Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 25

سورة محمد

اِنَّ الَّذِیۡنَ ارۡتَدُّوۡا عَلٰۤی اَدۡبَارِہِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُمُ الۡہُدَی ۙ الشَّیۡطٰنُ سَوَّلَ لَہُمۡ ؕ وَ اَمۡلٰی لَہُمۡ ﴿۲۵﴾

Indeed, those who reverted back [to disbelief] after guidance had become clear to them - Satan enticed them and prolonged hope for them.

جو لوگ اپنی پیٹھ کے بل الٹے پھر گئے اس کے بعد کہ ان کے لئے ہدایت واضح ہو چکی یقیناً شیطان نے ان کے لئے ( ان کے فعل کو ) مزین کر دیا ہے اور انہیں ڈھیل دے رکھی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
ارۡتَدُّوۡا
پھر گئے
عَلٰۤی اَدۡبَارِہِمۡ
اپنی پشتوں پر
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
تَبَیَّنَ
واضح ہوگئی
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡہُدَی
ہدایت
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
سَوَّلَ
آراستہ کر دیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَاَمۡلٰی
اور (اللہ نے)ڈھیل دی
لَہُمۡ
انہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
ارۡتَدُّوۡا
پھر گئے
عَلٰۤی
اوپر
اَدۡبَارِہِمۡ
اپنی پشتوں کے
مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا
بعد اس کے کہ
تَبَیَّنَ
واضح ہو گئی
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡہُدَی
ہدایت
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
سَوَّلَ
خوشنما بنا دیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَاَمۡلٰی
اور اس نے مہلت لمبی بتائی
لَہُمۡ
ان کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who reverted back [to disbelief] after guidance had become clear to them - Satan enticed them and prolonged hope for them.

جو لوگ اپنی پیٹھ کے بل الٹے پھر گئے اس کے بعد کہ ان کے لئے ہدایت واضح ہو چکی یقیناً شیطان نے ان کے لئے ( ان کے فعل کو ) مزین کر دیا ہے اور انہیں ڈھیل دے رکھی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں پر ہدایت واضح ہوچکی پھر اس کے بعد وہ الٹے پاؤں پھرگئے، شیطان نے ان کی کرتوتوں کو خوشنما کرکے انہیں دکھایا اور انہیں (تادیر زندہ رہنے کی) آرزو دلائی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجولوگ اپنی پشتوں پرپھرگئے اس کے بعدکہ اُن کے لیے ہدایت واضح ہو گئی،اُن کے لیے شیطان نے (ان کاعمل)خوش نما بنادیااوران کے لیے مہلت لمبی بتائی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely those who turn back after the guidance has appeared to them clearly, it is Satan who has tempted them and involved them in far-fetched fancies.

بیشک جو لوگ الٹے پھرگئے اپنی پیٹھ پر بعد اس کے کہ ظاہر ہوچکی ان پر سیدھی راہ شیطان نے بات بنائی انکے دل میں اور دیر کے وعدے کئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا وہ لوگ جو پھرگئے اپنی پیٹھوں کے َبل اس کے بعد کہ ان پر ہدایت واضح ہوچکی شیطان نے ان کے لیے (ارتداد کا یہ مرحلہ) آسان کردیا ہے اور انہیں لمبی لمبی امیدیں دلائی ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Certainly those who have turned their backs on the True Guidance after it became manifest to them, Satan has embellished their ways for them and has buoyed them up with false hopes.

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہدایت واضح ہو جانے کے بعد اس سے پھر گئے ان کے لیے شیطان نے اس روش کو سہل بنا دیا ہے اور جھوٹی توقعات کا سلسلہ ان کے لیے دراز کر رکھا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ حق بات سے پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ہیں ، باوجودیکہ ہدایت ان کے سامنے خوب واضح ہوچکی تھی ، انہیں شیطان نے پٹی پڑھائی ہے اور انہیں دور دراز کی امیدیں دلائی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جن لوگوں کو حق بات معلوم ہوگئی پھر بھی وہ الٹے پائوں پھرگئے شیطان نے ان کو بتادیا جل دیا اور ان کی آرزو کی رسی لمبی کردی 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ راہ ہدایت ظاہر ہونے کے بعد پیٹھ پھیر کر ہٹ گئے شیطان نے انہیں یہ کام خوبصورت کرکے دکھایا اور انہیں لمبی عمر کا وعدہ دیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جو لوگ صحیح راستہ واضح ہونے کے بعد اپنی پیٹھ پھیر کر (بھاگیں گے) تو (ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ ) شیطان نے ان کو یہ غلط راستہ سمجھایا ہے اور ان کی امیدوں کو دراز کردیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ راہ ہدایت ظاہر ہونے کے بعد پیٹھ دے کر پھر گئے۔ شیطان نے (یہ کام) ان کو مزین کر دکھایا اور انہیں طول (عمر کا وعدہ) دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who have apostated on their backs after the guidance had become manifest Unto them, the devil hath embellished this apostacy for them and hath given them false hopes.

بیشک جو لوگ پشت پھیر کر ہٹ گئے بعد اس کے راہ ہدایت ان پر صاف ظاہر ہوچکی تھی انہیں شیطان نے چکمہ دیا اور انہیں دور دور کی سجھائی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو لوگ ، بعد اس کے کہ ان پر ہدایت ظاہر ہوگئی ، پیٹھ پیچھے پلٹ گئے شیطان نے ان کو فریب دیا اور ( اللہ نے ) ان کو ڈھیل دے دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک وہ لوگ جو ان پر ہدایت کے واضح ہوجانے کے باوجود اُلٹے قدموں پلٹ گئے ( مرتد ہوگئے ) شیطان نے انہیںفریب دیا اور انہیں لمبی امیدیں دلائیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ راہ ہدایت ظاہر ہونے کے بعد پیٹھ دے کر پھرگئے شیطان نے یہ کام ان کو خوبصورت کر کے دکھایا اور ( انہیں لمبی عمر کی) امید دلائی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ پھرگئے (راہِ حق و ہدایت سے) پیٹھ دے کر اس کے بعد کہ پوری طرح واضح ہوگئی تھی ان کے لئے (راہ حق و) ہدایت تو یقینا ان کو فریب میں مبتلا کردیا شیطان نے اور اس نے پھانس دیا ان کو امیدوں کے ایک جال میں

Translated by

Noor ul Amin

بیشک جن لوگوں پر ہدایت واضح ہوگئی پھراس کے بعد وہ الٹے پائوں پھرگئے شیطان نے ان کے کرتوتوں کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت کرکے انہیں دکھلایااورانہیں آرزودلاکردھوکے میں مبتلا کردیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو اپنے پیچھے پلٹ گئے ( ف٦۵ ) بعد اس کے کہ ہدایت ان پر کھل چکی تھی ( ف٦٦ ) شیطان نے انہیں فریب دیا ( ف٦۷ ) اور انہیں دنیا میں مدتوں رہنے کی امید دلائی ( ف٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ پیٹھ پھیر کر پیچھے ( کفر کی طرف ) لوٹ گئے اس کے بعد کہ ان پر ہدایت واضح ہو چکی تھی شیطان نے انہیں ( کفر کی طرف واپس پلٹنا دھوکہ دہی سے ) اچھا کر کے دکھایا ، اور انہیں ( دنیا میں ) طویل زندگی کی امید دلائی

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ پیٹھ پھیر کر ( کفر کی طرف ) پیچھے پلٹ گئے بعد اس کے کہ ان پر ہدایت واضح ہو گئی تھی ۔ شیطان نے انہیں فریب دیا اورانہیں دور دور کی سجھائی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who turn back as apostates after Guidance was clearly shown to them,- the Evil One has instigated them and busied them up with false hopes.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who have reverted to disbelief after guidance has become manifest to them, have been seduced and given false hopes by satan.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who have turned back as disbelievers after guidance had become clear to them -- Shaytan has enticed them and filled them with false hopes.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who return on their backs after that guidance has become manifest to them, the Shaitan has made it a light matter to them; and He gives them respite.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who turn back after the guidance hath been manifested unto them, Satan hath seduced them, and He giveth them the rein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोग जो पीठ-फेरकर पलट गए, इस के पश्चात कि उन पर मार्ग स्पष्ट हो चुका था, उन्हें शैतान ने बहका दिया और उस ने उन्हें ढील दे दी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ نشست پھیر کرہٹ گئے بعد اسکے کہ سیدھا رستہ ان کو صاف معلوم ہوگیا شیطان نے انکو چکر دیا ہے اور ان کو دور دور کی سوجھائی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہدایت واضح ہوجانے کے بعد اس سے پھرگئے ان کے لیے شیطان نے ان کے اعمال کو خوبصورت بنا دیا ہے۔ اور ان کے لیے جھوٹی امیدیں دراز کردی ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہدایت واضح ہوجانے کے بعد اس سے پھرگئے ان کے لئے شیطان نے اس روش کو سہل بنا دیا ہے اور جھوٹی توقعات کا سلسلہ ان کے لئے دراز کر رکھا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ پشت پھیر کر پلٹ گئے اس کے بعد کہ ان کے لیے ہدایت ظاہر ہوگئی تھی شیطان نے ان کے سامنے مزین کردیا اور انہیں تاخیر والی باتیں سمجھا دیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو لوگ الٹے پھرگئے اپنی پیٹھ پر بعد اس کے کہ ظاہر ہوچکی ان پر سیدھی راہ شیطان نے بات بنائی ان کے دل میں اور دیر کے وعدے کئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ بعداس کے کہ ان پر صحیح راہ واضح ہوچکی تھی پھر بھی اپنی پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے تو ان مرتدین کو شیطان نے یہ بات آراستہ کرکے دکھائی ہے اور ان کی امیدوں کو دراز کردیا ہے۔