Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 11

سورة الفتح

سَیَقُوۡلُ لَکَ الۡمُخَلَّفُوۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ شَغَلَتۡنَاۤ اَمۡوَالُنَا وَ اَہۡلُوۡنَا فَاسۡتَغۡفِرۡ لَنَا ۚ یَقُوۡلُوۡنَ بِاَلۡسِنَتِہِمۡ مَّا لَیۡسَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ ؕ قُلۡ فَمَنۡ یَّمۡلِکُ لَکُمۡ مِّنَ اللّٰہِ شَیۡئًا اِنۡ اَرَادَ بِکُمۡ ضَرًّا اَوۡ اَرَادَ بِکُمۡ نَفۡعًا ؕ بَلۡ کَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرًا ﴿۱۱﴾

Those who remained behind of the bedouins will say to you, "Our properties and our families occupied us, so ask forgiveness for us." They say with their tongues what is not within their hearts. Say, "Then who could prevent Allah at all if He intended for you harm or intended for you benefit? Rather, ever is Allah , with what you do, Acquainted.

د یہاتیوں میں سے جو لوگ پیچھے چھوڑ دیئے گئے تھے وہ اب تجھ سے کہیں گے کہ ہم اپنے مال اور بال بچوں میں لگے رہ گئے پس آپ ہمارے لئے مغفرت طلب کیجئے یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے ، آپ جواب دے دیجئے کہ تمہارے لئے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا بھی اختیار کون رکھتا ہے اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہے تو یا تمہیں کوئی نفع دینا چاہے تو بلکہ تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے اللہ خوب باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَیَقُوۡلُ
عنقریب کہیں گے
لَکَ
آپ کو
الۡمُخَلَّفُوۡنَ
پیچھے رہنے والے
مِنَ الۡاَعۡرَابِ
دیہاتیوں/بدویوں میں سے
شَغَلَتۡنَاۤ
کہ مشغول کر لیا ہمیں
اَمۡوَالُنَا
ہمارے مالوں نے
وَاَہۡلُوۡنَا
اور ہمارے گھر والوں نے
فَاسۡتَغۡفِرۡ
پس بخشش مانگیے
لَنَا
ہمارے لیے
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
بِاَلۡسِنَتِہِمۡ
اپنی زبانوں سے
مَّا
جو
لَیۡسَ
نہیں
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں
قُلۡ
کہہ دیجیے
فَمَنۡ
پس کون
یَّمۡلِکُ
مالک ہو گا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ سے
شَیۡئًا
کسی چیز کا
اِنۡ
اگر
اَرَادَ
اس نے ارادہ کیا
بِکُمۡ
تمہارے ساتھ
ضَرًّا
کسی نقصان کا
اَوۡ
یا
اَرَادَ
اس نے ارادہ کیا
بِکُمۡ
تمہارے ساتھ
نَفۡعًا
کسی نفع کا
بَلۡ
بلکہ
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
خَبِیۡرًا
پورا باخبر
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَیَقُوۡلُ
جلد ہی کہیں گے
لَکَ
تم سے
الۡمُخَلَّفُوۡنَ
جو پیچھے چھوڑ دیے گیے
مِنَ الۡاَعۡرَابِ
دیہاتیوں میں سے
شَغَلَتۡنَاۤ
مشغول کر دیا تھا ہمیں
اَمۡوَالُنَا
ہمارے اموال نے
وَاَہۡلُوۡنَا
اور ہمارے گھر والوں نے
فَاسۡتَغۡفِرۡ لَنَا
سو آپ مغفرت کی دعا کریں ہمارے لئے
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
بِاَلۡسِنَتِہِمۡ
اپنی زبانوں سے
مَّالَیۡسَ
جو نہیں
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں
قُلۡ
آپ کہہ دیں
فَمَنۡ
پھر کون
یَّمۡلِکُ
اختیار رکھتا ہے
لَکُمۡ
تم سب کے لئے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
شَیۡئًا
کسی چیز کا
اِنۡ
اگر
اَرَادَ بِکُمۡ
وہ ارادہ کرے تمہارے ساتھ
ضَرًّا
کسی نقصان کا
اَوۡاَرَادَ بِکُمۡ
یا وہ ارادہ کرے تمہارے ساتھ
نَفۡعًا
نفع کا
بَلۡ
بلکہ
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے) ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
خَبِیۡرًا
پوری طرح باخبر
Translated by

Juna Garhi

Those who remained behind of the bedouins will say to you, "Our properties and our families occupied us, so ask forgiveness for us." They say with their tongues what is not within their hearts. Say, "Then who could prevent Allah at all if He intended for you harm or intended for you benefit? Rather, ever is Allah , with what you do, Acquainted.

د یہاتیوں میں سے جو لوگ پیچھے چھوڑ دیئے گئے تھے وہ اب تجھ سے کہیں گے کہ ہم اپنے مال اور بال بچوں میں لگے رہ گئے پس آپ ہمارے لئے مغفرت طلب کیجئے یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے ، آپ جواب دے دیجئے کہ تمہارے لئے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا بھی اختیار کون رکھتا ہے اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہے تو یا تمہیں کوئی نفع دینا چاہے تو بلکہ تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے اللہ خوب باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

دیہاتیوں میں سے جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے وہ اب آکر آپ سے کہیں گے کہ ہمیں ہمارے اموال اور گھر والوں کی فکر نے مشغول رکھا تھا : لہذا ہمارے لئے بخشش کی دعا فرمائیے۔ وہ اپنی زبانوں سے ایسی بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتی۔ آپ ان سے کہئے : کون ہے جو تمہارے حق میں اللہ کے سامنے کچھ بھی اختیار رکھتا ہو اگر وہ نقصان پہنچانا چاہے یا نفع بخشنا چاہے ؟ بلکہ جو تم (کہہ اور) کر رہے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

دیہاتیوں میں سے جوپیچھے چھوڑ دیے گئے وہ اب جلد ہی تم سے کہیں گے: ’’ہمارے اَموال اورہمارے گھروالوں نے ہمیں مشغول کر دیا تھا سو آپ ہمارے لیے مغفرت کی دُعاکریں۔‘‘یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ کہتے ہیں جواُن کے دلوں میں نہیں ہے۔آپ کہہ دیں کون ہے جواﷲ تعالیٰ سے تمہارے لئے کسی چیزکا کچھ بھی اختیار رکھتاہے ؟اگروہ تمہارے ساتھ کسی نقصان کاارادہ کرے یاتمہارے ساتھ کسی نفع کا ارادہ کرے؟بلکہ جواعمال تم کررہے ہواللہ تعالیٰ ہمیشہ سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those of the Bedouins who remained behind will say to you, |"Our possessions and our families kept us busy, (hence we could not accompany you in your journey to Hudaibiyah). So, pray to Allah for our forgiveness.|" They say with their tongues what is not in their hearts. Say, |"Then, who has power to avail you in anything against Allah, if He intends to do you harm, or intends to do you good? Rather, Allah is fully aware of what you do.

اب کہیں گے تجھ سے پیچھے رہ جانے والے گنوار ہم کام میں لگے رہ گئے اپنے مالوں کے اور گھر والونکے سو ہمارا گناہ بخشوا وہ کہتے ہیں اپنی زبان سے جو ان کے دل میں نہیں تو کہہ کس کا کچھ بس چلتا ہے اللہ سے تمہارے واسطے اگر وہ چاہے تمہارا نقصان یا چاہے تمہارا فائدہ بلکہ اللہ ہے تمہارے سب کاموں سے خبردار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

عنقریب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہیں گے وہ لوگ جو پیچھے رہ جانے والے تھے دیہاتیوں میں سے ہمیں مشغول رکھا ہمارے اموال اور اہل و عیال (کی دیکھ بھال ) نے چناچہ آپ ہمارے لیے استغفار کیجیے۔ یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ کچھ کہہ رہے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ان سے) کہیے کہ کون ہے جو کچھ اختیار رکھتا ہو تمہارے بارے میں اللہ کی طرف سے کچھ بھی اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانے کا ارادہ کرے یا تمہیں نفع پہنچانے کا ارادہ کرے ؟ } بلکہ جو کچھ تم کرتے رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), the bedouins who were left behind say to you: “We were occupied with our goods and families. So ask forgiveness for us.” They say with their tongues what is not in their hearts. Say to them: “Who can be of any avail to you against Allah if He should intend to cause you any harm or confer upon you any benefit?” Allah is well aware of all that you do.

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، بدوی عربوں20 میں سے جو لوگ پیچھے چھوڑ دیے گئے تھے اب وہ آ کر ضرور تم سے کہیں گے کہ ہمیں اپنے اموال اور بال بچوں کی فکر نے مشغول کر رکھا تھا ، آپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں ۔ یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں21 ۔ ان سے کہنا اچھا ، یہی بات ہے تو کون تمہارے معاملہ میں اللہ کے فیصلے کو روک دینے کا کچھ بھی اختیار رکھتا ہے اگر وہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا نفع بخشنا چاہے؟ تمہارے اعمال سے تو اللہ ہی باخبر ہے22 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ دیہاتی جو ( حدیبیہ کے سفر میں ) پیچھے رہ گئے تھے ، ( ٧ ) اب وہ تم سے ضرور یہ کہیں گے کہ : ہمارے مال و دولت اور ہمارے اہل و عیال نے ہمیں مشغول کرلیا تھا ، اس لیے ہمارے لیے مغفرت کی دعا کردیجیے ۔ وہ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے د لوں میں نہیں ہوتیں ۔ ( ان سے ) کہو کہ : اچھا تو اگر اللہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا فائدہ پہنچانا چاہے تو کون ہے جو اللہ کے سامنے تمہارے معاملے میں کچھ بھی کرنے کی طاقت رکھتا ہو؟ ( ٨ ) بلکہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ابوہ گائوں والے جو اس سفر میں پیچھے رہ گئے 11 یہ بہا نہ کرینگے ہم اپنے مال اور بال بچوں میں پھنس گئے (تیرے ساتھ نہ جاسکے) تو ہمارا گناہ (اللہ سے) بخشوا دے اپنی زبانوں سے وہ باتیں کرتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہیں کہ دے (اس بہانے سے کیا فائدہ) بھلا اگر اللہ تم کو کوئی فائدہ پہنچانا چاہے یا کچھ نقصان دینا چاہے تو اس کے مقابلے میں تمہارے لئے کسی کا کچھ چل سکتا ہے 1 نہیں اللہ کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو دیہاتی پیچھے رہ گئے ہیں وہ عنقریب آپ سے کہیں گے کہ ہمیں ہمارے مال اور ہماری اولاد نے مصروف رکھا سو ہمارے لئے معافی طلب فرمائیے۔ یہ لوگ زبان سے جو کہتے ہیں وہ ان کے دل میں نہیں۔ فرمادیجئے سو وہ کون ہے جو اللہ کے سامنے تمہارے لئے کسی چیز کا (بھی) اختیار رکھتا ہو اگر وہ (اللہ) تم کو کوئی نقصان پہنچانا چاہیں یا تمہیں کوئی نفع پہنچانا چاہیں ، بلکہ اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عنقریب وہ دیہاتی جو (حدیبیہ کے موقع پر) پیچھے وہ گئے تھے کہیں گے کہ ہمیں ہمارے مالوں اور گھر والوں نے مشغول کرلیا تھا (یعنی فرصت ہی نہ لینے دی) تو آپ ہمارے لئے دعائے مغفرت کر دیجئے۔ (اللہ نے فرمایا) یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی زبانوں سے وہ بیان کرتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اگر اللہ تمہیں کوئی نقصان یا نفع پہنچانا چاہے تو کیا اللہ کے سوا کوئی اور ہے جس کو یہ اختیار حاصل ہو (وہ نقصان یا نفع پہنچاسکے) ؟ بلکہ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو گنوار پیچھے رہ گئے وہ تم سے کہیں گے کہ ہم کو ہمارے مال اور اہل وعیال نے روک رکھا آپ ہمارے لئے (خدا سے) بخشش مانگیں۔ یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ اگر خدا تم (لوگوں) کو نقصان پہنچانا چاہے یا تمہیں فائدہ پہنچانے کا ارادہ فرمائے تو کون ہے جو اس کے سامنے تمہارے لئے کسی بات کا کچھ اختیار رکھے (کوئی نہیں) بلکہ جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who lagged behind of the desert Arabs Will presently say Unto thee: our properties and our households kept us occupied, so ask thou forgiveness for Us. They say with their tongues that which is not in their hearts. Say thou: who can avail you in aught against Allah, if He intended you hurt or intended you benefit? Yea! Allah is of that which ye work ever Aware.

جو دیہاتی (اس سفر میں) پیچھے رہ گئے وہ عنقریب آپ سے (آکر) کہیں گے کہ ہم کو ہمارے مال اور ہمارے عیال نے فرصت نہ لینے دی تو آپ ہمارے حق میں معافی کی دعا کردیجئے ۔ یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہیں آپ پوچھئے کہ وہ کون ہے جو اللہ کے سامنے تمہارے لئے کسی چیز کا بھی اختیار رکھتا ہے اگر (اللہ) تمہیں کوئی نقصان یا کوئی نفع پہنچانا چاہے نہیں بلکہ اللہ ہی تمہارے سب اعمال سے (خوب) باخبر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ اہل بدو میں پیچھے چھوڑ دیے گئے ، وہ اب تم سے عذر کریں گے کہ ہم کو ہمارے مال مویشی اور اہل وعیال ( کی ذمہ داریوں ) نے پھنسائے رکھا ، اس وجہ سے آپ ہمارے لئے مغفرت کی دعا کیجئے ۔ یہ اپنی زبانوں سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے ۔ ان سے کہو: کون ہے جو تمہارے لئے اللہ سے کچھ اختیار رکھتا ہو اگر وہ تم کو نقصان یا نفع پہنچانا چاہے؟ بلکہ اللہ ان سب باتوں سے باخبر ہے جو تم کر رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

عنقریب آپ ( ﷺ ) سے پیچھے رہ جانے والے دیہاتی عرض کریں گے: ہمیں ہمارے مالوں اور ہماری اولادوں نے ( حدیبیہ کے سفر میں ) مشغول کیے رکھا پس آپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیے ، یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ بات کہہ رہے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے ، آپ ( ﷺ ) ان سے فرمادیجیے پس کون ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) کے مقابلے میں تمہارے حق میں کسی بھی چیز کا اختیار رکھتا ہو اگر وہ تمہارے ساتھ تکلیف کا ارادہ فرمائیں یا تمہارے لیے نفع کا ارادہ فرمائیں؟ بلکہ اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں سے باخبر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو گنوار پیچھے رہ گئے وہ آپ سے کہیں گے کہ ” ہم کو ہمارے مال اور اہل و عیال نے روک رکھا آپ ہمارے لیے اللہ سے بخشش مانگیں ” یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ اگر اللہ تم لوگوں کو نقصان پہنچانا چاہے یا تمہیں فائدہ پہنچانے کا ارادہ کرلے تو کون ہے جو اس کے سامنے تمہارے لیے کسی بات کا کچھ اختیار رکھے ؟ کوئی نہیں بلکہ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

عنقریب کہیں گے آپ سے (اے پیغمبر ! ) وہ بدوی (اور دیہاتی) لوگ جن کو پیچھے چھوڑ دیا گیا تھا (ان کی اپنی پست ہمتی اور سوء اختیار کی بناء پر) کہ ہمیں مشغول کردیا تھا ہمارے مالوں اور بال بچوں (کی فکر اور انکی ضروریات) نے پس آپ بخشش کی دعاء فرما دیں ہمارے لئے یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ کچھ کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں (ان سے) کہو کہ اچھا تو پھر کون ہے جو تمہارے بارے میں اللہ کے فیصلے کو روک دینے کا کچھ بھی اختیار رکھتا ہو ؟ اگر وہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا نفع بخشنا چاہے (اور تمہارا حال اللہ سے مخفی نہیں) بلکہ اللہ کو پوری خبر ہے تمہارے ان سب کاموں کی جو تم لوگ کرتے رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

آپ سے پیچھے رہ جانے والے ( مدینہ کے آس پاس کے قبائل کے ) دیہاتی ( جوصلح حدیبیہ کے سال عمرہ کے لئے روانگی سے پہلے آپ کو ) کہیں گے کہ ہمارے مال اور دولت اور ہمارے بال بچوں نے ہمیں مشغول کر دیا ، لہٰذاآپ ہمارے لئے مغفرت کی دعاکیجئے ، وہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ بات کہتے ہیںجو ان کے دلوں میں نہیں ہے ، آپ کہہ دیجئے کون ہےجو تمہارے لئے اللہ کے سامنے کچھ بھی اختیار رکھتاہواگروہ نقصان پہنچانا چاہےیا نفع پہنچاناچاہے؟بلکہ جو تم کررہے ہو ا للہ اس سے پوری طرح باخبرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب تم سے کہیں گے جو گنوار ( اعرابی ) پیچھے رہ گئے تھے ( ف۲۰ ) کہ ہمیں ہمارے مال اور ہمارے گھر والوں نے مشغول رکھا ( ف۲۱ ) اب حضور ہماری مغفرت چاہیں ( ف۲۲ ) اپنی زبانوں سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ( ف۲۳ ) تم فرماؤ تو اللہ کے سامنے کسے تمہارا کچھ اختیار ہے اگر وہ تمہارا برا چاہے یا تمہاری بھلائی کا ارادہ فرمائے ، بلکہ اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

عنقریب دیہاتیوں میں سے وہ لوگ جو ( حدیبیہ میں شرکت سے ) پیچھے رہ گئے تھے آپ سے ( معذرۃً یہ ) کہیں گے کہ ہمارے اموال اور اہل و عیال نے ہمیں مشغول کر رکھا تھا ( اس لئے ہم آپ کی معیت سے محروم رہ گئے ) سو آپ ہمارے لئے بخشش طلب کریں ۔ یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ ( باتیں ) کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہیں ۔ آپ فرما دیں کہ کون ہے جو تمہیں اﷲ کے ( فیصلے کے ) خلاف بچانے کا اختیار رکھتا ہو اگر اس نے تمہارے نقصان کا ارادہ فرما لیا ہو یا تمہارے نفع کا ارادہ فرما لیا ہو ، بلکہ اﷲ تمہارے کاموں سے اچھی طرح باخبر ہے

Translated by

Hussain Najfi

صحرائی عربوں میں سے جو ( سفرِ حدیبیہ میں ) پیچھے چھوڑ دئیے گئے تھے وہ عنقریب کہیں گے کہ ہمارے مال اور اہل و عیال نے ہمیں مشغول رکھا ( اس لئے آپ ( ص ) کے ہمراہ نہ جا سکے ) تو آپ ( ص ) ہمارے لئے ( خدا سے ) بخشش کی دعا کیجئے! وہ اپنی زبانوں سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے آپ ( ص ) کہیے! کون ہے جو اللہ کے مقابلے میں تمہارے لئے کچھ اختیار رکھتا ہے؟ اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہے یانفع پہنچانا چاہے بلکہ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے خوب باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The desert Arabs who lagged behind will say to thee: "We were engaged in (looking after) our flocks and herds, and our families: do thou then ask forgiveness for us." They say with their tongues what is not in their hearts. Say: "Who then has any power at all (to intervene) on your behalf with Allah, if His Will is to give you some loss or to give you some profit? But Allah is well acquainted with all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

The bedouins who lag behind in taking part in the battle say to you, "Ask forgiveness for us; we were busy with our property and household." They speak what is not in their hearts. (Muhammad), tell them, "Who will help you against God, if He intends to harm you, who will prevent Him from benefitting you? In fact, God is Well Aware of whatever you do".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those of the bedouins who lagged behind will say to you: "Our possessions and our families occupied us, so ask forgiveness for us." They say with their tongues what is not in their hearts. Say: "Who then has any power at all (to intervene) on your behalf with Allah, if He intends you hurt or intends you benefit Nay, but Allah is Aware of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those of the dwellers of the desert who were left behind will say to you: Our property and our families kept us busy, so ask forgiveness for us. They say with their tongues what is not in their hearts. Say: Then who can control anything for you from Allah if He intends to do you harm or if He intends to do you good; nay, Allah is Aware of what you do:

Translated by

William Pickthall

Those of the wandering Arabs who were left behind will tell thee: Our possessions and our households occupied us, so ask forgiveness for us! They speak with their tongues that which is not in their hearts. Say: Who can avail you aught against Allah, if He intend you hurt or intend you profit? Nay, but Allah is ever Aware of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो बद्‌दू पीछे रह गए थे, वे अब तुम से कहेगे, "हमारे माल और हमारे घर वालों ने हमें व्यस्त कर रखा था; तो आप हमारे लिए क्षमा की प्रार्थना कीजिए।" वे अपनी ज़बानों से वे बातें कहते हैं जो उन के दिलों में नहीं। कहना कि, "कौन है जो अल्लाह के मुक़ाबले में तुम्हारे किए किसी चीज़ का अधिकार रखता है, यदि वह तुम्हें कोई हानि पहुँचानी चाहे या वह तुम्हें कोई लाभ पहुँचाने का इरादा करे? बल्कि जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उस की ख़बर रखता है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو دیہاتی پیچھے رہ گئے وہ عنقریب آپ سے کہینگے کہ ہم کو ہمارے مال اور عیال نے فرصت نہ لینے دی سو ہمارے لئے (اس کوتاہی کی) معافی کی دعا کردیجئے یہ لوگ اپنی زبان سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہیں آپ کہہ دیجئے کہ سو وہ کون ہے جو خدا کے سامنے تمہارے لئے کسی چیز کا (کچھ بھی) اختیار رکھتا ہو اگر اللہ تعالیٰ تم کو کوئی نقصان یا کوئی نفع پہنچانا چاہے (1) بلکہ اللہ تعالیٰ تمہارے سب اعمال پر مطلع ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ! دیہاتیوں میں سے جو پیچھے چھوڑ دیے گئے تھے۔ وہ ضرور آپ سے کہیں گے کہ ہمیں ہمارے اموال اور بال بچوں نے مشغول کردیا۔ آپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا کریں یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں۔ ان سے فرمائیں کہ کون تمہارے معاملہ میں اللہ سے کسی چیز کا اختیار رکھتا ہے اگر وہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا نفع دینا چاہے ؟ بلکہ اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں۔ ان سے کہنا اچھا ، یہی بات ہے تو کون تمہارے معاملہ میں اللہ کے فیصلے کو روک دینے کا کچھ بھی اختیار رکھتا ہے۔ اگر وہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا نفع بخشنا چاہے ؟ تمہارے اعمال سے تو اللہ ہی باخبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

عنقریب دیہات کے وہ لوگ جو پیچھے ڈال دئیے گئے آپ سے کہیں گے کہ ہمارے مالوں اور اہل و عیال نے ہمیں مشغول کردیا سو آپ ہمارے لیے استغفار کیجیے وہ اپنی زبانوں سے کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے، آپ فرما دیجیے سو وہ کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچانے کے لیے کسی بھی چیز کا اختیار رکھتا ہو اگر وہ تمہیں نقصان یا نفع پہنچانا چاہے، بلکہ بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے کاموں کی سب خبر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب کہیں گے تجھ سے پیچھے رہ جانے والے گنوار ہم کام میں لگے رہ گئے اپنے مالوں کے، اور گھر والوں کے سو ہمارا گناہ بخشوا وہ کہتے ہیں اپنی زبان سے جو ان کے دل میں نہیں تو کہہ کس کا کچھ بس چلتا ہے اللہ سے تمہارے واسطے اگر وہ چاہے تمہارا نقصان یا چاہے تمہارا فائدہ بلکہ اللہ ہے تمہارے سب کاموں سے خبردار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر وہ دیہاتی جو حدیبیہ میں پیچھے رہ گئے تھے عنقریب آپ سے کہیں گے کہ ہم کو ہمارے اموال اور ہمارے اہل و عیال نے فرصت نہ لینے دی سو آپ ہمارے لئے خدا سے معافی طلب کردیجئے یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ بات کتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے آپ ان سے کہہ دیجئے اگر خدا تم کو کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا تم کو کسی نفع سے بہرہ مند کرنا چاہے تو وہ کون ہے جو خدا کے سامنے تمہارے لئے کسی چیز کا اختیار رکھنا ہو بلکہ بات یہ ہے کہ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس سب سے باخبر ہے۔