Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 16

سورة الفتح

قُلۡ لِّلۡمُخَلَّفِیۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ سَتُدۡعَوۡنَ اِلٰی قَوۡمٍ اُولِیۡ بَاۡسٍ شَدِیۡدٍ تُقَاتِلُوۡنَہُمۡ اَوۡ یُسۡلِمُوۡنَ ۚ فَاِنۡ تُطِیۡعُوۡا یُؤۡتِکُمُ اللّٰہُ اَجۡرًا حَسَنًا ۚ وَ اِنۡ تَتَوَلَّوۡا کَمَا تَوَلَّیۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ یُعَذِّبۡکُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿۱۶﴾

Say to those who remained behind of the bedouins, "You will be called to [face] a people of great military might; you may fight them, or they will submit. So if you obey, Allah will give you a good reward; but if you turn away as you turned away before, He will punish you with a painful punishment."

آپ پیچھے چھوڑے ہوئے بدویوں سے کہہ دو کہ عنقریب تم ایک سخت جنگجو قوم کی طرف بلائے جاؤ گے کہ تم ان سے لڑو گے یا وہ مسلمان ہوجائیں گے پس اگر تم اطاعت کرو گے تو اللہ تمہیں بہت بہتر بدلہ دے گا اور اگر تم نے منہ پھیر لیا جیسا کہ اس سے پہلے تم منہ پھیر چکے ہو تو وہ تمہیں دردناک عذاب دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لِّلۡمُخَلَّفِیۡنَ
پیچھے رہنے والوں سے
مِنَ الۡاَعۡرَابِ
دیہاتیوں/بدویوں میں سے
سَتُدۡعَوۡنَ
عنقریب تم بلائے جاؤ گے
اِلٰی قَوۡمٍ
طرف ایک قوم کے
اُولِیۡ بَاۡسٍ شَدِیۡدٍ
سخت جنگجو/لڑنے والی
تُقَاتِلُوۡنَہُمۡ
تم جنگ کرو گے ان سے
اَوۡ
یا
یُسۡلِمُوۡنَ
وہ مسلمان ہو جائیں گے
فَاِنۡ
پھر اگر
تُطِیۡعُوۡا
تم اطاعت کرو گے
یُؤۡتِکُمُ
دے گا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ
اَجۡرًا
اجر
حَسَنًا
اچھا
وَاِنۡ
اور اگر
تَتَوَلَّوۡا
تم منہ موڑگئے
کَمَا
جیسا کہ
تَوَلَّیۡتُمۡ
تم نے منہ موڑا تھا
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
یُعَذِّبۡکُمۡ
وہ عذاب دے گا تمہیں
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
لِّلۡمُخَلَّفِیۡنَ
پیچھے رہ جانے والوں کو
مِنَ الۡاَعۡرَابِ
دیہاتیوں سے
سَتُدۡعَوۡنَ
عنقریب تمہیں بلایا جائےگا
اِلٰی
طرف
قَوۡمٍ
ایک قوم کی
اُولِیۡ بَاۡسٍ شَدِیۡدٍ
سخت جنگجو
تُقَاتِلُوۡنَہُمۡ
تم ان سے جنگ کرو گے
اَوۡ
یا
یُسۡلِمُوۡنَ
وہ اسلام لائیں گے
فَاِنۡ
پھر اگر
تُطِیۡعُوۡا
تم اطاعت کرو گے
یُؤۡتِکُمُ
دے گا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَجۡرًا
اجر
حَسَنًا
اچھا
وَاِنۡ
اور اگر
تَتَوَلَّوۡا
تم منہ موڑو گے
کَمَا
جیسا کہ
تَوَلَّیۡتُمۡ
منہ موڑ گئے تم
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
یُعَذِّبۡکُمۡ
وہ عذاب دے گا تمہیں
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
Translated by

Juna Garhi

Say to those who remained behind of the bedouins, "You will be called to [face] a people of great military might; you may fight them, or they will submit. So if you obey, Allah will give you a good reward; but if you turn away as you turned away before, He will punish you with a painful punishment."

آپ پیچھے چھوڑے ہوئے بدویوں سے کہہ دو کہ عنقریب تم ایک سخت جنگجو قوم کی طرف بلائے جاؤ گے کہ تم ان سے لڑو گے یا وہ مسلمان ہوجائیں گے پس اگر تم اطاعت کرو گے تو اللہ تمہیں بہت بہتر بدلہ دے گا اور اگر تم نے منہ پھیر لیا جیسا کہ اس سے پہلے تم منہ پھیر چکے ہو تو وہ تمہیں دردناک عذاب دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ پیچھے رہ جانے والے بدویوں سے کہئے کہ : عنقریب تمہیں ایک سخت جنگجو قوم سے (مقابلہ کے لئے) بلایا جائے گا۔ تمہیں ان سے لڑنا ہوگا یا وہ مطیع ہوجائیں گے۔ اس وقت اگر تم حکم مانو گے تو اللہ تمہیں اچھا اجر عطا کرے گا اور اگر تم نے منہ پھیرلیا جیسے پہلے پھیرلیا تھا تو اللہ تمہیں دردناک سزا دے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ پیچھے رہ جانے والے دیہاتیوں سے کہہ دو عنقریب تمہیں ایک انتہائی سخت جنگجوقوم کی طرف بلایاجائے گا،تم اُن سے جنگ کروگے یاوہ اسلام لائیں گے پھراگرتم اطاعت کرو گے توﷲتعالیٰ تمہیں اچھااجردے گااوراگرتم منہ موڑوگے جیساکہ تم اس سے پہلے منہ موڑ گئے تھے تو اﷲ تعالیٰ تمہیں عذاب دے گا،دردناک عذاب ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say to those of the Bedouins who remained behind, |"You will be called against a people possessed of strong fighting power; you will have to fight them, or they will submit. So if you obey, Allah will give you a good reward, and if you turn away, as you had turned away before, He will punish you with a painful punishment.

کہہ دے پیچھے رہ جانے والے گنواروں سے آئندہ تم کو بلائیں گے ایک قوم پر بڑے سخت لڑنے والے تم ان سے لڑو گے یا وہ مسلمان ہوں گے پھر اگر حکم مانو گے دے گا تم کو اللہ بدلہ اچھا اور اگر پلٹ جاؤ گے جیسے پلٹ گئے تھے پہلی بار دے گا تم کو ایک عذاب دردناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان بدوئوں میں سے جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے آپ ان سے کہہ دیجیے کہ عنقریب تمہیں بلایا جائے گا ایک ایسی قوم کے ساتھ مقابلے کے لیے جو بہت طاقتور ہوگی یا تو تم ان سے قتال کرو گے یا وہ اطاعت قبول کرلیں گے تو اس وقت اگر تم اطاعت کرو گے تو اللہ تمہیں بہت اچھا اجر دے گا۔ } لیکن اگر تم نے (اس موقع پر بھی) پیٹھ دکھا دی جیسے کہ تم نے پہلے پیٹھ دکھائی تھی تو وہ تمہیں بہت درد ناک عذاب دے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to the bedouins who were left behind: “You will be called against those who possess great might and be asked to fight against them unless they surrender. If you obey (the command to fight), Allah will bestow upon you a goodly reward. But if you turn away, as you turned away before, He shall inflict upon you a grievous chastisement.”

ان پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلائے جاؤ گے جو بڑے زور آور ہیں ۔ تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے30 ۔ اس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا ، اور اگر تم پھر اسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو درد ناک سزا دے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان پیچھے رہنے والے دیہاتیوں سے کہہ دینا کہ : عنقریب تمہیں ایسے لوگوں کے پاس ( لڑنے کے لیے ) بلایا جائے گا جو بڑے سخت جنگجو ہوں گے ، کہ یا تو ان سے لڑتے رہو ، یا وہ اطاعت قبول کرلیں ۔ ( ١٤ ) اس وقت اگر تم ( جہاد کے اس حکم کی ) اطاعت کرو گے تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا ، اور اگر تم منہ موڑو گے جیسا کہ تم نے پہلے منہ موڑا تھا تو اللہ تمہیں دردناک عذاب دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر) ان کے پیچھے رہ جانے والے گنواروں سے کہ دے اب وہ وقت قریب ہے جب تم ایسے لوگوں سے لڑنے کے لئے بلائے جائو گے جو بڑے لڑنے والے ہیں فارس اور روم کے لوگ 12 یا تو تم کو ان سے لڑنا ہوگا وہ بےلڑے مسلمان ہوجائیں گے 14 اس وقت اگر تم اللہ کا کہنا مان لو گے تو تم کو اچھا نیک ثواب دیگا اور اگر اس وقت بھی تم پھرگئے جہاد سے بیٹھ رہے جیسے پہلے حدیبیہ جاتے وقت پھر چکے تو تم کو تکلیف کا عذاب دیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پیچھے رہ جانے والے دیہاتیوں سے فرمادیجئے کہ عنقریب تم لوگ ایسے لوگوں کی طرف بلائے جاؤ گے جو سخت لڑنے والے ہوں گے۔ (کہ یا تو) ان سے لڑتے رہو یا وہ مطیع ہوجائیں۔ سو اگر تم اطاعت کرو گے تو اللہ تم کو نیک بدلہ دیں گے۔ اور اگر تم روگردانی کرو گے جیسا کہ پہلے رو گردانی کرچکے ہو تو وہ تم کو درد ناک عذاب کی سزادیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ پیچھے وہ جانے والے دیہاتیوں سے کہہ دیجئے کہ تمہیں بہت جلد ایک ایسی قوم سے مقابلے کی دعوت دی جائے گی جو سخت جنگ جو ہوں گے۔ تم ان سے جنگ کرتے رہو گے یا وہ اطاعت قبول کرلیں گے۔ پھر اگر تم حکم مانو گے تو اللہ تمہیں بہترین درجہ عطا فرمائے گا اور اگر تم نے سر کشی کی (اطاعت نہ کی) جس طرح تم اس سے پہلے (حدیبیہ کے موقع پر) سر کشی و نافرمانی کے چکے ہو تو وہ تمہیں دردناک سزا دے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو گنوار پیچھے رہ گئے تھے ان سے کہہ دو کہ تم ایک سخت جنگجو قوم کے (ساتھ لڑائی کے) لئے بلائے جاؤ گے ان سے تم (یا تو) جنگ کرتے رہو گے یا وہ اسلام لے آئیں گے۔ اگر تم حکم مانو گے تو خدا تم کو اچھا بدلہ دے گا۔ اور اگر منہ پھیر لو گے جیسے پہلی دفعہ پھیرا تھا تو وہ تم کو بری تکلیف کی سزا دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou Unto those who lagged behind of the desert Arabs: surely ye shall be summoned against a people endued with exceeding violence then ye will fight them or they will submit. Then if ye obey, Allah will give ye a goodly hire; but if ye turn away even as ye turned away aforetime. He will torment you with a torment afflictive.

آپ ان پیچھے رہ جانے والے دیہاتیوں سے کہہ دیجئے کہ عنقریب تم ایسے لوگوں کی طرف بلائے جاؤ گے جو سخت لڑنے والے ہوں گے یا تو ان سے لڑتے رہو یا وہ مطیع (اسلام) ہوجائیں ۔ سو اگر تم (اس وقت) اطاعت کرو گے تو اللہ تمہیں نیک عوض دے گا اور اگر روگردانی کرو گے جیسا کہ اس کے قبل روگردنای کرچکے ہو تو وہ تمہیں عذاب درد ناک کی سزا دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اہل بدو میں سے ان پیچھے چھوڑے ہوئے لوگوں سے کہہ دو کہ عنقریب تم لوگ ایک طاقتور حریف سے لڑنے کیلئے بلائے جاؤ گے ۔ تم کو ان سے جنگ جاری رکھنی ہوگی ، یا وہ اسلام لائیں گے ۔ تو اگر تم نے اس حکم کی اطاعت کی تو اللہ تم کو ایک اچھا اجر دے گا اور اگر تم نے منہ موڑا ، جیسا کہ تم نے پہلے منہ موڑا ، تو وہ تم کو ایک دردناک عذاب دے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ پیچھے رہ جانے والے ( ان ) دیہاتیوں سے فرمادیجیے: عنقریب تمہیں ایک سخت ترین جنگجو قوم کی طرف بلایا جائے گا کہ تم ان سے قتال کرو یہاں تک کہ وہ اسلام لے آئیں ، پس اگر تم اطاعت کروے گے تو اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں بہترین اجر عطا فرمائیں گے اور اگر تم منہ پھیرو گے جس طرح تم نے پہلے روگردانی کی تھی ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں دردناک عذاب دیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو گنوار پیچھے رہ گئے تھے ان سے کہہ دو کہ تم جلد ایک سخت جنگجو قوم کے ساتھ لڑائی کے لیے بلائے جاؤگے ان سے تم یا تو جنگ کرتے رہو گے یا وہ اسلام لے آئیں گے اگر تم حکم مانو گے تو اللہ تمہیں اچھا بدلہ دے گا اور اگر منہ پھیر لو گے جیسے پہلی دفعہ پھیرا تھا تو وہ تم کو بری تکلیف کی سزا دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو ان بدؤں سے جن کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے کہ عنقریب ہی تمہیں بلایا جائے گا ایسے لوگوں سے لڑنے کے لئے جو بڑے سخت زور آور ہیں تم ان سے لڑو گے یا وہ اطاعت قبول کرلیں پس (اس وقت) اگر تم نے حکم مان لیا تو اللہ تمہیں نوازے گا ایک بڑے ہی عمدہ اجر سے اور اگر اس وقت بھی تم پھرگئے جیسا کہ اس سے پہلے (حدیبیہ وغیرہ میں) پھرگئے تھے تو وہ تمہیں ڈالے گا ایک بڑے ہی دردناک عذاب میں

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبیؐ ) آ پ ( ان دیہاتیوں سے ) جو ( جہادمیں ) جانے سے پیچھے رہ گئے تھے ، کہہ دیجیے کہ عنقریب تمہیں ایک سخت جنگجو قوم کی طرف ( مقابلہ کے لئے ) بلایا جائے گا تمہیں ان سے لڑنا ہوگایاوہ مطیع ہوجائینگے اگرتم حکم مان لوگے تو اللہ تمہیں اچھا ا جر دے گا اور اگرتم پھر گئے!جیسے پہلے ( حدیبیہ جاتے وقت ) پھرگئے تھے تواللہ تمہیں دردناک عذاب دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان پیچھے رہ گئے ہوئے گنواروں سے فرماؤ ( ف۳۷ ) عنقریب تم ایک سخت لڑائی والی قوم کی طرف بلائے جاؤ گے ( ف۳۸ ) کہ ان سے لڑو یا وہ مسلمان ہوجائیں ، پھر اگر تم فرمان مانو گے اللہ تمہیں اچھا ثواب دے گا ، اور اگر پھر گے جیسے پہلے پھر گئے تو تمھیں درد ناک عذاب دے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ دیہاتیوں میں سے پیچھے رہ جانے والوں سے فرما دیں کہ تم عنقریب ایک سخت جنگ جو قوم ( سے جہاد ) کی طرف بلائے جاؤ گے تم ان سے جنگ کرتے رہو گے یا وہ مسلمان ہو جائیں گے ، سو اگر تم حکم مان لوگے تو اﷲ تمہیں بہترین اجر عطا فرمائے گا ۔ اور اگر تم رُوگردانی کرو گے جیسے تم نے پہلے رُوگردانی کی تھی تو وہ تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا کر دے گا

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) ان پیچھے والے صحرائی عربوں سے کہیے! عنقریب تمہیں ایک سخت جنگجو قوم کے خلاف جہاد کیلئے بلایا جائے گا تم ان سے لڑوگےیا وہ اسلام لائیں گے پس اگر تم نے اطاعت کی تو اللہ تمہیں بہت اچھا اجر عطا کرے گا ۔ اور اگر تم نے اسی طرح منہ موڑا جس طرح پہلے منہ موڑا تھا تو وہ تمہیں ( دردناک ) عذاب دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say to the desert Arabs who lagged behind: "Ye shall be summoned (to fight) against a people given to vehement war: then shall ye fight, or they shall submit. Then if ye show obedience, Allah will grant you a goodly reward, but if ye turn back as ye did before, He will punish you with a grievous Penalty."

Translated by

Muhammad Sarwar

Tell the laggardly Bedouins, "You will be called to face strong people whom you will fight right to the end or who will submit to you. If you obey the Messenger, God will give you a good reward. But if you turn away as you did before, God will make you suffer a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say to the bedouins who lagged behind: "You shall be called to fight against a people given to great warfare, then you shall fight them, or they shall surrender. Then if you obey, Allah will give you a fair reward; but if you turn away as you did turn away before, He will punish you with a painful torment."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say to those of the dwellers of the desert who were left behind: You shall soon be invited (to fight) against a people possessing mighty prowess; you will fight against them until they submit; then if you obey, Allah will grant you a good reward; and if you turn back as you turned back before, He will punish you with a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

Say unto those of the wandering Arabs who were left behind: Ye will be called against a folk of mighty prowess, to fight them until they surrender; and if ye obey, Allah will give you a fair reward; but if ye turn away as ye did turn away before, He will punish you with a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पीछे रह जाने वाले बद्‌दूओं से कहना, "शीघ्र ही तुम्हें ऐसे लोगों की ओर बुलाया जाएगा जो बड़े युद्धवीर हैं कि तुम उन से लड़ो या वे आज्ञाकारी हो जाएँ। तो यदि तुम आज्ञाकारी हो जाएँ। तो यदि तुम आज्ञापालन करोगे तो अल्लाह तुम्हें अच्छा बदला प्रदान करेगा। किन्तु यदि तुम फिर गए, जैसे पहले फिर गए थे, तो वह तुम्हें दुखद यातना देगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ ان پیچھے رہنے والے دیہاتیوں سے (یہ بھی) کہہ دیجئے کہ عنقریب تم لوگ ایسے لوگوں (سے لڑنے) کی طرف بلائے جاؤگے جو سخت لڑنے والے ہوں گے کہ یا تو ان سے لڑتے رہو یا وہ مطیع (اسلام) ہوجائیں سو اگر تم اطاعت کروگے تو تم کو اللہ تعالیٰ نیک عوض (یعنی جنت) دے گا اور اگر تم (اس وقت بھی) روگردانی کروگے جیسا اس کے قبل روگردانی کرچکے ہو تو وہ دردناک عذاب کی سزا دے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہوجائیں گے اس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لئے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں۔ تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہوجائیں گے۔ اس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا ، اور اگر تم پھر اسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو درد ناک سزا دے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ ان دیہاتیوں سے فرمائیے جو پیچھے ڈال دئیے گئے تھے کہ تمہیں ایک ایسی قوم کی طرف بلایا جائے گا جو سخت قوت والے ہوں گے تم ان سے قتال کرو گے یا وہ مسلمان ہوجائیں گے، سو اگر تم فرمانبرداری کرو گے تو اللہ تمہیں اچھا عوض عطاء فرمائے گا، اور اگر تم نے رو گردانی کی جیسا اس سے پہلے رو گردانی کرچکے ہو تو اللہ تمہیں درد ناک عذاب دے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے پیچھے رہ جانے والے گنواروں سے آئندہ تم کو بلائیں گے ایک قوم پر بڑے سخت لڑنے والے تم ان سے لڑو گے یا وہ مسلمان ہوں گے پھر اگر حکم مانو گے دے گا تم کو اللہ بدلہ اچھا اور اگر پلٹ جاؤ گے جیسے پلٹ گئے تھے پہلی بار دے گا تم کو ایک عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان پیچھے رہ جانے والے دیہاتیوں سے فرما دیجئے تم کو عنقریب ایسے لوگوں کے مقابل کی دعوت دی جائے گی جو سخت جنگ جو ہوں گے کہ یا تم ان سے جنگ کرتے رہو یا وہ اطاعت قبول کرلیں پھر اگر تم اس وقت حکم بجا لائو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو اچھا صلہ عطا فرمائے گا اور اگر تم نے اسی طرح روگردانی کی جس طرح تم اس سے پہلے حدیبیہ میں روگردانی کرچکے ہو تو خدا تم کو سخت درد ناک سزا دے گا۔