Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 16

سورة الحجرات

قُلۡ اَتُعَلِّمُوۡنَ اللّٰہَ بِدِیۡنِکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۱۶﴾

Say, "Would you acquaint Allah with your religion while Allah knows whatever is in the heavens and whatever is on the earth, and Allah is Knowing of all things?"

کہہ دیجئے! کہ کیا تم اللہ تعالٰی کو اپنی دینداری سے آگاہ کر رہے ہو اللہ ہر اس چیز سے جو آسمانوں میں اور زمین میں ہے بخوبی آگاہ ہے اور اللہ ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَتُعَلِّمُوۡنَ
کیا تم بتاتے ہو
اللّٰہَ
اللہ کو
بِدِیۡنِکُمۡ
دین اپنا
وَ اللّٰہُ
حالانکہ اللہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کا
عَلِیۡمٌ
خوب علم رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
کہہ دو
اَتُعَلِّمُوۡنَ
کیا تم آگاہ کر رہے ہو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
بِدِیۡنِکُمۡ
اپنے دین سے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Would you acquaint Allah with your religion while Allah knows whatever is in the heavens and whatever is on the earth, and Allah is Knowing of all things?"

کہہ دیجئے! کہ کیا تم اللہ تعالٰی کو اپنی دینداری سے آگاہ کر رہے ہو اللہ ہر اس چیز سے جو آسمانوں میں اور زمین میں ہے بخوبی آگاہ ہے اور اللہ ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان (بدویوں) سے کہئے : کیا تم اللہ کو اپنی دینداری جتلاتے ہو حالانکہ اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کو جانتا ہے اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دوکہ کیاتم اﷲ تعالیٰ کواپنے دین سے آگاہ کر رہے ہو؟حالانکہ اﷲ تعالیٰ جانتا ہے جو آسمانوں میں اور جو زمین میں ہے اوراﷲ تعالیٰ ہر چیزکاخوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Would you apprise Allah of your religion, while Allah knows all that is in the heavens and all that is in the earth, and Allah is All-Knowing about everything?|"

تو کہہ کیا تم جتلاتے ہو اللہ کو اپنی دینداری اور اللہ کو تو خبر ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اللہ ہر چیز کو جانتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سے کہیے : کیا تم اللہ کو جتلانا چاہتے ہو اپنادین ؟ اور اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ } اللہ تو ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say, (O Prophet), (to these pretenders to faith): “Are you apprising Allah of your faith? Allah knows all that is in the heavens and the earth. Allah has full knowledge of everything.”

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ان ( مدعیان ایمان ) سے کہو ، کیا تم اللہ کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو؟ حالانکہ اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کو جانتا ہے اور وہ ہر شے کا علم رکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان دیہاتیوں سے ) کہو کہ : کیا تم اللہ کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو؟ حالانکہ اللہ ان تمام چیزوں کو خوب جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، اور اللہ ہر چیز کا پورا پورا علم رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان گنواروں سے کہ دے سے کیا تم اللہ سے اپنی دینداری جتلاتے ہو اللہ و آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے وہ جانتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو سب کچھ معلوم ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ کیا تم اللہ کو اپنے دین کی خبر دیتے ہو حالانکہ اللہ کو تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کی خبر ہے۔ اور اللہ سب چیزوں کو جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان دیہاتیوں سے کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو اپنے ایمان کی اطلاع دے رہے ہو ؟ حالانکہ اللہ تو ان سب باتوں کو جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان سے کہو کیا تم خدا کو اپنی دینداری جتلاتے ہو۔ اور خدا تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں سے واقف ہے۔ اور خدا ہر شے کو جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: Would ye appraise Allah of your religion, whereas Allah knoweth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, and Allah is of everything Aware!

آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو اپنے دین کی خبر دے رہے ہو ؟ ۔ درآنحالیکہ اللہ کو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کی (پوری) خبر ہے اور اللہ (اور بھی) ہر شے کا علم رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: کیا تم اپنے دین سے اللہ کو آگاہ کر رہے ہو درآنحالیکہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے؟ اور اللہ ہر چیز سے باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے! ( اے دیہاتیو ) کیا تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو ، حالانکہ اللہ ( تعالیٰ ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ) جانتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز سے اچھی طرح آگاہ ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کیا تم اللہ کو اپنی دینداری کی اطلاع دے رہے ہو۔ اور اللہ تو آسمانوں اور زمین کی تمام چیزوں سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو (اے پیغمبر ! ) کہ کیا تم اللہ کو آگاہ کر رہے ہو اپنے دین کے بارے میں ؟ حالانکہ اللہ جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ( ان دیہاتیوں ) سے کہہ دیجئے کیا تم اللہ کو اپنی دین داری جتلاتے ہو حالانکہ اللہ آسمانوں اور زمین کی ہرچیزکوجانتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہرچیزکوخوب جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کیا تم اللہ کو اپنا دین بتاتے ہو ، اور اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے ( ف٤۲ ) اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ( ف٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا تم اﷲ کو اپنی دین داری جتلا رہے ہو ، حالانکہ اﷲ اُن ( تمام ) چیزوں کو جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، اور اﷲ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو اپنے دین سے آگاہ کرتے ہو؟ حالانکہ اللہ وہ کچھ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اللہ ہر شے کو جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "What! Will ye instruct Allah about your religion? But Allah knows all that is in the heavens and on earth: He has full knowledge of all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "Do you teach God about your religion? God knows whatever is in the heavens and the earth. He has the knowledge of all things".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Will you inform Allah of your religion while Allah knows all that is in the heavens and all that is on the earth, and Allah is All-Aware of everything."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Do you apprise Allah of your religion, and Allah knows what is in the heavens and what is in the earth; and Allah is Cognizant of all things.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them, O Muhammad): Would ye teach Allah your religion, when Allah knoweth all that is in the heavens and all that is in the earth, and Allah is Aware of all things?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या तुम अल्लाह को अपने धर्म की सूचना दे रहे हो। हालाँकि जो कुछ आकाशों में और जो कुछ धरती में है, अल्लाह सब जानता है? अल्लाह को हर चीज़ का ज्ञान है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمادیجئے کہ کیا خدائے تعالیٰ کو اپنے دین کی خبر دیتے ہو (4) حالانکہ اللہ کو تو سب آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کی خبر ہے اور اللہ سب چیزوں کو جانتا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی فرما دیں کہ کیا تم اللہ کو اپنے دین کی خبر دیتے ہو ؟ حالانکہ اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کو جانتا ہے اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان (مدعیان ایمان ) سے کہو ، کیا تم اللہ کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو ؟ حالانکہ اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کو جانتا ہے اور ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کیا تم اللہ کو اپنا دین بتا رہے ہو اور اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمینوں میں ہے، اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ کیا تم جتلاتے ہو اللہ کو اپنی دینداری اور اللہ کو تو خبر ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اللہ ہر چیز کو جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان دیہاتیوں سے کہہ دیجئے کیا تم اللہ کو اپنے دین کی خبر دیتے ہو حالانکہ اللہ تو ان سب چیزوں سے آگاہ ہے جو آسمانوں میں اور زمین میں ہے۔ اور خدا تعالیٰ تمام چیزوں کو جانتا ہے۔