Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 20

سورة محمد

وَ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَوۡ لَا نُزِّلَتۡ سُوۡرَۃٌ ۚ فَاِذَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَۃٌ مُّحۡکَمَۃٌ وَّ ذُکِرَ فِیۡہَا الۡقِتَالُ ۙ رَاَیۡتَ الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ یَّنۡظُرُوۡنَ اِلَیۡکَ نَظَرَ الۡمَغۡشِیِّ عَلَیۡہِ مِنَ الۡمَوۡتِ ؕ فَاَوۡلٰی لَہُمۡ ﴿ۚ۲۰﴾

Those who believe say, "Why has a surah not been sent down? But when a precise surah is revealed and fighting is mentioned therein, you see those in whose hearts is hypocrisy looking at you with a look of one overcome by death. And more appropriate for them [would have been]

اور جو لوگ ایمان لائے وہ کہتے ہیں کوئی سورت کیوں نازل نہیں کی گئی؟ پھر جب کوئی صاف مطلب والی سورت نازل کی جاتی ہے اور اس میں قتال کا ذکر کیا جاتا ہے تو آپ دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں جیسے اس شخص کی نظر ہوتی ہے جس پر موت کی بیہوشی طاری ہو پس بہت بہتر تھا ان کے لئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
لَوۡلَا
کیوں نہیں
نُزِّلَتۡ
نازل کی گئی
سُوۡرَۃٌ
کوئی سورت
فَاِذَاۤ
پھر جب
اُنۡزِلَتۡ
نازل کی جاتی ہے
سُوۡرَۃٌ
کوئی سورت
مُّحۡکَمَۃٌ
محکم
وَّذُکِرَ
اور ذکر کیا جاتا ہے
فِیۡہَا
اس میں
الۡقِتَالُ
جنگ کا
رَاَیۡتَ
آپ دیکھیں گے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
جن کے دلوں میں
مَّرَضٌ
بیماری ہے
یَّنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھ رہے ہوں گے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
نَظَرَ
ـجیسےـدیکھنا
الۡمَغۡشِیِّ
اس کا غشی طاری ہو گئی ہو
عَلَیۡہِ
جس پر
مِنَ الۡمَوۡتِ
موت کی وجہ سے
فَاَوۡلٰی
تو تباہی/ہلاکت ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لائے
لَوۡلَا
کیوں نہیں
نُزِّلَتۡ
نازل کی گئی
سُوۡرَۃٌ
کوئی سورت
فَاِذَاۤ
چنانچہ جب
اُنۡزِلَتۡ
نازل کی جاتی ہے
سُوۡرَۃٌ
کوئی سورت
مُّحۡکَمَۃٌ
محکم
وَّذُکِرَ
اور ذکر کیا جاتا ہے
فِیۡہَا
اس میں
الۡقِتَالُ
جنگ کا
رَاَیۡتَ
آپ دیکھتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
جن کے دلوں میں
مَّرَضٌ
بیماری ہے
یَّنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھتے ہیں
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
نَظَرَ
دیکھنا
الۡمَغۡشِیِّ
غشی ڈالی گئی ہو
عَلَیۡہِ
جس پر
مِنَ الۡمَوۡتِ
موت سے
فَاَوۡلٰی
پس بہت بہتر ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Those who believe say, "Why has a surah not been sent down? But when a precise surah is revealed and fighting is mentioned therein, you see those in whose hearts is hypocrisy looking at you with a look of one overcome by death. And more appropriate for them [would have been]

اور جو لوگ ایمان لائے وہ کہتے ہیں کوئی سورت کیوں نازل نہیں کی گئی؟ پھر جب کوئی صاف مطلب والی سورت نازل کی جاتی ہے اور اس میں قتال کا ذکر کیا جاتا ہے تو آپ دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں جیسے اس شخص کی نظر ہوتی ہے جس پر موت کی بیہوشی طاری ہو پس بہت بہتر تھا ان کے لئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ کہتے کہ (جنگ سے متعلق) کیوں کوئی سورت نازل نہیں ہوتی ؟ پھر جب ایسی محکم سورت نازل کی گئی جس میں جنگ کا ذکر تھا۔ تو آپ نے دیکھا کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے وہ آپ کی طرف یوں دیکھتے ہیں جیسے کسی شخص پر موت کا دورہ پڑ رہا ہو۔ ایسے لوگوں کے لئے ہلاکت ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ ایمان لائے ہیں وہ کہتے ہیں کہ کوئی سورت نازل کیوں نہیں کردی گئی؟چنانچہ جب کہ ایک محکم سورت اتار دی جاتی ہے اوراس میں جنگ کا ذکرکیاجاتاہے آپ دیکھتے ہیں ان لوگوں کوجن کے دلوں میں بیماری ہے وہ آپ کی طرف دیکھتے ہیں ایسے شخص کی طرح دیکھنا جس پر موت سے غشی ڈال دی گئی ہو، پس اُن کے لئے بہت بہترہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the believers say, &y has a (new) surah not been revealed?|" Then, once an operative surah is sent down, and fighting (in Allah&s way) is mentioned in it, you notice those who have disease in their hearts, looking to you like one who is faint because of death. So, destruction is very close to them.

اور کہتے ہیں ایمان والے کیوں نہ اتری ایک سورت پھر جب اتری ایک سورت جانچی ہوئی اور ذکر ہوا اسمیں لڑائی کا تو دیکھتا ہے ان کو جن کے دل میں روگ ہے تکتے ہیں تیری طرف جیسے تکتا ہے کوئی بیہوش پڑا ہوا مرنے کے وقت سو خرابی ہے ان کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ لوگ جو ایمان کے دعویدار ہیں کہتے ہیں کہ (قتال کے بارے میں) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوئی ؟ پھر جب ایک محکم سورت نازل کردی گئی اور اس میں قتال کا حکم آگیا تو اب آپ دیکھیں گے ان لوگوں کو جن کے دلوں میں روگ ہے کہ یہ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ایسے دیکھیں گے جیسے وہ شخص دیکھتا ہے جس پر موت کی غشی طاری ہو رہی ہوتی ہے تو بربادی ہے ان کے لیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The believers used to say: “Why is a surah (that would ordain fighting) not revealed?” But when a definitive surah was revealed wherein fighting was mentioned, you saw that those in whose hearts there was a sickness looked at you as though they were about to faint at the approach of death. Pity on them!

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ کہہ رہے تھے کہ کوئی سورت کیوں نہیں نازل کی جاتی ( جس میں جنگ کا حکم دیا جاۓ ) ۔ مگر جب ایک محکم سورت نازل کر دی گئی جس میں جنگ کا ذکر تھا تو تم نے دیکھا کہ جن کے دلوں میں بیماری تھی وہ تمہاری طرف اس طرح دیکھ رہے ہیں جیسے کسی پر موت چھا گئی ہو32 ۔ افسوس ان کے حال پر ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ : کیا اچھا ہو کہ کوئی ( نئی ) سورت نازل ہوجائے؟ ( ١٠ ) پھر جب کوئی جچی تلی سورت نازل ہوجائے ، اور اس میں لڑائی کا ذکر ہو تو جن لوگوں کے دلوں میں روگ ہے ، تم انہیں دیکھو گے کہ وہ تمہاری طرف اس طرح نظریں اٹھائے ہوئے ہیں جیسے کسی پر موت کی غشی طاری ہو ۔ بڑی خرابی ہے ایسے لوگوں کی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ سچے ایماندار ہیں وہ کہتے ہیں میں کاش جہاد کے باب میں کوئی سورة اترتی 4 پھر جب کوئی پکی سورة جو نسوخ نہ ہو اتری ہے اور اس میں جہاد کا حکم ہوتا ہے تو اے پیغمبر جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے وہ تجھ کو ایسا تکنے لگتے ہیں جیسے کوئی بیہوشی میں مرتے وقت تکتا ہے 5 سخت افسوس ہے ان پر یا سخت خرابی ہے ان کی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایمان والے لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی ؟ سو جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہوتی ہے اور اس میں جہاد کا ذکر ہوتا ہے ، تو جن لوگوں کے دلوں میں بیماری (نفاق) ہے آپ ان کو دیکھتے ہیں وہ آپ کی طرف ایسے دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی بےہوشی طاری ہو۔ پس ان کے لئے خرابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب وہ لوگ جو ایمان لے آئے ہیں کہتے ہیں کہ کوئی (جہاد کے لئے) آیت نازل کیوں نہ کی گئی ؟ لیکنجب ایسی سورت نازل کردی جاتی ہے کہ جس کے معنی بالکل صاف اور واضح ہیں تو آپ ان لوگوں کو جن کے دلوں میں (منافقت کا) مرض ہے دیکھیں گے کہ وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھتے ہوں گے جیسے ان پر موت کی بےہوشی طاری ہوگئی ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے بڑی خرابی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مومن لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ لیکن جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہو اور اس میں جہاد کا بیان ہو تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف اس طرح دیکھنے لگیں جس طرح کسی پر موت کی بےہوشی (طاری) ہو رہی ہو۔ سو ان کے لئے خرابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who believe say wherefore hath not a Surah been revealed? Then when there is sent down a Surah firmly constructed, and fighting is mentioned therein, thou seest those in whose hearts is a disease looking at thee with the look of one swooning Unto death. So also for them!

اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ کہتے رہتے ہیں کہ کوئی (نئی) سورت کیوں نہ نازل ہوئی ۔ سو جس وقت کوئی سورت صاف صاف مضمون کی نازل ہوتی ہے اور اس میں قتال کا ذکر ہوتا ہے تو آپ ان لوگوں کو دیکھئے گا جن کے دلوں میں روگ کہ آپ کی طرف اس طرح دیکھ رہے ہیں جیسے کسی پر موت کی بےہوشی طاری ہو ۔ عنقریب ان کی شامت آنے والی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ لوگ جو ایمان لائے ، کہتے تھے کہ کوئی سورہ ( در باب جہاد ) کیوں نہیں اتاردی جاتی؟ پس جب اتاری گئی ایک واضح سورہ اور اس میں جنگ کا بھی ذکر ہوا تو جن کے دلوں میں روگ ہے ، ان کو تم دیکھتے ہو کہ وہ اس طرح تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں گویا ان پر موت کی غشی طاری ہو ۔ پس ان کے حال پر افسوس ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور ایمان والے کہتے ہیں کوئی سورت کیوں نازل نہیں کی جاتی؟ پھر جب کوئی ناقابلِ تنسیخ سورۃ نازل کی جاتی ہے اور اس میں قتال ( جہاد ) کا ذکر کیا جاتا ہے تو جن لوگوں کے دلوں میں ( نفاق کا ) مرض ہے آپ ﷺ انہیں دیکھیں گے کہ وہ آپ ( ﷺ ) کی طرف اس شخص کے دیکھنے کی طرح دیکھتے ہیں جس پر موت کی غشی طاری ہو ، پس ان کے لیے تباہی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مومن لوگ کہتے ہیں کہ جہاد کی کوئی سورت نازل کیوں نہیں ہوتی ؟ لیکن جب صاف لفظوں میں سورت نازل ہوتی ہے اور اس میں جہاد کا ذکر ہو۔ تو جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کا مرض ہے تو تم دیکھو گے کہ وہ تمہاری طرف یوں دیکھیں گے جیسے کسی پر موت کی بےہوشی طاری ہو رہی ہو، سو ان کے لیے خرابی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے وہ لوگ جو ایمان لائے کہ کیوں نہیں اتاری جاتی کوئی سورت ؟ پھر پر جب اتاری جاتی ہے کوئی ایسی محکم سورت جس میں ذکر ہوتا ہے (جہاد و) قتال کا تو آپ دیکھیں گے ان لوگوں کو جن کے دلوں میں بیماری ہوتی ہے کہ وہ آپ کی طرف ایسے دیکھتے ہیں جیسے کسی پر چھا رہی ہو بےہوشی موت کی سو بڑی خرابی (اور ہلاکت) ہے ایسے لوگوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ ایمان لائے اور کہتے ہیں کہ ( جہادکے لئے ) کوئی سورت کیوں نہیں نازل نہیں ہوتی ؟ پھرجب ایک واضح سورت نازل کی گئی ، اور اُس میں قتال ( یعنی جہاد ) کاحکم بیان کیا گیا ، توآپ نے ان لوگوں کو مشاہدہ کیا جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری تھی وہ آپ کی طرف یوں دیکھ رہے تھے جیسے کسی شخص پر موت کی بے ہوشی طاری ہو ، ان کے لیے ہلاکت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مسلمان کہتے ہیں کوئی سورت کیوں نہ اتاری گئی ( ف۵۳ ) پھر جب کوئی پختہ سورت اتاری گئی ( ف۵٤ ) اور اس میں جہاد کا حکم فرمایا گیا تو تم دیکھو گے انہیں جن کے دلوں میں بیماری ہے ( ف۵۵ ) کہ تمہاری طرف ( ف۵٦ ) اس کا دیکھنا دیکھتے ہیں جس پر مُرونی چھائی ہو ، تو ان کے حق میں بہتر یہ تھا کہ فرمانبرداری کرتے ( ف۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ایمان والے کہتے ہیں کہ ( حکمِ جہاد سے متعلق ) کوئی سورت کیوں نہیں اتاری جاتی؟ پھر جب کوئی واضح سورت نازل کی جاتی ہے اور اس میں ( صریحاً ) جہاد کا ذکر کیا جاتا ہے تو آپ ایسے لوگوں کو جن کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے ملاحظہ فرماتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف ( اس طرح ) دیکھتے ہیں جیسے وہ شخص دیکھتا ہے جس پر موت کی غشی طاری ہو رہی ہو ۔ سو ان کے لئے خرابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ( جہاد کے بارے میں ) کوئی سورہ کیوں نازل نہیں کی جاتی؟ پس جب ایک محکم سورہ نازل کی جاتی ہے اور اس میں قتل و قتال کا ذکر ہوتا ہے تو آپ ( ص ) ان لوگوں کو دیکھئے گا کہ جن کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے وہ آپ ( ص ) کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں جس طرح وہ شخص دیکھتا ہے جس پر موت کی غشی طاری ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe say, "Why is not a sura sent down (for us)?" But when a sura of basic or categorical meaning is revealed, and fighting is mentioned therein, thou wilt see those in whose hearts is a disease looking at thee with a look of one in swoon at the approach of death. But more fitting for them-

Translated by

Muhammad Sarwar

The believers say, "Why is a chapter about jihad - fighting for the cause of God - not revealed?" But when such a chapter, with clear commands and a mention of jihad is revealed, you will see those whose hearts are sick look at you as if suffering the agony of death. One can expect nothing better from them!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who believe say: "Why is not a Surah sent down (for us)" But now that a decisive Surah is sent down mentioning fighting, you can see those in whose hearts is disease (of hypocrisy) looking at you with the look of one who is about to faint for fear of death. But it was better for them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who believe say: Why has not a chapter been revealed? But when a decisive chapter is revealed, and fighting is mentioned therein you see those in whose hearts is a disease look to you with the look of one fainting because of death. Woe to them then!

Translated by

William Pickthall

And those who believe say: If only a surah were revealed! But when a decisive surah is revealed and war is mentioned therein, thou seest those in whose hearts is a disease looking at thee with the look of men fainting unto death. Therefor woe unto them!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग ईमान लाए वे कहते हैं, "कोई सूरा क्यों नहीं उतरी?" किन्तु जब एक पक्की सूरा अवतरित की जाती है, जिस में युद्ध का उल्लेख होता है, तो तुम उन लोगों को देखते हो जिन के दिलों में रोग है कि वे तुम्हारी ओर इस प्रकार देखते हैं जैसे किसी पर मृत्यु की बेहोशी छा गई हो। तो अफ़सोस है उन के हाल पर!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ کہتے رہتے ہیں کہ کوئی (نئی) سورت کیوں نہ نازل ہوئی سو جس وقت کوئی صاف صاف (مضمون کی) سورت نازل ہوتی ہے اور (اتفاق سے) اسمیں جہاد کا بھی ذکر ہوتا ہے تو جن لوگوں کے دلوں میں بیماری (نفاق) ہے آپ ان لوگوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی بیہوشی طاری ہو (5) سو (اصل یہ ہے کہ) عنقریب ان کی کم بختی آنے والی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں نازل کی جاتی کوئی سورت۔ جب محکم سورت نازل کردی جاتی ہے۔ جس میں قتال کا ذکر ہوتا ہے۔ تو آپ دیکھیں گے کہ جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں جس طرح کسی پر موت چھا گئی ہو، ہلاکت ہے ان کے لیے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ کہہ رہے تھے کہ کوئی سورت کیوں نازل نہیں کی جاتی (جس میں جنگ کا حکم دیا جائے) مگر جب ایک پختہ سورت نازل کردی گئی جس میں جنگ کا ذکر تھا تو تم نے دیکھا کہ جن کے دلوں میں بیماری تھی وہ تمہاری طرف اس طرح دیکھ رہے ہیں جیسے کسی پر موت چھا گئی ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ کہتے ہیں کہ کوئی سورة کیوں نہ نازل ہوئی سو جس وقت کوئی محکم سورت نازل ہوتی ہے اور اس میں جہاد کا ذکر ہوتا ہے تو جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے آپ ان لوگوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھ رہے ہیں جیسے کسی پر موت کی بےہوشی طاری ہوگئی ہو، سو عنقریب ان کی کم بختی آنے والی ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں ایمان والے کیوں نہ اتری ایک سورت پھر جب اتری ایک سورت جانچی ہوئی اور ذکر ہوا اس میں لڑائی کا تو تو دیکھتا ہے ان کو جن کے دل میں روگ ہے تکتے ہیں تیری طرف جیسے تکتا ہے کوئی بیہوش پڑا ہوا مرنے کے وقت سو خرابی ہے ان کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ کہتے رہتے ہیں کہ کوئی سورت کیوں نہیں نازل ہوئی لیکن جب کوئی ایسی سورت کہ جس کے معنی واضح ہوں نازل کی جاتی ہے اور اس میں جہاد کا بھی ذکر کیا جاتا ہے تو اے پیغمبر آپ ان لوگوں کو دیکھتے ہیں جن کے دل میں نفاق کی بیماری ہے کہ وہ آپ کی طرف اس طرح تکنے لگتے ہیں جیسے وہ شخص تکتا ہے جس پر موت کی بےہوشی طاری ہورہی ہو سو ایسے منافقوں کے لئے خرابی ہے۔