Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 23

سورة الفتح

سُنَّۃَ اللّٰہِ الَّتِیۡ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلُ ۚ ۖ وَ لَنۡ تَجِدَ لِسُنَّۃِ اللّٰہِ تَبۡدِیۡلًا ﴿۲۳﴾

[This is] the established way of Allah which has occurred before. And never will you find in the way of Allah any change.

اللہ کے اس قاعدے کے مطابق جو پہلے چلا آیا ہے تو کبھی بھی اللہ کے قاعدے کو بدلتا ہوا نہ پائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سُنَّۃَ
طریقہ
اللّٰہِ
اللہ کا
الَّتِیۡ
وہ جو
قَدۡ
تحقیق
خَلَتۡ
وہ گزر چکا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَلَنۡ
اور ہر گز نہ
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لِسُنَّۃِ
طریقے کو
اللّٰہِ
اللہ کے
تَبۡدِیۡلًا
بدلنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

سُنَّۃَ اللّٰہِ
طریقہ ہے اللہ تعالیٰ کا
الَّتِیۡ
جو
قَدۡ
یقیناً
خَلَتۡ
گزر چکا
مِنۡ قَبۡلُ
پہلے ہی سے
وَلَنۡ
اور ہرگز نہیں
تَجِدَ
آپ پاؤ گے
لِسُنَّۃِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے طریقے میں
تَبۡدِیۡلًا
کوئی تبدیلی
Translated by

Juna Garhi

[This is] the established way of Allah which has occurred before. And never will you find in the way of Allah any change.

اللہ کے اس قاعدے کے مطابق جو پہلے چلا آیا ہے تو کبھی بھی اللہ کے قاعدے کو بدلتا ہوا نہ پائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی اللہ کی سنت ہے جو پہلے لوگوں میں جاری رہی ہے اور آپ اللہ کی سنت میں کبھی کوئی تبدیلی نہ پائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کاطریقہ ہے جو پہلے ہی سے گزرچکا ہے اور آپ اللہ تعالیٰ کے طریقے میں ہرگزکوئی تبدیلی نہیں پاؤگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

- according to the consistent practice of Allah that went on since before, and you will never find a change in Allah&s consistent practice.

رسم پڑی ہوئی اللہ کی جو چلی آتی ہے پہلے سے اور تو ہرگز نہ دیکھے گا اللہ کی رسم کو بدلتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اللہ کا وہ دستور ہے جو پہلے سے چلا آ رہا ہے۔ } اور تم ہرگز نہیں پائو گے اللہ کے قانون میں کوئی تبدیلی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such is Allah's Way that has come down from the past. Never shall you find any change in the Way of Allah.

یہ اللہ کی سنت ہے جو پہلے سے چلی آ رہی ہے42 اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جیسا کہ اللہ کا یہی دستور ہے جو پہلے سے چلا آتا ہے اور تم اللہ کے دستور میں ہرگز تبدیلی نہیں پاؤ گے ۔ ( ٢١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ کا یہی قانون پہلے سے ہوتا چلا آرہا ہے کہ ہمیشہ حق والوں ہی کا غلبہ ہوتا ہے اور اے پیغمبر تو اللہ کا قانون بدلتا ہوا نہیں دیکھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہی لوگ کا دستور ہے جو پہلے سے چلا آتا ہے اور آپ اللہ کے دستور میں ہرگز تبدیلی نہ پائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ اللہ کی وہ سنت ہے جو پہلے ہی سے چلی آرہی ہے۔ اور تم اس کے طریقے میں کبھی کوئی تبدیلی نہ پائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہی) خدا کی عادت ہے جو پہلے سے چلی آتی ہے۔ اور تم خدا کی عادت کبھی بدلتی نہ دیکھو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That hath been the dispensation of Allah with those who passed away aforetime; and thou shalt not find in the dispensation of Allah any change.

اللہ نے یہی دستور کر رکھا ہے جو پہلے سے چلا آرہا ہے اور آپ اللہ کے دستور میں کوئی ردوبدل نہ پائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ کی ٹھہرائی ہوئی سنت ہے جو پہلے سے چلی آرہی ہے اور اللہ کی سنت میں تم کوئی تبدیلی نہیں پاسکو گے!

Translated by

Mufti Naeem

یہ اللہ ( تعالیٰ ) کا طریقہ ہے جو پہلے سے چلا آرہا ہے اور ( اے مخاطب ) تو اللہ ( تعالیٰ ) کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی اللہ کا دستور ہے جو پہلے سے چلا آتا ہے اور اللہ کے دستور کو بدلتے ہوئے تم کبھی نہ دیکھو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کے اس دستور کے مطابق جو چلا آیا ہے اس سے پہلے سے اور تم ہرگز نہیں پا سکو گے اللہ کے دستور کے لئے (کسی طرح کی) کوئی تبدیلی

Translated by

Noor ul Amin

یہی اللہ کی سنت ہےجو پہلے لوگوں میں جاری رہی ہے اور آپ اللہ کی سنت میں کبھی کوئی تبدیلی نہ پائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کا دستور ہے کہ پہلے سے چلا آتا ہے ( ف۵٦ ) اور ہرگز تم اللہ کا دستور بدلتا نہ پاؤ گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) اﷲ کی سنت ہے جو پہلے سے چلی آرہی ہے ، اور آپ اﷲ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

یہی اللہ کا دستور ہے جوپہلے سے چلا آرہا ہے اور تم اللہ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Such has been) the practice (approved) of Allah already in the past: no change wilt thou find in the practice (approved) of Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is the tradition of God which existed before, and you will never find any change in His tradition.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That has been the way of Allah already with those who passed away before. And you will not find any change in the way of Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Such has been the course of Allah that has indeed run before, and you shall not find a change in Allah's course.

Translated by

William Pickthall

It is the law of Allah which hath taken course aforetime. Thou wilt not find for the law of Allah aught of power to change.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह अल्लाह की उस रीति के अनुकूल है जो पहले से चली आई है, और तुम अल्लाह की रीति में कदापि कोई परिवर्तन न पाओगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے (کفار کے لئے) یہی دستور کر رکھا ہے جو پہلے سے چلا آتا ہے اور آپ خدا کے دستور میں ردو بدل نہ پاوینگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اللہ کا طریقہ ہے جو پہلے سے چلا آرہا ہے اور تم اللہ کے طریقہ میں کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اللہ کی سنت ہے۔ جو پہلے سے چلی آرہی ہے اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ پہلے سے اللہ کا دستور رہا ہے اور اے مخاطب تو اس کے دستور میں تبدیلی نہ پائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

رسم پڑی ہوئی اللہ کی جو چلی آتی ہے پہلے سے اور تو ہرگز نہ دیکھے گا اللہ کی رسم کو بدلتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے اپنا یہی دستور قائم رکھا ہے جو پہلے سے ہوتا چلا آرہا ہے اور آپ خدا کے آئین میں کسی قسم کا ردوبدل نہ پائیں گے۔