Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 2

سورة الفتح

لِّیَغۡفِرَ لَکَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡۢبِکَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعۡمَتَہٗ عَلَیۡکَ وَ یَہۡدِیَکَ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا ۙ﴿۲﴾

That Allah may forgive for you what preceded of your sin and what will follow and complete His favor upon you and guide you to a straight path

تاکہ جو کچھ تیرے گناہ آگے ہوئے اور جو پیچھے سب کو اللہ تعالٰی معاف فرمائے اور تجھ پر اپنا احسان پورا کر دے اور تجھے سیدھی راہ چلائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّیَغۡفِرَ
تا کہ بخش دے
لَکَ
آپ کے لیے
اللّٰہُ
اللہ
مَا
جو
تَقَدَّمَ
پہلے ہوا
مِنۡ ذَنۡۢبِکَ
آپ کے قصور میں سے
وَمَا
اور جو
تَاَخَّرَ
بعد میں ہوا
وَیُتِمَّ
اور وہ پورا کر دے
نِعۡمَتَہٗ
اپنی نعمت کو
عَلَیۡکَ
آپ پر
وَیَہۡدِیَکَ
اور وہ راہ نمائی کرے آپ کی
صِرَاطًا
ـطرفـراستے
مُّسۡتَقِیۡمًا
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّیَغۡفِرَ
تاکہ بخش دے
لَکَ
آپ کے لیے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَا
جو
تَقَدَّمَ
پہلے ہوا
مِنۡ ذَنۡۢبِکَ
آپ کا کوئی گناہ
وَمَا
اور وہ جو
تَاَخَّرَ
بعد میں ہوا
وَیُتِمَّ
اور وہ پوری کر دے
نِعۡمَتَہٗ
اپنی نعمت
عَلَیۡکَ
آپ پر
وَیَہۡدِیَکَ
اور آپ کی راہنمائی کرے
صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا
سیدھے راستے کی طرف
Translated by

Juna Garhi

That Allah may forgive for you what preceded of your sin and what will follow and complete His favor upon you and guide you to a straight path

تاکہ جو کچھ تیرے گناہ آگے ہوئے اور جو پیچھے سب کو اللہ تعالٰی معاف فرمائے اور تجھ پر اپنا احسان پورا کر دے اور تجھے سیدھی راہ چلائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ اللہ آپ کی سب اگلی اور پچھلی لغزشیں معاف کردے اور آپ پر اپنی نعمت پوری کردے اور آپ کو سیدھی راہ پر چلائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ ا ﷲتعالیٰ آپ کے لیے بخش دے آپ کا کوئی گناہ ،جوپہلے ہوچکااورجوبعدمیں ہوااورآپ پراپنی نعمت پوری کر دے اورآپ کی سیدھے راستے کی طرف راہ نمائی کرے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that Allah may forgive you of your previous and subsequent faults, and may complete His favour upon you, and may guide you to a straight path,

تاکہ معاف کرے تجھ کو اللہ جو آگے ہوچکے تیرے گناہ اور جو پیچھے رہے اور پورا کردے تجھ پر اپنا احسان اور چلائے تجھ کو سیدھی راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ اللہ بخش دے آپ کی کوئی کوتاہیاں جو پیچھے ہوئیں اور جو بعد میں ہوئیں اور تاکہ اللہ اپنی نعمت کا اتمام فرما دے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی راہنمائی کرے سیدھے راستے کی طرف۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

so that Allah may forgive you your shortcomings, whether earlier or later, and may complete His favours upon you and guide you to the Straight Way,

تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے 2 اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے 3 اور تمہیں سیدھا راستہ دکھاۓ4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی تمام کوتاہیوں کو معاف کردے ، ( ٢ ) اور تاکہ اپنی نعمت تم پر مکمل کردے ، اور تمہیں سیدھے راستے پر لے چلے ، ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فتح 5 اس لئے کہ تو اللہ کا شکر کرے اور اللہ تریے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے 6 اور اپنا احسان تجھ پر پورا کرے 7 اور تجھ کو دین کے سیدھے رستے پر جمائے رہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ اللہ آپکی سب اگلی پچھلی خطائیں معاف فرمادیں اور آپ پر اپنے احسانات کی تکمیل کردیں اور آپ کو سیدھے راستے پر چلائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ اللہ آپ کی اگلی پچھلی ہر ایک کوتاہی کو معاف کردے اور آپ پر اپنی نعمت کو پوراکردے اور آپ کو سیدھے راستے پر چلائے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ خدا تمہارے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور تم پر اپنی نعمت پوری کردے اور تمہیں سیدھے رستے چلائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That Allah may forgive thee that which hath preceded of thy fault and that which may come later, and may accomplish the more His favour on thee, and may keep thee guided on the straight path.

تاکہ اللہ آپ کی (سب) اگلی پچھلی خطائیں معاف کردے اور آپ پر احسانات کی (اور زیادہ) تکمیل کردے اور آپ کو سیدھے راستہ پر لے چلے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہ اللہ تمہارے تمام اگلے اور پچھلے گناہوں کو بخشے ، تم پر اپنی نعمت تمام کرے ، تمہارے لئے ایک بالکل سیدھی راہ کھول دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) آپ کے اگلے اور پچھلے شان سے کمتر باتوں کو معاف فرمادے اور آپ پر اپنی نعمت کامل کردے اور آپ کو سیدھے راستے کی طرف استقامت عطا فرمائے رکھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تا کہ اللہ آپ کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کردے اور آپ پر اپنی نعمت پوری کردے اور آپ کو سیدھے راستہ پر چلائے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ اللہ معاف فرما دے آپ کی اگلی پچھلی سب خطائیں اور تاکہ وہ تکمیل فرما دے آپ پر اپنے انعام کی اور ڈال دے آپ کو سیدھی راہ پر

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ اللہ آپ کے اگلے اور پچھلے گناہوں کو معاف کردے اور آپ پر اپنی نعمت پوری کردے اور آپ کو صراط مستقیم پر چلائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ اللہ تمہارے سبب سے گناہ بخشے تمہارے اگلوں کے اور تمہارے پچھلوں کے ( ف۳ ) اور اپنی نعمتیں تم پر تمام کردے ( ف٤ ) اور تمہیں سیدھی راہ دکھا دے ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ آپ کی خاطر اللہ آپ کی امت ( کے اُن تمام اَفراد ) کی اگلی پچھلی خطائیں معاف فرما دے٭ ( جنہوں نے آپ کے حکم پر جہاد کیے اور قربانیاں دیں ) اور ( یوں اسلام کی فتح اور امت کی بخشش کی صورت میں ) آپ پر اپنی نعمت ( ظاہراً و باطناً ) پوری فرما دے اور آپ ( کے واسطے سے آپ کی امت ) کو سیدھے راستہ پر ثابت قدم رکھے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ اللہ ان ( لوگوں کی نظر میں ) آپ ( ص ) کے تمام اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور آپ پر اپنی نعمت تام و تمام کرے اور آپ ( ص ) کو منزلِ مقصود تک پہنچا ئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That Allah may forgive thee thy faults of the past and those to follow; fulfil His favour to thee; and guide thee on the Straight Way;

Translated by

Muhammad Sarwar

so that God will redeem the sins (which the pagans think you have committed against them) in the past or (you will commit) in the future. He will complete His favors to you, guide you to the right path,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That Allah may forgive you your sins of the past and the future, and complete His favor on you, and guide you on the straight path,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That Allah may forgive your community their past faults and those to follow and complete His favor to you and keep you on a right way,

Translated by

William Pickthall

That Allah may forgive thee of thy sin that which is past and that which is to come, and may perfect His favour unto thee, and may guide thee on a right path,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि अल्लाह तुम्हारे अगले और पिछले गुनाहों को क्षमा कर दे और तुम पर अपनी अनुकम्पा पूर्ण कर दे और तुम्हें सीधे मार्ग पर चलाए,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کی سب اگلی پچھلی خطائیں معاف فرمائے اور آپ پر اپنے احسانات کی تکمیل کردے اور آپ کو سیدھے رستہ پر لے چلے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ اللہ آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرمادے اور آپ پر اپنی نعمت کی تکمیل کرے اور آپ کو سیدھے راستے کی راہنمائی کرے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تا کہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کردے اور تمہیں سیدھا راستہ دکھائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اللہ آپ کی اگلی پچھی سب خطائیں معاف فرما دے اور آپ پر اپنی نعمت پوری کردے اور آپ کو صراط مستقیم پر چلائے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ معاف کرے تجھ کو اللہ جو آگے ہوچکے تیرے گناہ اور جو پیچھے رہے اور پورا کر دے تجھ پر اپنا احسان اور چلائے تجھ کو سیدھی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تاکہ اس فتح کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کی اگلی اور پچھلی تمام خطائوں کو معاف فرمادے اور تاکہ اپنی نعمتیں آپ پر پوری کرے اور تاکہ آپ کو سیدھی راہ پر چلائے۔