Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 57

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا دِیۡنَکُمۡ ہُزُوًا وَّ لَعِبًا مِّنَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ وَ الۡکُفَّارَ اَوۡلِیَآءَ ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۵۷﴾

O you who have believed, take not those who have taken your religion in ridicule and amusement among the ones who were given the Scripture before you nor the disbelievers as allies. And fear Allah , if you should [truly] be believers.

مسلمانو! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جو تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنائے ہوئے ہیں ( خواہ ) وہ ان میں سے ہوں جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے یا کفار ہوں اگر تم مومن ہو تو اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَتَّخِذُوا
نہ تم بناؤ
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
اتَّخَذُوۡا
بنا لیا
دِیۡنَکُمۡ
تمہارے دین کو
ہُزُوًا
مذاق
وَّلَعِبًا
اور کھیل
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان میں سے جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
وَ الۡکُفَّارَ
اور کافروں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لو گو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لا ئے ہو
لَاتَتَّخِذُوا
نہ تم بناؤ
الَّذِیۡنَ
ا ن لو گوں کو
اتَّخَذُوۡا
جنہوں نے بنا لیا
دِیۡنَکُمۡ
تمہا رے دین کو
ہُزُوًا
مذاق
وَّلَعِبًا
اور کھیل
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سےجو
اُوۡتُوا
دیے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
پہلے تم سے
وَ الۡکُفَّارَ
اور کافروں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
وَاتَّقُوا
اور تم ڈرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, take not those who have taken your religion in ridicule and amusement among the ones who were given the Scripture before you nor the disbelievers as allies. And fear Allah , if you should [truly] be believers.

مسلمانو! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جو تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنائے ہوئے ہیں ( خواہ ) وہ ان میں سے ہوں جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے یا کفار ہوں اگر تم مومن ہو تو اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان میں سے اور کافروں میں سے ایسے لوگوں کو دوست نہ بناؤ، جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی مذاق بنا رکھا ہے اور اگر تم مومن ہو تو اللہ سے ڈرتے رہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو!کافروں کواوران لوگوں کوجنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی، اپنا دوست نہ بناؤ،انہوں نے تمہارے دین کو مذاق اورکھیل بنارکھا ہے اورتم اﷲ تعالیٰ سے ڈرو اگرتم مومن ہو!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, do not take as friends those who have taken your Faith in jest and fun, those who have been given the Book prior to you, and the disbelievers. And fear Allah, if you are believers.

اے ایمان والو مت بناؤ ان لوگوں کو جو ٹھہراتے ہیں تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل وہ لوگ جو کتاب دیئے گئے تم سے پہلے اور نہ کافروں کو اپنا دوست، اور ڈرو اللہ سے اگر ہو تم ایمان والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ان لوگوں کو اپنا دوست نہ بناؤ جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے ان لوگوں میں سے جنہیں کتاب دی گئی تھی تم سے پہلے اور دوسرے کافروں میں سے بھی اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اگر تم مؤمن ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Do not take for your allies those who make a mockery and sport of your faith, be they those given the Book before you or other unbelievers. Fear Allah if you indeed believe.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تمہارے پیش رَو اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے تمہارے دین کو مذاق اور تفریح کا سامان بنا لیا ہے ، انہیں اور دوسرے کافروں کو اپنا دوست اور رفیق نہ بناؤ ۔ اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان میں سے ایسے لوگوں جو جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے اور کافروں کو یارومددگار نہ بناؤ ، اور اگر تم واقعی صاحب ایمان ہو تو اللہ سے ڈرتے رہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو جن لوگوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنایا گلی کتاب والے اور کافر مشرک یا منا فق ان کو دوست مت بنا أ ور اگر تم ایمان ہے تو خدا سے ڈرتے رہو کافروں سے دوستی نہ کرو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جو تمہارے دین کا مذاق اڑاتے ہیں اور کھیل سمجھتے ہیں ان میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی اور کافروں میں سے اور اگر تم ایمان رکھتے ہو تو اللہ سے ڈرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! کفار میں سے اور ان اہل کتاب میں سے جو تم سے پہلے ہیں۔ اور تمہارے دین کو ہنسی کھیل میں اڑاتے ہیں ان کو اپنا دوست مت بناؤ۔ اگر تم مومن ہو تو اللہ سے ڈرتے رہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ایمان والوں! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں ان کو اور کافروں کو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا ہے دوست نہ بناؤ اور مومن ہو تو خدا سے ڈرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! take not as friends those who make a mockery and fun of your religion from among those who have been vouchsafed the Book before you and other infidels. And fear Allah if ye are believers.

اے ایمان والو ! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب (آسمانی) مل چکی ہے اور وہ ایسے ہیں کہ انہوں نے تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنارکھا ہے ان کو اور کافروں کو دوست نہ بناؤ ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اگر تم ایمان والے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! ان لوگوں کو اپنا دوست نہ بناؤ ، جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنالیا ہے ، ان لوگوں میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی اور نہ کفار کو اور اللہ سے ڈرو اگر تم مؤمن ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور ایمان والوں سے دوستی رکھے گا پس بیشک اللہ تعالیٰ ہی کی جماعت غالب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اہل ِ کتاب اور کفار جو تمہارے دین کو مذاق بناتے ہیں دوست مت بنائو، اللہ سے ڈرو، اگر تم مومن ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو، تم مت ٹھراؤ اپنا دوست ان لوگوں کو جنہوں نے ہنسی اور کھیل ٹھرا رکھا ہے تمہارے دین کو، ان لوگوں میں سے جن کو دی گئی (آسمانی) کتاب تم سے پہلے، اور (دوسرے کھلے) کفار کو، اور ہمیشہ) ڈرتے رہا کرو تم لوگ اللہ سے، اگر واقعی تم ایماندار ہو

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان میں سے اور کافروں میں سے ایسے لوگوں کو دوست نہ بنائو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی مذاق بنارکھا ہے اور اگرتم مومن ہوتواللہ سے ڈرتے رہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنالیا ہے ( ف۱٤۷ ) وہ جو تم سے پہلے کتاب دیے گئے اور کافر ( ف۱٤۸ ) ان میں کسی کو اپنا دوست نہ بناؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو اگر ایمان رکھتے ہو ( ف۱٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! ایسے لوگوں میں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ، ان کو جو تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنائے ہوئے ہیں اور کافروں کو دوست مت بناؤ ، اور اﷲ سے ڈرتے رہو بشرطیکہ تم ( واقعی ) صاحبِ ایمان ہو

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! وہ لوگ جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور انہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے ۔ ان کو اور دوسرے عام کفار کو اپنا دوست نہ بناؤ اور اللہ سے ڈرو ، اگر تم مؤمن ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! take not for friends and protectors those who take your religion for a mockery or sport,- whether among those who received the Scripture before you, or among those who reject Faith; but fear ye Allah, if ye have faith (indeed).

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not consider those among the People of the Book and the unbelievers who mock at your religion and treat it as useless, as your protectors. Have fear of God if you are true believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Do not take as friends those who take your religion for a mockery and fun from those who received the Scriptures before you, and (nor) the disbelievers; and have Taqwa of Allah if you indeed are true believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not take for guardians those who take your religion for a mockery and a joke, from among those who were given the Book before you and the unbelievers; and be careful of (your duty to) Allah if you are believers.

Translated by

William Pickthall

O Ye who believe! Choose not for guardians such of those who received the Scripture before you, and of the disbelievers, as make a jest and sport of your religion. But keep your duty to Allah if ye are true believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! उन लोगों को दोस्त न बनाओ जिन्होंने तुम्हारे दीन को मज़ाक़ और खेल बना लिया है उन लोगों में से जिनको तुमसे पहले किताब दी गई और न काफ़िरों को, और अल्लाह से डरते रहो अगर तुम ईमान वाले हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو جن لوگون کو تم سے پہلے کتاب مل چکی ہے ان لوگوں میں سے جو ایسے ہیں کہ انہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنارکھا ہے ان کو اور دوسرے کفار کو دوست مت بناؤ۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو اگر تم ایمان دار ہو۔ (57)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنالیا ان لوگوں میں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی ہے اور نہ ہی دوسرے کافروں کو اور اللہ سے ڈرو، اگر تم ایمان والے ہو۔ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے ایمان والو جن لوگون کو تم سے پہلے کتاب مل چکی ہے ان لوگوں میں سے جو ایسے ہیں کہ انہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنارکھا ہے ان کو اور دوسرے کفار کو دوست مت بناؤ۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو اگر تم ایمان دار ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! ان کو دوست نہ بناؤ جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا لیا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور ان کے علاوہ جو دوسرے کافر ہیں ان کو بھی دوست نہ بناؤ اگر تم مومن ہو ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو مت بناؤ ان لوگوں کو جو ٹھراتے ہیں تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل وہ لوگ جو کتاب دیے گئے تم سے پہلے اور نہ کافروں کو اپنا دوست اور ڈرو اللہ سے اگر ہو تم ایمان والے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی جا چکی ہے وہ ایسے ہیں جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے تم ان کو اور کفار کو دوست نہ بنائو اور اگر تم ایماندار ہو تو اللہ تعالیٰ سے ڈرو