them (who did evil)? Allah brought utter destruction on them, and similar (fates await) those who reject Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not travelled through the land and seen the terrible end of those who lived before them? God brought upon them utter destruction and the disbelievers will also faced similar perdition.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have they not traveled through the earth and seen what happened in the end to those before them Allah destroyed them completely, and a similar (awaits) the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have they not then journeyed in the land and seen how was the end of those before them: Allah brought down destruction upon them, and the unbelievers shall have the like of it.

Translated by

William Pickthall

Have they not travelled in the land to see the nature of the consequence for those who were before them? Allah wiped them out. And for the disbelievers there will be the like thereof.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे धरती में चले-फिरे नहीं कि देखते कि उन लोगों का कैसा परिणाम हुआ जो उन से पहले गुज़र चुके हैं? अल्लाह ने उन्हें तहस-नहस कर दिया और इनकार करने वालों के लिए ऐसे ही मामले होने हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں اور انہوں نے دیکھا نہیں کہ جو لوگ ان سے پہلے ہوگذرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ان پر کیسی تباہی ڈالی اور ان کیلئے بھی اسی قسم کے معاملات ہونے کو ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ ان لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں ؟ اللہ نے ان کو ہلاک کردیا اور اس طرح کی سزائیں ان کفار کا مقدر ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہ تھے کہ ان لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں ؟ اللہ نے ان کا سب کچھ ان پر الٹ دیا ، اور ایسے ہی نتائج ان کافروں کے لئے مقدر ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا یہ لوگ زمین میں نہیں چلے پھرے سو انہوں نے نہیں دیکھا کیسا ہوا ان کا انجام جو ان سے پہلے تھے اللہ نے ان پر تباہی ڈال دی اور کافروں کے لیے اسی قسم کی چیزیں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا وہ پھرے نہیں ملک میں کہ دیکھیں کیسا ہوا انجام ان کا جو ان سے پہلے تھے ہلاکی ڈالی اللہ نے ان پر اور منکروں کو ملتی رہتی ہیں ایسی چیزیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں جو دیکھیں کہ جو لوگ ان سے پہلے ہوگزرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا اللہ تعالیٰ نے ان پر سخت تباہی و بربادی واقع کی اور اس قسم کے حالات ان کافروں کو بھی ہونے والے ہیں۔