Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 109

سورة المائدة

یَوۡمَ یَجۡمَعُ اللّٰہُ الرُّسُلَ فَیَقُوۡلُ مَا ذَاۤ اُجِبۡتُمۡ ؕ قَالُوۡا لَا عِلۡمَ لَنَا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ عَلَّامُ الۡغُیُوۡبِ ﴿۱۰۹﴾

[Be warned of] the Day when Allah will assemble the messengers and say, "What was the response you received?" They will say, "We have no knowledge. Indeed, it is You who is Knower of the unseen"

جس روز اللہ تعالٰی تمام پیغمبروں کو جمع کرے گا ، پھر ارشاد فرمائے گا کہ تم کو کیا جواب ملا تھا ، وہ عرض کریں گے کہ ہم کو کچھ خبر نہیں تو ہی بے شک پوشیدہ باتوں کو پورا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَجۡمَعُ
جمع کرے گا
اللّٰہُ
اللہ
الرُّسُلَ
رسولوں کو
فَیَقُوۡلُ
پھر کہے گا
مَاذَاۤ
کیا
اُجِبۡتُمۡ
جواب دیے گئے تھے تم کو
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
لَاعِلۡمَ
نہیں کوئی علم
لَنَا
ہمیں
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
عَلَّامُ
خوب جاننے والا
الۡغُیُوۡبِ
غیبوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَجۡمَعُ
جمع کرے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الرُّسُلَ
رسولوں کو
فَیَقُوۡلُ
پھر وہ کہے گا
مَاذَاۤ
کیا
اُجِبۡتُمۡ
جواب دیا گیا تمہیں
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
لَاعِلۡمَ
نہیں کچھ علم
لَنَا
ہمارے لیے
اِنَّکَ
بلاشبہ آپ
اَنۡتَ
آپ ہی
عَلَّامُ
بہت زیادہ جاننے والے ہیں
الۡغُیُوۡبِ
غیب کے
Translated by

Juna Garhi

[Be warned of] the Day when Allah will assemble the messengers and say, "What was the response you received?" They will say, "We have no knowledge. Indeed, it is You who is Knower of the unseen"

جس روز اللہ تعالٰی تمام پیغمبروں کو جمع کرے گا ، پھر ارشاد فرمائے گا کہ تم کو کیا جواب ملا تھا ، وہ عرض کریں گے کہ ہم کو کچھ خبر نہیں تو ہی بے شک پوشیدہ باتوں کو پورا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن اللہ تعالیٰ تمام رسولوں کو جمع کرے گا اور ان سے پوچھے گا کہ تمہیں (دنیا میں) کیا جواب دیا گیا تھا ؟ وہ کہیں گے : ہمیں تو کچھ علم نہیں، آپ ہی پوشیدہ باتوں کو خوب جانتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن اﷲ تعالیٰ تمام رسولوں کوجمع کرکے پوچھے گا: ’’تمہیں کیاجواب ملاتھا؟‘‘وہ کہیں گے: ’’ہمیں کچھ علم نہیں،بلاشبہ بہت زیادہ غیب جاننے والے آپ ہی ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(Remember) the day Allah will assemble the messen¬gers and will say to them, |"How were you responded to?|" They will say, |"we have no knowledge. Surely You alone have the full knowledge of all that is unseen.|"

جس دن اللہ جمع کرے گا سب پیغمبروں کو پھر کہے گا تم کو کیا جواب ملا تھا وہ کہیں گے ہم کو خبر نہیں تو ہی ہے چھپی باتوں کو جاننے والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اس دن کا تصور کرو) جس دن اللہ تعالیٰ تمام رسولوں کو جمع کرے گا اور پوچھے گا آپ لوگوں کو کیا جواب ملا تھا ؟ وہ کہیں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں تو ہی بہتر جاننے والا ہے غیب کی باتوں کا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Day when Allah will gather together the Messengers and say: 'What answer were you given?' They will reply: 'We have no real knowledge of it. You alone fully know all that lies beyond the reach of human perception.

جس روز 122 اللہ سب رسولوں کو جمع کر کے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا ، 123 تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ علم نہیں ، 124 آپ ہی تمام پوشیدہ حقیقتوں کو جانتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ دن یاد کرو جب اللہ تمام رسولوں کو جمع کرے گا ، اور کہے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا تھا؟ وہ کہیں گے کہ ہمیں کچھ علم نہیں ، پوشیدہ باتوں کا تمام تر علم تو آپ ہی کے پاس ہے ۔ ( ٧٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر اس دن کو یاد کر) جس دن کو یاد کر) جس دن اللہ تعالیٰ پیغمبروں کو (اپنے سامنے) اکٹھا کریگا (یعنی قیامت کے دن) پھر فرمائے گا تم کو (اپنی اپنی امت کی طرف سے) کیا کیا جواب ملا 10 وہ عرض کریں گے ہم کو کیا معلوم تو ہی غیب کی باتیں خوب جانتا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن اللہ پیغمبروں کو جمع فرمائیں گے پھر کہیں گے کہ آپ کو (امتوں کی طرف سے) کیا جواب ملا تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں (ان کے دلوں) خبر نہیں بیشک آپ ہی غیبوں کے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ دن جب اللہ سارے پیغمبروں کو جمع کرکے پوچھے گا (تم نے جو اسلام کی دعوت دی تھی) تو کیا جواب ملا ؟ وہ کہیں گے ہمیں کوئی علم نہیں۔ بیشک آپ ہی تمام پوشیدہ باتوں کے جاننے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(وہ دن یاد رکھنے کے لائق ہے) جس دن خدا پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں توہی غیب کی باتوں سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beware of the Day whereon Allah shall assemble the apostles and say unto them: how were you answered? Then they will say: no knowledge have we; verily Thou! Thou art the Great Knower of the things hidden.

(اس دن سے ڈرو) جس دن اللہ پیغمبروں کو جمع کرے گا ۔ پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا ۔ وہ عرض کریں گے کہ ہم کو علم نہیں چھپی ہوئی باتوں کو خوب جاننے وال تو بس تو ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس دن کو یاد رکھو ) جس دن اللہ سب رسولوں کو جمع کرے گا ، پھر پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا؟ وہ کہیں گے: ہمیں کچھ علم نہیں ۔ غیب کی باتوں کا جاننے والا تو بس تو ہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس دن اﷲتعالیٰ تمام رسولوں کو جمع فرمائیں گے پھر ان سے پوچھیں گے کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے کہ ہمیں علم نہیں بلاشبہ آپ چھپی باتوں کو خوب جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اس دن سے ڈرو) جس دن اللہ پیغمبروں کو اکٹھا کرے گا، پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا، وہ عرض کریں گے کہ ہم کو کچھ علم نہیں، چھپی ہوئی باتوں کو خوب جاننے والا تو بس تو ہی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(او یاد کرو اس دن کو کہ) جس دن اللہ جمع فرمائے گا سب رسولوں کو، پھر ان سے پوچھے گا کہ کیا جواب دیا گیا تم کہ (اپنی امتوں کی طرف سے) ؟ تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ خبر نہیں، (آپ ہی بہتر جانتے ہیں کہ) بلاشبہ آپ ہی ہیں (اے ہمارے مالک ! ) جاننے والے سب غیبوں کے،

Translated by

Noor ul Amin

جب ( قیامت کے ) دن اللہ تمام رسولوں کو جمع کرے گا ( پوچھے گاکہ ) ’’تمہیں ( تمہاری دعوت حق کاقوموں کی طرف سے ) کیا جواب ملا ، تو ( خوف اور دہشت کے مارے صرف اتنا ) کہیں گے کہ ہمیں کوئی خبرنہیں بیشک ، آپ ہی غیب کو خوب جانتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن اللہ جمع فرمائے گا رسولوں کو ( ف۲٦۱ ) پھر فرمائے گا تمہیں کیا جواب ملا ( ف۲٦۲ ) عرض کریں گے ہمیں کچھ علم نہیں ، بیشک تو ہی ہے سب غیبوں کا جاننے والا ( ف۲٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اس دن سے ڈرو ) جس دن اللہ تمام رسولوں کوجمع فرمائے گا پھر ( ان سے ) فرمائے گا کہ تمہیں ( تمہاری امتوں کی طرف سے دعوتِ دین کا ) کیا جواب دیا گیا تھا؟ وہ ( حضورِ الٰہی میں ) عرض کریں گے: ہمیں کچھ علم نہیں ، بیشک تو ہی غیب کی سب باتوں کا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس وقت کو یاد کرو ) جب اللہ تمام رسولوں کو جمع کرکے پوچھے گا کہ تمہیں ( اپنی امتوں کی طرف سے ) کیا جواب ملا تھا تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں تو کچھ علم نہیں ہے ۔ تو ہی غیب کی تمام باتوں کا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One day will Allah gather the messengers together, and ask: "What was the response ye received (from men to your teaching)?" They will say: "We have no knowledge: it is Thou Who knowest in full all that is hidden."

Translated by

Muhammad Sarwar

Have fear of the day when God will bring all the Messengers together and ask them, "What was the response of men to your call?" They will reply, "We have no knowledge. You are the only One who has knowledge of the unseen."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day when Allah will gather the Messengers together and say to them: "What was the response you received (from men to your teaching)" They will say: "We have no knowledge, verily, only You are the Knower of all that is hidden."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when Allah will assemble the apostles, then say: What answer were you given? They shall say: We have no knowledge, surely Thou art the great Knower of the unseen things.

Translated by

William Pickthall

In the day when Allah gathereth together the messengers, and saith: What was your response (from mankind)? they say: We have no knowledge. Lo! Thou, only Thou art the Knower of Things Hidden,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन अल्लाह पैग़म्बरों को जमा करेगा फिर पूछेगा कि तुमको क्या जवाब मिला था, वे कहेंगेः हमें कुछ इल्म नहीं, ग़ैब की बातों का तमाम इल्म तो आप ही के पास है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس روز اللہ تعالیٰ تمام پیغمبروں کو (مع ان کی امتوں کے) جمع کرینگے پھر ارشاد فرمائیں گے کہ تم کو (ان امتوں کی طرف سے) کیا جواب ملا تھا وہ عرض کرینگے کہ (ظاہری جواب تو ہم کو معلوم ہیں لیکن ان کے دل کی) ہم کو کچھ خبر نہیں (اس کو آپ ہی جانتے ہیں کیونکہ) آپ بیشک پوشیدہ باتوں کو پورے جاننے والے ہیں۔ (2) (109)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جس دن اللہ رسولوں کو جمع کرے گا، پھر کہے گا تمہیں کیا جواب دیا گیا ؟ وہ کہیں گے ہمیں کچھ علم نہیں، بیشک تو ہی چھپی باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔ “ (١٠٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس روز اللہ سب رسولوں کو جمع کرکے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ علم نہیں ‘ آپ ہی تمام پوشیدہ حقیقتوں کو جانتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن اللہ رسولوں کو جمع فرمائے گا، پھر ان سے سوال فرمائے گا تمہیں کیا جواب ملا وہ عرض کریں گے ہمیں کچھ علم نہیں۔ بلا شبہ آپ غیبوں کو خوب جاننے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن اللہ جمع کرے گا سب پیغمبروں کو پھر کہے گا تم کو کیا جواب ملا تھا   وہ کہیں گے ہم کو خبر نہیں تو ہی ہے چھپی باتوں کو جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ دن یاد کرو جس دن اللہ تعالیٰ نے تمام پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر سب سے کہے گا تم کو دعوت الی الحق کا کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے ہم کچھ علم نہیں تو ہی غیب کی باتوں کا خوب جاننے والا ہے ۔