Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 29

سورة الفتح

مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَی الۡکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمۡ تَرٰىہُمۡ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰہِ وَ رِضۡوَانًا ۫ سِیۡمَاہُمۡ فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ ؕ ذٰلِکَ مَثَلُہُمۡ فِی التَّوۡرٰىۃِ ۚ ۖ ۛ وَ مَثَلُہُمۡ فِی الۡاِنۡجِیۡلِ ۚ ۟ ۛ کَزَرۡعٍ اَخۡرَجَ شَطۡئَہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسۡتَغۡلَظَ فَاسۡتَوٰی عَلٰی سُوۡقِہٖ یُعۡجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیۡظَ بِہِمُ الۡکُفَّارَ ؕ وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنۡہُمۡ مَّغۡفِرَۃً وَّ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۲۹﴾٪  12

Muhammad is the Messenger of Allah ; and those with him are forceful against the disbelievers, merciful among themselves. You see them bowing and prostrating [in prayer], seeking bounty from Allah and [His] pleasure. Their mark is on their faces from the trace of prostration. That is their description in the Torah. And their description in the Gospel is as a plant which produces its offshoots and strengthens them so they grow firm and stand upon their stalks, delighting the sowers - so that Allah may enrage by them the disbelievers. Allah has promised those who believe and do righteous deeds among them forgiveness and a great reward.

محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحمدل ہیں تو انہیں دیکھے گا رکوع اور سجدے کر رہے ہیں کہ اللہ تعالٰی کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں ، ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے ہے ، ان کی یہی مثال تورات میں ہے اور ان کی مثال انجیل میں ہے مثل اس کھیتی کے جس نے اپنا انکھوا نکالا پھر اسے مضبوط کیا اور وہ موٹا ہوگیا پھر اپنے تنے پر سید ھا کھڑا ہوگیا اور کسانوں کو خوش کرنے لگا تاکہ ان کی وجہ سے کافروں کو چڑائے ، ان ایمان والوں اور نیک اعمال والوں سے اللہ نے بخشش کا اور بہت بڑے ثواب کا وعدہ کیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مُحَمَّدٌ
محمد
رَّسُوۡلُ
رسول ہیں
اللّٰہِ
اللہ کے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
مَعَہٗۤ
ساتھ ہیں ان کے
اَشِدَّآءُ
سخت ہیں
عَلَی الۡکُفَّارِ
کافروں پر
رُحَمَآءُ
مہربان ہیں
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
تَرٰىہُمۡ
آپ دیکھیں گے انہیں
رُکَّعًا
رکوع کرتے ہوئے
سُجَّدًا
سجدے کرتے ہوئے
یَّبۡتَغُوۡنَ
وہ تلاش کرتے ہیں
فَضۡلًا
فضل
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَرِضۡوَانًا
اور رضا مندی
سِیۡمَاہُمۡ
علامت ان کی
فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ
ان کے چہروں میں ہے
مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ
سجدوں کے اثر سے
ذٰلِکَ
یہ ہے
مَثَلُہُمۡ
مثال ان کی
فِی التَّوۡرٰىۃِ
تورات میں
وَمَثَلُہُمۡ
اور مثال ان کی
فِی الۡاِنۡجِیۡلِ
انجیل میں
کَزَرۡعٍ
مانند ایک کھیتی کے
اَخۡرَجَ
جس نے نکالی
شَطۡئَہٗ
کونپل اپنی
فَاٰزَرَہٗ
پھر اس نے مضبوط کیا اس کو
فَاسۡتَغۡلَظَ
پھر وہ سخت ہوئی
فَاسۡتَوٰی
پھر وہ کھڑی ہو گئی
عَلٰی سُوۡقِہٖ
اپنے تنے پر
یُعۡجِبُ
وہ خوش کرتی ہے
الزُّرَّاعَ
کاشت کاروں کو
لِیَغِیۡظَ
تا کہ وہ غضب ناک کرے
بِہِمُ
ان کے ذریعے
الۡکُفَّارَ
کافروں کو
وَعَدَ
وعدہ کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
مَّغۡفِرَۃً
بخشش کا
وَّاَجۡرًا
اور اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

مُحَمَّدٌ
محمد
رَّسُوۡلُ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا رسول ہے
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
مَعَہٗۤ
اس کے ساتھ ہیں
اَشِدَّآءُ
سخت ہیں
عَلَی الۡکُفَّارِ
کفار پر
رُحَمَآءُ
نہایت رحم دل ہیں
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
تَرٰىہُمۡ
آپ دیکھو گے انہیں
رُکَّعًا
رکوع کرنے والے
سُجَّدًا
سجدہ کرنے والے
یَّبۡتَغُوۡنَ
ڈھونڈتے ہیں
فَضۡلًا
فضل
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
وَرِضۡوَانًا
اور رضا
سِیۡمَاہُمۡ
ان کی شناخت
فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ
ان کے چہروں میں
مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ
سجدوں کے اثرات سے
ذٰلِکَ
یہ ہے
مَثَلُہُمۡ
مثال ان کی
فِی التَّوۡرٰىۃِ
تورات میں
وَمَثَلُہُمۡ
اور مثال ان کی
فِی الۡاِنۡجِیۡلِ
انجیل میں
کَزَرۡعٍ
ایک کھیتی جیسی ہے
اَخۡرَجَ
جس نے نکالی
شَطۡئَہٗ
اپنی کونپل
فَاٰزَرَہٗ
پھر اس نے مضبوط کیا اس کو
فَاسۡتَغۡلَظَ
پھر وہ موٹی ہو گئی
فَاسۡتَوٰی
پھر سیدھی کھڑی ہو گئی
عَلٰی سُوۡقِہٖ
اپنے تنے پر
یُعۡجِبُ
خوش کرتی ہے
الزُّرَّاعَ
کسانوں کو
لِیَغِیۡظَ
تاکہ غصہ دلائے
بِہِمُ
ان کی وجہ سے
الۡکُفَّارَ
کافروں کو
وَعَدَ اللّٰہُ
وعدہ کیا اللہ تعالیٰ نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
مَّغۡفِرَۃً
مغفرت کا
وَّاَجۡرًا عَظِیۡمًا
اور بڑے اجر کا
Translated by

Juna Garhi

Muhammad is the Messenger of Allah ; and those with him are forceful against the disbelievers, merciful among themselves. You see them bowing and prostrating [in prayer], seeking bounty from Allah and [His] pleasure. Their mark is on their faces from the trace of prostration. That is their description in the Torah. And their description in the Gospel is as a plant which produces its offshoots and strengthens them so they grow firm and stand upon their stalks, delighting the sowers - so that Allah may enrage by them the disbelievers. Allah has promised those who believe and do righteous deeds among them forgiveness and a great reward.

محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحمدل ہیں تو انہیں دیکھے گا رکوع اور سجدے کر رہے ہیں کہ اللہ تعالٰی کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں ، ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے ہے ، ان کی یہی مثال تورات میں ہے اور ان کی مثال انجیل میں ہے مثل اس کھیتی کے جس نے اپنا انکھوا نکالا پھر اسے مضبوط کیا اور وہ موٹا ہوگیا پھر اپنے تنے پر سید ھا کھڑا ہوگیا اور کسانوں کو خوش کرنے لگا تاکہ ان کی وجہ سے کافروں کو چڑائے ، ان ایمان والوں اور نیک اعمال والوں سے اللہ نے بخشش کا اور بہت بڑے ثواب کا وعدہ کیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر تو سخت (مگر) آپس میں رحم دل ہیں۔ تم جب دیکھو گے انہیں رکوع و سجود کرتے ہوئے اور اللہ کے فضل اور اس کی رضا مندی کی تلاش کرتے ہوئے دیکھو گے (کثرت) سجدہ کی وجہ سے ان کی پیشانیوں پر امتیازی نشان موجود ہیں۔ ان کی یہی صفت تورات میں بیان ہوئی ہے اور یہی انجیل میں ہے جیسے ایک کھیتی ہو جس نے اپنی کونپل نکالی پھر اسے مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہوئی اور اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی (اس وقت وہ) کسانوں کو خوش کرتی ہے۔ تاکہ کافروں کو ان کی وجہ سے غصہ دلائے۔ اس گروہ کے لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

محمداﷲکارسول ہے اورجولوگ اُس کے ساتھ ہیں وہ کفارپرسخت،آپس میں نہایت رحم دل ہیں،آپ اُنہیں ا س حال میں دیکھو گے کہ وہ رکوع کرنے والے ،سجدہ کرنے والے ہیں، اﷲ تعالیٰ کے فضل اور رضاکوڈھونڈتے ہیں،سجدوں کے اثرات سے اُن کے چہروں میں ان کی شناخت ہے۔ اُن کی یہ مثال تورات میں ہے اورانجیل میں اُن کی مثال ایک کھیتی جیسی ہے جس نے اپنی کونپل نکالی پھراس نے اُس کومضبوط کیاپھروہ موٹی ہوگئی پھراپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی،کسانوں کووہ خوش کرتی ہے تاکہ اُن کی وجہ سے کافروں کوغصہ دلائے، اﷲ تعالیٰ نے اُن لوگوں سے جوایمان لائے اور اُن میں سے جنہوں نے نیک عمل کیے، مغفرت اوربڑے اجرکاوعدہ کیاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Muhammad is the messenger of Allah, and those who are with him are hard against the disbelievers, compassionate among themselves; you will see them bowing down in Ruku`, prostrating in Sajdah, seeking bounty from Allah and (His) good pleasure; their distinguishing feature is on their faces from the effect of Sajdah (prostration). This is their description in the Torah; and their description in the Injil is: like a sown crop that brings forth its shoot, then makes it strong, then it grows thick and stands straight on its stem, looking good to the farmers, - so that He may enrage the disbelievers through them. Allah has promised forgiveness and a huge reward to those of them who believe and do good deeds.

محمد رسول اللہ کا اور جو لوگ اس کے ساتھ زور آور ہیں کافروں پر، نرم دل ہیں آپس میں تو دیکھے ان کو رکوع میں سجدہ میں ڈھونڈتے ہیں اللہ کا فضل اور اس کی خوشی، نشانی ان کی ان کے منہ پر ہے سجدے کے اثر سے یہ شان ہے ان کی تورات میں اور مثال ان کی انجیل میں جیسے کھیتی نے نکالا اپنا پٹھا پھر اس کی کمر مظبوط کی پھر موٹا ہوا پھر کھڑا ہوگیا اپنی نال پر خوش لگتا ہے کھیتی والوں کو تاکہ جلائے ان سے جی کافروں کا وعدہ کیا ہے اللہ نے ان سے جو یقین لائے ہیں اور کئے ہیں بھلے کام معافی کا اور بڑے ثواب کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ اور جو ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر بہت بھاری اور آپس میں بہت رحم دل ہیں تم دیکھو گے انہیں رکوع کرتے ہوئے سجدہ کرتے ہوئے وہ (ہر آن) اللہ کے فضل اور اس کی رضا کے متلاشی رہتے ہیں ان کی پہچان ان کے چہروں پر (ظاہر) ہے سجدوں کے اثرات کی وجہ سے یہ ہے ان کی مثال تورات میں اور انجیل میں ان کی مثال یوں ہے کہ جیسے ایک کھیتی ہو جس نے نکالی اپنی کو نپل پھر اس کو تقویت دی پھر وہ سخت ہوئی پھر وہ اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی یہ کا شتکار کو بڑی بھلی لگتی ہے تاکہ ان سے کافروں کے دل جلائے } اللہ نے وعدہ کیا ہے ان لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے مغفرت اور اجر عظیم کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Muhammad is Allah's Messenger, and those who are with him are firm with the unbelievers but compassionate with one another. You see them occupied in bowing and prostrating and in seeking Allah's bounty and good pleasure. They are distinguished from others by the marks of prostration on their faces. Thus are they described in the Torah. And their parable in the Gospel is that of a tilth that puts forth its shoot, then strengthens it so that it becomes stout and stands firmly on its stem. This is a sight pleasing to the sowers and one by which the unbelievers will be enraged. As for those who believe and do righteous deeds, Allah has promised them forgiveness and a great reward.

محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت 52 اور آپس میں رحیم ہیں 53 ۔ تم جب دیکھو گے انہیں رکوع و سجود ، اور اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے ۔ سجود کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں جن سے وہ الگ پہچانے جاتے ہیں 54 ۔ یہ ہے ان کی صفت توراۃ میں 55 ۔ اور انجیل میں ان کی مثال یوں دی گئی 56 ہے کہ گویا ایک کھیتی ہے جس نے پہلے کونپل نکالی ، پھر اس کو تقویت دی ، پھر وہ گدرائی ، پھر اپنے تنے پر کھڑی ہو گئی ۔ کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کرتی ہے تاکہ کفار ان کے پھلنے پھولنے پر جلیں ۔ اس گروہ کے لوگ جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا57ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں ۔ ( ٣١ ) اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں ، وہ کافروں کے مقابلے میں سخت ہیں ( اور ) آپس میں ایک دوسرے کے لیے رحم دل ہیں ۔ تم انہیں دیکھو گے کہ کبھی رکوع میں ہیں ، کبھی سجدے میں ، ( غرض ) اللہ کے فضل اور خوشنودی کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں ۔ ان کی علامتیں سجدے کے اثر سے ان کے چہروں پر نمایاں ہیں ۔ یہ ہیں ان کے وہ اوصاف جو تورات میں مذکور ہیں ۔ ( ٣٢ ) اور انجیل میں ان کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک کھیتی ہو جس نے اپنی کونپل نکالی ، پھر اس کو مضبوط کیا ، پھر وہ موٹی ہوگئی ، پھر اپنے تنے پر اس طرح سیدھی کھڑی ہوگئی کہ کاشتکار اس سے خوش ہوتے ہیں ۔ ( ٣٣ ) تاکہ اللہ ان ( کی اس ترقی ) سے کافروں کا دل جلائے ۔ یہ لوگ جو ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، اللہ نے ان سے مغفرت اور زبردست ثواب کا وعدہ کرلیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

محمد اللہ کا پیغمبر ہے جو لوگ اس کے ساتھ ہیں یعنی صحابہ وہ کافروں پر سخت ہیں آپس میں (ایک دوسرے پر رحم دل ہیں (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کبھی رکوع کر رہے ہیں کبھی سجدہ کر رہے ہیں اللہ کے فضل اور اس کی رضا مندی کی فکر میں رہتے ہیں ان کی نشانی ان کے منہ پر ہے یعنی سجدے کے نشانی 2 یہ تو ان کا حال تورات شریف میں بیان ہوا ہے اور انجیل شریف میں ان کی مثال ایک کھیتی کی سی بیان کی گئی ہے جس نے زمین سے اپنی سوئی نکالی (مول کہ یا پٹھا) پھر اس کو زور دار کیا وہ موٹی ہوگئی اب اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی کسانوں کو بھلی لگنے لگی 3 اللہ تعالیٰ نے یہ اسلئے کیا کہ کافروں کو دیھ کر جلیں 4 ان لوگوں میں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان سے اللہ تعالیٰ نے بخشش کا اور بڑے نیگ کا وعدہ کیا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

محمد ((صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) اللہ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے مقابلہ میں سخت ہیں اور آپس میں مہربان ہیں (اے مخاطب ! ) تو ان کو دیکھے گا (کبھی) رکوع کر رہے ہیں (کبھی) سجدہ کر رہے ہیں اللہ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں لگے ہیں (اور) ان کے آثار سجدوں کی وجہ سے ان کے چہروں پر نمایاں ہیں۔ ان کے یہ اوصاف تورات میں ہیں اور انجیل میں ان کا یہ وصف ایسے ہے جیسے کھیتی کہ اس نے اپنی سوئی نالی پھر اس نے اس کو مضبوط کیا پھر وہ موٹی ہوگئی پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی کہ کسانوں کو بھلی معلوم ہونے لگی تاکہ اس سے کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے اللہ نے (گناہوں کی) بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ فرمایا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہ (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ اور وہ (صحابہ کرام (رض) جو ان کے ساتھ ہیں (ان کی خصوصیت یہ ہے کہ) کفار کے مقابلے میں سخت اور آپس میں رحم و کرم کا پیکر ہیں۔ تم انہیں کبھی رکوع اور کبھی سجدوں میں دیکھو گے۔ وہ اللہ کا فضل و کر اور اس کی رضا مندی (حاصل کرنے میں) لگے رہتے ہیں۔ ان کی (سچائی اور صدقت) کی علامت سجدوں کی کثرت سے ان کے چہروں پر نمایاں ہے جس سے وہ پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی (عظمتوں کی) مثالیں تو ریت اور انجیل میں موجود ہیں۔ (ان کی مثال ایسی ہے) جیسے ایک کھیتی کہ اس نے کو نپل نکالی پھر اس کو سہارا دیا اور وہ بڑھ کو موٹی ہوئی پھر وہ کھیتی اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی جو کاشت کرنے والوں کو خوش منظر دکھائی دینے لگی۔ (اسی طرح صحابہ رسول بھی مضبوط ہوں گے) تاکہ اللہ ان کافروں کو غیض و غضب میں مبتلا کر دے۔ اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے تو اللہ نے ان سے بہت بڑی مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کر رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Muhammad is the apostle of Allah. And those who are with him are stern against the infidels and merciful among themselves; Thou beholdest them bowing down and falling prostrate, seeking grace from Allah and His goodWill Mark of them is on their faces from the effect of prostration: such is their similitude in the Taurat. And their similitude in the lnjil: like Unto a sown corn that putteth forth its shoot and strengtheneth it, and swelieth, and riseth upon the stalk thereof delighting the sowers. Such are the early Muslims described that He may enrage the infidels with them. Allah hath promised Unto those among them who believe and work righteous works, forgiveness and a mighty hire.

محمد اللہ کے پیغمبر ہیں ۔ اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ تیز ہیں کافروں کے مقابلہ میں (اور) مہربان ہیں آپس میں ۔ تو انہیں دیکھے گا (اے مخاطب) کہ (کبھی) رکوع کررہے ہیں (کبھی) سجدہ کررہے ہیں اللہ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں ان کے آثار سجدہ کی تاثیر سے ان کے چہروں پر نمایاں ہیں ۔ یہ ان کے اوصاف توریت میں ہیں ۔ اور انجیل میں ان کا وصف یہ ہے کہ وہ جیسے کھیتی کہ اس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس نے اپنی سوئی کو قوی کیا پھر وہ اور موٹی ہوئی پھر اپنے تنہ پر سیدھی کھڑی ہوگئی کہ کسانوں کو بھلی معلوم ہونے لگی ۔ (یہ نشوونما صحابہ کو اس لئے دیا) تاکہ کافروں کو ان سے جلائے اور اللہ نے ان سے جو ایمان لائے ہیں اور (جنہوں نے) نیک کام کئے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

محمد ، اللہ کے رسول اور جو ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت ، آپس میں رحمدل ہیں ۔ تم ان کو اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں رکوع وسجود میں سرگرم پاؤ گے ۔ ان کا امتیاز ان کے چہروں پر سجدوں کے نشان سے ہے ۔ ان کی یہ تمثیل تورات میں ہے اور انجیل میں ان کی تمثیل یوں ہے کہ جیسے کھیتی ہو جس نے نکالی اپنی سوئی ، پھر اس کو سہارا دیا ، پھر وہ سخت ہوئی ، پھر وہ اپنے تنہ پر کھڑی ہوگئی کسانوں کے دلوں کو موہتی ہوئی ، تاکہ کافرون کے دل ان سے جلائے ۔ اللہ نے ان لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، مغفرت اور ایک اجرِ عظیم کا وعدہ کیا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

محمد ( ﷺ ) اللہ ( تعالیٰ ) کے رسول ہیں اور جو ان کے ساتھ ( صحابہؓ ) ہیں وہ کافروں پر انتہائی سخت اور آپس میں انتہائی نرم دل ہیں ( اے مخاطب ) تو انہیں رکوع اور سجدے کی حالت میں دیکھے گا کہ اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اور اس کی رضا طلب کررہے ہیں ان کی علامت ان کے چہروں پر سجدوں کے نشانات ہیں یہ ان کی مثال تورات میں ( بیان ہوئی ) ہے اور انجیل میں ( بھی ) ان کی مثال ( یہی بیان ہوئی ) ہے گویا کہ ایک کھیتی ہے جس نے اپنی کونپل نکالی پھر اسے سہارا دیا پھر اور موٹی ہوگئی پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی کہ کسان کو خوش کرتی ہے ( صحابہ کو یہ عظمت اس لیے عطا فرمائی ) تاکہ اس کے ذریعے سے کافروں کو غیظ و غضب میں ڈالے ، اللہ ( تعالیٰ ) نے ان میں سے ایمان اور نیک اعمال والوں سے بخشش اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، ( اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ اللہ کے آگے جھکے ہوئے سربسجود ہیں اللہ کا فضل اور اسکی خوشنودی طلب کر رہے ہیں زیادہ سجدوں کی وجہ سے ان کے ماتھوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں ان کی یہی صفات تو رات میں لکھی ہوئی ہیں اور انجیل میں بھی۔ یہ ( لوگ گویا) ایک ایسی کھیتی ہیں جس نے پہلے زمین سے اپنی سوئی نکالی، پھر اس کو مضبوط کیا، پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور کھیتی والوں کو خوش کرنے لگی تاکہ کافروں کا دل جلائے جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے اللہ نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے مقابلے میں بڑے سخت اور آپس میں انتہائی مہربان ہیں تم انہیں دیکھو گے تو ان کو رکوع و سجود کرنے والے اور (ہر حال میں) اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی کی تلاش کرتے پاؤ گے ان کی نشانی (چمک رہی ہوگی) ان کے چہروں میں سجدوں کے اثرات کی بناء پر یہ ہے ان کی صفت تورات میں اور ان کی صفت انجیل میں مثل اس کھیت کے جس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس نے اس کو قوت دی جس سے وہ موٹی ہوگئی پھر وہ سیدھی کھڑی ہوگئی اپنے تنے پر جو خوشی کا سامان بنتی ہے کاشتکاروں کے لئے تاکہ وہ جلائے ان کے ذریعے کافروں (کے دلوں) کو وعدہ فرمایا ہے اللہ نے ان میں سے ان (خوش نصیبوں) سے جو (صدق دل سے) ایمان لائے اور (اس کے مطابق) انہوں نے کام بھی نیک کئے عظیم الشان بخشش اور بہت بڑے اجر و (ثواب) کاف

Translated by

Noor ul Amin

محمداللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے لئے بڑے سخت ہیں اور آپس میں رحم دل ہیں آپ انہیں رکوع اور سجدہ کرتے دیکھتے ہیں ، وہ لوگ اللہ کی رضا اور اس کے فضل کی تلاش میں رہتے ہیں ، ( کثرتِ ) سجدہ سے ان کی پیشانیوں پر امتیازی نشان موجود ہیں ان کی یہی صفت تورات میں بیان ہوئی ہے اور یہی انجیل میں ہے ان لوگوں کی مثال اس ایک کھیتی جیسی ہے جس نے اپنی کو نپل نکالی پھراسے مضبوط کیا پھروہ موٹی ہوئی اور اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی وہ کسانوں کو خوش کرتی ہے ( اللہ نے ایسے ہی ان لوگوں کو مضبوط کیا ) تاکہ کافروں کو ان کی وجہ سے غصہ دلائے ان میں سےجو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجرکاوعدہ فرمایا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

محمد اللہ کے رسول ہیں ، اور ان کے ساتھ والے ( ف۸۰ ) کافروں پر سخت ہیں ( ف۸۱ ) اور آپس میں نرم دل ( ف۸۲ ) تو انہیں دیکھے گا رکوع کرتے سجدے میں گرتے ( ف۸۳ ) اللہ کا فضل و رضا چاہتے ، ان کی علامت ان کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے ( ف۸٤ ) یہ ان کی صفت توریت میں ہے ، اور ان کی صفت انجیل میں ( ف۸۵ ) جیسے ایک کھیتی اس نے اپنا پٹھا نکالا پھر اسے طاقت دی پھر دبیز ہوئی پھر اپنی ساق پر سیدھی کھڑی ہوئی کسانوں کو بھلی لگتی ہے ( ف۸٦ ) تاکہ ان سے کافروں کے دل جلیں ، اللہ نے وعدہ کیا ان سے جو ان میں ایمان اور اچھے کاموں والے ہیں ( ف۸۷ ) بخشش اور بڑے ثواب کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اﷲ کے رسول ہیں ، اور جو لوگ آپ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی معیت اور سنگت میں ہیں ( وہ ) کافروں پر بہت سخت اور زور آور ہیں آپس میں بہت نرم دل اور شفیق ہیں ۔ آپ انہیں کثرت سے رکوع کرتے ہوئے ، سجود کرتے ہوئے دیکھتے ہیں وہ ( صرف ) اﷲ کے فضل اور اس کی رضا کے طلب گار ہیں ۔ اُن کی نشانی اُن کے چہروں پر سجدوں کا اثر ہے ( جو بصورتِ نور نمایاں ہے ) ۔ ان کے یہ اوصاف تورات میں ( بھی مذکور ) ہیں اور ان کے ( یہی ) اوصاف انجیل میں ( بھی مرقوم ) ہیں ۔ وہ ( صحابہ ہمارے محبوبِ مکرّم کی ) کھیتی کی طرح ہیں جس نے ( سب سے پہلے ) اپنی باریک سی کونپل نکالی ، پھر اسے طاقتور اور مضبوط کیا ، پھر وہ موٹی اور دبیز ہوگئی ، پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی ( اور جب سرسبز و شاداب ہو کر لہلہائی تو ) کاشتکاروں کو کیا ہی اچھی لگنے لگی ( اﷲ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنھم کو اسی طرح ایمان کے تناور درخت بنایا ہے ) تاکہ اِن کے ذریعے وہ ( محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جلنے والے ) کافروں کے دل جلائے ، اﷲ نے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے مغفرت اور اجرِ عظیم کا وعدہ فرمایا ہے

Translated by

Hussain Najfi

محمد ( ص ) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں مہربان ہیں تم انہیں دیکھو گے کہ وہ ( کبھی ) رکوع ( اور کبھی ) سجود کر رہے ہیں ( اور ) اللہ کے فضل و کرم اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہیں ان کی علامت ان کے چہروں پر سجدہ کے نشان سے نمایاں ہے ان کی توراۃ میں اور انجیل میں توصیف یوں ہے جیسے ایک کھیتی جس نے اپنی کونپل نکالی پھر اس کو تقویت دی اور وہ مضبوط و موٹی ہوئی پھر اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی وہ کسانوں کو خوش کرتی ہے تاکہ ان کے ذریعہ سے کفار کے دل جلائے اللہ نے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ، مغفرت اور بڑے اجرو ثواب کا وعدہ کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Muhammad is the messenger of Allah; and those who are with him are strong against Unbelievers, (but) compassionate amongst each other. Thou wilt see them bow and prostrate themselves (in prayer), seeking Grace from Allah and (His) Good Pleasure. On their faces are their marks, (being) the traces of their prostration. This is their similitude in the Taurat; and their similitude in the Gospel is: like a seed which sends forth its blade, then makes it strong; it then becomes thick, and it stands on its own stem, (filling) the sowers with wonder and delight. As a result, it fills the Unbelievers with rage at them. Allah has promised those among them who believe and do righteous deeds forgiveness, and a great Reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

Muhammad is the Messenger of God and those with him are stern to the disbelievers yet kind among themselves. You can see them bowing and prostrating before God, seeking His favors and pleasure. Their faces (foreheads) are marked due to the effect of their frequent prostrations. That is their description in the Torah and in the Gospel they are mentioned as the seed which shoots out its stalk then becomes stronger, harder and stands firm on its stumps, attracting the farmers. Thus, God has described the believers to enrage the disbelievers. God has promised forgiveness and a great reward to the righteously striving believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Muhammad is the Messenger of Allah. And those who are with him are severe against disbelievers, and merciful among themselves. You see them bowing falling down prostrate, seeking reward from Allah and acceptance. The mark of them is on their faces from the traces of prostration. This is their description in the Tawrah. But their description in the Injil is like a seed which sends forth its shoot, then makes it strong, and becomes thick and it stands straight on its stem, delighting the sowers, that He may enrage the disbelievers with them. Allah has promised those among them who believe and do righteous good deeds, forgiveness and a mighty reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Muhammad is the Apostle of Allah, and those with him are firm of heart against the unbelievers, compassionate among themselves; you will see them bowing down, prostrating themselves, seeking grace from Allah and pleasure; their marks are in their faces because of the effect of prostration; that is their description in the Taurat and their description in the Injeel; like as seed-produce that puts forth its sprout, then strengthens it, so it becomes stout and stands firmly on its stem, delighting the sowers that He may enrage the unbelievers on account of them; Allah has promised those among them who believe and do good, forgiveness and a great reward.

Translated by

William Pickthall

Muhammad is the messenger of Allah. And those with him are hard against the disbelievers and merciful among themselves. Thou (O Muhammad) seest them bowing and falling prostrate (in worship), seeking bounty from Allah and (His) acceptance. The mark of them is on their foreheads from the traces of prostration. Such is their likeness in the Torah and their likeness in the Gospel - like as sown corn that sendeth forth its shoot and strengtheneth it and riseth firm upon its stalk, delighting the sowers - that He may enrage the disbelievers with (the sight of) them. Allah hath promised, unto such of them as believe and do good works, forgiveness and immense reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह के रसूल मुहम्मद और जो लोग उन के साथ हैं, वे इनकार करने वालों पर भारी हैं, आपस में दयालु हैं। तुम उन्हें रुकू में, सजदे में, अल्लाह का उदार अनुग्रह और उस की प्रसन्नता चाहते हुए देखोगे। वे अपने चहरों से पहचाने जाते हैं जिन पर सजदों का प्रभाव है। यही उन की विशेषता तौरात में और उन की विशेषता इंजील में उस खेती की तरह उल्लिखित है जिस ने अपना अंकुर निकाला; फिर उसे शक्ति पहुँचाई तो वह मोटा हुआ और वह अपने तने पर सीधा खड़ा हो गया। खेती करने वालों को भा रहा है, ताकि उन से इनकार करने वालों का जी जलाए। उन में से जो लोग ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए उन से अल्लाह ने क्षमा और बदले का वादा किया है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے صحبت یافتہ ہیں وہ کافروں کے مقابلہ میں تیز ہیں اور آپس میں مہربان ہیں اے مخاطب تو ان کو دیکھے گا کہ کبھی رکوع کررہے ہیں کبھی سجدہ کررہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں لگے ہیں انکے آثار بوجہ تاثیر سجدہ کے انکے چہروں پر نمایاں ہیں یہ ان کے اوصاف تو ریت میں ہیں اور انجیل میں ان کا یہ وصف ہے کہ جیسے کھیتی اس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس نے اسکو قوی کیا پھر وہ اور موٹی ہوئی پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی کہ کسانوں کو بھلی معلوم ہونے لگی تاکہ ان سے کافروں کو جلادے اللہ تعالیٰ نے ان صاحبوں سے جو کہ ایمان لائے ہیں اور نیک کام کررہے ہیں مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کر رکھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ” اللہ “ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں مہربان ہیں، تم انہیں رکوع سجود اور اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے۔ سجدوں کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں یہ ان کی صفت توراۃ میں اور انجیل میں ہے۔ ان کی مثال یوں ہے گویا کہ ایک کھیتی ہے۔ جس نے پہلے اپنی کونپل نکالی، پھر اس کو تقویت دی پھر وہ سخت ہوگئی پھر اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی، کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کرتی ہے تاکہ کفار ان کے پھلنے پھولنے پر جلیں جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے اللہ نے ان سے مغفرت اور بہت بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں ۔ تم جب دیکھو گے انہیں رکوع و سجود ، اور اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے۔ سجود کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں جن سے وہ الگ پہچانے جاتے ہیں۔ یہ ہے ان کی صفت تورات میں اور انجیل میں ان کی مثال یوں دی گئی ہے کہ گویا ایک کھیتی ہے جس نے پہلے کونپل نکالی ، پھر اس کو تقویت دی ، پھر وہ گدرائی ، پر اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی۔ کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کرتی ہے تا کہ کفار ان کے پھلنے پھولنے پر جلیں۔ اس گروہ کے لوگ جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کئے اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

محمد اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت ہیں، آپس میں مہربان ہیں، اے مخاطب تو انہیں اس حال میں دیکھے گا کہ وہ کبھی رکوع میں ہیں، کبھی سجود میں ہیں، وہ اللہ کے فضل اور رضا مندی کو تلاش کرتے ہیں، ان کی شان یہ ہے کہ ان کے چہروں میں سجدوں کے نشان ہیں، ان کی یہ مثال توریت میں ہے، اور انجیل میں ان کا یہ وصف ہے کہ جیسی کھیتی ہو اس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس نے اسے قوی کیا پھر وہ کھیتی موٹی ہوگئی پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی جو کسانوں کو بھلی معلوم ہونے لگی، تاکہ اللہ ان کے ذریعے کافروں کے دلوں کو جلائے، اللہ نے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ فرمایا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

محمد رسول اللہ کا اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں زور آور ہیں کافروں پر نرم دل ہیں آپس میں تو دیکھے ان کو رکوع میں اور سجدہ میں ڈھونڈھتے ہیں اللہ کا فضل اور اس کی خوشی نشانی ان کی ان کے منہ پر ہے سجدہ کے اثر سے یہ شان ہے ان کی تورات میں اور مثال ان کی انجیل میں جیسے کھیتی نے نکالا اپنا پٹھا پھر اس کی کمر مضبوط کی پھر موٹا ہوا، پھر کھڑا ہوگیا اپنی نال پر خوش لگتا ہے کھیتی والوں کو تاکہ جلائے ان سے جی کافروں کا وعدہ کیا ہے اللہ نے ان سے جو یقین لائے ہیں اور کیے ہیں کام بھلے معافی کا اور بڑے ثواب کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

محمد اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے صحبت یافتہ وہمراہی ہیں وہ کافروں کے مقابلہ میں سخت اور آپس میں مہربان ہیں اے مخاطب تو ان کو کبھی رکوع اور کبھی سجدے کی حالت میں دیکھے گا وہ اللہ کے فضل اور اس کی رضامندی کی جستجو میں لگے رہتے ہیں ان کی علامت کثرت سجود کے اثر سے ان کے چہروں پر نمایاں ہورہی ہے اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہ اوصاف تورات میں مذکور ہیں اور اوصاف ان کے انجیل میں بھی ہیں جیسے کھیتی کہ اس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس ابتدائی سوئی کو اس کھیتی نے قوی کیا پھر وہ اور بڑھ کر موٹی ہوئی اور آخرکار وہ کھیتی اپنی نال یعنی پائوں پر اس طرح سیدھی کھڑی ہوگی کہ کاشتکاروں کو خوش کرنے لگ یہ زور اور قوت اس لئے عطا فرمائی تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے کافروں کو غیظ وغضب میں مبتلا کرے اور اللہ تعالیٰ نے ان میں سے جو ایمان لائے اور نیک اعمال اعمال کرتے رہے ان سے بڑی مغفرت اور بہت بڑے ثواب کا وعدہ کررکھا ہے۔