Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 52

سورة المائدة

فَتَرَی الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ یُّسَارِعُوۡنَ فِیۡہِمۡ یَقُوۡلُوۡنَ نَخۡشٰۤی اَنۡ تُصِیۡبَنَا دَآئِرَۃٌ ؕ فَعَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّاۡتِیَ بِالۡفَتۡحِ اَوۡ اَمۡرٍ مِّنۡ عِنۡدِہٖ فَیُصۡبِحُوۡا عَلٰی مَاۤ اَسَرُّوۡا فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ نٰدِمِیۡنَ ﴿ؕ۵۲﴾

So you see those in whose hearts is disease hastening into [association with] them, saying, "We are afraid a misfortune may strike us." But perhaps Allah will bring conquest or a decision from Him, and they will become, over what they have been concealing within themselves, regretful.

آپ دیکھیں گے کہ جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ دوڑ دوڑ کر ان میں گھس رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں خطرہ ہے ، ایسا نہ ہو کہ کوئی حادثہ ہم پر پڑ جائے بہت ممکن ہے کہ اللہ تعالٰی فتح دے دے یا اپنے پاس سے کوئی اور چیز لائے پھر تو یہ اپنے دلوں میں چھپائی ہوئی باتوں پر ( بے طرح ) نادم ہونے لگیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَتَرَی
پھر آپ دیکھیں گے
الَّذِیۡنَ
انہیں
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
دلوں میں جن کے
مَّرَضٌ
بیماری ہے
یُّسَارِعُوۡنَ
وہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
فِیۡہِمۡ
ان میں
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
نَخۡشٰۤی
ہم ڈرتے ہیں
اَنۡ
کہ
تُصِیۡبَنَا
پہنچے گی ہمیں
دَآئِرَۃٌ
کوئی گردش / مصیبت
فَعَسَی
تو امید ہے
اللّٰہُ
اللہ
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَ
لے آئے
بِالۡفَتۡحِ
فتح
اَوۡ
یا
اَمۡرٍ
کوئی حکم
مِّنۡ عِنۡدِہٖ
اپنی طرف سے
فَیُصۡبِحُوۡا
پھر وہ ہوجائیں
عَلٰی
اس پر
مَاۤ
جو
اَسَرُّوۡا
انہوں نے چھپایا
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں میں
نٰدِمِیۡنَ
نادم
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَتَرَی
چنانچہ آپ دیکھیں گے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
جن کے دلوں میں
مَّرَضٌ
بیماری ہے
یُّسَارِعُوۡنَ
وہ دوڑ کر جاتے ہیں
فِیۡہِمۡ
ان میں
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
نَخۡشٰۤی
ہم ڈرتے ہیں
اَنۡ
کہ
تُصِیۡبَنَا
پہنچ جائے ہمیں
دَآئِرَۃٌ
مصیبت کا چکر
فَعَسَی
پھر ہو سکتا ہے کہ
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیَ
وہ لے آئے
بِالۡفَتۡحِ
فتح کو
اَوۡ
یا
اَمۡرٍ
کوئی معاملہ
مِّنۡ عِنۡدِہٖ
اپنی جناب سے
فَیُصۡبِحُوۡا
تو وہ ہوں
عَلٰی
اوپر
مَاۤ
اس کے جو
اَسَرُّوۡا
انہوں نے چھپا رکھا تھا
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے دلوں میں
نٰدِمِیۡنَ
نادم
Translated by

Juna Garhi

So you see those in whose hearts is disease hastening into [association with] them, saying, "We are afraid a misfortune may strike us." But perhaps Allah will bring conquest or a decision from Him, and they will become, over what they have been concealing within themselves, regretful.

آپ دیکھیں گے کہ جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ دوڑ دوڑ کر ان میں گھس رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں خطرہ ہے ، ایسا نہ ہو کہ کوئی حادثہ ہم پر پڑ جائے بہت ممکن ہے کہ اللہ تعالٰی فتح دے دے یا اپنے پاس سے کوئی اور چیز لائے پھر تو یہ اپنے دلوں میں چھپائی ہوئی باتوں پر ( بے طرح ) نادم ہونے لگیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ دیکھیں گے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) روگ ہے۔ وہ انہی (یہود و نصاریٰ ) میں دوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ : ہم ڈرتے ہیں کہ کسی مصیبت میں نہ پڑجائیں ہوسکتا ہے کہ جلد ہی اللہ (مومنوں کو) فتح عطا فرما دے یا اپنی ۔ طرف سے کوئی اور بات ظاہر کردے تو جو کچھ یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں ان پر نادم ہو کر رہ جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے وہ ان میں دوڑکرجاتے ہیں،وہ کہتے ہیں ہم ڈرتے ہیں کہ مصیبت کا چکرہمیں نہ پہنچ جائے،پھرہوسکتاہے کہ اﷲ تعالیٰ فتح کولے آئے یا اپنی جناب سے کوئی معاملہ لے آئے تووہ ان باتوں پرنادم ہوں جوانہوں نے اپنے دلوں میں چھپارکھی تھیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Now, you see those who have disease in their hearts race towards them saying, |"We apprehend that some misfortune may overtake us.|" So, it is likely that Allah may bring victory or a command from His own side, whereupon they become regretful over what they con¬cealed in their hearts.

اب تو دیکھے گا ان کو جن کے دل میں بیماری ہے دوڑ کرملتے ہیں ان میں کہتے ہیں کہ ہم کو ڈر ہے کہ نہ آجائے ہم پر گردش زمانہ کی سو قریب ہے کہ اللہ جلد ظاہر فرما دے فتح یا کوئی حکم اپنے پاس سے تو لگیں اپنے جی کی چھپی بات پر پچھتانے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو تم دیکھتے ہو ان لوگوں کو جن کے دلوں میں روگ ہے وہ انہی کے اندر گھسنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں اندیشہ ہے کہ ہم گردش زمانہ (اور کسی مصیبت کے چکر) میں نہ پھنس جائیں تو بہت ممکن ہے اللہ تعالیٰ جلد ہی فتح لے آئے یا اپنے پاس سے کوئی اور فیصلہ صادر فرما دے تو پھر جو کچھ وہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں اس پر انہیں نادم ہونا پڑے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed you see those afflicted with the disease of hypocrisy race towards them, saying: 'We fear lest some misfortune overtakes us. And it may happen that Allah will either bring you a decisive victory or bring about something else from Himself? and then they will feel remorseful at their hypocrisy which they have kept concealed in their breasts -

تم دیکھتے ہو کہ جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے وہ انہی میں دَوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں ۔ کہتے ہیں “ ہمیں ڈر لگتا ہے کہ کہیں ہم کسی مصیبت کے چکّر میں نہ پھنس جائیں ” ۔ 84 مگر بعید نہیں کہ اللہ جب تمہیں فیصلہ کن فتح بخشے گا یا اپنی طرف سے کوئی اور بات ظاہر کرے گا 85 تو یہ لوگ اپنے اس نفاق پر جسے یہ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں نادم ہوں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جن لوگوں کے دلوں میں ( نفاق کا ) روگ ہے ، تم انہیں دیکھتے ہو کہ وہ لپک لپک کر ان میں گھستے ہیں ، کہتے ہیں : ہمیں ڈر ہے کہ ہم پر کوئی مصیبت کا چکر آپڑے گا ( ٤٤ ) لیکن ) کچھ بعید نہیں کہ اللہ ( مسلمانوں کو ) فتح عطا فرمائے یا اپنی طرف سے کوئی اور بات ظاہر کردے ( ٤٥ ) اور اس وقت یہ لوگ اس بات پر پچھتائیں جو انہوں نے اپنے دلوں میں چھپا رکھی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں کے دلوں میں کفر اور نفاق کی بیماری ہے وہ تو دیکھتا ہے کہ وہ ان میں یعنی یہود اور نصاری میں دوڑے جاتے ہیں ان کی دوستی پر مرے جاتے ہیں کہتے ہیں ہم کو ڈر ہے ہم پر گردش مصیبت زمانہ کا انقلاب آجائے سو اب کوئی دن میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو فتح دیتا ہے یا اور کوئی کوئی کام اپنی طرف سے کراتا ہے اس وقت اپنے جی کی چھپائی بات پر پچھتائیں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے پس تم دیکھو گے کہ ان میں دوڑ دوڑ کر ملے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم کو ڈر ہے کہ ہم پر کوئی گردشت نہ پڑجائے سو عنقریب اللہ فتح کا ظہور فرمادیں گے یا اپنے ہاں سے کوئی اور خاص بات ، پھر اپنے پوشیدہ دلی خیالات پر نادم ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ملاحظہ کرتے ہوں گے کہ جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے، وہ مخالفین ہی کے درمیان آنا جانا لگائے ہوئے ہیں۔ وہ تو صاف کہتے ہیں ہمیں ڈر لگتا ہے کہیں مصیبت کا دائرہ ہم پر تنگ نہ ہوجائے۔ مگر جب اللہ تمہیں (جنگ میں) واضح کامیابی بخشنے گا یا اپنی طرف سے کوئی اور خاص بات دکھائے گا۔ تب یہ لوگ اس نفاق پر جو اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں بہت شرمندہ ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو گے کہ ان میں دوڑ دوڑ کے ملے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں خوف ہے کہ کہیں ہم پر زمانے کی گردش نہ آجائے سو قریب ہے کہ خدا فتح بھیجے یا اپنے ہاں سے کوئی اور امر (نازل فرمائے) پھر یہ اپنے دل کی باتوں پر جو چھپایا کرتے تھے پشیمان ہو کر رہ جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore thou seest those in whose hearts is a disease hasten toward them saying: we fear lest there may befall us a reverse. But belike Allah may bring a victory or some affair from Himself; then they shall find themselves, for which they hide in their souls, remorseful.

اسی لئے تو ایسے لوگوں کو جن کے دلوں میں روگ ہے ان کی طرف دوڑتے ہوئے دیکھتا ہے (وہ) کہتے ہیں کہ ہمیں تو یہ اندیشہ رہتا ہے کہ ہم پر کہیں کوئی دقت نہ پڑجائے ۔ لیکن کیا عجب کہ اللہ (کامل) فتح ہی دے دے یا (اور کوئی) خاص بات اپنی طرف سے (کردے) تو اس وقت یہ اپنے پوشیدہ دلی خیالات پر شرمندہ ہو کر رہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم ان لوگوں کو ، جن کے دلوں میں روگ ہے ، دیکھتے ہو کہ وہ ان کی طرف پینگیں بڑھا رہے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ ہم کسی مصیبت میں نہ پھنس جائیں ۔ تو بہت ممکن ہے کہ اللہ فتح یا اپنی طرف سے کوئی خاص بات دکھائے اور انہیں اس چیز پر جو یہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں ، نادم ہونا پڑے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس آپ دیکھیں گے کہ جن لوگوں کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے وہ ان لوگوں میں گھسنے کی جلدی کرتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم ڈرتے ہیں کہ ہم کہیں گردش میں نہ آجائیں سو قریب ہے کہ اﷲتعالیٰ ( مسلمانوں کو ) ( کابل ) فتح دیدے یا اپنی طرف سے کوئی بات ( کامیابی کی ) ظاہر کر دے پس اس وقت یہ اپنے دلوں میں چھپائی جانے والی باتوں پر شرمندہ ہو کر رہیںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ دیکھتے ہیں کہ جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے وہ انہی میں دوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں کہتے ہیں ہمیں ڈر لگتا ہے کہ ہم کسی مصیبت کے چکر میں نہ پھنس جائیں۔ مگر قریب ہے کہ جب اللہ تمہیں فتح بخشے گا یا کوئی اور بات ظاہر کرے گا تو پھر یہ لوگ اپنے اس (نفاق) پر نادم ہوں گے جو انہوں نے دل میں چھپا رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم دیکھو گے کہ جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے، وہ دوڑ دوڑ کر جا گھستے ہیں انہی (کافروں) میں، کہتے ہیں کہ ہمیں ڈر لگتا ہے کہ کہیں ہم پر چکر نہ پڑجائے کسی (حادثہ و) مصیبت کا، سو بعید نہیں کہ اللہ لے آئے فتح (و کامرانی مسلمانوں کے لئے) یا ظاہر فرما دے کوئی اور بات اپنے یہاں (پردہ غیب) سے، جس کے نتیجے میں ان کو ندامت (و شرمندگی) اٹھانا پڑے ان باتوں پر، جو انہوں نے چھپا رکھی ہیں اپنے دلوں میں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ دیکھیں گے کہ جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے وہ انہی ( یہودوعیسائی ) سے مل جانے کے لئے جلدی کر رہے ہیں ، کہتے ہیں کہ ’’ہم ڈرتے ہیں کہ کسی مصیبت میں نہ پڑجائیں ‘‘ممکن ہے کہ جلدہی اللہ ( مومنوں کو ) فتح عطا کرے یااپنی طرف سے کوئی بات ظاہرکردے توجوکچھ یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں ان پر نادم ہوکررہ جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب تم انہیں دیکھو گے جن کے دلوں میں آزار ہے ( ف۱۳٦ ) کہ یہود و نصاریٰ کی طرف دوڑتے ہیں کہتے ہیں ہم ڈرتے ہیں کہ ہم پر کوئی گردش آجائے ( ف۱۳۷ ) تو نزدیک ہے کہ اللہ فتح لائے ( ف۱۳۸ ) یا اپنی طرف سے کوئی حکم ( ف۱۳۹ ) پھر اس پر جو اپنے دلوں میں چھپایا تھا ( ف۱٤۰ ) پچھتائے رہ جائیں

Translated by

Tahir ul Qadri

سو آپ ایسے لوگوں کو دیکھیں گے جن کے دلوں میں ( نفاق اور ذہنوں میں غلامی کی ) بیماری ہے کہ وہ ان ( یہود و نصارٰی ) میں ( شامل ہونے کے لئے ) دوڑتے ہیں ، کہتے ہیں: ہمیں خوف ہے کہ ہم پر کوئی گردش ( نہ ) آجائے ( یعنی ان کے ساتھ ملنے سے شاید ہمیں تحفظ مل جائے ) ، تو بعید نہیں کہ اﷲ ( واقعۃً مسلمانوں کی ) فتح لے آئے یا اپنی طرف سے کوئی امر ( فتح و کامرانی کا نشان بنا کر بھیج دے ) تو یہ لوگ اس ( منافقانہ سوچ ) پر جسے یہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں شرمندہ ہوکر رہ جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ دیکھیں گے کہ جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے ۔ وہ دوڑ دوڑ کر ان ( یہود و نصاریٰ ) کی طرف جاتے ہیں ، کہتے ہیں کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ کہیں ہم پر کوئی گردش زمانہ نہ آجائے سو قریب ہے کہ اللہ ( تمہیں ) فتح سے ہمکنار کر دے یا ( کامیابی کی ) کوئی اور صورت اپنی طرف سے ظاہر کر دے ، تو پھر وہ اس پر جو انہوں نے اپنے دلوں میں چھپا رکھا ہے نادم و پشیمان ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those in whose hearts is a disease - thou seest how eagerly they run about amongst them, saying: "We do fear lest a change of fortune bring us disaster." Ah! perhaps Allah will give (thee) victory, or a decision according to His will. Then will they repent of the thoughts which they secretly harboured in their hearts.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), you have seen those whose hearts are sick, running around among the people (Jews) saying, "We are afraid of being struck by disaster." But if God were to grant you victory or some other favors, they would then regret for what they had been hiding in their souls.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you see those in whose hearts there is a disease, they hurry to their friendship, saying: "We fear lest some misfortune of a disaster may befall us. " Perhaps Allah may bring a victory or a decision according to His will. Then they will become regretful for what they have been keeping as a secret in themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But you will see those in whose hearts is a disease hastening towards them, saying: We fear lest a calamity should befall us; but it may be that Allah will bring the victory or a punishment from Himself, so that they shall be regretting on account of what they hid in their souls.

Translated by

William Pickthall

And thou seest those in whose heart is a disease race toward them, saying: We fear lest a change of fortune befall us. And it may happen that Allah will vouchsafe (unto thee) the victory, or a commandment from His presence. Then will they repent them of their secret thoughts.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस आप देखोगे कि जिन लोगों के दिलों में रोग है वे उन्हीं की तरफ़ दौड़ रहे हैं, वे कहते हैं कि हमको यह अंदेशा है कि हम किसी मुसीबत में न फंस जाएं, तो मुमकिन है कि अल्लाह फ़तह दे दे या अपनी तरफ़ से कोई ख़ास बात ज़ाहिर कर दे तो ये लोग उस चीज़ पर जिसको यह अपने दिलों में छुपाए हुए हैं शर्मिंदा होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اسی لیے تم ایسے لوگوں کو جن کے دل میں مرض ہے دیکھتے ہو کہ دوڈ دوڈ کر ان میں گھستے ہیں کہتے ہیں کہ ہم کو اندیشہ ہے کہ ہم پر کوئی حادثہ پڑجائے سو قریب امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کامل فتح کا ظہور فرمادے یا کسی اور بات کا خاص اپنی طرف سے (6) پھر وہ اپنے پوشیدہ دلی خیالات پر نادم ہونگے۔ (1) (52)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے انہیں آپ دیکھیں گے کہ دوڑ کر ان میں ملتے ہیں کہتے ہیں ہم ڈرتے ہیں کہ ہمیں کوئی مصیبت نہ آپہنچے، قریب ہے کہ اللہ فتح لے آئے یا اپنے پاس سے کوئی اور معاملہ تو وہ اس پر جو انہوں نے اپنے دلوں میں چھپایا، پشیمان ہوجائیں۔ “ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم دیکھتے ہو کہ جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے وہ انہی میں دوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں کہتے ہیں ہمیں ڈر لگتا ہے کہ کہین ہم کسی مصیبت کے چکر میں نہ پھنس جائیں ، مگر بعید نہی کہ اللہ جب تمہیں فیصلہ کن فتح بخشے گا یا اپنی طرف سے کوئی اور بات ظاہر کرے گا تو یہ لوگ اپنے اس نفاق پر جسے یہ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں نادم ہوں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ دیکھیں گے ان لوگوں کو جن کے دل میں مرض ہے کہ دوڑ کر ان میں گھسے جاتے ہیں، کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا ڈر ہے کہ ہم پر کوئی گردش نہ آجائے، سو قریب ہے کہ اللہ فتح کو لے آئے گا یا اپنے پاس سے کسی اور چیز کو، پھر اس بات پر نادم ہوں گے جو انہوں نے اپنے نفسوں میں چھپائی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب تو دیکھے گا ان کو جن کے دل میں بیماری ہے دوڑ کر ملتے ہیں ان میں کہتے ہیں کہ ہم کو ڈر ہے کہ نہ آجائے ہم پر گردش زمانہ کی   سو قریب ہے کہ اللہ جلد ظاہر فرما دے فتح یا کوئی حکم اپنے پاس سے تو لگیں اپنے جی کی چھپی بات پر پچھتانے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو آپ ان لوگوں کو جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے ملاحظہ کرتے ہوں گے کہ وہ جلدی جلدی یہود و نصاریٰ ہے دوستانہ تعلقات بڑھا رہے ہیں ان کی حالت یہ ہے کہ یوں کہتے ہیں ہم کو ڈر ہے کہ کہیں ہم کو کوئی گردش پیش نہ آجائے پس وہ وقت قریب ہے کہ اللہ فتح دیدے یا کوئی اور خاص بات اپنی طرف سے ظاہر کر دے پھر یہ منافق ان باتوں پر نادم ہو کر رہ جائیں