Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 118

سورة المائدة

اِنۡ تُعَذِّبۡہُمۡ فَاِنَّہُمۡ عِبَادُکَ ۚ وَ اِنۡ تَغۡفِرۡ لَہُمۡ فَاِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۱۱۸﴾

If You should punish them - indeed they are Your servants; but if You forgive them - indeed it is You who is the Exalted in Might, the Wise.

اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف فرما دے تو تو زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تُعَذِّبۡہُمۡ
تو عذاب دے انہیں
فَاِنَّہُمۡ
تو بےشک وہ
عِبَادُکَ
بندے ہیں تیرے
وَاِنۡ
اور اگر
تَغۡفِرۡ
تو بخش دے
لَہُمۡ
انہیں
فَاِنَّکَ
تو بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست
الۡحَکِیۡمُ
بہت حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
تُعَذِّبۡہُمۡ
تُو سزا دے اُن کو
فَاِنَّہُمۡ
تو یقیناً وہ
عِبَادُکَ
بندے ہیں تیرے
وَاِنۡ
اور اگر
تَغۡفِرۡ
تُو بخش دے
لَہُمۡ
اُن کے لیے
فَاِنَّکَ
تو یقیناً
اَنۡتَ
تو ہی
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غا لب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

If You should punish them - indeed they are Your servants; but if You forgive them - indeed it is You who is the Exalted in Might, the Wise.

اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف فرما دے تو تو زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تو انہیں سزا دے تو وہ تیرے بندے ہی ہیں اور اگر تو انہیں معاف فرما دے۔ تو بلاشبہ تو غالب اور دانا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر تو ان کو سزا دے تویقیناوہ تیرے ہی بندے ہیں اور اگرتوانہیں بخش دے تو یقیناًتوسب پر غالب، کمال حکمت والاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If You punish them, they are Your slaves. And if You forgive them, You are the Mighty, the Wise.|"

اگر تو ان کو عذاب دے تو وہ بندے ہیں تیرے اور اگر تو ان کو معاف کر دے تو تو ہی ہے زبردست حکمت والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب اگر تو انہیں عذاب دے تو یہ تیرے ہی بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو تو زبردست ہے حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اب اگر آپ انہیں سزا دیں تو وہ آپ کے بندے ہیں اور اگر معاف کر دیں تو آپ غالب اور دانا ہیں ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر آپ ان کو سزا دیں تو یہ آپ کے بندے ہیں ہی ، اور اگر آپ انہیں معاف فرمادیں تو یقینا آپ کا اقتدار بھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تو ان کو عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں (تو جو چاہے وہ کرسکتا ہے تیرے ملک میں ہیں) اور اگر تو ان کو بخش دے (یہ بھی ممکن ہے) کیونکہ تو زبردست ہے حکمت والا ہے 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر آپ ان کو سزا دیں تو یہ آپ کے بندے ہیں اور اگر آپ ان کو بخش دیں تو بیشک آپ ہی غالب ہیں حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آپ ہر چیز سے پوری طرح باخبر ہیں۔ اب اگر انہیں سزا دیں تو وہ آپ کے بندے ہیں۔ اور اگر آپ انہیں معاف کردیں تو یقیناً آپ قدرت بھی رکھتے ہیں اور حکمت بھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تو ان کو عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر بخش دے تو (تیری مہربانی ہے) بےشک تو غالب اور حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Shouldst Thou torment them, then verily they are Thine creatures; and shouldst Thou forgive them, then verily Thou! Thow art the Mighty, the Wise.

تو اگر انہیں عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں۔ ۔ اور اگر تو انہیں بخش دے تو بھی تو زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو تُو غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر آپ انہیں عذاب فرمائیں تو بلاشبہ وہ آپ کے بندے ہیں اور اگر آپ انہیں معاف فرما دیں تو بیشک آپ زبردست حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اب اگر آپ انہیں سزا دیں تو وہ آپ کے بندے ہیں اور اگر معاف کردیں تو آپ زبردست حکمت والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اب اگر تو ان کو سزا دے تو (بجا طور پردے سکتا ہے کہ) یہ تیرے بندے ہیں، اور اگر ان کو معاف فرما دے تو (یہ بھی کرسکتا ہے کہ) بیشک تو ہی ہے سب پر غالب، نہایت ہی حکمت والاف

Translated by

Noor ul Amin

اگر تو انہیں سزا دے تووہ تیرے بندے ہی ہیں اور اگرتو انہیں معاف فرمادے بلاشبہ توغالب اور دانا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر تو انہیں عذاب کرے تو وہ تیرے بندے ہیں ، اور اگر تو انہیں بخش دے تو بیشک تو ہی ہے غالب حکمت والا ( ف۲۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر توانہیں عذاب دے تو وہ تیرے ( ہی ) بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بیشک تو ہی بڑا غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر تو انہیں سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر انہیں بخش دے تو تُو غالب ہے اور بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"If Thou dost punish them, they are Thy servant: If Thou dost forgive them, Thou art the Exalted in power, the Wise."

Translated by

Muhammad Sarwar

You may punish Your servants or forgive them for You are Majestic and Wise."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"If You punish them, they are Your servants, and if You forgive them, verily You, only You are the Almighty, the All-Wise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If Thou shouldst chastise them, then surely they are Thy servants; and if Thou shouldst forgive them, then surely Thou art the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

If Thou punish them, lo! they are Thy slaves, and if Thou forgive them (lo! they are Thy slaves). Lo! Thou, only Thou, art the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर आप उनको सज़ा दें तो वे आप ही के बंदे हैं, और अगर आप उन्हें माफ़ फ़रमा दें तो आप ही ज़बरदस्त हैं, हिकमत वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر آپ ان کو سزادینگے تو یہ آپ کے بندے ہیں اور اگر آپ ان کو معاف فرمادیں تو اپ زبردست ہیں اور حکمت والے ہیں۔ (118)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تو انہیں عذاب دے تو بیشک وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بیشک تو ہی سب پر غالب، حکمت والا ہے۔ “ (١١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اگر آپ انہیں سزا دیں تو وہ آپ کے بندے ہیں اور اگر معاف کردیں تو آپ غالب اور دانا ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر آپ ان کو عذاب دیں تو بیشک وہ آپ کے بندے ہیں۔ اور اگر آپ ان کی مغفرت فرما دیں تو بلا شبہ آپ زبردست ہیں حکمت والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تو ان کو عذاب دے تو وہ بندے ہیں تیرے اور اگر تو ان کو معاف کردے تو تو ہی ہے زبردست حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف کر دے تو یقینا تو کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے۔