Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 38

سورة المائدة

وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَۃُ فَاقۡطَعُوۡۤا اَیۡدِیَہُمَا جَزَآءًۢ بِمَا کَسَبَا نَکَالًا مِّنَ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۳۸﴾

[As for] the thief, the male and the female, amputate their hands in recompense for what they committed as a deterrent [punishment] from Allah . And Allah is Exalted in Might and Wise.

چوری کرنے والے مرد اور عورت کے ہاتھ کاٹ دیا کرو یہ بدلہ ہے اس کا جو انہوں نے کیا ، عذاب اللہ کی طرف سے اور اللہ تعالٰی قوت و حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالسَّارِقُ
اور چور مرد
وَالسَّارِقَۃُ
اور چور عورت
فَاقۡطَعُوۡۤا
پس کاٹ دو
اَیۡدِیَہُمَا
ہاتھ ان دونوں کے
جَزَآءًۢ
بلہ ہے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبَا
ان دونوں نے کمایا
نَکَالًا
عبرت ناک سزا ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبر دست ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالسَّارِقُ
اور چوری کرنے والا مرد
وَالسَّارِقَۃُ
اور چوری کر نے والی عورت
فَاقۡطَعُوۡۤا
سو تم کاٹ ڈالو
اَیۡدِیَہُمَا
ان دونوں کے ہاتھ
جَزَآءًۢ
بدلہ ہے
بِمَا
اس کا جو
کَسَبَا
ان دونوں نے کمایا
نَکَالًا
عبرت ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

[As for] the thief, the male and the female, amputate their hands in recompense for what they committed as a deterrent [punishment] from Allah . And Allah is Exalted in Might and Wise.

چوری کرنے والے مرد اور عورت کے ہاتھ کاٹ دیا کرو یہ بدلہ ہے اس کا جو انہوں نے کیا ، عذاب اللہ کی طرف سے اور اللہ تعالٰی قوت و حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو چور خواہ مرد ہو یا عورت، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو ۔ یہ ان کے کئے کا بدلہ ہے اور اللہ کی طرف سے عبرت ناک سزا ہے اور اللہ غالب بھی ہے اور حکمت والا بھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورچوری کرنے والامرداورچوری کرنے والی عورت، سوتم دونوں کے ہاتھ کاٹ دو،(یہ)اس کابدلہ ہے جوان دونوں نے کمایا،اوراﷲ تعالیٰ کی طرف سے عبرت ہے،اوراﷲ تعالیٰ سب پرغالب،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for a man or woman who commits theft, cut off the hands of both to recompense them for what they earned, a deterrent from Allah. And Allah is Mighty, Wise.

اور چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت کاٹ ڈالو ان کے ہاتھ سزا میں ان کی کمائی کی تنبیہ ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ غالب ہے حکمت والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور چور خواہ مرد ہو یا عورت ان دونوں کے ہاتھ کاٹ دو یہ بدلہ ہے ان کے کرتوت کا اور عبرت ناک سزا ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for the thief -male or female - cut off the hands of both. This is a recompense for what they have done, and an exemplary punishment from Allah. Allah is All-Mighty, All-Wise.

اور چور ، خواہ عورت ہو یا مرد ، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو ، 60 یہ ان کی کمائی کا بدلہ ہے اور اللہ کی طرف سے عبرت ناک سزا ۔ اللہ کی قدرت سب پر غالب ہے اور وہ دانا و بینا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو مرد چوری کرے اور جو عورت چوری کرے ، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو ، تاکہ ان کو اپنے کیے کا بدلہ ملے ، اور اللہ کی طرف سے عبرت ناک سزا ہو ۔ اور اللہ صاحب اقتدار بھی ہے ، صاحب حکمت بھی

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

چور مرد چور عورت دونوں کے داہنے ہاتھ کاٹ ڈالو یہ سزا ہے ان کے کام کی اور عذاب ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور اللہ تعالیٰ زبر دست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت پس دونوں کا ہاتھ کاٹ دو ان کے کیے کی سزا میں اللہ کی طرف سے عبرت ہے اور اللہ غالب ہیں حکمت والے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مرد چوری کرے یا عورت۔ دونوں کے ہاتھ (گٹے پر سے ) کاٹ ڈالو۔ یہ ان کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کمائی کی سزا ہے ۔ یہ اللہ کی طرف سے نشان عبرت ہے ۔ وہ اللہ بڑی قوت والا اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو چوری کرے مرد ہو یا عورت ان کے ہاتھ کاٹ ڈالو یہ ان کے فعلوں کی سزا اور خدا کی طرف سے عبرت ہے اور خدا زبردست (اور) صاحب حکمت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

As for the man-thief and the woman-thief, cut off their hands as a meed for that which they have earned; an exemplary punishment from Allah. And Allah is Mighty, Wise.

اور چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت دونوں کے ہاتھ کاٹ ڈالو ۔ ان کے کرتوتوں کے عوض میں اللہ کی طرف سے بہ طور عبرت ناک سزا کے ۔ اور اللہ بڑا قوت والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور چور مرد اور چور عورت ، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو ، ان کے کیے کی پاداش اور اللہ کی طرف سے عبرتناک سزا کے طور پر اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور چوری کرنے والے مرد اور چوری کرنے والی عورت پس ان دونوں کے ہاتھ ان کے جرم کے نتیجے میں اﷲتعالیٰ کی طرف سے عبرت ناک سزا کے طور پر کاٹ دیا کرو اور اﷲتعالیٰ بڑے زبردست بڑے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور چور، خواہ عورت ہو یا مرد، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو ، یہ ان کی کمائی کا بدلہ ہے، اور اللہ کی طرف سے عبرت ناک سزا۔ اللہ ( کی قدرت سب پر) غالب ہے اور وہ دانا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور چور خواہ مرد ہو یا عورت، کاٹ دو ان دونوں کے ہاتھ (ان کی کہنیوں سے) ان کے اپنے کئے کے بدلے میں، عبرتناک سزا کے طور پر، اللہ کی طرف سے، اور اللہ بڑا ہی زبردست نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور چورخواہ مردہویا عورت ، دونوں کے ہاتھ کاٹ دویہ ان کے کئے کا بدلہ اور اللہ کی طرف سے عذاب کے طورپراوراللہ غالب بھی ہے اور حکمت والابھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو مرد یا عورت چور ہو ( ف۹۸ ) تو ان کا ہاتھ کاٹو ( ف۹۹ ) ان کے کیے کا بدلہ اللہ کی طرف سے سزا ، اور اللہ غالب حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور چوری کرنے والا ( مرد ) اور چوری کرنے والی ( عورت ) سو دونوں کے ہاتھ کاٹ دو اس ( جرم ) کی پاداش میں جو انہوں نے کمایا ہے ۔ ( یہ ) اﷲ کی طرف سے عبرت ناک سزا ( ہے ) ، اور اﷲ بڑا غالب ہے بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور چور مرد ہو یا چور عورت دونوں کے ہاتھ کاٹ دو ۔ ان کے کرتوتوں کے عوض میں اللہ کی طرف سے بطور عبرتناک سزا کے اللہ زبردست ہے ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to the thief, Male or female, cut off his or her hands: a punishment by way of example, from Allah, for their crime: and Allah is Exalted in power.

Translated by

Muhammad Sarwar

Cut off the hands of a male or female thief as a punishment for their deed and a lesson for them from God. God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (as for) the male thief and the female thief, cut off their hands as a recompense for that which both committed, a punishment by way of example from Allah. And Allah is All-Powerful, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) the man who steals and the woman who steals, cut off their hands as a punishment for what they have earned, an exemplary punishment from Allah; and Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

As for the thief, both male and female, cut off their hands. It is the reward of their own deeds, an exemplary punishment from Allah. Allah is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और चोर मर्द और चोर औरत दोनों के हाथ काट दो, यह उनके करतूत का बदला है और अल्लाह की तरफ़ से इबरतनाक सज़ा, और अल्लाह ग़ालिब हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو مرد چوری کرے اور جو عورت چوری کرے سو ان دونوں کے (داہنے) ہاتھ (گٹے پر سے) کاٹ ڈالوان کے کردار کے عوض میں بطور سزا کے اللہ کی طرف سے اور اللہ تعالیٰ بڑے قدرت والے ہیں (جو سزا چاہیں مقرر فرمائیں) بڑے حکومت والے ہیں (کہ مناسب ہی سزا مقرر فرماتے ہیں) ۔ (1) (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت ہوتودونوں کے ہاتھ کاٹ دو اللہ کی طرف سے سزا ہے عبرت کے لیے جو انہوں نے کیا۔ اللہ نہایت غالب، خوب حکمت والا ہے۔ “ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور چور خواہ عورت ہو یا مرد دونوں کے ہاتھ کاٹ دو ‘ یہ ان کی کمائی کا بدلہ ہے اور اللہ کی طرف سے عبرتناک سزا۔ اللہ کی قدرت سب پر غالب ہے اور وہ دانا وبینا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت ہو سو ان کے کردار کے عوض ان کے ہاتھ کاٹ دو یہ بطور سزا کے اللہ کی طرف سے ہے اور اللہ غالب ہے، حکمت والا ہے ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت کاٹ ڈالو ان کے ہاتھ سزا میں ان کی کمائی کی تنبیہ ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ غالب ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت ان دونوں کا ہاتھ کاٹ دو یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے بطور سزا کے ان کی کمائی کا بدلہ ہے اور اللہ بڑی قوت والا اور بڑی حکمت والا ہے۔