Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 3

سورة الحجرات

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَغُضُّوۡنَ اَصۡوَاتَہُمۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰہِ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ امۡتَحَنَ اللّٰہُ قُلُوۡبَہُمۡ لِلتَّقۡوٰی ؕ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ اَجۡرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۳﴾

Indeed, those who lower their voices before the Messenger of Allah - they are the ones whose hearts Allah has tested for righteousness. For them is forgiveness and great reward.

بیشک جو لوگ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے حضور میں اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پرہیزگاری کے لئے جانچ لیا ہے ۔ ان کے لئے مغفرت اور بڑا ثواب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَغُضُّوۡنَ
پست رکھتے ہیں
اَصۡوَاتَہُمۡ
اپنی آوازوں کو
عِنۡدَ
پاس
رَسُوۡلِ اللّٰہِ
رسول اللہ کے
اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جو
امۡتَحَنَ
آزما لیے
اللّٰہُ
اللہ نے
قُلُوۡبَہُمۡ
دل ان کے
لِلتَّقۡوٰی
تقوی کے لیے
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّغۡفِرَۃٌ
بخشش ہے
وَّاَجۡرٌ
اور اجر ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَغُضُّوۡنَ
پست رکھتے ہیں
اَصۡوَاتَہُمۡ
اپنی آوازیں
عِنۡدَ
پاس
رَسُوۡلِ اللّٰہِ
رسول اللہ کے
اُولٰٓئِکَ
یہ وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
امۡتَحَنَ
جانچ لیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
قُلُوۡبَہُمۡ
جن کے دلوں کو
لِلتَّقۡوٰی
تقوٰی کے لیے
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّغۡفِرَۃٌ
مغفرت ہے
وَّاَجۡرٌ
اور اجر
عَظِیۡمٌ
بڑا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who lower their voices before the Messenger of Allah - they are the ones whose hearts Allah has tested for righteousness. For them is forgiveness and great reward.

بیشک جو لوگ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے حضور میں اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پرہیزگاری کے لئے جانچ لیا ہے ۔ ان کے لئے مغفرت اور بڑا ثواب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اللہ کے رسول کے حضور اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں، یہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لئے جانچ لیا ہے۔ ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجولوگ رسول اللہ کے پاس اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کواﷲ تعالیٰ نے تقویٰ کے لیے جانچ لیا ہے،اُن کے لیے مغفرت اور بڑااجرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who lower their voices before Allah&s Messenger are the ones whose hearts Allah has tested for piety; for them there is forgiveness, and a great reward.

جو لوگ دبی آواز سے بولتے ہیں رسول اللہ کے پاس وہی ہیں جن کے دلوں کو جانچ لیا ہے اللہ نے ادب کے واسطے ان کے لئے معافی ہے اور ثواب بڑا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک وہ لوگ جو اپنی آوازوں کو پست رکھتے ہیں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے یہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے جانچ پرکھ کر ُ چن لیا ہے تقویٰ کے لیے۔ } ان کے لیے مغفرت بھی ہے اور بہت بڑا اجر بھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The ones who lower their voices in the presence of the Messenger of Allah are those whose hearts Allah has tested for God-fearing. Theirs shall be forgiveness and a great reward.

جو لوگ رسول خدا کے حضور بات کرتے ہوئے اپنی آواز پست رکھتے ہیں وہ درحقیقت وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لیے جانچ لیا ہے 5 ، ان کے لیے مغفرت ہے اور اجر عظیم ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین جانو جو لوگ اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے پاس اپنی آوازیں نیچی رکھتے ہیں ، یہ وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے خوب جانچ کر تقوی کے لیے منتخب کرلیا ہے ، ان کو مغفرت بھی حاصل ہے اور زبردست اجر بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جو لوگ اللہ کے رسول کے سامنے اپنی آوازیں دبی دھیمی رکھتے ہیں انہی کے دلوں کو اللہ نے پرہیز گاری کی کسوٹی پر کس لیا ہے 2 ان کے لئے آخرت میں گناہوں کی معافی اور بڑا نیگ ثواب ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ اللہ کے پیغمبر کے سامنے دبی آواز سے بولتے ہیں ، اللہ نے ان کے دل پرہیزگاری کے لئے آزما لئے ہیں ان کے لئے بخشش ہے اور بہت بڑا صلہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اپنی آوازوں کو پست کھتے ہیں تو یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لئے جانچ لیا ہے۔ ان کے لئے بڑی مغفرت اور اجر عظیم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ پیغمبر خدا کے سامنے دبی آواز سے بولتے ہیں خدا نے ان کے دل تقویٰ کے لئے آزما لئے ہیں۔ ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who lower their voices in the presence of the apostle of Allah -those are they whose hearts Allah hath disposed Unto piety: theirs will be forgiveness and a mighty hire.

بیشک جو لوگ اپنی آواز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پست رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے قلوب کو اللہ نے تقوی کے لئے خالص کردیا ہے ان لوگوں کے لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یاد رکھو کہ ) جو لوگ اللہ کے رسول کے آگے اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں ، وہی ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کی افزائش کیلئے منتخب کیا ہے ۔ ان کیلئے مغفرت اور اجرِ عظیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے رسول ( ﷺ ) کے سامنے اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ ( تعالیٰ ) نے پرہیزگاری کے لیے خاص کرلیا ہے ، ان کے لیے ہی بخشش اور بہت بڑا اجر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ رسول اللہ کے سامنے بات کرتے ہوئے اپنی آواز نیچی رکھتے ہیں۔ اصل میں یہ وہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے تقوی کے لیے جانچ لیا ہے۔ ان کے لیے مغفرت ہے اور اجر عظیم ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ پست رکھتے ہیں اپنی آوازوں کو اللہ کے رسول کے حضور اللہ نے جانچ (اور پرکھ) لیا ان کے دلوں کو قوی (و پرہیزگاری) کے لئے ایسے (خوش نصیب) لوگوں کے لئے عظیم الشان بخشش بھی ہے اور بہت بڑا اجر بھی

Translated by

Noor ul Amin

بیشک جو لوگ اللہ کے رسول کے حضوراپنی آوازیں دھیمی رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لیے جانچ لیا ہے ان کے لیے بخشش اور اجرعظیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو اپنی آوازیں پست کرتے ہیں رسول اللہ کے پاس ( ف۵ ) وہ ہیں جن کا دل اللہ نے پرہیزگاری کے لیے پرکھ لیا ہے ، ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی بارگاہ میں ( ادب و نیاز کے باعث ) اپنی آوازوں کو پست رکھتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اﷲ نے تقوٰی کے لئے چن کر خالص کر لیا ہے ۔ ان ہی کے لئے بخشش ہے اور اجرِ عظیم ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ رسولِ خدا ( ص ) کے پاس ( بات کرتے ہوئے ) اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پرہیزگاری کیلئے آزمایا ہے ان کے لئے مغفرت اور اجرِ عظیم ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those that lower their voices in the presence of Allah's Messenger,- their hearts has Allah tested for piety: for them is Forgiveness and a great Reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

The hearts of those who lower their voices in the presence of the Messenger of God are tested by God through piety. They will have forgiveness and a great reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who lower their voices in the presence of Allah's Messenger, they are the ones whose hearts Allah has tested for Taqwa. For them is forgiveness and a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who lower their voices before Allah's Apostle are they whose hearts Allah has proved for guarding (against evil); they shall have forgiveness and a great reward.

Translated by

William Pickthall

Lo! they who subdue their voices in the presence of the messenger of Allah, those are they whose hearts Allah hath proven unto righteousness. Theirs will be forgiveness and immense reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोग जो अल्लाह के रसूल के समक्ष अपनी आवाज़ों को दबी रखते हैं, वही लोग हैं जिन के दिलों को अल्लाह ने परहेज़गारी के लिए जाँचकर चुन लिया है। उन के लिए क्षमा और बड़ा बदला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ اپنی آوازوں کو رسول اللہ کے سامنے پست رکھتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے قلوب کو اللہ تعالیٰ نے تقوی کے لئے خالص کردیا ہے (1) ان لوگوں کے لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اللہ کے رسول کے سامنے بات کرتے ہوئے اپنی آواز پست رکھتے ہیں حقیقت میں وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کا اللہ نے تقویٰ کے لیے امتحان لیا ہے، ان کے لیے مغفرت اور اجر عظیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدا کے حضور بات کرتے ہوئے اپنی آواز پست رکھتے ہیں وہ درحقیقت وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لئے جانچ لیا ہے ، ان کے لئے مغفرت ہے اور اجر عظیم ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ اللہ کے رسول کے پاس اپنی آوازوں کو پست کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لیے خالص کردیا ہے، ان کے لیے مغفرت ہے اور بڑا اجر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ دبی آواز سے بولتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس وہی ہیں جن کے دلوں کو جانچ لیا ہے اللہ نے ادب کے واسطے ان کے لیے معافی ہے اور ثواب بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روبرو اپنی آوازوں کو پست رکھتے ہیں تو یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو خدا نے تقوے کے لئے آزمالیا ہے ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے۔