Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 111

سورة المائدة

وَ اِذۡ اَوۡحَیۡتُ اِلَی الۡحَوَارِیّٖنَ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِیۡ وَ بِرَسُوۡلِیۡ ۚ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا وَ اشۡہَدۡ بِاَنَّنَا مُسۡلِمُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾

And [remember] when I inspired to the disciples, "Believe in Me and in My messenger Jesus." They said, "We have believed, so bear witness that indeed we are Muslims [in submission to Allah ]."

اور جبکہ میں نے حواریین کو حکم دیا کہ تم مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور آپ شاہد رہئے کہ ہم پورے فرماں بردار ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَوۡحَیۡتُ
وحی کی میں نے
اِلَی الۡحَوَارِیّٖنَ
طرف حواریوں کے
اَنۡ
یہ کہ
اٰمِنُوۡا
ایمان لائو
بِیۡ
مجھ پر
وَبِرَسُوۡلِیۡ
اور میرے رسول پر
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
وَاشۡہَدۡ
اور گواہ رہ
بِاَنَّنَا
بےشک ہم
مُسۡلِمُوۡنَ
مسلمان ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَوۡحَیۡتُ
میں نے وحی کی
اِلَی الۡحَوَارِیّٖنَ
حواریوں کی طرف
اَنۡ
یہ کہ
اٰمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
بِیۡ
مجھ پر
وَبِرَسُوۡلِیۡ
اور میرے رسول پر
قَالُوۡۤا
اُنہوں نے کہا
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
وَاشۡہَدۡ
اور آپ گواہ رہیں
بِاَنَّنَا
کہ یقیناً ہم
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Translated by

Juna Garhi

And [remember] when I inspired to the disciples, "Believe in Me and in My messenger Jesus." They said, "We have believed, so bear witness that indeed we are Muslims [in submission to Allah ]."

اور جبکہ میں نے حواریین کو حکم دیا کہ تم مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور آپ شاہد رہئے کہ ہم پورے فرماں بردار ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب میں نے حواریوں کو اشارہ کیا کہ وہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لائیں۔ تب وہ حضرت عیسیٰ سے کہنے لگے : ہم ایمان لاتے ہیں اور آپ گواہ رہیے کہ ہم حکم ماننے والے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب میں نے حواریوں کے دل میں ڈال دیاکہ مجھ پراورمیرے رسول پر ایمان لاؤ انہوں نے کہاکہ ہم ایمان لائے ہیں اورآپ گواہ رہیں کہ یقیناہم فرماں بردار ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when I enjoined upon the disciples, |"Believe in Me and in My Messenger,|" they said, |"We believed. And be witness that we are the submitting ones.|"

اور جب میں نے دل میں ڈال دیا حواریوں کے کہ ایمان لاؤ مجھ پر اور میرے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تو کہنے لگے ہم ایمان لائے اور تو گواہ رہ کہ ہم فرمانبردار ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (یاد کرو میرے احسان کو) جب میں نے اشارہ کیا حواریوں کو کہ ایمان لاؤ مجھ پر اور میرے رسول پر تو انہوں نے کہا ہم ایمان لائے اور (اے عیسیٰ ( علیہ السلام) آپ بھی ) گواہ رہیے کہ ہم اللہ کے فرماں بردار ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جب میں نے حواریوں کو اشارہ کیا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تب انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور گواہ رہو کہ ہم مسلم ہیں” 127

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جب میں نے حواریوں کے دل میں یہ بات ڈالی کہ : تم مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ ، تو انہوں نے کہا : ہم ایمان لے آئے اور آپ گواہ رہیے کہ ہم فرمانبردار ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب میں نے حواریوں کے دل میں ڈالاف 6 کہ مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ کہنے لگے ہم ایمان لائے اور گواہ رہ کہ ہم حکم بردار ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب میں نے حواریوں کی طرف حکم بھیجا کہ تم مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ تو انہوں نے کہا ہم ایمان لائے اور آپ گواہ رہیے کہ ہم پورے فرمانبردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب میں نے حواریوں کے دل میں القا کیا کہ مجھ پر اور میرے رسول (حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم ) پر ایمان لاؤ تو انہوں نے اقرار کیا کہ ہم ایمان لائے اور انہوں نے کہا گواہ رہو کہ ہم لوگ حلقہ اسلام میں داخل ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب میں نے حواریوں کی طرف حکم بھیجا کہ مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ کہنے لگے کہ (پروردگار) ہم ایمان لائے تو شاہد رہیو کہ ہم فرمانبردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time I revealed to the disciples: believe in Me and My Apostle, they said: we have believed and bear thou witness that verily we are Muslims.

اور (وہ وقت قابل ذکر ہے) جب میں نے حواریوں کو حکم دیا کہ ایمان لاؤ مجھ پر اور میرے پیغمبر پر تو وہ بولے کہ ہم ایمان لے آئے اور آپ شاہد رہیے کہ ہم (پورے) فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ میں نے حواریوں کی طرف وحی کی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تو وہ بولے کہ ہم ایمان لائے اور تو گواہ رہ کہ ہم مسلم ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب میں حواریوں کو حکم دیا کہ مجھ پر اور میرے رسولوں پر ایمان لائو انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور آپ گواہ رہئے کہ بلاشبہ ہم فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب میں نے حواریوں کے دلوں میں ڈال دیا کہ مجھ پر ایمان لے آئو اور میرے رسول پر بھی تو وہ کہنے لگے کہ ہم ایمان لے آئے اور گواہ رہو کہ ہم فرمانبردار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب کہ میں نے حواریوں کے دل میں ڈالی یہ بات کہ تم ایمان لاؤ مجھ پر، اور میرے رسول پر، تو انہوں نے عرض کیا کہ ہم (صدق دل سے) ایمان لے آئے، اور آپ گواہ رہیئے کہ ہم پورے فرمانبردار ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب میں نے حواریوں کو اشارہ کیا کہ وہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لائیں تب وہ ( حضرت عیسیٰ سے ) کہنے لگے: ہم ایمان لاتے ہیں اور آپ گواہ رہیے کہ ہم مسلمان ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب میں نے حواریوں ( ف۲۷۳ ) کے دل میں ڈالا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ( ف۲۷٤ ) ایمان لاؤ بولے ہم ایمان لائے اور گواہ رہ کہ ہم مسلمان ہیں ( ف۲۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب میں نے حواریوں کے دل میں ( یہ ) ڈال دیا کہ تم مجھ پر اور میرے پیغمبر ( عیسٰی علیہ السلام ) پر ایمان لاؤ ، ( تو ) انہوں نے کہا: ہم ایمان لے آئے اور تو گواہ ہو جا کہ ہم یقیناً مسلمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت قابل ذکر ہے جب میں نے حواریون کو الہام کیا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور گواہ رہنا کہ ہم مسلمان ( تیرے فرمانبردار بندے ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And behold! I inspired the disciples to have faith in Me and Mine Messenger: they said, 'We have faith, and do thou bear witness that we bow to Allah as Muslims'".

Translated by

Muhammad Sarwar

(Recall) when I inspired the disciples to have faith in Me and My Messenger. They said, "We have accepted the faith. Lord, bear witness that we have submitted ourselves to Your will"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And when I Awhaytu [put in the hearts of] Al- Hawariyyin to believe in Me and My Messenger, they said: `We believe. And bear witness that we are Muslims."'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when I revealed to the disciples, saying, Believe in Me and My apostle, they said: We believe and bear witness that we submit (ourselves).

Translated by

William Pickthall

And when I inspired the disciples, (saying): Believe in Me and in My messenger, they said: We believe. Bear witness that we have surrendered (unto Thee) "we are muslims".

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब मैंने हवारियों के दिल में डाल दिया कि मुझ पर और मेरे रसूल पर ईमान लाओ तो उन्होंने कहा कि हम ईमान लाए और आप गवाह रहिए कि हम फ़रमाँबरदार हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جبکہ میں نے حواریین کو حکم دیا کہ تم مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور آپ شاہد رہئیے کہ ہم (پورے) فرمابردار ہیں۔ (111)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب میں نے حواریوں کی طرف وحی کی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ انہوں نے کہا ہم ایمان لائے اور گواہ رہیں کہ بیشک ہم فرماں بردار ہیں۔ (١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب میں نے حواریوں کو اشارہ کیا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تب انہوں نے کہا ہم ایمان لائے اور گواہ روہ کہ ہم مسلم ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب میں نے وحی کے ذریعے حواریین کو حکم دیا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور آپ گواہ ہوجائیں کہ بلا شبہ ہم فرماں بردار ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب میں نے دل میں ڈال دیا حواریوں کے کہ ایمان لاؤ مجھ پر اور میرے رسول پر تو کہنے لگے ہم ایمان لائے اور تو گواہ رہ کہ ہم فرمانبردار ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یاد کر جبکہ میں نے حواریوں کی طرف اس بات کا حکم بھیجا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لائو تو ان حواریوں نے عرض کیا ہم ایمان لائے اور اے خدا تو گواہ رہ کہ ہم پورے فرمانبردار ہیں۔