Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 22

سورة المائدة

قَالُوۡا یٰمُوۡسٰۤی اِنَّ فِیۡہَا قَوۡمًا جَبَّارِیۡنَ ٭ۖ وَ اِنَّا لَنۡ نَّدۡخُلَہَا حَتّٰی یَخۡرُجُوۡا مِنۡہَا ۚ فَاِنۡ یَّخۡرُجُوۡا مِنۡہَا فَاِنَّا دٰخِلُوۡنَ ﴿۲۲﴾

They said, "O Moses, indeed within it is a people of tyrannical strength, and indeed, we will never enter it until they leave it; but if they leave it, then we will enter."

انہوں نے جواب دیا کہ اے موسیٰ وہاں تو زور آور سرکش لوگ ہیں اور جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تو ہرگز وہاں نہ جائیں گے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں پھر تو ہم ( بخوشی ) چلے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسی
اِنَّ
بیشک
فِیۡہَا
اس میں
قَوۡمًا
ایک قوم ہے
جَبَّارِیۡنَ
زبردست لوگوں کی
وَاِنَّا
اور بےشک ہم
لَنۡ
ہرگز نہ
نَّدۡخُلَہَا
ہم داخل ہوں گے اس میں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَخۡرُجُوۡا
وہ نکل جائیں
مِنۡہَا
اس سے
فَاِنۡ
پھر اگر
یَّخۡرُجُوۡا
وہ نکل جائیں
مِنۡہَا
اس سے
فَاِنَّا
تو بیشک ہم
دٰخِلُوۡنَ
داخل ہونے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡہَا
اس میں
قَوۡمًا
ایک قوم ہے
جَبَّارِیۡنَ
جابر
وَاِنَّا
اور بلاشبہ ہم
لَنۡ
ہرگز نہیں
نَّدۡخُلَہَا
ہم داخل ہوں گے اس میں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَخۡرُجُوۡا
وہ نکل جائیں
مِنۡہَا
اس سے
فَاِنۡ
چنانچہ اگر
یَّخۡرُجُوۡا
وہ نکل جائیں
مِنۡہَا
اس سے
فَاِنَّا
تو بلاشبہ ہم
دٰخِلُوۡنَ
داخل ہونے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They said, "O Moses, indeed within it is a people of tyrannical strength, and indeed, we will never enter it until they leave it; but if they leave it, then we will enter."

انہوں نے جواب دیا کہ اے موسیٰ وہاں تو زور آور سرکش لوگ ہیں اور جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تو ہرگز وہاں نہ جائیں گے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں پھر تو ہم ( بخوشی ) چلے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : موسیٰ ! وہاں تو بڑے زور آور لوگ رہتے ہیں، جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تو وہاں کبھی نہ جائیں گے۔ ہاں اگر وہ نکل جائیں تو ہم داخل ہونے کو تیار ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہاکہ اے موسیٰ! بلاشبہ اس میں ایک جابر قوم ہے اوربلاشبہ ہم اس میں ہرگزداخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ اس سے نکل جائیں چنانچہ اگروہ خود وہاں سے نکل جائیں تو یقیناہم داخل ہونے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"0 Musa, there is a nation of tyrants over there and we shall never go in there until they get out of it. If they do get out of it, we are ready to go in.|"

بولے اے موسیٰ وہاں ایک قوم ہے زبردست اور ہم ہرگز وہاں نہ جائیں گے یہاں تک کہ وہ نکل جاویں اس میں سے پھر اگر وہ نکل جاویں گے اس میں سے تو ہم ضرور داخل ہونگے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا اے موسیٰ ! اس میں تو بڑے زور آور لوگ ہیں اور ہم اس (سرزمین) میں داخل نہیں ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو پھر ہم داخل ہوجائیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They answered: 'Moses, therein live a ferocious people: we will not enter unless they depart from it; but if they do depart from it then we will surely enter it.'

“ اے موسیٰ ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ رہتے ہیں ، ہم وہاں ہرگز نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ۔ ہاں اگر وہ نکل گئے تو ہم داخل ہونے کے لیے تیار ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ بولے ۔ اے موسیٰ ! اس ( ملک ) میں تو بڑے طاقتور لوگ رہتے ہیں ، اور جب تک وہ لوگ وہاں سے نکل نہ جائیں ، ہم ہرگز اس میں داخل نہیں ہوں گے ۔ ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو بیشک ہم اس میں داخل ہوجائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے اے موسیٰ وہاں تو بڑے زبر دست لوگ رہتے ہیں یعنی لمبے چو ڑے بڑے تن و تو ش کے 6 اور ہم تو ہرگز وہاں جانے والے نہیں جب تک وہاں سے نکل نہ جائیں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو بیشک ہم جا داخل ہوں گے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) جب تک وہ وہاں رہیں گے ہم وہاں ہرگز داخل نہ ہوں گے پس آپ جائیں آپ اور آپ کا پروردگار دونوں لڑیں ہم تو یہاں بیٹھے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) ! وہاں تو ایک زبردست قوم رہتی ہے۔ اور جب تک وہ نکل نہ جائے ہم ہرگز وہاں قدم نہ رکھیں گے۔ ہاں ! اگر وہ نکل جائیں گے تو ہم داخل ہوجائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہنے لگے کہ موسیٰ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ (رہتے) ہیں اور جب تک وہ اس سرزمین سے نکل نہ جائیں ہم وہاں جا نہیں سکتے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم جا داخل ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: O Musa! verily therein are a people high handed, and verily we shall never enter it until they go forth therefrom; so if they go forth thence, we shall verily enter in.

وہ بولے کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) اس سرزمین پر تو بڑی زبردست قوم (آباد) ہے ۔ اور ہم تو وہاں ہرگز نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں سے نہ نکل جائیں البتہ وہ اگر وہاں سے نکل جائیں تو ہم بیشک داخل ہونے کو تیار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اے موسی! اس میں تو بڑے زور آور لوگ ہیں ۔ ہم تو اس میں نہیں داخل ہونے کے ، جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ۔ اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم داخل ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہاکہ اے موسیٰ! بلاشبہ اس میں ایک جابر قوم ہے اوربلاشبہ ہم اس میں ہرگزداخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ اس سے نکل جائیں چنانچہ اگروہ خود وہاں سے نکل جائیں تو یقیناہم داخل ہونے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے جواب دیا اے موسیٰ ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ رہتے ہیں، ہم وہاں ہرگز نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں۔ ہاں ! اگر وہ نکل گئے تو ہم داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے جواب دیا کہ اے موسیٰ وہاں تو بڑے سخت (اور زبردست قسم کے لوگ رہتے ہیں، اور ہم ہرگز وہاں قدم نہیں رکھیں گے، جب تک کہ وہ وہاں سے نکل جائیں، ہاں اگر وہ نکل جائیں تو پھر ہم داخل ہونے کو تیار ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:موسیٰ!وہاں تو بڑے زورآور لوگ رہتے ہیں جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تووہاں کبھی نہ جائیں گے ہاں اگروہ وہاں سے نکل جائیں توہم داخل ہونے کو تیارہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے موسیٰ اس میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں ، اور ہم اس میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم وہاں جائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے ( جوابًا ) کہا: اے موسٰی! اس میں تو زبردست ( ظالم ) لوگ ( رہتے ) ہیں اور ہم اس میں ہرگز داخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ اس ( زمین ) سے نکل جائیں ، پس اگر وہ یہاں سے نکل جائیں تو ہم ضرور داخل ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے ( جواب میں ) کہا: اے موسیٰ اس زمین میں تو بڑے زبردست ( جابر ) لوگ رہتے ہیں اور ہم وہاں ہرگز داخل نہیں ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ۔ ہاں البتہ اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو پھر ہم ضرور داخل ہو جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O Moses! In this land are a people of exceeding strength: Never shall we enter it until they leave it: if (once) they leave, then shall we enter."

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Moses, a giant race of people is living there. We shall never go there unless they leave the land first. If they leave it then we will enter."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O Musa! In it are a people of great strength, and we shall never enter it, till they leave it; when they leave, then we will enter."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O Musa! surely there is a strong race in it, and we will on no account enter it until they go out from it, so if they go out from it, then surely we will enter.

Translated by

William Pickthall

They said: O Moses! Lo! a giant people (dwell) therein and lo! we go not in till they go forth from thence. When they go forth from thence, then we will enter (not till then).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः ऐ मूसा! वहाँ एक सख़्त-मिज़ाज क़ौम आबाद है, हम हरगिज़ वहाँ न जाएंगे जब तक वह वहाँ से न निकल जाए, हाँ अगर वह वहाँ से निकल जाए तो हम दाख़िल हो जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگے اے موسیٰ وہاں تو بڑے بڑے زبردست آدمی ہیں اور ہم تو وہاں ہرگز قدم نہ رکھیں گے جب تک کہ وہ وہاں سے نکل نہ جاویں ہاں اگر وہ وہاں سے کہیں اور چلے جائیں تو ہم بیشک جانے کو تیار ہیں۔ (22)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا اے موسیٰ ! بیشک اس میں ایک بہت زبردست قوم ہے اور ہم تو کسی صورت اس میں داخل نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ اس سے نکل جائیں، پس اگر وہ اس سے نکل جائیں تو ہم ضرور داخل ہوں گے۔ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان ڈرنے والوں میں دو شخص ایسے بھی تھے جن کو اللہ نے اپنی نعمت سے نوازا تھا ‘ انہوں نے کہا کہ ان جباروں کے مقابلے میں دروازے کے اندر کہا ۔ اے موسیٰ ہم تو وہاں کبھی نہ جائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ اے موسیٰ ( علیہ السلام) ! یہ واقعی بات ہے کہ اس سر زمین میں بڑے زبردست لوگ ہیں، اور بیشک ہم اس بستی میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک لوگ نہ نکل جائیں سو اگر وہ اس سے نکل جائیں تو ہم داخل ہوجائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اے موسیٰ وہاں ایک قوم ہے زبردست اور ہم ہرگز وہاں نہ جاویں گے یہاں تک کہ وہ نکل جاویں اس میں سے پھر اگر وہ نکل جاویں گے اس میں سے تو ہم ضرور داخل ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بنی اسرائیل نے جواب دیا اے موسیٰ اس ملک میں تو بڑے زور آور لوگ ہیں اور جب تک وہ لوگ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تو وہاں ہرگز قدم بھی نہ رکھیں گے ہاں اگر وہ زور آور لوگ وہاں سے نکل جائیں تو ہم وہاں ضرور داخل ہوجائیں گے۔