Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 20

سورة المائدة

وَ اِذۡ قَالَ مُوۡسٰی لِقَوۡمِہٖ یٰقَوۡمِ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَۃَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ اِذۡ جَعَلَ فِیۡکُمۡ اَنۡۢبِیَآءَ وَ جَعَلَکُمۡ مُّلُوۡکًا ٭ۖ وَّ اٰتٰىکُمۡ مَّا لَمۡ یُؤۡتِ اَحَدًا مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۲۰﴾

And [mention, O Muhammad], when Moses said to his people, "O my people, remember the favor of Allah upon you when He appointed among you prophets and made you possessors and gave you that which He had not given anyone among the worlds.

اور یاد کرو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے کہا ، کہ اے میری قوم کے لوگو! اللہ تعالٰی کے اس احسان کا ذکر کرو کہ اس نے تم میں سے پیغمبر بناۓ اور تمہیں بادشاہ بنا دیا اور تمہیں وہ دیا جو تمام عالم میں کسی کو نہیں دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہٖ
اپنی قوم سے
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَۃَ
نعمت
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَیۡکُمۡ
جو تم پر (ہوئی)
اِذۡ
جب
جَعَلَ
اس نے بنائے
فِیۡکُمۡ
تم میں
اَنۡۢبِیَآءَ
انبیاء
وَجَعَلَکُمۡ
اور اس نے بنا یا تمہیں
مُّلُوۡکًا
بادشاہ
وَّاٰتٰىکُمۡ
اور اس نے بنا یا تمہیں
مَّا
وہ جو
لَمۡ
نہیں
یُؤۡتِ
اس نے دیا
اَحَدًا
کسی ایک کو
مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہٖ
اپنی قوم کے لئے
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اذۡکُرُوۡا
تم یاد کرو
نِعۡمَۃَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
عَلَیۡکُمۡ
اوپر اپنے
اِذۡ
جب
جَعَلَ
اس نے بنائے
فِیۡکُمۡ
تم میں
اَنۡۢبِیَآءَ
انبیاء
وَجَعَلَکُمۡ
اوراس نے بنایا تمہیں
مُّلُوۡکًا
بادشاہ
وَّاٰتٰىکُمۡ
اور اس نے دیا تمہیں
مَّا
جو
لَمۡ یُؤۡتِ
نہیں دیا گیا تھا
اَحَدًا
کسی ایک کو
مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when Moses said to his people, "O my people, remember the favor of Allah upon you when He appointed among you prophets and made you possessors and gave you that which He had not given anyone among the worlds.

اور یاد کرو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے کہا ، کہ اے میری قوم کے لوگو! اللہ تعالٰی کے اس احسان کا ذکر کرو کہ اس نے تم میں سے پیغمبر بناۓ اور تمہیں بادشاہ بنا دیا اور تمہیں وہ دیا جو تمام عالم میں کسی کو نہیں دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا : اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا جبکہ اس نے تم میں سے کئی نبی پیدا کیے اور کئی بادشاہ بنائے اور تمہیں وہ کچھ دیا جو اقوام عالم میں سے کسی کو نہ دیا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! اپنے اوپر اﷲ تعالیٰ کی نعمت کویاد کرو جب اُس نے تم میں سے انبیاء بنائے اور تمہیں بادشاہ بنایا اوراس نے تمہیں وہ کچھ دیاجو جہانوں میں کسی کو نہیں دیا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Musa said to his people, |"0 my people, re-member the blessing of Allah upon you when He made prophets from among you, made you kings and gave you what He did not give to anyone in the worlds.

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو اے قوم یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب پیدا کئے تم میں نبی اور کردیا تم کو بادشاہ اور دیا تم کو جو نہیں دیا تھا کسی کو جہان میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب کہا موسیٰ ( علیہ السلام) نے اپنی قوم سے اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کے اس انعام کو یاد کرو جو تم پر ہوا ہے جب اس نے تمہارے اندر نبی اٹھائے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تمہیں وہ کچھ دیا جو تمام جہان والوں میں سے کسی کو نہیں دیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Remember when Moses said to his people: 'My people, remember Allah's favour upon you when He raised Prophets amongst you and appointed you rulers, and granted to you what He had not granted to anyone else in the world.

یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ “ اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی اس نعمت کا خیال کرو جو اس نے تمہیں عطا کی تھی ۔ اس نے تم میں نبی پیدا کیے ، تم کو فرماں روا بنایا ، اور تم کو وہ کچھ دیا جو دنیا میں کسی کو نہ دیا تھا ۔ 42

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس وقت کا دھیان کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : اے میری قوم ! اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جو اس نے تم پر نازل فرمائی ہے کہ اس نے تم میں نبی پیدا کیے ، تمہیں حکمران بنایا ، اور تمہیں وہ کچھ عطا کیا جو تم سے پہلے دنیا جہان کے کسی فرد کو عطا نہیں کیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر یاد رکھ بنی اسرائیل کو یاد دلا جب موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا بھائیوں اللہ تعالیٰ نے جو تم پر احسان کیا اس کو یاد کرو اس نے تم میں کئی نبی پیدا کیے اور تم کو غلامی سے باد شاہ بنادیا اور تم کو وہ دیا جو دنیا جہان میں کسی کو نہیں دیا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا اے میری قوم ! اللہ نے جو تم پر انعام کیا (وہ) یاد کرو جب اس نے تم میں پیغمبر بنائے اور تم کو بادشاہ بنایا اور تمہیں وہ کچھ دیا جو سارے جہانوں میں سے کسی کو نہ دیا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ ان نعمتوں کو یاد کرو جو اللہ نے تمہیں بخشی ہیں۔ جب کہ تمہاری قوم میں بہت سے نبی پیدا کئے اور تمہیں حکمران بنایا تھا۔ اور تمہیں وہ سب کچھ بخشا تھا جو تمام عالم میں کسی قوم کو نہ دیا گیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ بھائیو تم پر خدا نے جو احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو کہ اس نے تم میں پیغمبر پیدا کیے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تم کو اتنا کچھ عنایت کیا کہ اہل عالم میں سے کسی کو نہیں دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Musa said unto his people: O my people! remember the favour of Allah on you when he made amongst you prophets and made princes, and vouchsafed unto you that which he vouchsafed not to anyone in the world.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا ۔ کہ اے میری قوم ! اللہ کا وہ احسان تم اپنے اوپر یاد کرو جب اس نے تمہارے اندر نبی پیدا کیے اور تمہیں خود مختار کیا ۔ اور تمہیں وہ یاد جو دنیا جہاں میں کسی (قوم) کو بھی نہیں دیا گیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: اے میرے ہم قومو! اپنے اوپر اللہ کے فضل کو یاد کرو کہ اس نے تم میں نبی اٹھائے اور تم کو بادشاہ بنایا اور تم کو وہ کچھ بخشا ، جو دنیا والوں میں سے کسی کو نہیں بخشا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا اے میری قوم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی نعمت کو یاد کرو جب اس نے تم میں سے نبی بنائے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تمہیں وہ کچھ دیا جو دنیا میں کسی کو بھی نہیں دیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (یاد کرو) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی اس نعمت کا خیال کرو جو اس نے تمہیں عطا کی تھی۔ اس نے تم میں نبی پیدا کیے، تمہیں بادشاہت عطا کی اور تم کو وہ کچھ دیا جو دنیا میں کسی کو نہ دیا تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب موسیٰ نے کہا اپنی قوم سے، کہ اے میری قوم، یاد کرو تم لوگ اللہ کے اس انعام (و احسان) کو جو اس نے تم پر فرمایا، جب کہ اس نے پیدا فرمائے تمہارے اندر کی، اور بادشاہ بنایا تم لوگوں کو، اور تمہیں وہ کچھ عنایت فرمایا جو اس نے دنیا جہاں میں کسی کو نہیں دیا،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( وہ وقت یادکرو ) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا:اے میری قوم!اللہ کے اس احسان کو یاد کروجواس نے تم پر کیا جبکہ اس نے تم پر کئی نبی پیداکئے اور کئی بادشاہ بنائے اور تمہیں وہ کچھ دیاجواقوام عالم میں سے کسی کو نہ دیاتھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب موسیٰ نے کہا اپنی قوم سے اے میری قوم اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو کہ تم میں سے پیغمبر کیے اور تمہیں بادشاہ کیا ( ف٦۷ ) اور تمہیں وہ دیا جو آج سارے جہان میں کسی کو نہ دیا ( ف٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت بھی یاد کریں ) جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! تم اپنے اوپر ( کیا گیا ) اﷲ کا وہ انعام یاد کرو جب اس نے تم میں انبیاء پیدا فرمائے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تمہیں وہ ( کچھ ) عطا فرمایا جو ( تمہارے زمانے میں ) تمام جہانوں میں سے کسی کو نہیں دیا تھا

Translated by

Hussain Najfi

وہ وقت یاد کرو ۔ جب جناب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! تم اللہ کا وہ احسان یاد کرو ۔ جو اس نے تم پر کیا ۔ اس نے تم میں نبی بنائے اور تمہیں فرمانروا اور خودمختار بنایا ۔ اور تمہیں وہ کچھ دیا جو دنیا جہان والوں میں سے کسی کو نہیں دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember Moses said to his people: "O my people! Call in remembrance the favour of Allah unto you, when He produced prophets among you, made you kings, and gave you what He had not given to any other among the peoples.

Translated by

Muhammad Sarwar

When Moses told his people, "Recall God's favors to you. He made Messengers and Kings out of your own people and gave you what He had not given to others-

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Musa said to his people: "O my people! Remember the favor of Allah to you: when He made Prophets among you, made you kings and gave you what He had not given to any other among the nations (Al-`Alamin)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Musa said to his people: O my people! remember the favor of Allah upon you when He raised prophets among you and made you kings and gave you what He had not given to any other among the nations.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when Moses said unto his people: O my people! Remember Allah's favour unto you, how He placed among you prophets, and He made you kings, and gave you that (which) He gave not to any (other) of (His) creatures.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब मूसा (अलै॰) ने अपनी क़ौम से कहा कि ऐ मेरी क़ौम! अपने ऊपर अल्लाह के एहसान को याद करो कि उसने तुम्हारे अंदर नबी पैदा किए और तुमको बादशाह बनाया और तुमको वह सब दिया जो दुनिया में किसी और को नहीं दिया था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت بھی ذکر کے قابل ہے) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم تم اللہ تعالیٰ کے انعام کو جو تم پر ہوا ہے یاد کرو جب کہ اللہ تعالیٰ نے تم میں بہت سے پیغمبر بنائے اور تم کو صاحب ملک بنایا اور تم کو وہ چیزیں دیں جو دنیا جہان والوں میں سے کسی کو نہیں دیں۔ (20)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم ! تم پر اللہ تعالیٰ نے جو نعمت کی اسے یاد کرو، جب اس نے تم میں انبیاء بنائے اور تم سے بادشاہ بنائے اور تمہیں وہ کچھ عطا کیا جو جہانوں میں کسی کو نہیں دیا۔ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اے میری قوم کے لوگو ‘ اللہ کی اس نعمت کا خیال کرو جو اس نے تمہیں عطا کی تھی ۔ اس نے تم میں سے نبی پیدا کئے ‘ تم کو فرمان روا بنایا اور تم کو وہ کچھ دیا جو دنیا میں کسی کو نہ دیا تھا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم ! تم اللہ کی نعمت کو یاد کرو جو اس نے تمہیں عطا فرمائی جبکہ اس نے تم میں انبیاء بنائے اور تمہیں بادشاہ بنایا۔ اور تم کو وہ کچھ دیا جو جہانوں میں سے کسی کو نہیں دیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو اے قوم یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب پیدا کئے تم میں نبی اور کردیا تم کو بادشاہ اور دیا تم کو جو نہیں دیا تھا کسی کو جہان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا اے میری قوم اللہ کے ان احسانات کو جو اس نے تم پر کئے ہیں یاد کرو جبکہ اس نے تم میں بہت سے نبی پیدا کئے اور تم کو حکمراں بنایا اور تم کو کچھ چیزیں ایسی بھی عطا کیں جو اقوام عالم میں سے کسی اور کو عطا نہں کیا۔