Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 26

سورة المائدة

قَالَ فَاِنَّہَا مُحَرَّمَۃٌ عَلَیۡہِمۡ اَرۡبَعِیۡنَ سَنَۃً ۚ یَتِیۡہُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ فَلَا تَاۡسَ عَلَی الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿٪۲۶﴾  8

[ Allah ] said, "Then indeed, it is forbidden to them for forty years [in which] they will wander throughout the land. So do not grieve over the defiantly disobedient people."

ارشاد ہوا کہ اب زمین ان پر چالیس سال تک حرام کر دی گئی ہے ، یہ خانہ بدوش ادھر ادھر سرگرداں پھرتے رہیں گے اس لئے تم ان فاسقوں کے بارے میں غمگین نہ ہونا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيهُونَ فِي الاَرْضِ ... Therefore it is forbidden to them for forty years; in distraction they will wander through the land. When Musa supplicated against the Jews for refusing to fight in Jihad, Allah forbade them from entering the land for forty years. They wandered about lost in the land of At-Tih, unable to find their way out. During this time, tremendous miracles occurred, such as the clouds that shaded them and the manna and quails Allah sent down for them. Allah brought forth water springs from solid rock, and the other miracles that He aided Musa bin Imran with. During this time, the Tawrah was revealed and the Law was established for the Children of Israel and the Tabernacle of the Covenant was erected. Conquering Jerusalem Allah's statement, أَرْبَعِينَ سَنَةً (for forty years), defines, يَتِيهُونَ فِي الاَرْضِ (in distraction they will wander through the land). When these years ended, Yuwsha bin Nun led those who remained among them and the second generation, and laid siege to Jerusalem, conquering it on a Friday afternoon. When the sun was about to set and Yuwsha feared that the Sabbath would begin, he said (to the sun), "You are commanded and I am commanded, as well. O Allah! Make it stop setting for me." Allah made the sun stop setting until Yuwsha bin Nun conquered Jerusalem. Next, Allah commanded Yuwsha to order the Children of Israel to enter Jerusalem from its gate while bowing and saying Hittah, meaning, `remove our sins.' Yet, they changed what they were commanded and entered it while dragging themselves on their behinds and saying, `Habbah (a seed) in Sha`rah (a hair)." We mentioned all of this in the Tafsir of Surah Al-Baqarah. Ibn Abi Hatim recorded that Ibn Abbas commented, قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيهُونَ فِي الاَرْضِ (Therefore it is forbidden to them for forty years; in distraction they will wander through the land). "They wandered in the land for forty years, during which Musa and Harun died, as well as everyone above forty years of age. When the forty years ended, Yuwsha son of Nun assumed their leadership and later conquered Jerusalem. When Yuwsha was reminded that the day was Friday and the sun was about to set, while they were still attacking Jerusalem, he feared that the Sabbath might begin. Therefore, he said to the sun, `I am commanded and you are commanded.' Allah made the sun stop setting and the Jews conquered Jerusalem and found wealth unseen before. They wanted to let the fire consume the booty, but the fire would not do that. Yuwsha said, `Some of you have committed theft from the booty.' So he summoned the twelve leaders of the twelve tribes and took the pledge from them. Then, the hand of one of them became stuck to the hand of Yuwsha and Yuwsha said, `You committed the theft, so bring it forth.' So, that man brought a cow's head made of gold with two eyes made of precious stones and a set of teeth made of pearls. When Yuwsha added it to the booty, the fire consumed it, as they were prohibited to keep the booty." There is evidence supporting all of this in the Sahih. Allah Comforts Musa Comforting Musa, Allah said ... فَلَ تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ So do not grieve for the rebellious people. Allah said: Do not feel sorrow or sadness over My judgment against them, for they deserve such judgment. This story chastises the Jews, exposes their defiance of Allah and His Messenger, and their refusal to obey the order for Jihad. They were weak and could not bear the thought of fighting their enemy, being patient, and enduring this way. This occurred although they had the Messenger of Allah and the one whom He spoke to among them, the best of Allah's creation that time. Their Prophet promised them triumph and victory against their enemies. They also witnessed the torment and punishment of drowning with which Allah punished their enemy Fir`awn and his soldiers, so that their eyes were pleased and comforted. All this did not happen too long ago, yet they refused to perform Jihad against people who had less than a tenth of the power and strength than the people of Egypt had. Therefore, the evil works of the Jews were exposed to everyone, and the exposure was such an enormous one that the night, or the tail, can never cover its tracks. They were also blinded by their ignorance and transgression. Thus, they became hated by Allah, and they became His enemies. Yet, they claim that they are Allah's children and His loved ones! May Allah curse their faces that were transformed to the shape of swine and apes, and may Allah's curse accompany them to the raging Fire. May Allah make them abide in the Fire for eternity, and He did; all thanks are due to Him.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

26۔ 1 یہ میدان تیہ کہلاتا ہے جس میں چالیس سال یہ قوم اپنی نافرمانی اور جہاد سے اعراض کی وجہ سے سرگرداں رہی۔ اس میدان میں اس کے باوجود ان پر من وسلویٰ کا نزول ہوا جس سے اکتا کر انہوں نے اپنے پیغمبر سے کہا کہ روز روز ایک ہی کھانا کھا کر ہمارا جی بھر گیا ہے۔ اپنے رب سے دعا کر کہ وہ مختلف قسم کی سبزیاں اور دالیں ہمارے لئے پیدا فرمائے۔ یہیں ان پر بادلوں کا سایہ ہوا، پتھر پر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی لاٹھی مارنے سے بارہ قبیلوں کے لئے بارہ چشمے جاری ہوئے اور اس طرح کے دیگر انعامات ہوتے رہے۔ چالیس سال بعد پھر ایسے حالات پیدا کئے گئے کہ یہ بیت المقدس کے اندر داخل ہوئے۔ 26۔ 2 پیغمبر جب دیکھتا ہے دعوت و تبلیغ کے باوجود میری قوم سیدھا راستہ اختیار کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئے۔ جس میں اس کے لئے دین و دنیا کی سعادتیں اور بھلائیاں ہیں تو فطری طور پر اس کو سخت افسوس اور دلی صدمہ ہوتا ہے۔ یہی نبی کا بھی حال ہوتا تھا، جس کا ذکر قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے متعدد جگہ فرمایا لیکن آیت میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے خطاب کر کے کہا جا رہا ہے کہ جب تو نے فریضہ تبلیغ ادا کردیا اور پیغام الہی لوگوں تک پہنچا دیا اور اپنی قوم کو ایک عظیم الشان کامیابی کے نقطہ آغاز پر لاکھڑا کیا۔ لیکن اب وہ اپنی دون ہمتی اور بد دماغی کے سبب تیری بات ماننے کو تیار نہیں تو تو اپنے فرض سے سبک دوش ہوگیا اور اب تجھے ان کے بارے میں غمگین ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایسے موقع پر غمگینی تو ایک فطری چیز ہے۔ لیکن مراد اس تسلی سے یہ ہے کہ تبلیغ و دعوت کے بعد اب تم عند اللہ بری الذمہ ہو۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥٧] وعدہ میں چالیس سال کی تاخیر سے بطور علاج :۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایسی بزدل اور نافرمان قوم کی سزا یہ ہے کہ ان سے جو فلسطین کی فتح و نصرت کا وعدہ تھا وہ چالیس سال تک کے لیے موخر کردیا جاتا ہے۔ یہ چالیس سال کی تاخیر دراصل اس بزدل اور پس ہمت قوم کی امراض کا علاج تھا کہ وہ اتنی مدت اسی جنگل میں ادھر سے ادھر اور ادھر سے ادھر دھکے کھاتی پھرے جنگل میں زندگی گزارنے کی صعوبتیں برداشت کریں۔ اس چالیس سال کے عرصہ میں اس قوم کی جوان اور بزدل نسل مر کھپ جائے اور جو نئی نسل پیدا ہو آزاد فضاؤں میں پرورش پائے۔ نرمی گرمی برداشت کرنے کی عادی اور ہمت والی بن جائے۔ پھر وہ لوگ اس قابل ہوں گے کہ اگر انہیں جہاد کے لیے ترغیب دی جائے تو وہ اٹھ کھڑے ہوں۔ لہذا اے موسیٰ ! اس قوم کو جو یہ علاج کے طور پر سزا دی جا رہی ہے آپ کو ایسے لوگوں پر ترس نہ آنا چاہیے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قَالَ فَاِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ ۔۔ : ”ۚ يَتِيْھُوْنَ “ ” تَاہَ یَتِیْہُ تَیْھًا “ بھٹکتے پھرنا۔ ” اَرْضٌ تِیْہٌ“ وہ زمین جس میں کوئی راستہ نہ ملے۔ (قاموس) اس کے بعد یہ لوگ چالیس سال تک بیابان میں بھٹکتے رہے اور اس کا نام ” صحرائے تیہ “ پڑگیا۔ یہیں پہلے ہارون (علیہ السلام) کا انتقال ہوا، پھر موسیٰ (علیہ السلام) بھی وفات پا گئے۔ بعد میں کسی وقت بنی اسرائیل ارض مقدس میں داخل ہوئے۔ شاہ عبد القادر (رض) لکھتے ہیں کہ اہل کتاب کو قصہ سنایا، اس پر اگر تم پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رفاقت نہ کرو گے تو یہ نعمت اوروں کو نصیب ہوگی۔ آگے اس پر قصہ سنایا ہابیل قابیل کا کہ حسد مت کرو، حسد والا مردود ہے۔ (موضح)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

قَالَ فَاِنَّہَا مُحَرَّمَۃٌ عَلَيْہِمْ اَرْبَعِيْنَ سَـنَۃً۝ ٠ۚ يَتِيْھُوْنَ فِي الْاَرْضِ۝ ٠ۭ فَلَا تَاْسَ عَلَي الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَ۝ ٢٦ۧ حرم الحرام : الممنوع منه إمّا بتسخیر إلهي وإمّا بشريّ ، وإما بمنع قهريّ ، وإمّا بمنع من جهة العقل أو من جهة الشرع، أو من جهة من يرتسم أمره، فقوله تعالی: وَحَرَّمْنا عَلَيْهِ الْمَراضِعَ [ القصص/ 12] ، فذلک تحریم بتسخیر، وقد حمل علی ذلك : وَحَرامٌ عَلى قَرْيَةٍ أَهْلَكْناها [ الأنبیاء/ 95] ، وقوله تعالی: فَإِنَّها مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً [ المائدة/ 26] ، وقیل : بل کان حراما عليهم من جهة القهر لا بالتسخیر الإلهي، وقوله تعالی: إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ [ المائدة/ 72] ، فهذا من جهة القهر بالمنع، وکذلک قوله تعالی: إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهُما عَلَى الْكافِرِينَ [ الأعراف/ 50] ، والمُحرَّم بالشرع : کتحریم بيع الطعام بالطعام متفاضلا، وقوله عزّ وجلّ : وَإِنْ يَأْتُوكُمْ أُساری تُفادُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ إِخْراجُهُمْ [ البقرة/ 85] ، فهذا کان محرّما عليهم بحکم شرعهم، ونحو قوله تعالی: قُلْ : لا أَجِدُ فِي ما أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّماً عَلى طاعِمٍ يَطْعَمُهُ ... الآية [ الأنعام/ 145] ، وَعَلَى الَّذِينَ هادُوا حَرَّمْنا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ [ الأنعام/ 146] ، وسوط مُحَرَّم : لم يدبغ جلده، كأنه لم يحلّ بالدباغ الذي اقتضاه قول النبي صلّى اللہ عليه وسلم : «أيّما إهاب دبغ فقد طهر» . وقیل : بل المحرّم الذي لم يليّن، والحَرَمُ : سمّي بذلک لتحریم اللہ تعالیٰ فيه كثيرا مما ليس بمحرّم في غيره من المواضع وکذلک الشهر الحرام، وقیل : رجل حَرَام و حلال، ومحلّ ومُحْرِم، قال اللہ تعالی: يا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ ما أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ تَبْتَغِي مَرْضاتَ أَزْواجِكَ [ التحریم/ 1] ، أي : لم تحکم بتحریم ذلک ؟ وكلّ تحریم ليس من قبل اللہ تعالیٰ فلیس بشیء، نحو : وَأَنْعامٌ حُرِّمَتْ ظُهُورُها [ الأنعام/ 138] ، وقوله تعالی: بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ [ الواقعة/ 67] ، أي : ممنوعون من جهة الجدّ ، وقوله : لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ [ الذاریات/ 19] ، أي : الذي لم يوسّع عليه الرزق کما وسّع علی غيره . ومن قال : أراد به الکلب فلم يعن أنّ ذلک اسم الکلب کما ظنّه بعض من ردّ عليه، وإنما ذلک منه ضرب مثال بشیء، لأنّ الکلب کثيرا ما يحرمه الناس، أي : يمنعونه . والمَحْرَمَة والمَحْرُمَة والحُرْمَة، واستحرمت الماعز کناية عن إرادتها الفحل . ( ح ر م ) الحرام ( ح ر م ) الحرام وہ ہے جس سے روک دیا گیا ہو خواہ یہ ممانعت تسخیری یا جبری ، یا عقل کی رو س ہو اور یا پھر شرع کی جانب سے ہو اور یا اس شخص کی جانب سے ہو جو حکم شرع کو بجالاتا ہے پس آیت کریمہ ؛۔ وَحَرَّمْنا عَلَيْهِ الْمَراضِعَ [ القصص/ 12] اور ہم نے پہلے ہی سے اس پر ( دوائیوں کے ) دودھ حرام کردیتے تھے ۔ میں حرمت تسخیری مراد ہے ۔ اور آیت کریمہ :۔ وَحَرامٌ عَلى قَرْيَةٍ أَهْلَكْناها [ الأنبیاء/ 95] اور جس بستی ( والوں ) کو ہم نے ہلاک کردیا محال ہے کہ ( وہ دنیا کی طرف رجوع کریں ۔ کو بھی اسی معنی پر حمل کیا گیا ہے اور بعض کے نزدیک آیت کریمہ ؛فَإِنَّها مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً [ المائدة/ 26] کہ وہ ملک ان پر چالیس برس تک کے لئے حرام کردیا گیا ۔ میں بھی تحریم تسخیری مراد ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ منع جبری پر محمول ہے اور آیت کریمہ :۔ إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ [ المائدة/ 72] جو شخص خدا کے ساتھ شرگ کریگا ۔ خدا اس پر بہشت کو حرام کردے گا ۔ میں بھی حرمت جبری مراد ہے اسی طرح آیت :۔ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهُما عَلَى الْكافِرِينَ [ الأعراف/ 50] کہ خدا نے بہشت کا پانی اور رزق کا فروں پر حرام کردیا ہے ۔ میں تحریم بواسطہ منع جبری ہے اور حرمت شرعی جیسے (77) آنحضرت نے طعام کی طعام کے ساتھ بیع میں تفاضل کو حرام قرار دیا ہے ۔ اور آیت کریمہ ؛ وَإِنْ يَأْتُوكُمْ أُساری تُفادُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ إِخْراجُهُمْ [ البقرة/ 85] اور اگر وہ تمہارے پاس قید ہوکر آئیں تو بدلادے کر ان کو چھڑی ابھی لیتے ہو حالانکہ ان کے نکال دینا ہی تم پر حرام تھا ۔ میں بھی تحریم شرعی مراد ہے کیونکہ ان کی شریعت میں یہ چیزیں ان پر حرام کردی گئی ۔ تھیں ۔ نیز تحریم شرعی کے متعلق فرمایا ۔ قُلْ : لا أَجِدُ فِي ما أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّماً عَلى طاعِمٍ يَطْعَمُهُ ... الآية [ الأنعام/ 145] الآیۃ کہو کہ ج و احکام مجھ پر نازل ہوئے ہیں ان کو کوئی چیز جسے کھانے والا حرام نہیں پاتا ۔ وَعَلَى الَّذِينَ هادُوا حَرَّمْنا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ [ الأنعام/ 146] اور یہودیوں پر ہم نے سب ناخن والے جانور حرام کردیئے ۔ سوط محرم بےدباغت چمڑے کا گوڑا ۔ گویا دباغت سے وہ حلال نہیں ہوا جو کہ حدیث کل اھاب دبغ فقد طھر کا مقتضی ہے اور بعض کہتے ہیں کہ محرم اس کوڑے کو کہتے ہیں ۔ جو نرم نہ کیا گیا ہو ۔ الحرم کو حرام اس لئے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے اس کے اندر بہت سی چیزیں حرام کردی ہیں جو دوسری جگہ حرام نہیں ہیں اور یہی معنی الشہر الحرام کے ہیں یعنی وہ شخص جو حالت احرام میں ہو اس کے بالمقابل رجل حلال ومحل ہے اور آیت کریمہ : يا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ ما أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ تَبْتَغِي مَرْضاتَ أَزْواجِكَ [ التحریم/ 1] کے معنی یہ ہیں کہ تم اس چیز کی تحریم کا حکم کیون لگاتے ہو جو اللہ نے حرام نہیں کی کیونکہ جو چیز اللہ تعالیٰ نے حرام نہ کی ہو وہ کسی کے حرام کرنے سے حرام نہیں ہوجاتی جیسا کہ آیت : ۔ وَأَنْعامٌ حُرِّمَتْ ظُهُورُها [ الأنعام/ 138] اور ( بعض ) چار پائے ایسے ہیں کہ ان کی پیٹھ پر چڑھنا حرام کردیا گیا ہے ۔ میں مذکور ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ [ الواقعة/ 67] بلکہ ہم ( برکشتہ نصیب ) بےنصیب ہیں ان کے محروم ہونے سے بد نصیبی مراد ہے ۔ اور آیت کریمہ : لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ [ الذاریات/ 19] مانگنے والے اور نہ مانگنے ( دونوں ) میں محروم سے مراد وہ شخص ہے جو خوشحالی اور وسعت رزق سے محروم ہو اور بعض نے کہا ہے المحروم سے کتا مراد ہے تو اس کے معنی نہیں ہیں کہ محروم کتے کو کہتے ہیں جیسا ان کی تردید کرنے والوں نے سمجھا ہے بلکہ انہوں نے کتے کو بطور مثال ذکر کیا ہے کیونکہ عام طور پر کتے کو لوگ دور ہٹاتے ہیں اور اسے کچھ نہیں دیتے ۔ المحرمۃ والمحرمۃ کے معنی حرمت کے ہیں ۔ استحرمت الما ر عذ بکری نے نر کی خواہش کی دیہ حرمۃ سے ہے جس کے معنی بکری کی جنس خواہش کے ہیں ۔ تيه يقال : تَاهَ يَتِيهُ : إذا تحيّر، وتاه يتوه لغة في تاه يتيه، وفي قصة بني إسرائيل : أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيهُونَ فِي الْأَرْضِ [ المائدة/ 26] ، وتوّهه وتَيَّهَهُ : إذا حيّره وطرحه . ووقع في التِّيهِ والتوه، أي في مواضع الحیرة، ومفازة تَيْهَاء : تحيّر سالکوها . ( ت ی ہ ) تاۃ ( ض) کے معنی متحیر ہونے کے ہیں اور یہ باب تاہ یتوہ ( و ا و ی ) بھی آتا ہے قصہ بنی اسرائیل میں فرمایا ؛۔ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيهُونَ فِي الْأَرْضِ [ المائدة/ 26] چالیس برس تک ۔۔۔ اور ( جنگل کی ) زمین میں سرگردان پھرتے رہیں گے ۔ تو ھہ ویتھہہ حیران کرنا اور پھینک دینا ۔ وقع فی لتیہ والتوہ ۔ ورطہ حیرت میں پھنس گیا ۔ مفازۃ تیھاء وہ جنگل جس میں مسافر بھٹک جائیں ۔ أسَا الأُسْوَة والإِسْوَةُ کالقدوة والقدوة، وهي الحالة التي يكون الإنسان عليها في اتباع غيره إن حسنا وإن قبیحا، وإن سارّا وإن ضارّا، ولهذا قال تعالی: لَقَدْ كانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ [ الأحزاب/ 21] ، فوصفها بالحسنة، ويقال : تَأَسَّيْتُ به، والأَسَى: الحزن . وحقیقته : إتباع الفائت بالغم، يقال : أَسَيْتُ عليه وأَسَيْتُ له، قال تعالی: فَلا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْكافِرِينَ [ المائدة/ 68] ( ا س و ) الاسوۃ والاسوۃ قدوۃ اور قدوۃ کی طرح ) انسان کی اس حالت کو کہتے ہیں جس میں وہ دوسرے کا متبع ہوتا ہے خواہ وہ حالت اچھی ہو یا بری ، سرور بخش ہو یا تکلیف وہ اس لئے آیت کریمہ ؛ ۔ { لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ } ( سورة الأحزاب 21) تمہارے لئے پیغمبر خدا میں اچھا اسوہ ہے ۔ میں اسوۃ کی صفت حسنۃ لائی گئی ہے ۔ تاسیت بہ میں نے اس کی اقتداء کی ۔ الاسٰی بمعنی حزن آتا ہے اصل میں اس کے معنٰی کسی فوت شدہ چیز پر غم کھانا ہوتے ہیں ۔ اسیت علیہ اسی واسیت لہ ۔ کسی چیز پر غم کھانا قرآن میں ہے ۔ { فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ } ( سورة المائدة 68) تو تم قوم کفار پر افسوس نہ کرو ۔ شاعر نے کہا ہے ع (16) اسیت الاخوانی ربعیہ میں نے اپنے اخوال بنی ربعیہ پر افسوس کیا ۔ یہ اصل میں ( ناقص) وادی سے ہے کیونکہ محاورہ میں غمگین آدمی کو اسوان ( بالفتح ) کہا جاتا ہے ۔ الاسو کے معنی زخم کا علاج کرنے کے ہیں ۔ اصل میں اس کے معنی ازالہ غم کے ہیں اور یہ کر بت میں اس کے معنی ازالہ غم کے ہیں اور یہ کر بت النخل کی طرح ہے جس کے معنی کھجور کے درخت کی شاخوں کی جڑوں کو دور کرنے کے ہیں کہا جاتا ہے۔ قوم والقَوْمُ : جماعة الرّجال في الأصل دون النّساء، ولذلک قال : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ الآية [ الحجرات/ 11] ، ( ق و م ) قيام القوم۔ یہ اصل میں صرف مرودں کی جماعت پر بولا جاتا ہے جس میں عورتیں شامل نہ ہوں ۔ چناچہ فرمایا : ۔ لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ الآية [ الحجرات/ 11]

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

تحریم بمعنی بندش وغیرہ قول باری ہے (فانھا محرمۃ علیھم اربعین سنۃ یتیھون فی الارض۔ اچھا تو وہ ملک چالیس سال تک ان پر حرام ہے یہ زمین میں مارے مارے پھریں گے) اکثر اہل علم کا قول ہے کہ یہ تحریم انہیں روک دینے کی صورت میں تھی اس لئے کہ جس جگہ یہ شام کرتے تھے وہیں ان کی صبح ہوتی تھی۔ اس مقام کی مساحت چھ فرسخ یا اٹھارہ میل تھی۔ بعض اہل علم کا قول ہے کہ یہ بھی درست ہے کہ یہ تحریم تعبد کے طور پر تھی یعنی اسے بجا لانا ان پر لازم تھا۔ اس لئے کہ تحریم کے اصل معنی بندش اور منع کے ہیں۔ قول باری ہے (وحرمنا علیہ المراضع من قبل۔ اور ہم نے موسیٰ پر دائیوں کی بندش پہلے ہی کر رکھی تھی) یہاں تحریم سے مراد بندش ہے۔ شاعر ایک گھوڑے کی توصیف کرتے ہوئے کہتا ہے۔ حالت لتصرعتی فقلت لھا اقصری انی امرء صرعی علیک حرام یہ گھوڑا مجھے نیچے گرانے کے لئے مڑا تو میں نے اس سے کہا کہ ٹھہر جائو، میں تو ایسا شخص ہوں جسے نیچے گرا دینا تمہارے لئے حرام یعنی ممنوع ہے۔ شاعر کی مراد یہ ہے کہ میں شہسوار ہوں، تمہارے لئے مجھے نیچے گرا دینا ممکن نہیں ہے۔ تحریم کے اصل معنی تو یہی ہے، پھر اس تحریم کو اس تحریم کے ہم معنی بنادیا گیا جو تعبد کے طورپ ر ہوتی اس لئے کہ تحریم تعبد میں اللہ تعالیٰ حکماً ایک شخص پر کسی چیز کی بندش لگا دیتا ہے اور پھر تحریم شدہ چیز کی حیثیت وہی ہوجاتی ہے جو ممنوع کی ہوتی ہے۔ کیونکہ اس چیز کے بارے میں اللہ کا حکم یہ ہوتا ہے کہ وہ وقوع پذیر نہ ہو جس طرح ممنوع چیز وقوع پذیر نہیں ہوتی۔ قول باری (حرمت علیکم المیتۃ ولادم تم پر مردار اور خون حرام کردیئے گئے ہیں) میں تحریم حکم اور تعبد کے طور ہے، حقیقۃً منع کرنے اور بندش لگانے کے طور پر نہیں ہے۔ ایک چیز میں تحریم تعبد اور تحریم منع کا اجتماع محال ہوتا ہے۔ اس لئے ممنوع شے کی نہ بندش درست ہوتی ہے اور نہ ہی اباحت اس لئے یہ چیز مقدور کے اندر نہیں ہوتی۔ جبکہ خطر یعنی بندش اور اباحت کا تعلق ہمارے افعال کے ساتھ ہوتا ہے ہمارا ہر فعل وقوع پذیر ہونے سے پہلے ہمارے مقدور میں ہوتا ہے۔ اگر یہ ہمارے مقدور میں نہ ہو تو اس کا ہم سے وقوع پذیر ہونا ناممکن ہوتا ہے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٦ (قَالَ فَاِنَّہَا مُحَرَّمَۃٌ عَلَیْہِمْ اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً ج) ‘ ۔ یہ ہماری طرف سے ان کی بزدلی کی سزا ہے۔ اگر یہ بزدلی نہ دکھاتے تو ارض فلسطین ابھی ان کو عطا کردی جاتی ‘ مگر اب یہ چالیس سال تک ان پر حرام رہے گی۔ (یَتِیْہُوْنَ فِی الْاَرْضِ ط ) ۔ اس صحرائے سینا میں یہ چالیس سال تک مارے مارے پھرتے رہیں گے۔ (فَلاَ تَاْسَ عَلَی الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ ۔ ) ۔ اب آپ ان نافرمانوں کا غم نہ کھایئے۔ اب جو کچھ ان پر بیتے گی اس پر آپ ( علیہ السلام) کو ترس نہیں کھانا چاہیے۔ آپ بہرحال ان کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں ‘ جب تک زندگی ہے آپ کو ان کے ساتھ رہنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مطابق بنی اسرائیل چالیس برس تک صحرائے سینا میں بھٹکتے پھرے۔ اس دوران میں وہ سب لوگ مر کھپ گئے جو جوانی کی عمر میں مصر سے نکلے تھے اور صحرا میں ایک نئی نسل پروان چڑھی جو خوئے غلامی سے مبراّ تھی۔ حضرت موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) دونوں کا انتقال ہوگیا اور اس کے بعد حضرت یوشع بن نون کے عہد خلافت میں بنی اسرائیل اس قابل ہوئے کہ فلسطین فتح کرسکیں۔ اب ذرا اس پس منظر میں سورة النساء میں نازل ہونے والے حکم کو بھی یاد کریں۔ یہاں تو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا قول نقل ہوا ہے : (لَآ اَمْلِکُ الاَّ نَفْسِیْ وَاَخِیْ ) لیکن وہاں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا گیا تھا : (فَقَاتِلْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِج لاَ تُکَلَّفُ الاَّ نَفْسَکَ وَحَرِّضِ الْمُوْمِنِیْنَ ) (النساء : ٨٤) ۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ اللہ کی راہ میں قتال کیجیے ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سوا کسی کے ذمہ دار نہیں ہیں ‘ البتہ اہل ایمان کو بھی ترغیب دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کسی اور کی ذمہ داری نہیں ہے سوائے اپنی جان کے ‘ البتہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اہل ایمان کو جس قدر ترغیب و تشویق دلا سکتے ہیں دلائیں ‘ ان ‘ کے جذبات ایمانی کو جس جس انداز سے اپیل کرنا ممکن ہے کریں ‘ اور بس اس سے زیادہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کوئی ذمہ داری نہیں۔ اب پانچویں رکوع میں قتل ناحق ‘ ملک میں فساد پھیلانے اور چوری ڈاکے جیسے جرائم کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر اور پھر ان کی سزاؤں کا ذکر ہوگا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

46. The details of this incident are found in the Bible in Numbers, Deuteronomy and Joshua. The essence of the story is that Moses sent twelve heads of Israel to spy out Palestine. They returned after forty days and said: 'We came to the land to which you sent us; it flows with milk and honey. Yet the people who dwell in the land are strong, and the cities are fortified and very large; and besides, we saw the descendants of Anak there . . . and all the people that we saw in it are men of great stature. And there we saw the Nephilim (the sons of Anak, who come from the Nephilim); and we seemed to ourselves like grasshoppers, and so we seemed to them.' Then all the congregation cried out: 'Would that we had died in the land of Egypt; or would that we had died in this wilderness; why does the Lord bring us into this land, to fall by the sword? Our wives and our little ones will become a prey; would it not be better for us to go back to Egypt?' At this they were censured for cowardice by two of the twelve heads who had spied out Palestine, Joshua and Caleb. Caleb suggested that they should go and seize Palestine. Then both of them said: 'If the Lord delights in us, He will bring us into this land and give it to us, a land which flows with milk and honey. Only do not rebel against the Lord; and do not fear the people of the land ... for the Lord is with us; do not fear them' (Numbers 14: 1-9). But the congregation responded to this by crying out that both ought to be stoned. This so provoked the wrath of God that He commanded that their bodies would fall dead in the wilderness and that of all their numbers numbered from twenty years old and upward, who had murmured against Him, none would come into the promised land except Caleb and Joshua; that only after an entire generation had passed away and a new generation had sprung up would they be enabled to conquer Palestine. Because of this divine decree, it took the people of Israel thirty-eight years to reach Transjordan from Paran. During this period all those who had left Egypt in their youth had perished. After the conquest of Transjordan Moses died (Ibid., 14: 10 ff.). WANDERINGS OF THE ISRAELITES IN THE SINAI PENINSULA The Prophet Moses (peace be on him) led the Israelites out of Egypt and brought them to Mount Sinai by way of Marah, Elim and Rephaim in the Sinai Peninsula. Here he stayed for a little over a year and received most of the Commandments of the Torah. Then he was commanded to lead the Israelites towards Palestine and conquer it, for that land was to be given to them as an inheritance. So, he led them through Taberah and Nazareth and came to the desert of Paran from where he despatched a deputation of prominent Israelites to spy out Palestine. The deputation returned after forty days and made their report at Kadesh. Except for the encouraging picture presented by Joshua and Caleb, the report made by the other members was so disappointing that the Israelites cried out in disgust and refused to march on to Palestine. Thereupon God decreed that they would wander for forty years in the wilderness and none of their older generation except Joshua and Caleb would see Palestine. Thus, the Israelites wandered homeless in the wilderness of Paran, Shur and Zin, fighting and struggling against the Amalekites, the Amorites, the Edomites, the Midianites and the Moabites. When the forty years was about to end, the Prophet Aaron (peace be on him) died in Mount Hor, near the border of Edom. At about this time the Prophet Moses (peace be on him) entered Moab at the head of the Israelites, conquered the whole area and reached Heshbon and Shittim. After him Joshua, his first successor, crossed the River Jordan from the east and captured Jericho, the first Palestinian city to fall to the Israelites. Later on the whole of Palestine was conquered by them within a short period. Ailah (present-day Aqaba) on this map is the place where probably the well-known incident of the Sabbath-breakers, as mentioned in Surah al-Baqarah 2: 65 and Surah al-A'raf 7: 166, took place. Later on during the caliphate (sic) of Joshua the Israelites became capable of conquering Palestine. 47. The purpose of referring to this event becomes clear if we reflect upon the context. It seems to be to bring home to the Israelites that the punishment to which they would be subjected if they adopted a rebellious attitude towards Muhammad (peace be on him) would be even more severe than the .one to which they had been subjected in the time of Moses.

سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :46 اس قصے کی تفصیلات بائیبل کی کتاب گنتی ، استثناء اور یشوع میں ملیں گی ۔ خلاصہ اس کا یہ ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دشت فاران سے بنی اسرائیل کے 12 سرداروں کو فلسطین کا دورہ کرنے کے لیے بھیجا تاکہ وہاں کے حالات معلوم کر کے آئیں ۔ یہ لوگ چالیس دن دورہ کرکے وہاں سے واپس آئے اور انہوں نے قوم کے مجمع عام میں بیان کیا کہ واقعی وہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں ، لیکن جو لوگ وہاں بسے ہوئے ہیں وہ زو آور ہیں ۔ ۔ ۔ ہم اس لائق نہیں ہیں کہ ان لوگوں پر حملہ کریں ۔ ۔ ۔ ۔ وہاں جتنے آدمی ہم نے دیکھے وہ سب بڑے قد آور ہیں اور ہم نے وہاں بنی عناق کو بھی دیکھا جو جبار ہیں اور جباروں کی نسل سے ہیں ، اور ہم تو اپنی ہی نگاہ میں ایسے تھے جیسے ٹڈے ہوتے ہیں اور ایسے ہی ان کی نگاہ میں تھے ، یہ بیان سن کر سارا مجمع چیخ اٹھا کہ اے کاش ہم مصر ہی میں مر جاتے! یا کاش اس بیابان ہی میں مرتے! خداوند کیوں ہم کو اس ملک میں لے جاکر تلوار سے قتل کرانا چاہتا ہے؟ پھر تو ہماری بیویاں اور بال بچے لوٹ کا مال ٹھیریں گے ۔ کیا ہمارے لیے بہتر نہ ہوگا کہ ہم مصر کو واپس چلے جائیں پھر وہ آپس میں کہنے لگے کہ آؤ ہم کسی کو اپنا سردار بنالیں اور مصر کو لوٹ چلیں ۔ اس پر ان بارہ سرداروں میں سے جو فلسطین کے دورے پر بھیجے گئے تھے ، دوسردار ، یوشع اور کالب اٹھے اور انہوں اس بزدلی پر قوم کو ملامت کی ۔ کالب نے کہا چلو ہم ایک دم جاکر اس ملک پر قبضہ کرلیں ، کیونکہ ہم اس قابل ہیں کہ اس پر تصرف کریں پھر دونوں نے یک زبان ہو کر کہا اگر خدا ہم سے راضی رہے تو وہ ہم کو اس ملک میں پہنچائے گا ۔ ۔ ۔ ۔ فقط اتنا ہو کہ تم خداوند سے بغاوت نہ کرو اور نہ اس ملک کے لوگوں سے ڈرو ۔ ۔ ۔ اور ہمارے ساتھ خداوند ہے سو ان کا خوف نہ کرو مگر قوم نے اس کا جواب یہ دیا کہ انہیں سنگسار کردو آخر کار اللہ تعالی کا غضب بھڑکا اور اس نے فیصلہ فرمایا کہ اچھا اب یوشع اور کالب کے سوا اس قوم کے بالغ مردوں میں سے کوئی بھی اس سرزمین میں داخل نہ ہونے پائے گا ۔ یہ قوم چالیس برس تک بے خانماں پھرتی رہے گی یہاں تک کہ جب ان میں سے 20 برس سے لے کر اوپر کی عمر تک کے سب مرد مرجائیں گے اور نئی نسل جوان ہوکر اٹھے تب انہیں فلسطین فتح کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔ چنانچہ اس فیصلہ خداوندی کے مطابق بنی اسرائیل کو دشت فاران سے شرقی اردن تک پہنچتے پہنچتے پورے 38 برس لگ گئے ۔ اس دوران میں وہ سب لوگ مر کھپ گئے جو جوانی کی عمر میں مصر چلے تھے ۔ شرق اردن فتح کرنے کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام کا بھی انتقال ہوگیا ۔ اس کے بعد حضرت یوشع بن نون کے عہد خلاف میں بنی اسرائیل اس قابل ہوئے کہ فلسطین فتح کرسکیں ۔ سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :47 یہاں اس واقعہ کا حوالہ دینے کی غرض سلسلہ بیان پر غور کرنے سے صاف سمجھ میں آجاتی ہے ۔ قصہ کے پیرایہ میں دراصل بنی اسرائیل کو یہ جتانا مقصود ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں نافرمانی ، انحراف اور پست ہمتی سے کام لے کر جو سزا تم نے پائی تھی ، اب اس سے بہت زیادہ سزا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں باغیانہ روش اختیار کر کے پاؤ گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

21: بنی اسرائیل کی اس نافرمانی کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ سزا دی کہ چالیس سال تک فلسطین میں ان کا داخلہ بند کردیا گیا، یہ لوگ صحرائے سینا کے ایک مختصر علاقے میں بھٹکتے رہے، نہ آگے بڑھنے کا راستہ ملتا تھا نہ پیچھے مصر واپس جانے کا، حضرت موسی، حضرت ہارون، حضرت یوشع اور حضرت کالب علیہم السلام بھی ان لوگوں کے ساتھ تھے اور انہی کی برکت اور دعاؤں سے اللہ تعالیٰ کی بہت سی نعمتیں ان پر نازل ہوئیں، جن کا ذکر پیچھے سورۂ بقرہ (آیات ٥٧ تا ٦٠) میں گزرچکا ہے، بادل کے سائے نے انہیں دھوپ سے بچایا، کھانے کے لئے من وسلوی نازل ہوا، پینے کے لئے پتھر سے بارہ چشمے پھوٹے، بنی اسرائیل کے لئے خانہ بدوشی کی یہ زندگی ایک سزا تھی ؛ لیکن ان بزرگوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس کو قلبی راحت کا سامان بنادیا، حضرت ہارون اور حضرت موسیٰ علیہما السلام کی یکے بعد دیگرے اسی صحرا میں وفات ہوئی، بعد میں حضرت یوشع (علیہ السلام) پیغمبر بنے اور شام کا کچھ علاقہ ان کی سر کردگی میں اور کچھ حضرت سموئیل (علیہ السلام) کے زمانے میں طالوت کی سر کردگی میں فتح ہوا جس کا واقعہ سورۃ بقرہ (آیات ١٤٢ تا ١٥٢) میں گزرچکا ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے یہ سرزمین بنی اسرائیل کے حق میں لکھنے کا جو وعدہ فرمایا تھا وہ پورا ہوا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اس کے بعد یہ لوگ چالیس سال تک بیابان (دشت فاران بیابان شور اور دشت صین) میں پڑے بھٹکتے رہے، جب چالیس سال گزر گئے (یعنی تقریباتو (اولا) حضرت ہارون ( علیہ السلام) اور ان کے کچھ عرصہ بعد حضرت موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) کوہ عباریم پر وفات پاگئے (حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی عمر اس وقت ایک سو بیس سال تھی) اور ہر اس شخص کا نتقال ہوگیا جس کی عمر چالیس سال زیادہ تھی جب چالیس ساگزرگئے تو حضرت یوشع ( علیہ السلام) جو حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے بعد ان کے خلیفہ مقرر ہوئے۔ باقیماندہ لوگوں کو لے کر ورانہ ہوئے اور انہوں نے مشرق کی جانب سے دریائے اور دن پار کر کے اریحا فتح کیا یہ فلسطین کا پہلا شہر تھا پھر تھوڑی مدت میں بیت امقدس فتح کرلیا (ابن جریری) شاہ صاحب لکھتے ہیں اہل کتاب کو قصہ سنایا اس پر کہ اگر تم پیغمبر کی رفاقت نہ کرو گے تو یہ نعمت اوروں کو نصیب ہوگی آگے اس پر قصہ سنایا ہابیل قابیل کا کہ حسد مت کرو حسد والا مردود ہے۔ (موضح )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ چناچہ چالیس برس تک ایک محدود حصہ زمین میں حیران و پریشان پھر اکیے حتی کہ سب وہاں ہی ختم ہوچکے اس مدت میں جو ان کے اولاد پیدا ہوئی ان کو رہائی حاصل ہوئی حضرت موسیٰ اور ان سے ذرا مدت پہلے حضرت ہارون (علیہ السلام) اور ان سے ذرا مدت پہلے حضرت ہارون بھی اسی وادی میں جسے وادی تیہ کہتے ہیں انتقال فرماگئے اور حضرت یوشع پیغمبر ہوئے۔ اور پھر ان کی معرفت اس نئی نسل بنی اسرائیل کو اس ملک کی فتح کا حکم ہوا چناچہ سب نے ان کے ہمراہ ہوکرجہاد کیا اور فتح نصیب ہوئی۔ 2۔ اوپر من جملہ شنائع اہل کتاب کے ان کا یہ قول نقل فرمایا تھا کہ نحن ابناء اللہ جس کا منشاء انبیاء کی اولاد میں ہونے پر فخر تھا اللہ اس گھمنڈ کے توڑنے کے لیے آگے ہابیل وقابیل کا قصہ بیان فرماتے ہیں کہ آدم کے صلبی بیٹے ہونے میں ان مدعیوں سے بڑھ کر اور باہم دونوں برابر تھے مگر ان میں بھی مقبول وہی ہوا جو مطیع حکم رہا یعنی ہابیل اور دوسرے نے عدول حکمی کی تو وہ مردود ہوگیا اور آدم کا بیٹا ہونا کچھ کام نہ آیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

55 قَالَ فَاِنَّھَا مُحَرَّمَۃٌ الخ یہ حضرت موسیٰ کی مناجات کا جواب ہے فرمایا ان کے تمردو سرکشی کی وجہ سے ہم نے ان کو یہ سزا دی ہے کہ وہ اب چالیس سال تک ارض مقدسہ میں داخل نہیں ہوسکیں گے اور زمین میں ذلت و رسوائی کے ساتھ در در کے دھکے کھاتے پھریں گے۔ حضرت شیخ قدس سرہ نے فرمایا کہ یَتِیْھُوْنَ کے معنی ہیں وہ بےعزت اور خوار رہیں کے یہ معنی نہیں کہ وہ چالیس سال جنگل میں گھومتے رہیں گے اور انہیں راستہ نہیں ملیگا جیسا کہ عام تفسیروں میں لکھا ہے کیونکہ اس جنگل کا طول چالیس میل اور عرض پندرہ میل سے کچھ زائد بیان کیا گیا ہے۔ پھر اسی میدان تیہ میں جب بنی اسرائیل نے غلے اور ترکاری کا مطالبہ کیا تو ان کو حکم دیا گیا۔ اِھْبِطُوْا مِصْراً یعنی کسی شہر میں چلے جاؤ جب انہیں راستہ نہیں ملتا تھا تو پھر مصر جانے کا حکم کیوں دیا گیا۔ مفسر خازن وغیرہ نے لکھا ہے کہ بنی اسرائیل کی تعداد اس میدان میں چھ لاکھ تھی اور روزانہ ستر ہزار مرتے تھے یہ بھی کذب محض اور اسرائیلیات سے ہے۔ نواب صدیق حسن خان نے تفسیر خازن کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ تفسیر کے لحاظ سے اچھی ہے لیکن واقعات کے اعتبار سے نصفہ من الاکذایب یعنی اس کا نصف جھوٹ ہے کیونکہ وہ یہود کی بہت سی محض جھوٹی باتیں نقل کرتا ہے بنی اسرائیل کی ذلت ورسوائی کا یہ واقعہ بیان کر کے مسلمانوں کو تنبیہ فرمائی کہ اگر انہوں نے بھی دشمن کے مقابلے میں بزدلی دکھائی اور جہاد سے انکار کردیا تو وہ بھی ذلیل و خوار ہونگے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 4 اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا بس اب یہ مقدس سر زمین ان پر چالیس سال کے لئے روک دی گئی اور یہ ملک چالیس سال تک ان کے ہاتھ نہ لگ سکے گا یہ زمین کے ایک خاص حصے میں یونہی سرمارتے پھریں گے یعنی چالیس سال تک نہ گھر واپس جاسکیں گے اور نہ ملک شام میں داخل ہونا نصیب ہوگا۔ لہٰذا اے موسیٰ ! تم اس نافرمان قوم کی حالت پر بالکل افسوس نہ کرو۔ (تیسیر) مطلب یہ ہے کہ جب موسیٰ نے اللہ تعالیٰ کی جانب میں دعا کی تو ارشاد ہوا اچھا ہم فیصلہ کئے دیتے ہیں اور وہ فیصلہ یہ ہے کہ چالیس سال تک نہ تو ان کو گھر جانا نصیب ہوگا اور نہ ملک شام ان کے ہاتھ آئے گا بلکہ یہ ایک حصہ زمین میں حیران و سرگرداں مارے مارے پھریں گے۔ حضرت موسیٰ نے اس فیصلے کو سن کر اور قوم کا انجام معلوم کر کے اپنے غم اور افسوس کا اظہار کیا تو اس پر ارشاد ہوا کہ موسٰی اس نافرمان قوم پر کسی قسم کے افسوس اور غم کا اظہار نہ کیجیے اور یہ جو فرمایا کہ وہ سر زمین ان پر حرام کردی گئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ تحریم شرعی نہیں ہے بلکہ تحریم تکوینی ہے جیسا کہ ترجمہ سے ظاہر ہوگیا ہوگا اسی طرح یہ تحریم کتب اللہ لکم کے بھی منافی نہیں ہے کیونکہ وہ کتب بھی تکوینی ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ کتب اللہ لکم مشروط تھا کہ اگر تم لوگوں نے اطاعت کی اور جہاد کیا تو وہ سر زمین تم کو ملے گی اور چونکہ ان لوگوں نے شرط کو پورا نہیں کیا اس لئے محروم رہے اور کتب اللہ لکم میں کسی مدت اور وقت کا ذکر نہیں ہے اور تحریم میں ایک خاص مدت کا ذکر ہے لہٰذا دونوں باتوں میں کوئی منافات نہیں ہے اور اگر یہ شبہ کیا جائے کہ سزا تو بنی اسرائیل کو دی گئی لیکن حضرت موسیٰ اور ہارون کو ان کے ساتھ کیوں رکھا گیا اور یوشع اور کالب کو ان کے ساتھ کیوں رکھا گیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ ارض تیہ میں حضرت موسیٰ اور ہارون اور ان کے ساتھیوں کا رہنا اس کو مستلزم نہیں کہ وہ بھی سزاء وہاں رکھے گئے تھے حضرت موسیٰ اور ہارون کا رہنا محض نگرانی کے لئے تھا جیسے جہنم میں فرشتے بھی ہوں گے یا جیل میں قیدیوں کی دیکھ بھال کے لئے محافظ و نگراں مقرر ہوتے ہیں اور ان کو جیل میں رہنا ہوتا ہے حالانکہ وہ قیدی نہیں ہوتے، اسی طرح موسیٰ اور ہارون بھی وہاں بنی اسرائیل کی ہدایت و اصلاح کے لئے رکھے گئے ارض تیہ میں ان کا رہنا سزاء نہ تھا۔ الغرض ! بنی اسرائیل چالیس سال تک اس ارضہ تیہ میں رہے اور ان کے کھانے پینے اور سایہ وغیرہ کا انتظام کردیا گیا۔ اس چالیس سال میں حضرت موسیٰ اور ہارون کی وفات ہوگئی اور اس قرن کے لوگ سب ختم ہوگئے اور ان کی اولاد جو ان ہوگئی حضرت یوشع ان پر نبی مقرر ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے حضرت یوشع کے ہاتھ پر ملک شام کو فتح کرا دیا اور اس طرح کتب اللہ لکم کی بات پوری ہوگئی بنی اسرائیل کی اس نئی نسل نے جہاد کیا اور حضرت یوشع کی اطاعت کی اور ملک شام کو فتح کرلیا۔ اس موقع پر بعض مفسرین نے عوج بنعنق کا ذکر کیا ہے لیکن ابن کثیر نے نہایت سختی کے ساتھ اس قبضے کا رد کیا ہے حضرت ہارون اور حضرت موسیٰ کی وفات کا قصہ ہم نے تطویل کے خوف سے ترک کردیا ہے۔ ان دونوں پیغمبروں کی وفات کا حال مفسرین نے بیان کیا ہے۔ بہرحال ! اس واقعہ میں چند امور قابل غور ہیں۔ 1 اللہ تعالیٰ کے فضل و انعام کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے اور اس کے پیغمبر جو حکم دیں اس کو مانا جائے لیکن افسوس بنی اسرائیل نے ایسا نہیں کیا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت یعقوب کی اولاد میں بیشمار نبی پیدا کئے اور ان کی اولاد میں بیشمار لوگوں کو سرداری اور فرماں روائی کے منصب پر فائز کیا اور موسیٰ ہارون جیسے ابوالعزم پیغمبر عطا فرمائے لیکن انہوں نے ان تمام احسانات کی قدر نہ کی اور نافرمانی کے جرم کا ارتکاب کیا اور سزا میں مبتلا کئے گئے۔ 2 جہاد کا ترک کردینا قوم کو ذلیل اور خوار کردیتا ہے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرتے رہنا اللہ تعالیٰ کے کلمہ کو بلند کرتا ہے اور قوم کی عزت کا موجب ہوتا ہے۔ 3 انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام اور ان کے قائم مقام لوگوں کی مخالفت کرنا اور ان کی شان میں گستاخی کرنا موجب وبال اور باعث عقوبت ہوتا ہے۔ 4 انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو اپنی امت کے ساتھ غایت شفقت و محبت ہوتی ہے اور ان کو امت کی تکلیف سے رنج ہوتا ہے۔ 5 جب ایک قوم نافرمانی کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ دین و دنیا کی نعمت سے محروم کردیتا ہے اور ان کی جگہ دوسروں سے کام لیتا ہے خواہ وہ دوسرے امتی کی اولاد ہوں۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں اہل کتاب کو یہ قصہ سنایا اس پر کہ اگر تم رفاقت نہ کرو گے پیغمبر کی تو یہ نعمت اوروں کو نصیب ہوگی آگے اس پر قصہ سنایا ہابیل وقابیل کا کہ حسد مت کرو حسد والا مردود ہے۔ (موضح القرآن) آگے کی آیتوں میں جو قصہ مذکور ہے اس کا ربط تو حضرت شاہ صاحب نے بھی بیان کردیا۔ بات یہ ہے کہ بنی اسرائیل کو بڑا گھمنڈ اس امر پر بھی تھا کہ ہم نبیوں کی اولاد ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں ہم چاہے کچھ بھی کرتے پھریں ہم سے کوئی باز پرس نہ ہوگی۔ اس لئے آگے پیغمبر کی نسبی اولاد کا ذکر فرمایا تاکہ یہ معلوم ہو کہ ہابیل اور قابیل تو حضرت آدم کی اولاد تھے اور حوا کے بطن سے پیدا ہوئے تھے لیکن نافرمانی کی وجہ سے قابیل کا حشر کیسا ہوا اور نبی کی اولاد ہونا کچھ کام نہ آیا۔ اسی واقعہ کی آگے کی آیتوں میں تفصیل بیان فرمائی ہے ہابیل اور قابیل کے واقعہ کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت آدم (علیہ السلام) کی اولاد میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی جو ڑواں ہوتے تھے اور اس وقت ضرورت کی وجہ سے بہن بھائی کی شادی آپس میں جائز تھی مگر فرق اتنا ہوتا تھا کہ ایک بطن کا لڑکا اور دوسرے بطن کی لڑکی اور ایک بطن کی لڑکی اور دوسرے بطن کا لڑکا یعنی بطن کے فرق کو نسب کے فرق حکا حکم دے دیا گیا تھا چناچہ حسب معمول ایک لڑکی ہابیل کے ساتھ پیدا ہوئی اور ایک قابیل کے ساتھ ہوئی حضرت آدم (علیہ السلام) نے ضابطے ک موافق جو لڑکی ہابیل کے ساتھ پیدا ہوئی تھی اس کا نکاح قابیل کے ساتھ اور قابیل کے ساتھ جو لڑکی پیدا ہوئی تھی اس کا نکاح ہابیل کے ساتھ کرنا چاہا مگر اتفاق سے جو لڑکی قابیل کے ساتھ پیدا ہوئی تھی وہ زیادہ حسین تھی اور ہابیل کے ساتھ جو لڑکی پیدا ہوئی وہ زیادہ خوبصورت نہ تھی اس لئے قابیل نے اس شادی پر اعتراض کیا اور اس امر کی خواہش کی کہ میں اس لڑکی سے شادی کروں جو میرے ہمراہ پیدا ہوئی ہے۔ حضرت آدم (علیہ السلام) نے بہت کچھ سمجھایا مگر قابیل رضا مند نہ ہوا اس پر حضرت آدم (علیہ السلام) نے جھگڑا ختم کرنی کی وجہ سے فرمایا تم دونوں بھائی اپنی اپنی کچھ نیاز اللہ تعالیٰ کی جناب میں پیش کرو جس کی نیاز قبول ہوجائے گی اس لڑکی کی شادی اس سے ہوجائے گی کیونکہ حضرت آدم (علیہ السلام) جانتے تھے کہ قابیل غلطی پر ہے اس کی نیاز قبول نہ ہوگی اور پھر یہ تکرار اور جھگڑے سے باز آجائے گا۔ چناچہ ہابیل ایک دنبہ لایا اور قابیل کچھ پھل لایا دونوں نے اپنی اپنی نیاز لا کر اس جگہ رکھ دی جو نیاز کے لئے مقرر تھی تب ایک آگ آسمان سے آئی اور ہابیل کی نیاز کھا گئی اور اس زمانے کے دستور کے مطابق ہابیل کی نیاز مقبول سمجھی گئی لیکن قابیل قائل نہ ہو اور ہابیل کے پیچھے پڑگیا اور اس کو قتل کرنے کے در پے ہوگیا اور بالآخر ہابیل کو قتل کردیا لیکن یہ سمجھ میں نہ آیا کہ اس کی لاش کو کہاں چھپائے اور کس طرح چھپائے کہ آدم (علیہ السلام) کو اطلاع نہ ہو۔ اس وقت ہابیل کی عمر بیس سال کی تھی قابیل اس کی لاش کو لئے لئے پھرا اور آخر ایک کوے کے ذریعے اس کو دفن کا طریقہ بتایا گیا تب کہیں اس نے ہابیل کی لاش کو دفن کیا۔ آگے کی آیتوں میں اسی قصے کا بیان ہے۔ ابن کثیر نے اس موقعہ پر بہت سی روایتیں اور بہت سے اقوال نقل کئے ہیں مگر ہم نے اس روایت کا خلاصہ نقل کردیا ہے جو ابن جریر نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے نقل کی یہ۔ بعض لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہابیل کے قتل کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب حضرت آدم (علیہ السلام) مکہ معظمہ گئے ہوئے تھے اور بعض نے کہا ہابیل کے آنے میں ایک روز تاخی ہوگئی تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے قابیل کو بھیجا کہ اس کو دیکھ کر لائے چناچہ قابیل تلاش کرنے گیا اور ایک چھرا اپنے ہمراہ لے گیا اور راستے میں جب کہ ہابیل آ رہا تھا اس کو قتل کردیا۔ (واللہ اعلم) حق تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔ (تسہیل)