Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 6

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا قُمۡتُمۡ اِلَی الصَّلٰوۃِ فَاغۡسِلُوۡا وُجُوۡہَکُمۡ وَ اَیۡدِیَکُمۡ اِلَی الۡمَرَافِقِ وَ امۡسَحُوۡا بِرُءُوۡسِکُمۡ وَ اَرۡجُلَکُمۡ اِلَی الۡکَعۡبَیۡنِ ؕ وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ جُنُبًا فَاطَّہَّرُوۡا ؕ وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مَّرۡضٰۤی اَوۡ عَلٰی سَفَرٍ اَوۡ جَآءَ اَحَدٌ مِّنۡکُمۡ مِّنَ الۡغَآئِطِ اَوۡ لٰمَسۡتُمُ النِّسَآءَ فَلَمۡ تَجِدُوۡا مَآءً فَتَیَمَّمُوۡا صَعِیۡدًا طَیِّبًا فَامۡسَحُوۡا بِوُجُوۡہِکُمۡ وَ اَیۡدِیۡکُمۡ مِّنۡہُ ؕ مَا یُرِیۡدُ اللّٰہُ لِیَجۡعَلَ عَلَیۡکُمۡ مِّنۡ حَرَجٍ وَّ لٰکِنۡ یُّرِیۡدُ لِیُطَہِّرَکُمۡ وَ لِیُتِمَّ نِعۡمَتَہٗ عَلَیۡکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۶﴾

O you who have believed, when you rise to [perform] prayer, wash your faces and your forearms to the elbows and wipe over your heads and wash your feet to the ankles. And if you are in a state of janabah, then purify yourselves. But if you are ill or on a journey or one of you comes from the place of relieving himself or you have contacted women and do not find water, then seek clean earth and wipe over your faces and hands with it. Allah does not intend to make difficulty for you, but He intends to purify you and complete His favor upon you that you may be grateful.

اے ایمان والو! جب تم نماز کے لئے اُٹھو تو اپنے منہ کو اور اپنے ہاتھوں کوکہنیوں سمیت دھو لو ۔ اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھو لو اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو غسل کرلو ہاں اگر تم بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی حاجت ضروری سے فارغ ہو کر آیا ہو ، یا تم عورتوں سے ملے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو تم پاک مٹی سے تیمم کر لو ، اسے اپنے چہروں پر اور ہاتھوں پر مل لو اللہ تعالٰی تم پر کسی قسم کی تنگی ڈالنا نہیں چاہتا بلکہ اس کا ارادہ تمہیں پاک کرنے کا اور تمہیں اپنی بھرپور نعمت دینے کا ہے تاکہ تم شکر ادا کرتے رہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب
قُمۡتُمۡ
کھڑے ہو تم
اِلَی الصَّلٰوۃِ
طرف نماز کے
فَاغۡسِلُوۡا
تو دھو لو تم
وُجُوۡہَکُمۡ
اپنے چہروں کو
وَ اَیۡدِیَکُمۡ
اور اپنے ہاتھوں کو
اِلَی الۡمَرَافِقِ
کہنیوں تک
وَامۡسَحُوۡا
اور مسح کرو
بِرُءُوۡسِکُمۡ
اپنے سروں کا
وَاَرۡجُلَکُمۡ
اور اپنے پاؤں کو (دھو لو)
اِلَی الۡکَعۡبَیۡنِ
ٹخنوں تک
وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
جُنُبًا
حالت جنابت میں
فَاطَّہَّرُوۡا
تو خوب پاک ہو جاؤ
وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مَّرۡضٰۤی
بیمار
اَوۡ
یا
عَلٰی سَفَرٍ
کسی سفر پر
اَوۡ
یا
جَآءَ
آیا
اَحَدٌ
کوئی ایک
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنَ الۡغَآئِطِ
قضائے حاجت سے
اَوۡ
یا
لٰمَسۡتُمُ
چھوا ہو تم نے
النِّسَآءَ
عورتوں کو
فَلَمۡ
پھر نہ
تَجِدُوۡا
تم پاؤ
مَآءً
پانی
فَتَیَمَّمُوۡا
تو تیمم کرلو
صَعِیۡدًا
مٹی
طَیِّبًا
پاک سے
فَامۡسَحُوۡا
پھر مسح کرو
بِوُجُوۡہِکُمۡ
اپنے چہروں کا
وَاَیۡدِیۡکُمۡ
اور اپنے ہاتھوں کا
مِّنۡہُ
اس سے
مَا
نہیں
یُرِیۡدُ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
لِیَجۡعَلَ
کہ وہ کردے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنۡ حَرَجٍ
کوئی تنگی
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
یُّرِیۡدُ
وہ چاہتا ہے
لِیُطَہِّرَکُمۡ
کہ وہ پاک کردے تم ہیں
وَلِیُتِمَّ
اور تاکہ وہ پورا کردے
نِعۡمَتَہٗ
اپنی نعمت کو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب
قُمۡتُمۡ
اٹھو تم
اِلَی الصَّلٰوۃِ
نماز کی طرف
فَاغۡسِلُوۡا
تو تم دھو لو
وُجُوۡہَکُمۡ
اپنے چہروں کو
وَ اَیۡدِیَکُمۡ
اور اپنےہاتھوں کو
اِلَی الۡمَرَافِقِ
کہنیوں تک
وَامۡسَحُوۡا
اور مسح کرو
بِرُءُوۡسِکُمۡ
اپنے سروں کا
وَاَرۡجُلَکُمۡ
اور اپنے پاؤں کو
اِلَی الۡکَعۡبَیۡنِ
ٹخنوں تک
وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
جُنُبًا
جنابت میں
فَاطَّہَّرُوۡا
تو تم غسل کر لو
وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مَّرۡضٰۤی
مریض
اَوۡ
یا
عَلٰی سَفَرٍ
سفر میں
اَوۡ
یا
جَآءَ
آیا ہو
اَحَدٌ
کوئی ایک
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنَ الۡغَآئِطِ
قضاے حاجت سے
اَوۡ
یا
لٰمَسۡتُمُ
مباشرت کی ہو تم نے
النِّسَآءَ
عورتوں سے
فَلَمۡ
پھر نہ
تَجِدُوۡا
تم پاؤ
مَآءً
پانی
فَتَیَمَّمُوۡا
تو تم تیمم کر لو
صَعِیۡدًا
مٹی سے
طَیِّبًا
پاک
فَامۡسَحُوۡا
سو مسح کر لو
بِوُجُوۡہِکُمۡ
اپنے چہروں پر
وَاَیۡدِیۡکُمۡ
اور اپنے ہاتھوں پر
مِّنۡہُ
اس سے
مَا
نہیں
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِیَجۡعَلَ
کہ وہ کرے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنۡ حَرَجٍ
کوئی تنگی
وَّلٰکِنۡ
لیکن
یُّرِیۡدُ
وہ ارادہ رکھتا ہے
لِیُطَہِّرَکُمۡ
کہ وہ پاک کرے تمہیں
وَلِیُتِمَّ
اور تا کہ وہ پوری کرے
نِعۡمَتَہٗ
نعمت اپنی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لَعَلَّکُمۡ
تا کہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر کرو
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, when you rise to [perform] prayer, wash your faces and your forearms to the elbows and wipe over your heads and wash your feet to the ankles. And if you are in a state of janabah, then purify yourselves. But if you are ill or on a journey or one of you comes from the place of relieving himself or you have contacted women and do not find water, then seek clean earth and wipe over your faces and hands with it. Allah does not intend to make difficulty for you, but He intends to purify you and complete His favor upon you that you may be grateful.

اے ایمان والو! جب تم نماز کے لئے اُٹھو تو اپنے منہ کو اور اپنے ہاتھوں کوکہنیوں سمیت دھو لو ۔ اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھو لو اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو غسل کرلو ہاں اگر تم بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی حاجت ضروری سے فارغ ہو کر آیا ہو ، یا تم عورتوں سے ملے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو تم پاک مٹی سے تیمم کر لو ، اسے اپنے چہروں پر اور ہاتھوں پر مل لو اللہ تعالٰی تم پر کسی قسم کی تنگی ڈالنا نہیں چاہتا بلکہ اس کا ارادہ تمہیں پاک کرنے کا اور تمہیں اپنی بھرپور نعمت دینے کا ہے تاکہ تم شکر ادا کرتے رہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! جب نماز ادا کرنے کے لیے اٹھو تو پہلے اپنے منہ اور کہنیوں تک ہاتھوں کو دھو لو، اپنے سروں کا مسح کرلو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھو لیا کرو اور اگر جنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر طہارت حاصل کرو۔ ہاں اگر تم مریض ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو، پھر تمہیں پانی نہ مل رہا ہو تو پاک مٹی سے کام لو۔ پھر اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں کا مسح کرلو۔ اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ تو یہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت پوری کرے تاکہ تم اسکے شکرگزار بنو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!جب تم نمازکے لیے اٹھوتواپنے چہروں اوراپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھولواوراپنے سروں کامسح کرو اوراپنے پاؤں کوٹخنوں تک دھولواوراگرتم جنابت میں ہوتوغسل کرلواوراگرتم مریض ہویاسفرمیں ہویاتم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیاہو یاتم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو،پھرتم پانی نہ پاؤ توپاک مٹی سے تیمم کرو، سواپنے چہروں اور ہاتھوں پر اس سے مسح کرلو۔اﷲ تعالیٰ ارادہ نہیں رکھتاکہ تم پرکوئی تنگی کرے لیکن وہ ارادہ رکھتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اورتاکہ تم پراپنی نعمت پوری کرے تاکہ تم شکر کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, when you rise for Sarah, wash your faces and your hands upto the elbows, and make Mash1 (1. Mash: Passing wet hands over something.) of your heads and (wash) your feet upto the ankles. And if you are in a state of major impurity2 (Janabah: Major Impurity: See note under 4:43, Vol. II.), cleanse yourselves well (by taking bath). And if you are sick, or in travel or one of you has come after easing himself, or you have touched women, and you find no water, then, go for some clean dust and wipe your faces and hands with it. Allah does not like to impose a problem on you; He, rather likes to cleanse you and to complete his fa¬vour upon you, so that you may be grateful.

اے ایمان والو جب تم اٹھو نماز کو تو دھو لو اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک اور مل لو اپنے سر کو اور پاؤں ٹخنوں تک اور اگر تم کو جنابت ہو تو خوب پاک ہو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں یا کوئی تم میں آیا ہے جائے ضرور سے یا پاس گئے ہو عورتوں کے پھر نہ پاؤ تم پانی تو قصد کرو مٹی پاک کا اور مل لو اپنے منہ اور ہاتھ اس سے اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر تنگی کرے و لیکن چاہتا ہے کہ تم کو پاک کرے اور پورا کرے اپنا احسان تم پر تاکہ تم احسان مانو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! جب تم کھڑے ہو نماز کے لیے تو دھو لیا کرو اپنے چہرے اور دونوں ہاتھ بھی کہنیوں تک اور اپنے سروں پر مسح کرلیا کرو اور (دھو لیاکرو) اپنے دونوں پاؤں بھی ٹخنوں تک اور اگر تم حالت جنابت میں ہو تو پھر تم اور زیادہ پاکی حاصل کرو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی کسی نشیبی جگہ سے ہوکرآئے یا تم نے عورتوں سے مقاربت کی ہو اور تمہیں پانی دستیاب نہ ہو تو ارادہ کرلو پاک مٹی کا تو اس سے اپنے چہرے اور ہاتھوں کو مل لو اللہ یہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی کرے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کر دے ) اور تم پر اپنی نعمت کا اتمام فرمائے تاکہ تم شکر گزار بن سکو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! When you stand up for Prayer wash your faces and your hands up to the elbows, and wipe your heads, and wash your feet up to the ankles. And if you are in the state of ritual impurity, purify yourselves (by taking a bath). But if you are either ill, travelling, have satisfied a want of nature or have had contact with women and find no water then have recourse to clean earth and wipe your faces and your hands therewith. Allah does not want to lay any hardship upon you; rather He wants to purify you and complete His favours upon you so that you may give thanks.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم نماز کے لیے اٹھو تو چاہیے کہ اپنے منّہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھو لو ، سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پاؤں ٹخنوں تک دھو لیا کرو ۔ 24 اگر جَنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جاؤ ۔ 25 اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کر کے آئے یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو ، اور پانی نہ ملے ، تو پاک مٹی سے کام لو ، بس اس پر ہاتھ مار کر اپنے منّہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو ۔ 26 اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا ، مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دے ، 27 شاید کہ تم شکر گزار بنو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے چہرے ، اور کہنیوں تک اپنے ہاتھ دھو لو ، اور اپنے سروں کا مسح کرو ، اور اپنے پاؤں ( بھی ) ٹخنوں تک ( دھو لیا کرو ) اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو سارے جسم کو ( غسل کے ذریعے ) خوب اچھی طرح پاک کرو ۔ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت کر کے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے جسمانی ملاپ کیا ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرو ( ١١ ) اور اپنے چہروں اور ہاتھوں کا اس ( مٹی ) سے مسح کرلو ۔ اللہ تم پر کوئی تنگی مسلط کرنا نہیں چاہتا ، لیکن یہ چاہتا ہے کہ تم کو پاک صاف کرے ، اور یہ کہ تم پر اپنی نعمت تمام کردے ، تاکہ تم شکر گذار بنو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمان جب تم کہنیوں تک 5 یعنی کہنیوں سمیت اور اپنے سر پر مسح کرو 6 اور دونوں پاؤں دو نوں ٹخنوں تک دھو ؤف 7 اور اگر تم کو نہانے کی حاجت ہو تو اچھی طرح پاک ہوجاؤ یعنی غسل کرلو اور جو تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم سے کوئی پاخانہ پھر کر آنے یا تم نے عورتوں سے صحبت کی ہو اور پائی نہ پاؤ پانی نہ ملے یا اس کا استعمال نہ کرسکے تو پاک دامن کا قصد کرو اور منہ اور ہاتھوں پر مسح کرلو 8 اللہ تعالیٰ تم کو تکلیف دینا نہیں چاہتا بلکہ تم کو پاک کر چاہتا ہے جب تو پانی کے بدل مٹی سے طہارت کرنے کی اجا زت دی اور اپنا احسان تم پر پو را کرنا اس لیے کہ تم شکر کرو اور شکر کا ثواب حاصل کرو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! جب تم نماز کا قصد کرو تو اپنے چہروں کو دھوؤ اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھو لیا کرو اور اپنے سروں پر ہاتھ پھیرو (مسح کرو) اور ٹخنوں تک اپنے پاؤں (دھولیا کرو) اور اگر تم حالت جنب (ناپاکی) میں ہو تو نہا لو (خود کو پاک کرلو) اور اگر تم بیمار ہو یا حالت سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے ہو کر آئے یا بیویوں سے قربت کی ہو پھر تمہیں پانی نہ مل سکے تو تم پاک مٹی سے تیمم (کرلیا) کرو اس سے اپنے چہروں پر ہاتھ پھیر لو اور اپنے ہاتھوں پر (مسح کرلو) اللہ تم پر کوئی تنگی ڈالنا نہیں چاہتے و لیکن وہ تمہیں پاک کرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ تم پر اپنی نعمت پوری کریں تاکہ تم شکر ادا کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! جب تم نماز کے لئے اٹھو تو اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھولیا کرو اور اپنے سر کا مسح کرو اور پاؤں ٹخنوں سمیت دھولیا کرو۔ اور اگر تم حالت جنابت میں ہو تو (نہا کر) پاک صاف ہوجاؤ۔ اور اگر تم بیمار ہو یا تم سفر میں سے کوئی رفع حاجت کر کے آیا ہو یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو (یعنی صحت کی ہو) اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلیا کرو اور (اس کا طریقہ یہ ہے) کہ اس پر (پاک مٹی پر) ہا تھ ما ر کر اپنے تمام چہرے پر اور اپنے ہاتھوں پر (کہنیوں سمیت) مسح کرلیا کرو۔ اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر تنگی کرے۔ مگر وہ چاہتا ہے کہ تم پاک ہوجاؤ اور (اس طرح) وہ اپنی نعمت تم پر پوری کر دے تاکہ تم احسان مانو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! جب تم نماز پڑھنے کا قصد کیا کرو تم منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لیا کرو اور سر کا مسح کر لیا کرو اور ٹخنوں تک پاؤں (دھو لیا کرو) اور اگر نہانے کی حاجت ہو تو (نہا کر) پاک ہو جایا کرو اور اگر بیمار ہو یا سفر میں ہو یا کوئی تم میں سے بیت الخلا سے ہو کر آیا ہو یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ مل سکے تو پاک مٹی لو اور اس سے منہ اور ہاتھوں کا مسح (یعنی تیمم) کر لو۔ خدا تم پر کسی طرح کی تنگی نہیں کرنا چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کرے تاکہ تم شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! when ye stand up for the prayer wash your faces and your hands unto the elbows, and wipe your heads, and wash your feet unto the ankles. And if ye be polluted, then purify yourselves And if ye be ailing or on a journey or one of you cometh from the privy or ye have touched women, and ye find not water, then betake yourselves to clean earth and wipe your faces and hands therewith. Allah intendeth not to lay upon you a hardship, but intendeth to purify you and to complete His favour upon you, that haply ye may return thanks.

اے ایمان والو جب تم نماز کو اٹھو ۔ تو اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھولیا کرو اور اپنے سروں پر مسح کرلیا کرو اور اپنے پیروں کو ٹخنوں سمیت (دھولیا کرو) ۔ اور اگر تم حالت جنابت میں ہو تو (سارا جسم) پاک صاف کرلو ۔ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی استنجا سے آئے یا تم نے عورت سے صبحت کی ہو ۔ پھر تم کو پانی نہ ملے ۔ تو پاک مٹی سے تیمم کرلیا کرو یعنی اپنے چہروں اور ہاتھوں پر اس سے مسح کرلیا کرو ۔ اللہ نہیں چاہتا کہ تمہارے اوپر کوئی تنگی ڈالے ۔ بلکہ وہ (تو یہ) چاہتا ہے کہ تمہیں خوب پاک صاف رکھے ۔ اور تم پر اپنی نعمت پوری کرے تاکہ تم شکر گزاری کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب تم نماز کیلئے اٹھو تو اپنے منہ اور اپنے ہاتھ کہنیوں تک دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک ( دھوؤ ) اور اگر حالتِ جنابت میں ہو تو غسل کرلو اور اگر تم مریض ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی جائے ضرور سے آیا ہو یا عورتوں سے ملاقات کی ہو ، پھر پانی نہ پاؤ تو پاک جگہ دیکھ کر اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں پر اس سے مرح کرلو ۔ اللہ یہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی ڈالے ۔ بلکہ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت تمام کرے تاکہ تم اس کے شکرگذار ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تم نماز کیلئے اٹھو تو اپنے چہرے اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھولواور اپنے سروںکا مسح کر لو اور اپنے پیروں کو ٹخنوں سمیت دھولو اور اگر تم ناپاک ہو تو ( پورے بدن کو ) پاک صاف کر لو ( یعنی غسل کرلو ) اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضاء حاجت سے فارغ ہو کر آیا ہو یا تم سے ( اپنی ) عورتوں سے ہمبستری کی ہو پھر تم پانی نہ پائو تو پاک مٹی سے تیمم کر لیا کرو پس اس مٹی سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو ۔ اللہ تعالیٰ نہیں چاہتے کہ تم پر مشقت ڈالیں اور لیکن اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ تمہیں خوب پاک صاف فرمادیں اور تم پر اپنی نعمت کو پورا فرما دیں تاکہ تم شکر گزاری کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو چاہیے کہ اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھو لو، سروں پر مسح کرلو اور پاؤ ں ٹخنوں تک دھو لیا کرو۔ اگر ناپاکی کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہوجاؤ۔ اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو، اللہ تم پر زندگی تنگ نہیں کرنا چاہتا۔ اگر پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو، بس اس پر ہاتھ مار کر اپنے مونہوں اور ہاتھوں پر پھیرلیا کرو اللہ تم پر زندگی کو مشکل نہیں بنانا چاہتا بلکہ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمت تمہارے لیے پوری کر دے تاکہ تم شکر گزار بنو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، جب تم اٹھو نماز کیلئے تو دھو لیا کرو اپنے چہروں کو، اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک، اور مسح کرلیا کرو تم، اپنے سروں کا، اور (دھو لیا کرو تم) اپنے پاؤں کو ٹخنوں تک، اور اگر تم جنبی ہوا کرو تو اچھی طرح پاک ہو لیا کرو (غسل کر کے) اور اگر تم بیمار ہو، یا کسی سفر پر ہوا کرو، یا تم میں سے کوئی (فارغ ہو کر) آیا ہوجائے ضرورت سے، یا تم نے صحبت کی ہو اپنی عورتوں سے، پھر تمہیں پانی نہ مل سکے، تو (ان تمام صورتوں میں) تم تیمم کرلیا کرو پاک مٹی سے، سو تم اس (پر ہاتھ مار کر اس) سے مسح کرلیا کرو اپنے چہروں، اور اپنے ہاتھوں کا، اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی ڈالے، لیکن وہ یہ چاہتا ہے کہ تم کو پاک کر دے (ہر ناپاکی سے) اور تم پر پورا کر دے اپنی نعمت کو، تاکہ تم لوگ شکر ادا کرو،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!جب نماز اداکرنے کے لئے اٹھوتوپہلے اپنے منہ اور کہنیوں تک ہاتھوں کو دھولو ، اپنے سرکامسح کرلواوراپنے پائوں ٹخنوں تک دھولیاکرواگرجنابت کی حالت میں ہو تو نہاکرطہارت حاصل کروہاں اگرتم مریض ہویا سفرمیں ہویا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو ، پھرتمہیں پانی نہ مل رہا ہوتو پاک مٹی سے تیمم کرلو پھر اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں کامسح کرلواللہ تم پر تنگی نہیں کرنا چا ہتابلکہ وہ چاہتا ہے کہ وہ تمہیں پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت پوری کرے تاکہ تم اس کے شکرگزاربنو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو جب نماز کو کھڑے ہونا چاہو ( ف۲۸ ) تو اپنا منہ دھوؤ اور کہنیوں تک ہاتھ ( ف۲۹ ) اور سروں کا مسح کرو ( ف۳۰ ) اور گٹوں تک پاؤں دھوؤ ( ف۳۱ ) اور اگر تمہیں نہانے کی حاجت ہو تو خوب ستھرے ہولو ( ف۳۲ ) اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا یا تم نے عورتوں سے صحبت کی اور ان صورتوں میں پانی نہ پایا مٹی سے تیمم کرو تو اپنے منہ اور ہاتھوں کا اس سے مسح کرو ، اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کچھ تنگی رکھے ہاں یہ چاہتا ہے کہ تمہیں خوب ستھرا کردے اور اپنی نعمت تم پر پوری کردے کہ کہیں تم احسان مانو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب ( تمہارا ) نماز کیلئے کھڑے ( ہونے کا ارادہ ) ہو تو ( وضو کے لئے ) اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ( بھی ) ٹخنوں سمیت ( دھو لو ) ، اور اگر تم حالتِ جنابت میں ہو تو ( نہا کر ) خوب پاک ہو جاؤ ، اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم سے کوئی رفعِ حاجت سے ( فارغ ہو کر ) آیا ہو یا تم نے عورتوں سے قربت ( مجامعت ) کی ہو پھر تم پانی نہ پاؤ تو ( اندریں صورت ) پاک مٹی سے تیمم کر لیا کرو ۔ پس ( تیمم یہ ہے کہ ) اس ( پاک مٹی ) سے اپنے چہروں اور اپنے ( پورے ) ہاتھوں کا مسح کر لو ۔ اﷲ نہیں چاہتا کہ وہ تمہارے اوپر کسی قسم کی سختی کرے لیکن وہ ( یہ ) چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کردے اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دے تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! جب نماز کے لیے کھڑے ہونے لگو تو اپنے چہروں اور کہنیوں سمیت اپنے ہاتھوں کو دھوؤ ۔ اور سروں کے بعض حصہ کا اور ٹخنوں تک پاؤں کا مسح کرو ۔ اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو پھر غسل کرو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے آیا ہو ۔ یا تم نے عورتوں سے مقاربت کی ہو ۔ اور پھر تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کر لو ۔ یعنی اپنے چہروں اور ہاتھوں پر اس سے مسح کر لو ( مَل لو ) اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی سختی کرے ۔ وہ تو چاہتا ہے کہ تمہیں پاک صاف رکھے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دے تاکہ تم اس کا شکر ادا کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! when ye prepare for prayer, wash your faces, and your hands (and arms) to the elbows; Rub your heads (with water); and (wash) your feet to the ankles. If ye are in a state of ceremonial impurity, bathe your whole body. But if ye are ill, or on a journey, or one of you cometh from offices of nature, or ye have been in contact with women, and ye find no water, then take for yourselves clean sand or earth, and rub therewith your faces and hands, Allah doth not wish to place you in a difficulty, but to make you clean, and to complete his favour to you, that ye may be grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, when you are about to pray, wash your face and your hands along with the elbows and wipe your head and your feet to the ankles. If you experience a seminal discharge, manage to take (the required) bath. If you are sick, or on a journey, or have just defecated, or have had intercourse with women and cannot find any water, perform a tayammum by: touching clean natural earth with both palms and wiping (the upper part) of your face and (the back of) your hands. God does not want you to suffer hardship. He wants you to be purified. He wants to complete His favors to you so that perhaps you would give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! When you stand (intend) to offer the Salah (the prayer), then wash your faces and your hands (forearms) up to the elbows, rub (by passing wet hands over) your heads, and (wash) your feet up to the ankles. If you are in a state of Janaba, purify yourselves (bathe your whole body). But if you are ill or on a journey or any of you comes from the Gha'it (toilet) or you have touched women and you find no water, then perform Tayammum with clean earth and rub therewith your faces and hands. Allah does not want to place you in difficulty, but He wants to purify you, and to complete His Favor to you that you may be thankful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! when you rise up to prayer, wash your faces and your hands as far as the elbows, and wipe your heads and your feet to the ankles; and if you are under an obligation to perform a total ablution, then wash (yourselves) and if you are sick or on a journey, or one of you come from the privy, or you have touched the women, and you cannot find water, betake yourselves to pure earth and wipe your faces and your hands therewith, Allah does not desire to put on you any difficulty, but He wishes to purify you and that He may complete His favor on you, so that you may be grateful.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! When ye rise up for prayer, wash you faces, and your hands up to the elbows, and lightly rub your heads and (wash) your feet up to the ankles. And if ye are unclean, purify yourselves. And if ye are sick or on a journey, or one of you cometh from the closet, or ye have had contact with women, and ye find not water, then go to clean, high ground and rub your faces and your hands with some of it. Allah would not place a burden on you, but He would purify you and would perfect His grace upon you, that ye may give thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! जब तुम नमाज़ के लिए उठो तो अपने चेहरों और अपने हाथों को कोहनियों तक धो लो और अपने सरों का मसह करो और अपने पाँव को टख़नों तक धो डालो, और अगर तुम जनाबत की हालत में हो तो ग़ुस्ल करो, और अगर तुम मरीज़ हो या तुम सफ़र में हो या तुम में से कोई इस्तिंजा से आए या तुमने औरत से सोहबत की हो फिर तुमको पानी न मिले तो पाक मिट्टी से तयम्मुम कर लो और अपने चेहरों और हाथों पर उससे मसह कर लो, अल्लाह नहीं चाहता कि तुम पर कोई तंगी डाले; बल्कि वह चाहता है कि तुमको पाक करे और तुम पर अपनी नेमत पूरी करे; ताकि तुम शुक्रगुज़ार बनो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو جب تم نماز کو اٹھنے لگو تو اپنے چہروں کو دھوؤ اور اپنے ہاتھوں کو بھی کہنیوں سمیت اور اپنے سروں پر ہاتھ پھیرو اور (دھوؤ) اپنے پیروں کو بھی ٹخنوں سمیت۔ (1) اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو سارابدن پاک کرو اور اگر تم بیمار ہو یا حالت سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص استنجے سے آیاہو یا تم نے بیبیوں سے قربت کی ہو پھر تم کو پانی نہ ملے تو تم پاک زمین سے تیمم کرلیا کرو یعنی اپنے چہروں اور ہاتھوں پر ہاتھ پھیرلیا کرو اس (زمین پر) سے اللہ (2) تعالیٰ کو یہ منظور نہیں کہ تم پر کوئی تنگی ڈالیں (3) لیکن اللہ تعالیٰ کو یہ منظور ہے کہ تم کو پاک صاف رکھے (4) اور یہ کہ تم پر اپنا انعام تام فرمادے تاکہ تم شکر ادا کرو۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے منہ اور اپنے ہاتھ کہنیوں تک دھولو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھولو۔ اور اگر جنبی ہو تو غسل کرلو اور اگر بیمار ہو یا کسی سفر پر یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیاہویاتم نے عورتوں سے ہم بستری کی ہو پھر اگر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کرو، پس اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرو، اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی کرے۔ لیکن وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے تاکہ وہ اپنی نعمت تم پر پوری کرے تاکہ تم شکر گزاربنو۔ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ جب تم نماز کے لئے اٹھو تو چاہئے کہ اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھولو سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پاؤں ٹخنوں تک دھو لیا کرو۔ اگر جنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہوجاؤ ۔ اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کر کے آئے یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو ‘ اور پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو ‘ بس اس پر ہاتھ مار کر اپنے منہ اور ہاتھوں پر پھیرلیا کرو ، اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دے ‘ شاید کہ تم شکر گزار بنو)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! جب تم نماز کی طرف اٹھو تو اپنے مونہوں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کرلو اور دھو لو اپنے پیروں کو ٹخنوں تک اور اگر حالت جنابت میں ہو تو اچھی طرح سے پاک ہوجاؤ، اور اگر تم مریض ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص قضائے حاجت کی جگہ سے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے قربت کی ہو پھر تم پانی کو نہ پاؤ تو ارادہ کرلو پاک پٹی کا سو اس سے اپنے چہروں کا اور اپنے ہاتھوں کا مسح کرلو۔ اللہ ارادہ نہیں فرماتا کہ تم پر کوئی تنگی ڈالے لیکن وہ ارادہ فرماتا ہے کہ تم کو پاک کرے اور تاکہ تم پر اپنی نعمت پوری کرے تاکہ تم شکر کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو جب تم اٹھو نماز کو تو دھو لو اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک اور مل لو اپنے سر کو اور پاؤں ٹخنوں تک اور اگر تم کو جنابت ہو تو خوب طرح پاک ہو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں یا کوئی تم میں آیا ہے جائے ضرور سے یا پاس گئے ہو عورتوں کے پھر نہ پاؤ تم پانی تو قصد کرو مٹی پاک کا اور مل لو اپنے منہ اور ہاتھ اس سے اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر تنگی کرے لیکن چاہتا ہے کہ تم کو پاک کرے  اور پورا کرے اپنا احسان تم پر تاکہ تم احسان مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! جب تم نماز پڑھنے کو اٹھو تو پہلے اپنے منہ کو اور کہنیوں تک اپنے ہاتھوں کو دھو لیا کرو اور اپنے سروں کا مسخ کرلیا کرو اور اپنے پائوں بھی سخنوں تک دھو لیا کرو اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو تمام جسم کو خوب پاک کو۔ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص جائے ضرور سے فارغ ہو کر آیا ہو یا تم ملے ہو عورتوں سے پھر تم پانی پر قدرت نہ پائو تو ایسی حالت میں تم پاک مٹی کا قصد کرو اور اس مٹی سے اپنے چہروں کا اور اپنے ہاتھوں کا مسخ کرلو اللہ یہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی کرے بلکہ وہ تو یہ چاہتا ہے کہ تم کو پاک و صاف کرے اور تم پر اپنے احسانات کی تکمیل کر دے تاکہ تم اس کا شکر بجا لائو