Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 53

سورة المائدة

وَ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰہِ جَہۡدَ اَیۡمَانِہِمۡ ۙ اِنَّہُمۡ لَمَعَکُمۡ ؕ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ فَاَصۡبَحُوۡا خٰسِرِیۡنَ ﴿۵۳﴾ الثلٰثۃ

And those who believe will say, "Are these the ones who swore by Allah their strongest oaths that indeed they were with you?" Their deeds have become worthless, and they have become losers.

اور ایمان والے کہیں گے ، کیا یہی وہ لوگ ہیں جو بڑے مبالغہ سے اللہ کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ ان کے اعمال غارت ہوئے اور یہ ناکام ہوگئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَہٰۤؤُلَآءِ
کیا یہ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اَقۡسَمُوۡا
قسمیں کھائیں
بِاللّٰہِ
اللہ کی
جَہۡدَ
پکی
اَیۡمَانِہِمۡ
قسمیں اپنی
اِنَّہُمۡ
کہ بیشک وہ
لَمَعَکُمۡ
البتہ ساتھ ہیں تمہارے
حَبِطَتۡ
ضائع ہوگئے
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال ان کے
فَاَصۡبَحُوۡا
پس وہ ہوگئے
خٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَہٰۤؤُلَآءِ
کیا یہی ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اَقۡسَمُوۡا
جنہوں نے قسمیں کھا ئی
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
جَہۡدَ
پکی
اَیۡمَانِہِمۡ
قسمیں اپنی
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
لَمَعَکُمۡ
یقیناً ساتھ ہیں تمہارے
حَبِطَتۡ
ضائع ہو گئے
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال ان کے
فَاَصۡبَحُوۡا
چنانچہ وہ ہو گئے
خٰسِرِیۡنَ
خسارہ اٹھانے والے
Translated by

Juna Garhi

And those who believe will say, "Are these the ones who swore by Allah their strongest oaths that indeed they were with you?" Their deeds have become worthless, and they have become losers.

اور ایمان والے کہیں گے ، کیا یہی وہ لوگ ہیں جو بڑے مبالغہ سے اللہ کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ ان کے اعمال غارت ہوئے اور یہ ناکام ہوگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اہل ایمان یوں کہیں گے : کیا یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ کی بڑی بھاری قسمیں اٹھا کر کہتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ایسے منافقوں کے اعمال برباد ہوگئے اور انہوں نے بالآخر نقصان ہی اٹھایا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ لوگ جوایمان لائے کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اﷲ تعالیٰ کے نام کی پکی قسمیں کھائیں کہ بلاشبہ یقیناوہ تمہارے ساتھ ہیں؟ ان کے سارے اعمال ضائع ہوگئے چنانچہ وہ خسارہ اُٹھانے والے ہوگئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who believe will say, |"Are these the ones who swore by Allah on emphatic oaths that they were with you?|" Their deeds have gone waste; hence they became losers.

اور کہتے ہیں مسلمان کیا یہ وہی لوگ ہیں جو قسمیں کھاتے تھے اللہ کی تاکید سے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں برباد گئے ان کے عمل پھر رہ گئے نقصان میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اس وقت) اہل ایمان کہیں گے کیا یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ کی قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ وہ تو تمہارے ساتھ ہیں ان کے تمام اعمال اکارت ہوجائیں گے اور وہ خسارے والے بن کر رہ جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

while those who believe will exclaim: 'Are these the self-same people who solemnly swore by Allah that they were with you?' All their acts have gone to waste and now they are the losers.

اور اس وقت اہل ایمان کہیں گے “ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر یقین دلاتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ” ؟ ۔ ۔ ۔ ۔ ان کے سب اعمال ضائع ہوگئے اور آخر کار یہ ناکام و نامراد ہو کر رہے ۔ 86

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس وقت ) ایمان والے ( ایک دوسرے سے ) کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بڑے زور و شور سے اللہ کی قسمیں کھائی تھیں کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں ۔ ان کے اعمال غارت ہوگئے ، اور وہ نامراد ہو کر رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کوئی دن میں جب ان منافقوں کا نفاق کھل جائے گا مسلمان مسلمانوں سے کیں گے کیا وہی لوگ ہیں جو بڑے زور سے قسمیں کھاتے تھے وہ تمہارے ساتھ ہیں 2 ان کے سب کا اچھے بھی کئے تھے اکارت ہوئے اور نقصان میں آگئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس وقت مسلمان کہیں گے کہ کیا یہی لوگ ہیں جو اللہ کی قسمیں بڑے مبالغہ سے کھاتے تھے کہ یقینا ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ ان کے اعمال اکارت گئے پس وہ خسارے میں پڑگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس وقت اہل ایمان کہیں گے۔ ارے۔ یہ تو وہی لوگ ہیں جو اللہ کے نام پر بڑی بڑی قسمیں کھا کر یقین دلاتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ ان کے سارے اعمال اکارت چلے جائیں گے اور وہ ناکام و نامراد ہو کر رہ جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس (وقت) مسلمان (تعجب سے) کہیں گے کہ کیا یہ وہی ہیں جو خدا کی سخت سخت قسمیں کھایا کرتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ان کےعمل اکارت گئے اور وہ خسارے میں پڑ گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who believe will say: are those they who swear by Allah say their solemn oaths that they were verily with you? Their works came to naught, and they found themselves losers.

اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ (حیرت سے) کہیں گے ارے کیا یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ کی قسمیں بڑے زور وشور سے کھایا کرتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ! ۔ انکے عمل (سب) غارت گئے اور یہ لوگ گھاٹے میں آگئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( اس وقت ) اہلِ ایمان کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں ، جو بڑے زور وشور سے اللہ کی قسمیں کھا کھا کر یقین دلاتے تھے کہ وہ تو تمہارے ساتھ ہیں؟ ان کے سارے اعمال ڈھے گئے اور وہ نامراد ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ایمان والے کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو خوب مضبوطی کے ساتھ قسمیں کھاتے تھے کہ بیشک وہ تمہارے ساتھ ہیں ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور یہ لوگ ( سراسر ) نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس وقت اہل ایمان کہیں گے کیا یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ کی قسمیں کھا کھا کر یقین دلاتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ؟ ان کے تمام اعمال ضائع ہوگئے اور آخر کار یہ ناکام و نامراد ہو کر رہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس وقت) اہل ایمان کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ کے نام کی کڑی قسمیں کھا کر کہا کرتے تھے کہ یہ تمہارے ساتھ ہیں، اکارت چلے گئے ان کے سب عمل، جس سے یہ ہوگئے سراسر خسارہ اٹھانے والے،

Translated by

Noor ul Amin

اور اہل ایمان یوں کہیں گے کیا یہی وہ لوگ ہیںجو اللہ کی بڑی بھاری قسمیں اٹھا کرکہتے تھے کہ یقینا’’ہم تمہارے ساتھ ہیں ‘‘ ایسے منافقوں کے اعمال بربادہوگئے اور انہوں نے بالآخرنقصان ہی اٹھایا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( ف۱٤۱ ) ایمان والے کہتے ہیں کیا یہی ہیں جنہوں نے اللہ کی قسم کھائی تھی اپنے حلف میں پوری کوشش سے کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں ان کا کیا دھرا سب اکارت گیا تو رہ گئے نقصان میں ( ف۱٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اس وقت ) ایمان والے یہ کہیں گے کیا یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے بڑے تاکیدی حلف ( کی صورت ) میں اﷲ کی قَسمیں کھائی تھیں کہ بیشک وہ ضرور تمہارے ( ہی ) ساتھ ہیں ، ( مگر ) ان کے سارے اعمال اکارت گئے ، سو وہ نقصان اٹھانے والے ہوگئے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو ایمان والے ہیں ۔ وہ ( حیرت سے ) کہیں گے کیا یہ وہ لوگ ہیں ۔ جنہوں نے بڑی سخت قسمیں کھائی تھیں کہ بے شک وہ تمہارے ساتھ ہیں ۔ ان کے سب عمل ضائع ہوگئے اور وہ نقصان اٹھانے والے ہوگئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who believe will say: "Are these the men who swore their strongest oaths by Allah, that they were with you?" All that they do will be in vain, and they will fall into (nothing but) ruin.

Translated by

Muhammad Sarwar

The believers say, "Are these the people who proclaimed themselves to be our sworn friends?" Their deeds have become devoid of all virtue and they themselves have become lost.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who believe will say: "Are these the men who swore their strongest oaths by Allah that they were with you" All that they did has been in vain, and they have become the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who believe will say: Are these they who swore by Allah with the most forcible of their oaths that they were most surely with you? Their deeds shall go for nothing, so they shall become losers.

Translated by

William Pickthall

Then will the believers say (unto the people of the Scripture): are these they who swore by Allah their most binding oaths that they were surely with you? Their works have failed, and they have become the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस वक़्त अहले-ईमान कहेंगे कि क्या ये वही लोग हैं जो ज़ोर-शोर से अल्लाह की क़समें खाकर यक़ीन दिलाते थे कि हम तुम्हारे साथ हैं, उनके सारे आमाल ज़ाया हो गए और वे घाटे में रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مسلمان لوگ کہیں گے ارے کیا یہ وہی لوگ ہیں کہ بڑے مبالغہ سے اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھایا کرتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ان لوگوں کی ساری کاروائیاں غارت گئیں جس سے یہ ناکام رہے۔ (2) (53)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ ایمان لائے کہیں گے کیا یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی پختہ قسمیں کھاتے ہوئے اللہ کی قسم کھائی تھی کہ بلاشبہ وہ ضرور تمہارے ساتھ ہیں۔ ان کے اعمال ضائع ہوگئے، پس وہ نقصان پانے والے ہوگئے۔ “ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس وقت اہل ایمان کہیں گے کیا یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر یقین دلاتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ؟ ۔۔۔۔۔ ان کے سب اعمال ضائع ہوگئے اور آخر کار یہ ناکام ونامراد ہو کر رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اہل ایمان یوں کہیں گے کیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے خوب مضبوطی کے ساتھ اللہ کی قسمیں کھائیں کہ وہ ضرور تمہارے ساتھ ہیں ؟ ان کے اعمال اکارت ہوگئے جس کی وجہ سے نقصان میں پڑنے والے ہوگئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں مسلمان کیا یہ وہی لوگ ہیں جو قسمیں کھاتے تھے اللہ کی تاکید سے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں برباد گئے ان کے عمل پھر رہ گئے نقصان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو انہوں نے اپنے دلوں میں چھپا رکھی تھیں اور مسلمان یوں کہیں کہ یہ وہی لوگ ہیں جو سخت ترین قسمیں کھا کھا کھا کر یقین دلایا کرتے تھے کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں ان منافقین کی تمام ریشہ دوانیاں بیکار ہوگئیں اور آخر کار یہ خائب و خاسر ہو کر رہ گئے۔