Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 11

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ اِذۡ ہَمَّ قَوۡمٌ اَنۡ یَّبۡسُطُوۡۤا اِلَیۡکُمۡ اَیۡدِیَہُمۡ فَکَفَّ اَیۡدِیَہُمۡ عَنۡکُمۡ ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ﴿٪۱۱﴾  6

O you who have believed, remember the favor of Allah upon you when a people determined to extend their hands [in aggression] against you, but He withheld their hands from you; and fear Allah . And upon Allah let the believers rely.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی نے جو احسان تم پر کیا ہے اسے یاد کرو جب کہ ایک قوم نے تم پر دست درازی کرنی چاہی تو اللہ تعالٰی نے ان کے ہاتھوں کو تم تک پہنچنے سے روک دیا اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو اور مومنوں کو اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَتَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَیۡکُمۡ
جو تم پر ہے
اِذۡ
جب
ہَمَّ
ارادہ کیا
قَوۡمٌ
ایک قوم نے
اَنۡ
کہ
یَّبۡسُطُوۡۤا
وہ بڑھائیں
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
اَیۡدِیَہُمۡ
ہاتھوں اپنے
فَکَفَّ
تو اس نے روک دئیے
اَیۡدِیَہُمۡ
ہاتھ ان کے
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
وَعَلَی اللّٰہِ
اور اللہ ہی پر
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس چاہئیے کہ توکل کریں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَتَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
عَلَیۡکُمۡ
اپنے اوپر
اِذۡ
جب
ہَمَّ
ارادہ کیا تھا
قَوۡمٌ
کچھ لوگوں نے
اَنۡ
یہ کہ
یَّبۡسُطُوۡۤا
وہ بڑھائیں
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہاری
اَیۡدِیَہُمۡ
ہاتھ اپنے
فَکَفَّ
چنانچہ اس(اللہ تعالیٰ) نےروک دیا
اَیۡدِیَہُمۡ
ان کے ہاتھوں کو
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَاتَّقُوا
اور ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَعَلَی اللّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ پر
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس لازم ہے توکل کریں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, remember the favor of Allah upon you when a people determined to extend their hands [in aggression] against you, but He withheld their hands from you; and fear Allah . And upon Allah let the believers rely.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی نے جو احسان تم پر کیا ہے اسے یاد کرو جب کہ ایک قوم نے تم پر دست درازی کرنی چاہی تو اللہ تعالٰی نے ان کے ہاتھوں کو تم تک پہنچنے سے روک دیا اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو اور مومنوں کو اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ کا وہ احسان بھی یاد کرو جو اس نے تم پر کیا جب (مخالف) قوم نے تم پر دست درازی کا ارادہ کیا تھا تو اللہ نے ان کے ہاتھوں کو تم پر اٹھنے سے روک دیا۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو!اپنے اوپراﷲ تعالیٰ کی نعمت کویادکروجب کچھ لوگوں نے ارادہ کیا تھا کہ وہ تمہاری طرف اپنے ہاتھ بڑھائیں چنانچہ اﷲ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں کو تم سے روک دیااوراﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤ،پس لازم ہے کہ مومن اللہ تعالیٰ پر توکل کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, remember Allah&s favour upon you, when some people planned to lay their hands on you, and he kept their hands away from you. And fear Allah. And in Allah the believers should place their trust.

اے ایمان والو یاد رکھو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب قصد کیا لوگوں نے کہ تم پر ہاتھ چلادیں پھر روکدئیے تم سے ان کے ہاتھ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور اللہ ہی پر چاہیے بھروسہ ایمان والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! ذرا یاد کرو اللہ کے اس انعام کو جو اس نے تم پر کیا جب ارادہ کیا تھا ایک قوم نے کہ تمہارے خلاف اپنے ہاتھ بڑھائیں ) تو اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں کو روک دیا تم سے اور تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اہل ایمان کو تو اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Remember Allah's favour upon you. When a certain people decided to stretch their hands against you, He restrained their hands from you. Do fear Allah. Men of faith should put their trust in Allah alone.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے ﴿ابھی حال میں﴾ تم پر کیا ہے ، جبکہ ایک گروہ نے تم پر دست درازی کا ارادہ کر لیا تھا مگر اللہ نے ان کے ہاتھ تم پر اٹھنے سے روک دیے ۔ 30 اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ، ایمان رکھنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اللہ نے تم پر جو انعام فرمایا اس کو یاد کرو ۔ جب کچھ لوگوں نے ارادہ کیا تھا کہ تم پر دست درازی کریں ، تو اللہ نے تمہیں نقصان پہنچانے سے ان کے ہاتھ روک دیے ( ١٢ ) اور ( اس نعمت کا شکر یہ ہے کہ ) اللہ کا رعب دل میں رکھتے ہوئے عمل کرو ، اور مومنوں کو صرف اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں کا واہ احسان تم پر یاد کرو جب کچھ لوگوں نے تم پر ہاتھ چلانا ہا تھا پھر اللہ تعالیٰ نے تم سے ان کا ہاتھ روک دیا اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھرو سا رکھنا چا ہیئے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اللہ نے تم پر جو انعام کیا اسے یاد کرو جب ایک جماعت نے ارادہ کیا کہ تم پر دست درازی کریں تو (اسی نے) تم سے ان کے ہاتھ روک دیئے اور اللہ سے ڈرو اور اہل ایمان کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! اللہ کا وہ احسان یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا ہے۔ جب ایک گروہ نے تم پر دست درازی کرنا چاہی مگر (اللہ نے) ان کے ہاتھ تمہارے اوپر (اٹھنے سے) روک دئیے۔ اللہ ہی سے ڈرتے رہو اور ایمان والوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ایمان والو! خدا نے جو تم پر احسان کیا ہے اس کو یاد کرو۔ جب ایک جماعت نے ارادہ کیا کہ تم پر دست درازی کریں تو اس نے ان کے ہاتھ روک دیئے اور خدا سے ڈرتے رہوں اور مومنو کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! remember Allah's favour on you when a people determined to stretch forth their hands against you, but he withheld their hands from you, And fear Allah, and in Allah let the believers trust.

اے ایمان والو اللہ کی نعمت کو (جو) تم پر ہے یاد کرو جب ایک قوم نے ٹھان لی تھی کہ تم پر اپنے ہاتھ دراز کریں ۔ لیکن اللہ نے ان کے ہاتھ تم سے روک دیئے ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ اور ایمان والوں کو چاہیے کہ بھروسہ اللہ ہی پر رکھیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اپنے اوپر اللہ کے فضل کو یاد کرو ، جبکہ ایک قوم نہ ارادہ کیا کہ تم پر دست درازی کرے تو اللہ نے تم سے ان کے ہاتھ روک دیے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اللہ ہی پر چاہئے کہ اہلِ ایمان بھروسہ کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ایسے لوگ دوزخ والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے، جبکہ ایک گروہ نے تم پر دست درازی کا ارداہ کرلیا تھا اللہ نے ان کے ہاتھ تم پر اٹھنے سے روک دیے۔ اللہ سے ڈر کے کام کرتے رہو، ایمان رکھنے والوں کو اللہ پر ہی بھروسہ رکھنا چاہیے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، یاد کرو تم اللہ کے اس احسان کو جو اس نے تم پر فرمایا، جب کہ پکا ارادہ کرلیا تھا، ایک قوم نے تم پر دست درازی کا، تو اس نے روک دیا ان کے ہاتھوں کو تم لوگوں سے (اپنی حکمت و عنایت سے) اور تم ہمشہ ڈرتے رہا کرو اللہ سے، اور اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے ایمان والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!اللہ کاوہ احسان بھی یادکروجواس نے تم پر کیا جب ( مخالف ) قوم نے تم پر دست درازی کا ارادہ کیا تھاتواللہ نے ان کے ہاتھوں کو تم پر اٹھنے سے روک دیا تھا او ر اللہ سے ڈرتے رہواو ر مومنوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرناچاہیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب ایک قوم نے چاہا کہ تم پر دست درازی کریں تو اس نے ان کے ہاتھ تم پر سے روک دیئے ( ف۳۸ ) اور اللہ سے ڈرو اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم اﷲ کے ( اُس ) انعام کو یاد کرو ( جو ) تم پر ہوا جب قوم ( کفّار ) نے یہ ارادہ کیا کہ اپنے ہاتھ ( قتل و ہلاکت کے لئے ) تمہاری طرف دراز کریں تو اﷲ نے ان کے ہاتھ تم سے روک دیئے ، اور اﷲ سے ڈرتے رہو ، اور ایمان والوں کو اﷲ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے اس وقت تم پر کیا جب ایک گروہ نے ارادہ کیا تھا کہ وہ تمہاری طرف دست درازی کرے مگر اللہ نے ( اپنی قدرت کاملہ سے ) ان کو تم سے روک دیا ۔ اللہ سے ڈرو ۔ اور اہل ایمان کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Call in remembrance the favour of Allah unto you when certain men formed the design to stretch out their hands against you, but (Allah) held back their hands from you: so fear Allah. And on Allah let believers put (all) their trust.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, recall God's favors to you when a group of people were about to harm you and God made their evil plots against you fail. Have fear of God. Believers, only trust in God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Remember the favor of Allah unto you when some people desired (made a plan) to stretch out their hands against you, but (Allah) held back their hands from you. So have Taqwa of Allah. And in Allah let the believers put their trust.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! remember Allah's favor on you when a people had determined to stretch forth their hands towards you, but He withheld their hands from you, and be careful of (your duty to) Allah; and on Allah let the believers rely.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Remember Allah's favour unto you, how a people were minded to stretch out their hands against you but He withheld their hands from you; and keep your duty to Allah. In Allah let believers put their trust.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! अपने ऊपर अल्लाह के एहसान को याद करो जब एक क़ौम ने इरादा किया कि तुम्हारी जानिब हाथ बढ़ाए तो अल्लाह ने तुमसे उनके हाथ को रोक दिया, और अल्लाह से डरो, और ईमान वालों को तो अल्लाह ही पर भरोसा करना चाहिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اللہ تعالیٰ کے انعام کو یاد کرو جو تم پر ہوا ہے جب کہ ایک قوم اس فکر میں تھی (7) کہ تم پر دست درازی کریں سو اللہ تعالیٰ نے ان کا قابوتم پر نہ چلنے دیا۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو (8) اور اہل ایمان کو حق تعالیٰ ہی پر اعتماد رکھنا چاہئیے۔ (11)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اپنے آپ پر اللہ کا انعام یاد کرو جب کچھ لوگوں نے ارادہ کیا کہ تمہاری طرف اپنے ہاتھ بڑھائیں تو اللہ نے ان کے ہاتھ تم سے روک دیے اور اللہ سے ڈرو۔ چاہیے کہ مومن اللہ ہی پر بھروسہ کریں۔ “ (١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے لوگو ‘ جو ایمان لائے ہو ‘ اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے (ابھی حال ہی میں) تم پر کیا ہے ‘ جب کہ ایک گروہ نے تم پر دست درازی کا ارادہ کرلیا تھا مگر اللہ نے ان کے ان کے ہاتھ تم پر اٹھنے سے روک دیئے ۔ اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ایمان رکھنے والوں کو اللہ پر ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! تم پر جو اللہ کی نعمت ہے اسے یاد کرو، جبکہ ایک قوم نے تم پر دست درازی کا ارادہ کیا سو اس نے ان کے ہاتھو کو تم تک پہنچنے سے روک دیا، اور اللہ سے ڈرو، اور چاہیئے کہ ایمان والے اللہ ہی پر بھروسہ کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو یاد رکھو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب قصد کیا لوگوں نے کہ تم پر ہاتھ چلاویں پھر روک دئیے تم سے ان کے ہاتھ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور اللہ ہی پر چاہیے بھروسہ ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جب کہ ایک قوم تم پر دست درازی کرنے کا ارادہ کرچکی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں کو تم سے روک دیا اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔