Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 25

سورة المائدة

قَالَ رَبِّ اِنِّیۡ لَاۤ اَمۡلِکُ اِلَّا نَفۡسِیۡ وَ اَخِیۡ فَافۡرُقۡ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَ الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿۲۵﴾

[Moses] said, "My Lord, indeed I do not possess except myself and my brother, so part us from the defiantly disobedient people."

موسٰی ( علیہ السلام ) کہنے لگے الٰہی مجھے تو بجز اپنے اور میرے بھائی کے کسی اور پر کوئی اختیار نہیں ، پس تو ہم میں اور ان نافرمانوں میں جدائی کر دے

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

"O my Lord! I have power only over myself and my brother, so separate us from the rebellious people!" When the Children of Israel refused to fight, Musa became very angry with them and supplicated to Allah against them, رَبِّ إِنِّي لا أَمْلِكُ إِلاَّ نَفْسِي وَأَخِي (O my Lord! I have power only over myself and my brother'), meaning, only I and my brother Harun among them will obey, implement Allah's command and accept the call, فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ (So Ifruq us from the rebellious people!). Al-Awfi reported that Ibn Abbas said, "Meaning, judge between us and them." Ali bin Abi Talhah reported similarly from him. Ad-Dahhak said that the Ayah means, "Judge and decide between us and them." Other scholars said that the Ayah means, "Separate between us and them." Forbidding the Jews from Entering the Holy Land for Forty Years Allah said,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

25۔ 1 اس میں نافرمان قوم کے مقابلے میں اپنی بےبسی کا اظہار بھی ہے اور برات کا اعلان بھی۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥٦] موسیٰ (علیہ السلام) اپنی قوم سے یہ جواب سن کر سخت مایوس اور غمگین ہوگئے اور اللہ کے حضور دعا کی کہ ایسی قوم سے تو میں اکیلا ہی بھلا۔ جیسے تو حکم دے میں خود حاضر ہوں یا پھر میرا بھائی ہارون۔ جو خود نبی تھے اور مصر میں فرعون اور فرعونیوں کے سامنے ہر دکھ سکھ میں شریک رہے تھے، جو میرے کہنے میں ہے۔ اگر ایسی نافرمان قوم میری بات نہیں مانتی تو اب میں کیا کرسکتا ہوں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قَالَ رَبِّ اِنِّىْ لَآ اَمْلِكُ اِلَّا نَفْسِيْ وَاَخِيْ ۔۔ : اس پر موسیٰ (علیہ السلام) ایسے بددل ہوئے کہ انھوں نے دعا کی کہ پروردگار ! میرے اختیار میں میری جان اور اپنے بھائی کے سوا کچھ نہیں، تو ہمیں ان لوگوں سے علیحدہ کر دے، ایسا نہ ہو کہ تیرا عذاب آئے اور ان کے ساتھ ہم بھی اس کی لپیٹ میں آجائیں۔ (کبیر، ابن کثیر) معلوم ہوا کہ جب کوئی قوم سرکشی اور نافرمانی پر تل جائے تو بڑے بڑے جلیل القدر انبیاء اور مصلحین کی بھی وہاں کچھ پیش نہیں جاتی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Determination of Sayyidna Musa (علیہ السلام) against the Treachery of his People The prayer of Sayyidna Musa (علیہ السلام) ; قَالَ رَ‌بِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي |"0 My Lord, I have no control except over myself|" should be seen in the perspective of the events in the life of the people of Bani Isra&il, the favours of Allah bestowed upon them and the conduct of their prophet, Sayyidna Musa (علیہ السلام) in their case. An impartial observer would not fail to notice that the people of Bani Isra&il had been suffering from all sorts of pain and disgrace as slaves and serfs of the Pharaohs for centuries. It was the teaching of Sayyidna Musa (علیہ السلام) and his barakah by virtue of which Allah Ta` ala blessed them with unprecedented sta¬tions. With their own eyes, they saw so many manifestations of the most perfect power of Allah Jalla Sha&nuhu . The Pharaoh and the peo¬ple of Pharaoh were defeated on their own grounds, in the Court con¬frontation summoned by them at the hands of Sayyidna Musa and Sayyidna Harun, peace be upon both of them. The magicians they had trusted were the magicians who placed their trust in Sayyidna Musa (علیہ السلام) and elected to stay by his side. Then, there was the Pharaoh, the one who claimed to be God, and along with him, there were so many members of his family who lived in luxury in the royal palace. And then, their eyes saw how the great subduing power of Allah, the Mighty, the Exalted, made all of them vacate all palaces and mansions they lived in and leave behind all they once owned, all simultaneously, in a single sweep of time. And how He drowned the Pharaoh in the sea with Bani Isra` il looking on the spectacle and how did He make the miracle of Bani Isra` il themselves cross the river. And finally, how was the wealth, over which the Pharaoh waxed proud by saying: أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ‌ وَهَـٰذِهِ الْأَنْهَارُ‌ تَجْرِ‌ي مِن تَحْتِي (Is it not that this land of Egypt is for me and these are rivers which flow from beneath me?) given out by Allah Ta` ala, the entire country and the entire wealth, without any fighting or killing, to the Bani Isra&il These were great happenings. These people were direct witnesses to the manifestations of Allah&s supreme power to subdue. No less was the good done to them by Sayyidna Musa (علیہ السلام) who first delivered them from heedlessness and ignorance and then freed them from the slavery of the Pharaoh facing unbearable hardships in that process. After all that, when these very people were commanded to mount a Ji¬had on Syria, of course with assurances of Divine help and promises of rewards, they betrayed their mean nature and said: (So go, you and your Lord, and fight. As for us, we are sitting right here). Let the greatest possible reformer in the world stop for a while, cross his hand over his heart and think what effect such low at¬titudes demonstrated by the people he was working for would have produced on him. But, here we are talking about a highly determined Rasul of Allah who stands there as an immovable model of steadfast¬ness, despite all odds, and pursuing his goal relentlessly. Now that he was made helpless by repeated breaches of trust com¬mitted by his people, he turns to his Lord and to Him he says only this much: إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي (I have no control except over myself and my brother). And the problem was how could he now carry out the Jihad expedition against the Amalkites? Also worth noticing is the fact that there were at least two chiefs of the Bani Isra&il, Yasha& ibn Nun and Kalib ibn Yu&qina, who had proved themselves to have been faithful followers of Sayyidna Musa (علیہ السلام) and had made consistent efforts with him to give good counsel to their people and bring them to the right path. Still at this time, he made no mention of them as well. He simply talked about himself and his brother, Sayyidna Harun (علیہ السلام) . It had no other cause but the same treachery and disobedience of the people of Bani Isra&il. Sayyidna Harun (علیہ السلام) being a prophet was the only one Divinely protected there. That he would stand firm by the truth in word and deed was certain. As for the two chiefs, they were not so protected and infallible. So, being in pain and anger, he mentioned only those he was certain would stand firm on truth - &I have no control except over myself and my brother.& The prayer that Sayyidna Musa (علیہ السلام) made after that was: فَافْرُ‌قْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ (So, make a separation between us and the sinning people). The substance of this prayer, according to an explanation given by Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) was that &the punish¬ment these people deserved should be given to them; and whatever we are found to be deserving of should be awarded to us.& The manner in which Allah Ta` ala answered this prayer was: مُحَرَّ‌مَةٌ عَلَيْهِمْ ۛ أَرْ‌بَعِينَ سَنَةً ۛ يَتِيهُونَ فِي الْأَرْ‌ضِ (This [ land ] is prohibited to them for forty years. They shall be wandering around the earth). It means that the land of Syria was forbidden for them for forty years. They shall& not go there, even if they wanted to. And not simply that they would be un¬able to go to the land of Syria, they would also be unable to return back to their homeland of Egypt, if they thought of going there. Instead of that, they shall be detained in this wilderness. For punishments that come from Allah Almighty who needs the po¬lice and their handcuffs or the high and strong walls and iron-gates of prisons? When He intends to detain anyone, He needs none of these formal arrangements. He can put one under arrest even on grounds open from all sides. The reason is obvious. The whole universe is at His command. It was created by Him and from Him it takes its orders. When the universe is served with Divine orders to put someone under arrest, the air and the atmosphere and the earth and the space become the jailor for the condemned. So, this open land area located between Egypt and Baytul-Maqdis is comparatively small. Its measurement, according to the Tafsir of Sayyidna Muqatil (رح) is thirty Farsakh in length and nine Farsakh in width. If one Farsakh is taken to be equal to three miles, it comes to be a total area of ninety miles in length and twenty seven miles in width. And according to some narrations, the whole area is thirty by eighteen miles. Thus, Allah Ta` ala detained a whole people whose total number, according to the statement of Sayyidna Muqatil (رح) was six hundred thousand, restricting them within this small open ground in a manner that they kept struggling for full forty years to somehow get out of this open land area and return back to Egypt, or go forward and reach Baytul-Maqdis. But, what actually happened was that by the time came evening after a whole day&s journey, they discovered that they have been as if moving in a circle having returned to the same spot from where they had started in the morning. Authentic scholars of Tafsir say that the punishment Allah Jalla Sha&nuhu gives to a people is in proportion to their evil deed. Since these disobedient people had uttered the words: إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ (we are sit¬ting right here), Allah Ta` ala had them detained right there for forty years in punishment. Historical accounts in this matter differ. Some say that during these forty years, the present generation which had disobeyed was totally destroyed. Their next generation survived and it was this generation which, after having been delivered from this forty year detention, entered Baytul-Maqdis; or, there were some people from the earlier generation who were still surviving. However, there was that promise of the Holy Qur&an: كَتَبَ اللَّـهُ لَكُمْ (that is, Allah has destined the Holy Land of Syria for the Bani Isra&il). That promise had to be fulfilled, that the Bani Isra&il should take it over and rule the land. But, the people of Bani Isra&il present during that time elected to ig¬nore this Divine award for which they were duly punished: مُحَرَّ‌مَةٌ عَلَيْهِمْ ۛ أَرْ‌بَعِينَ سَنَةً that is, they were deprived of victory over the Holy Land for forty years. Then, it was at the hands of their next generation, that this country was conquered, and the promise of Allah Ta` ala stood fulfilled. In this wilderness of Tih, Sayyidna Musa and Harun were with their people for whom this wilderness was nothing but detention and punishment, while, for these two blessed souls, it was the fountain head of Divine blessings. This is why this period of forty years during which the Bani Isra&il were condemned was still full of many silver lin¬ings. Such was the barakah of the presence of Sayyidna Musa and Harun (علیہما السلام) among them, that Allah Ta` ala showered on them bless¬ings of many kinds. When they became helpless against the scorching sun over their heads in an open field, Allah Ta` ala, answering the prayer of Sayyidna Musa (علیہ السلام) stretched out a canopy of clouds over their heads. Wherever they went, these clouds would follow them with their shade. When they complained of thirst and the shortage of water, Allah Ta` ala gave Sayyidna Musa (علیہ السلام) a special stone which went with him wherever he went, and when they needed water, Sayyidna Musa (علیہ السلام) would strike it with his staff and twelve streams would gush forth from it. When they were hit by hunger, the heavenly food of Mann and Salva was sent to them. And when they complained about the darkness during nights, Allah Ta` ala provided for them a tower of light under the light of which they did what they had to do. To sum up, this wilderness of Tih was not full of condemned people only. In fact, there were two dear prophets of Allah Ta` ala and with them two favoured elders, Yusha` ibn Nun and Kalib ibn Yu&qina, as well. It was for their sake that, even during this period of detention and punishment, blessings kept coming to them. And since Allah Ta` ala is the Most Merciful of all those merciful, it is possible that these once disobedient people from the Bani Isra&il, after having wit¬nessed the happenings around them, may have repented from their sins and may be it was in return for their act of repentance that they were being blessed with these rewards. According to authentic narrations, it was during this period of forty years that Sayyidna Harun (علیہ السلام) died. Then, after a year or six month, came the death of Sayyidna Musa (علیہ السلام) After them, Allah Ta` ala appointed the revered elder, Yusha` ibn Nun as a prophet and gave him the mission of guiding the Bani Isra&il. When the period of forty years of detention was over, the remaining people of Bani Isra&il got together under the leadership of Sayyidna Yusha` ibn Nun and marched towards Baytul-Maqdis on this mission of Jihad. True to the promise of Allah Ta` ala, they conquered Syria and the wealth of the land they inherited was unimaginable. That it has been said: لَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفَاسِقِين (so do not grieve for the sinning people) at the end of verse 26 has a basis, for the blessed prophets, may peace be upon them all, are endowed with a natural dis¬position which makes it impossible for them to bear by the pain and hardship of their people. Even if they are punished, the prophets too are affected emotionally. Therefore, Sayyidna Musa (علیہ السلام) has been comforted here that he should not grieve over the punishment given to those people.

قوم کی انتہائی بےوفائی اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا انتہائی عزم و استقلال قَالَ رَبِّ اِنِّىْ لَآ اَمْلِكُ اِلَّا نَفْسِيْ وَاَخِيْ قوم بنی اسرائیل کے سابقہ حالات و واقعات اور ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے معاملات کا جائزہ لینے والا اگر سرسری طور پر بھی اس کو سامنے رکھے کہ جو قوم بنی اسرائیل صدیوں سے فرعون کی غلامی میں طرح طرح کی ذلتیں اور عذاب برداشت کر رہی تھی۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی تعلیم اور ان کی برکت سے ان کو خدائے عزوجل نے کہاں سے کہاں پہنچایا۔ ان کی آنکھوں کے سامنے اللہ جل شانہ کی قدرت کاملہ کے کیسے کیسے مظاہر آئے۔ فرعون اور قوم فرعون کو حضرت موسیٰ و ہارون (علیہما السلام) کے ہاتھوں اپنے قائم کئے ہوئے دربار میں شکست فاش ہوئی۔ جن ساحروں پر ان کا بھروسہ تھا۔ وہی اب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لے آئے۔ اور موسیٰ (علیہ السلام) کا دم بھرنے لگے۔ پھر اس خدائی کا دعویٰ کرنے والا فرعون اور شاہی محلات میں بسنے والے آل فرعون سے خدائے عزوجل کی قدرت قاہرہ نے کس طرح تمام محلات و مکانات اور ان کے سازوسامان کو بیک وقت خالی کرا لیا۔ اور کس طرح بنی اسرائیل کی آنکھوں کے سامنے اسے غرق دریا کردیا۔ اور کس طرح معجزانہ طور پر بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا۔ اور کس طرح وہ دولت جس پر فرعون یہ کہہ کر فخر کیا کرتا تھا۔ الیس ملک مصر وھذہ الانھر تجری من تحتی۔ اللہ تعالیٰ نے پورا ملک اور اس کی پوری ملک بغیر کسی قتل و قتال کے بنی اسرائیل کو عطا فرما دی۔ ان تمام واقعات میں اللہ جل شانہ کی قدرت قاہرہ کے مظاہر اس قوم کے سامنے آئے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اس قوم کو اول غفلت و جہالت سے پھر فرعون کی غلامی سے نجات دلانے میں کیا کیا روح فرسا مصائب برداشت کیں، ان سب چیزوں کو بعد جب اسی قوم کو خدائی امدا و انعامات کے وعدوں کے ساتھ ملک شام پر جہاد کرنے کا حکم ملا تو ان لوگوں نے اپنی اس دناءت کا اظہار کیا اور کہنے لگے : فَاذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَآ اِنَّا ھٰهُنَا قٰعِدُوْنَ ۔ دنیا کا بڑے سے بڑا مصلح دل پر ہاتھ رکھ کر دیکھے کہ ان حالات اور اس کے بعد قوم کی ان حرکات کا اس پر کیا اثر ہوگا۔ مگر یہاں تو اللہ تعالیٰ کے اولو العزم رسول ہیں، کہ کوہ استقامت بنے ہوئے اپنی دھن میں لگے ہیں۔ قوم کی مسلسل عہد شکنی اور وعدہ فراموشی سے عاجز آکر اپنے رب کے سامنے صرف اتنا عرض کرتے ہیں : اِنِّىْ لَآ اَمْلِكُ اِلَّا نَفْسِيْ وَاَخِيْ یعنی مجھے تو اپنی جان اور اپنے بھائی کے سوا کسی پر اختیار نہیں۔ قوم عمالقہ پر جہاد کی مہم کو کس طرح سر کیا جائے۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے قوم بنی اسرائیل میں سے کم از کم دو سردار یوشع بن نون اور کالب بن یوقنا جنہوں نے پوری طرح حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے اتباع کا ثبوت دیا تھا اور قوم کو سمجھانے اور صحیح راستہ پر لانے میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ مسلسل کوشش کی تھی۔ اس وقت حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کا بھی ذکر نہیں کیا۔ بلکہ صرف اپنا اور حضرت ہارون (علیہ السلام) کا تذکرہ فرمایا۔ اس کا سبب وہی قوم بنی اسرائیل کی عہد شکنی اور نافرمانی تھی کہ صرف حضرت ہارون (علیہ السلام) بوجہ نبی و پیغمبر ہونے کے معصوم تھے۔ اور ان کا طریق حق پر قائم رہنا یقینی تھا۔ باقی یہ دونوں سردار معصوم بھی نہ تھے۔ اس انتہائی غم و غصہ کے عالم میں صرف اس کا ذکر کیا جس کا حق پر قائم رہنا یقینی تھا۔ اس اظہار کے ساتھ کہ مجھے اپنی جان اور اپنے بھائی کے سوا کسی پر اختیار نہیں۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے یہ دعا فرمائی : فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَ یعنی ہم دونوں اور ہماری قوم کے درمیان آپ ہی فیصلہ فرما دیجئے۔ اس دعا کا حاصل حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی تفسیر کے مطابق یہ تھا کہ یہ لوگ جس سزا کے مستحق ہیں ان کو وہ سزا دی جائے اور ہم دونوں جس صورت حال کے مستحق ہیں ہم کو وہ عطا فرمایا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو اس طرح قبول فرمایا کہ ارشاد ہوا کہ (آیت) فانھا محرمة علیہم تا فی الارض۔ یعنی ملک شام کی زمین ان پر چالیس سال کے لئے حرام قرار دے دیگئی۔ اب اگر وہ وہاں جانا بھی چاہیں تو نہ جاسکیں گے۔ اور پھر یہ نہیں کہ ملک شام نہ جاسکیں گے بلکہ وہ اگر اپنے وطن مصر کی طرف لوٹنا چاہیں گے تو وہاں بھی نہ جاسکیں گے بلکہ اس میدان میں ان کو نظر بند کردیا جائے گا۔ خدائے عزوجل کی سزاؤں کے لئے نہ پولیس اور نہ ان کی ہتھکڑیاں شرط ہیں اور نہ جیل خانے کی مضبوط دیواریں اور آہنی دروازے۔ بلکہ جب وہ کسی کو محصور و نظر بند کرنا چاہیں تو کھلے میدان میں بھی قید کرسکتے ہیں۔ سبب ظاہر ہے کہ ساری کائنات اسی کی مخلوق اور محکوم ہے۔ جب کائنات کو کسی کی قید کا حکم ہوجاتا ہے تو ساری ہوا اور فضا اور زمین و مکان اس کے لئے جیلر بن جاتے ہیں خاک و بادو آب و آتش بندہ اند بامن و تو مردہ باحق زندہ اند چناچہ یہ مختصر سا میدان جو مصر اور بیت المقدس کے درمیان ہے جس کی پیمائش حضرت مقاتل کی تفسیر کے مطابق تیس فرسخ لمبائی اور نو فرسخ چوڑائی ہے، ایک فرسخ اگر تین میل کا قرار دیا جائے تو نوے میل کے طول اور ستائیس میل کے عرض کا کل رقبہ ہوجاتا ہے، اور بعض روایات کے مطابق صرف تیس میل ضرب اٹھارہ میل کا رقبہ ہے، اللہ تعالیٰ نے اس پوری قوم کو جس کی تعداد حضرت مقاتل کے بیان کے موافق چھ لاکھ نفوس تھی، اس مختصر سے کھلے میدانی رقبہ کے اندر اس طرح قید کردیا کہ چالیس سال مسلسل اس تگ و دو میں رہے کہ کسی طرح اس میدان سے نکل کر مصر واپس چلے جائیں، یا آگے بڑھ کر بیت المقدس پر پہنچ جائیں، مگر ہوتا یہ تھا کہ سارے دن کے سفر کے بعد جب شام ہوتی تو یہ معلوم ہوتا کہ پھر پھرا کر وہ اسی مقام پر پر پہنچ گئے ہیں، جہاں سے صبح چلے تھے۔ علماء تفسیر نے فرمایا کہ اللہ جل شانہ کسی قوم کو جو سزا دیتے ہیں وہ ان کے اعمال بد کی مناسبت سے ہوتی ہے، اس نافرمان قوم نے چونکہ یہ کلمہ بولا تھا کہ یعنی ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اس سزا میں چالیس سال تک کے لئے وہیں قید کردیا، تاریخی روایات اس میں مختلف ہیں، کہ اس چالیس سال کے عرصہ میں بنی اسرائیل کی موجودہ نسل جس نے نافرمانی کی تھی، سبھی فناہ ہوگئے، اور ان کی اگلی نسل باقی رہ گئی، جو اس چالیس سالہ قید سے نجات پانے کے بعد بیت المقدس میں داخل ہوئی، یا ان میں سے بھی کچھ لوگ باقی تھے، بہر حال قرآن کریم نے ایک تو یہ وعدہ کیا تھا کہ (آیت) کتب اللّٰہ لکم۔ یعنی ملک شام بنی اسرائیل کے حصہ میں لکھ دیا ہے، وہ وعدہ پورا ہونا ضرور تھا، کہ قوم بنی اسرائیل اس ملک پر قابض و مسلط ہو، مگر بنی اسرائیل کے موجودہ افراد نے نافرمانی کرکے اس انعام خداوندی سے اعراض کیا تو ان کو یہ سزا مل گئی کہ (آیت) محرمة علیہم اربعین سنة۔ یعنی چالیس سال تک وہ ارض مقدسہ فتح کرنے سے محروم کر دئیے گئے۔ پھر ان کی نسل میں جو لوگ پیدا ہوئے ان کے ہاتھوں یہ ملک فتح ہوا، اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہوا۔ اس وادی تیہ میں حضرت موسیٰ و ہارون (علیہما السلام) بھی اپنی قوم کے ساتھ تھے مگر یہ وادی ان کے لئے قید اور سزا تھی، اور ان دونوں حضرات کے لئے نعمائے آلہیہ کا مظہر۔ یہی وجہ ہے کہ چالیس سالہ دور جو بنی اسرائیل پر معتوب ہونے کا گزرا اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے ان کو حضرت موسیٰ و ہارون (علیہما السلام) کی برکت سے طرح طرح کی نعمتوں سے سرفراز فرمایا، کھلے میدان کی دھوپ سے عاجز آئے تو موسیٰ (علیہ السلام) کی دعا سے اللہ تعالیٰ نے ان پر بادلوں کی چھتری لگا دی، جس طرف یہ لوگ چلتے تھے بادل ان کے ساتھ ساتھ سایہ فگن ہو کر چلتے تھے، پیاس اور پانی کی قلت کی شکایت پیش آئی تو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو ایک ایسا پتھر عطا فرما دیا کہ وہ ہر جگہ ان کے ساتھ ساتھ رہتا تھا، اور جب پانی کی ضرورت ہوتی تھی، تو موسیٰ (علیہ السلام) اپنا عصا اس پر مارتے تھے تو بارہ چشمے اس میں سے جاری ہوجاتے تھے، بھوک کی تکلیف پیش آئی تو آسمانی غذا من وسلویٰ ان پر نازل کردی گئی، رات کو اندھیرے کی شکایت ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے روشنی کا ایک مینار ان کے لئے کھڑا کردیا جس کی روشنی میں یہ سب کام کاج کرتے تھے۔ غرض اس میدان تیہ میں صرف معتوب لوگ ہی نے تھے بلکہ اللہ تعالیٰ کے دو محبوب پیغمبر اور ان کے ساتھ دو مقبول بزرگ یوشع بن نون اور کالب بن یوقنا بھی تھے، ان کے طفیل میں اس قید و سزا کے زمانے میں بھی یہ انعامات ان پر ہوتے رہے، اور اللہ تعالیٰ رحیم الرحمن ہیں، ممکن ہے کہ بنی اسرائیل کے ان افراد نے بھی ان حالات کا مشاہدہ کرنے کے بعد اپنے جرم سے توبہ کرلی ہو، اس کے بدلہ میں یہ انعامات ان کو مل رہے ہوں۔ صحیح روایات کے مطابق اسی چالیس سالہ دور میں اول حضرت ہارون (علیہ السلام) کی وفات ہوگئی اور اس کے ایک سال یا چھ مہینہ بعد حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی وفات ہوگئی، ان کے بعد حضرت یوشع بن نون کو اللہ تعالیٰ نے نبی بنا کر بنی اسرائیل کی ہدایت کے لئے مامور فرمایا، اور چالیس سالہ قید ختم ہونے کے بعد بنی اسرائیل کی باقی ماندہ قوم حضرت یوشع بن نون کی قیادت میں جہاد بیت المقدس کے لئے روانہ ہوئی، اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق ملک شام ان کے ہاتھوں فتح ہوا، اور اس ملک کی ناقابل قیاس دولت ان کے ہاتھ آئی۔ آخر آیت میں جو ارشاد فرمایا کہ (آیت) فلا تاس علی القوم الفسقین، یعنی اس نافرمان قوم پر آپ ترس نہ کھائیں، یہ اس بنا پر کہ انبیاء (علیہم السلام) اپنی طبیعت اور فطرت سے ایسے ہوتے ہیں کہ اپنی امت کی تکلیف و پریشانی کو برداشت نہیں کرسکتے، اگر ان کو سزا ملے تو یہ بھی اس سے مغموم و متاثر ہوا کرتے ہیں، اس لئے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو یہ تسلی دی گئی کہ آپ ان کی سزا سے دل گیر نہ ہوں۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

قَالَ رَبِّ اِنِّىْ لَآ اَمْلِكُ اِلَّا نَفْسِيْ وَاَخِيْ فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَ۝ ٢٥ رب الرَّبُّ في الأصل : التربية، وهو إنشاء الشیء حالا فحالا إلى حدّ التمام، يقال رَبَّهُ ، وربّاه ورَبَّبَهُ. وقیل : ( لأن يربّني رجل من قریش أحبّ إليّ من أن يربّني رجل من هوازن) فالرّبّ مصدر مستعار للفاعل، ولا يقال الرّبّ مطلقا إلا لله تعالیٰ المتکفّل بمصلحة الموجودات، نحو قوله : بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] ( ر ب ب ) الرب ( ن ) کے اصل معنی تربیت کرنا یعنی کس چیز کو تدریجا نشونما دے کر حد کہال تک پہنچانا کے ہیں اور ربہ ورباہ وربیہ تنیوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے ۔ لان یربنی رجل من قریش احب الی من ان یربنی رجل من ھوازن ۔ کہ کسی قریشی کا سردار ہونا مجھے اس سے زیادہ عزیز ہے کہ بنی ہوازن کا کوئی آدمی مجھ پر حکمرانی کرے ۔ رب کا لفظ اصل میں مصدر ہے اور استعارۃ بمعنی فاعل استعمال ہوتا ہے اور مطلق ( یعنی اصافت اور لام تعریف سے خالی ) ہونے کی صورت میں سوائے اللہ تعالیٰ کے ، جو جملہ موجودات کے مصالح کا کفیل ہے ، اور کسی پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا چناچہ ارشاد ہے :۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] عمدہ شہر اور ( آخرت میں ) گنا ه بخشنے والا پروردگار ،۔ ملك ( مالک) فالمُلْك ضبط الشیء المتصرّف فيه بالحکم، والمِلْكُ کالجنس للمُلْكِ ، فكلّ مُلْك مِلْك، ولیس کلّ مِلْك مُلْكا . قال : قُلِ اللَّهُمَّ مالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشاءُ [ آل عمران/ 26] ، وَلا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلا نَفْعاً وَلا يَمْلِكُونَ مَوْتاً وَلا حَياةً وَلا نُشُوراً [ الفرقان/ 3] ، وقال : أَمَّنْ يَمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصارَ [يونس/ 31] ، قُلْ لا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعاً وَلا ضَرًّا[ الأعراف/ 188] وفي غيرها من الآیات ملک کے معنی زیر تصرف چیز پر بذیعہ حکم کنٹرول کرنے کے ہیں اور ملک بمنزلہ جنس کے ہیں لہذا ہر ملک کو ملک تو کہہ سکتے ہیں لیکن ہر ملک ملک نہیں کہہ سکتے قرآن میں ہے : ۔ وَلا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلا نَفْعاً وَلا يَمْلِكُونَ مَوْتاً وَلا حَياةً وَلا نُشُوراً [ الفرقان/ 3] اور نہ نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتے ہیں اور نہ مرنا ان کے اختیار میں ہے اور نہ جینا اور نہ مر کر اٹھ کھڑے ہونا ۔ اور فرمایا : ۔ أَمَّنْ يَمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصارَ [يونس/ 31] یا تمہارے کانوں اور آنکھوں کا مالک کون ہے قُلْ لا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعاً وَلا ضَرًّا[ الأعراف/ 188] کہ میں اپنے فائدے اور نقصان کا کچھ اختیار نہیں رکھتا علی بذلقیاس بہت سی آیات ہیں أخ أخ الأصل أخو، وهو : المشارک آخر في الولادة من الطرفین، أو من أحدهما أو من الرضاع . ويستعار في كل مشارک لغیره في القبیلة، أو في الدّين، أو في صنعة، أو في معاملة أو في مودّة، وفي غير ذلک من المناسبات . قوله تعالی: لا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقالُوا لِإِخْوانِهِمْ [ آل عمران/ 156] ، أي : لمشارکيهم في الکفروقوله تعالی: أَخا عادٍ [ الأحقاف/ 21] ، سمّاه أخاً تنبيهاً علی إشفاقه عليهم شفقة الأخ علی أخيه، وعلی هذا قوله تعالی: وَإِلى ثَمُودَ أَخاهُمْ [ الأعراف/ 73] وَإِلى عادٍ أَخاهُمْ [ الأعراف/ 65] ، وَإِلى مَدْيَنَ أَخاهُمْ [ الأعراف/ 85] ، ( اخ و ) اخ ( بھائی ) اصل میں اخو ہے اور ہر وہ شخص جو کسی دوسرے شخص کا ولادت میں ماں باپ دونوں یا ان میں سے ایک کی طرف سے یا رضاعت میں شریک ہو وہ اس کا اخ کہلاتا ہے لیکن بطور استعارہ اس کا استعمال عام ہے اور ہر اس شخص کو جو قبیلہ دین و مذہب صنعت وحرفت دوستی یا کسی دیگر معاملہ میں دوسرے کا شریک ہو اسے اخ کہا جاتا ہے چناچہ آیت کریمہ :۔ { لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ } ( سورة آل عمران 156) ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو کفر کرتے ہیں اور اپنے مسلمان بھائیوں کی نسبت کہتے ہیں ۔ میں اخوان سے ان کے ہم مشرب لوگ مراد ہیں اور آیت کریمہ :۔{ أَخَا عَادٍ } ( سورة الأَحقاف 21) میں ہود (علیہ السلام) کو قوم عاد کا بھائی کہنے سے اس بات پر تنبیہ کرنا مقصود ہے کہ وہ ان پر بھائیوں کی طرح شفقت فرماتے تھے اسی معنی کے اعتبار سے فرمایا : ۔ { وَإِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا } ( سورة هود 61) اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔ { وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ } ( سورة هود 50) اور ہم نے عاد کی طرف ان کے بھائی ( ہود ) کو بھیجا ۔ { وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا } ( سورة هود 84) اور مدین کی طرف ان کے بھائی ( شعیب ) کو بھیجا ۔ فسق فَسَقَ فلان : خرج عن حجر الشّرع، وذلک من قولهم : فَسَقَ الرُّطَبُ ، إذا خرج عن قشره وهو أعمّ من الکفر . والفِسْقُ يقع بالقلیل من الذّنوب وبالکثير، لکن تعورف فيما کان کثيرا، وأكثر ما يقال الفَاسِقُ لمن التزم حکم الشّرع وأقرّ به، ( ف س ق ) فسق فسق فلان کے معنی کسی شخص کے دائر ہ شریعت سے نکل جانے کے ہیں یہ فسق الرطب کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی گدری کھجور کے اپنے چھلکے سے باہر نکل آنا کے ہیں ( شرعا فسق کا مفہوم کفر سے اعم ہے کیونکہ فسق کا لفظ چھوٹے اور بڑے ہر قسم کے گناہ کے ارتکاب پر بولا جاتا ہے اگر چہ عرف میں بڑے گناہوں کے ارتکاب پر بولا جاتا ہے اور عام طور پر فاسق کا لفظ اس شخص کے متعلق استعمال ہوتا ہے جو احکام شریعت کا التزام اور اقرار کر نیکے بعد تمام یا بعض احکام کی خلاف ورزی کرے۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

انسان اپنے نفس کا کہاں تک مالک ہے قول باری ہے (قال رب انی لا املک الا نفسی واحی۔ اس پر موسیٰ نے کہا۔ ” اے میرے رب ! میرے اختیار میں کوئی نہیں مگر میری اپنی ذات یا میرا بھائی) یہ بات بھی مجازا کہی گئی ہے اس لئے کہ کوئی انسان نہ اپنی ذات کا حقیقۃً مالک ہوتا ہے اور نہ ہی اپنے آزاد بھائی کا۔ یہ اس لئے کہ ملک کے اصل معنی قدرت کے ہیں۔ اور یہ بات محال ہوتی ہے کہ کوئی شخص اپنی ذات پر یا اپنے بھائی پر قدرت رکھتا ہو پھر ملک کے اسم کا تصرف کے معنوں پر اطلاق کیا گیا اور اس طرح مملوک کو اس شخص کے حکم میں کردیا گیا جو پوری طرح قابو میں ہو۔ اس لئے کہ قابو پانے والا انسان یعنی آقا اپنے مملوک کو اسی طرح اپنے اشاروں پر چلاتا ہے جس طرح اس شخص کو جو پوری طرح اس کے قابو میں ہوتا ہے۔ اس جگہ آیت کے معنی ہیں کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے یہ عرض کردیا کہ وہ اس کی اطاعت میں اپنی ذات کو جس رخ پر چاہیں چلا سکتے ہیں۔ آپ نے اپنے بھائی پر بھی اس کا اطلاق کیا اس لئے کہ آپ کے بھائی آپ کے حکم پر چلتے اور آپ کی بات پر قائم رہتے تھے۔ ابوبکر (رض) کے احسانات کا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعتراف فرمایا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد (ما احد من علی بنفسہ و ذات یدہ من ابی بکر کسی شخص نے اپنی جان اور اپنے مال کے ساتھ ابوبکر (رضی اللہ عنہ) سے بڑھ کر مجھ پر احسان نہیں کیا) یہ سن کر حضرت ابوبکر (رض) رو پڑے اور عرض کیا۔ ” اللہ کے رسول ! میں اور میرا مال سب کچھ آپ کے لئے ہے “ یعنی آپ مجھے جس طرح موڑیں گے میں مڑ جائوں گا اور میرے مال میں آپ جو تصرف کریں گے وہ جائز ہوگا۔ اسی طرح حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص سے فرمایا تھا (انت ومالک لا بیک تو اور تیرا مال سب کچھ تیرے باپ کا ہے) آپ نے یہاں ملکیت کے حقیقی معنی مراد نہیں لئے تھے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٥۔ ٢٦) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا اے میرے پروردگار میں تو محض اپنے اوپر اور اپنے بھائی پر اختیار رکھتا ہوں، ان کی سرکشی کی حد ہوگئی اب ہمارے اور ان نافرمان قوم کی درمیان فیصلہ فرما دیجیے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ اب ان پر اس جگہ داخل ہونا حرام ہوگیا یہ وادی تیہ ہی میں بطور سزا جس کی مسافت سات فرسخ کے برابر ہے، چکر کھاتے رہیں گے نہ یہ وہاں سے نکل سکیں گے اور نہ ان کو کوئی راستہ ہی ملے گا، اب آپ فکر مت کیجیے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٥ (قَالَ رَبِّ اِنِّیْ لَآ اَمْلِکُ الاَّ نَفْسِیْ وَاَخِیْ ) باقی یہ پوری قوم انکار کر رہی ہے۔ میرا کسی پر کچھ زور نہیں ہے۔ (فَافْرُقْ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ ۔ ) ۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) قوم کے رویے ّ سے اس درجہ آزردہ خاطر ہوئے کہ قوم سے علیحدگی کی تمنا کرنے لگے کہ میں اب ان ناہنجاروں کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔ انہوں نے تیری عطا کردہ کیا کچھ نعمتیں برتی ہیں اور میرے ہاتھوں سے کیا کیا معجزے یہ لوگ دیکھ چکے ہیں ‘ اس کے باوجود ان کا یہ حال ہے تو مجھے ان سے علیحدہ کر دے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ درخواست قبول نہیں کی لیکن اس کا تذکرہ بھی نہیں کیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 یعنی ہم کو ان سے علیحدہ کردے ایسا نہ ہو کہ تیرا عذاب نازل ہو اور ان کے ساتھ ہم بھی اس کی لپیٹ میں آجائیں (کبیر، ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

54 قَالَ رَبِّ الخ جب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے بنی اسرائیل کا گستاخانہ جواب سنا اور احکام ربانی سے ان کی بےاعتنائی اور بےرخی ملاحظہ فرمائی تو ان سے مایوس ہو کر اللہ تعالیٰ سے مناجات کرنے لگے کہ اے اللہ اس سرکش اور متمرد قوم پر میرا کوئی بس اور زور نہیں چلتا اور وہ تیرے احکام کو نہایت حقارت آمیز طریق سے ٹھکرا رہے ہیں۔ مجھے تو بس اپنی ذات اور اپنے بھائی ہارون پر اختیار ہے اس لیے ہم حاضر ہیں۔ دعاء میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے ساتھ صرف حضرت ہارون (علیہ السلام) ہی کا ذکر کیا ہے حالانکہ یوشع اور کالب بھی مخلص اور فرمانبردار تھے ان کا ذکر نہیں کیا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا اخلاص چونکہ ان کی گفتگو سے ظاہر ہوچکا تھا اس لیے انہوں نے ان کے دوبارہ ذکر کی ضرورت نہیں سمجھی فَافْرُقْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ یہ سرکش بنی اسرائیل پر بد دعاء ہے یعنی اے اللہ ہمارے اور ان کے درمیان جدائی ڈال دے اور ہمیں ان کی صحبت سے نجات عطا فرمایا مطلب یہ ہے کہ ہمارے اور ان کے حق میں وہ فیصلہ فرما دے جس کے ہم اور وہ مستحق ہیں۔ یعنی فافصل بیننا و بینہم بان تحکم لنا بما نستحق و تحکم علیہم بما یستحقون وھو فی معنی الدعاء علیہم ویحتمل ان یکون المراد خلصنا من صحبتہ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 3۔ بنی اسرائیل کے اس گستاخانہ جواب کو سن کر حضرت موسیٰ نے جناب باری میں عرض کیا اے میرے پروردگار ! میں سوائے اپنے اور اپنے بھائی کے اور کسی پر اختیار نہیں رکھتا یعنی میرا کسی پر بس نہیں چلتا مگر میری جان پر اور میرے بھائی پر بس چلتا ہے لہٰذا اب آپ ہمارے اور اس نافرمان قوم کے مابین فیصلہ فرما دیجئے۔ (تیسیر) یہ جو فرمایا الانفسی واخی اس میں علماء نے کم و بیش چھ طرح ترکیب بیان کی ہے ہم نے ایک شکل کو اختیار کرلیا ہے ایک مطلب اس کا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اے میرے رب میں سوائے اپنی جان کے کسی اور پر اختیار نہیں رکھتا اور میرا بھائی سوائے اپنی جان کے کسی اور کا اختیار نہیں رکھتا…… بہر حال حضرت موسیٰ کا یہ کلام انتہائی حسرت و افسوس اور طلب نصرت و معونت کو ظاہر کرتا ہے ۔ رہا یہ شہ کہ اس موقع پر حضرت موسیٰ نے صرف اپنے بھائی کا نام لیا اور یوشع بن نون اور کالب بن یوقنا کا ذکر نہیں کیا۔ حالانکہ بارہ سرداروں میں سے یہ دوسردار وفادار ثابت ہوئے تھے اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت موسیٰ نے انتہائی پریشان کی حالت میں یہ دعا کی تھی اور پریشانی میں ایسا ہوجاتا ہے۔ یہ مطلب نہیں کہ وہ طبعاً بھی اس دعا میں شریک نہیں تھے اور ہوسکتا ہے کہ اخی عام ہو خواہ وہ نسبی بھائی ہو، یا دینی بھائی ہو جیسا کہ بعض نے اختیار کیا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بارہ میں سے دس نے خلاف ورزی کا ارتکاب کیا تھا اندیشہ ہوا ہو کہ نہ معلوم یہ دو بھی آگے چل کر کیسے ثابت ہوں اس لئے ان کا ذکر نہ کیا ہو اور ہارون چونکہ پیغمبر تھے۔ ان کی عصمت پر پورا اعتماد تھا اس لئے ان کا نام لے کر دعا میں شریک کرلیا ہو۔ فافرق کا یہ مطلب نہیں کہ ہم میں اور ہماری قوم میں جدائی ڈال دے اور ہم کو الگ الگ کر دے کیونکہ حضرت موسیٰ اور ہارون تادم وفات اپنی قوم میں رہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ ہم میں ایسا فیصلہ فرما دے جو ہر فریق کے حال کے مناسب اور اس کی شان کے شایان ہو۔ یا یہ مطلب ہو کہ اگر تو کوئی عذاب نازل کرے تو ہم کو جدا کر دیجیو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آخرت کی جانب اشارہ ہو کہ قیامت میں سزا دیتے وقت مجھ کو اور میرے بھائی کو الگ کر لیجیو۔ اگرچہ ان مختلف اقوال میں راجح دہی پہلا قول ہے۔ (واللہ اعلم) غرض ! دعا کا خلاصہ یہ ہے کہ اے میرے پروردگار ! قوم کی نافرمانی اور گستاخی تیرے سامنے ہے میں سوائے اپنی جان کے اور اپنے بھائی کے کسی اور پر زور نہیں رکھتا اور نہ سوائے اپنے اور اپنے بھائی کے کسی پر بس چلتا ہے، لہٰذا ہم میں اور اس سرکش و نافرمان قوم کے مابین کوئی ایسا مناسب فیصلہ کردیجیے جو ہر فریق کی شان کے شایاں اور ہر فریق کی حالت کے لائق ہو۔ اب آگے حضرت حق تعالیٰ کی جانب سے اس دعا کا جواب ہے چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔ (تسہیل)