Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 63

سورة المائدة

لَوۡ لَا یَنۡہٰہُمُ الرَّبّٰنِیُّوۡنَ وَ الۡاَحۡبَارُ عَنۡ قَوۡلِہِمُ الۡاِثۡمَ وَ اَکۡلِہِمُ السُّحۡتَ ؕ لَبِئۡسَ مَا کَانُوۡا یَصۡنَعُوۡنَ ﴿۶۳﴾

Why do the rabbis and religious scholars not forbid them from saying what is sinful and devouring what is unlawful? How wretched is what they have been practicing.

انہیں ان کے عابد و عالم جھوٹ باتوں کے کہنے اور حرام چیزوں کے کھانے سے کیوں نہیں روکتے بے شک برا کام ہے جو یہ کر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡلَا
کیوں نہیں
یَنۡہٰہُمُ
روکتے انہیں
الرَّبّٰنِیُّوۡنَ
ربانی / رب والے
وَالۡاَحۡبَارُ
اور علماء
عَنۡ قَوۡلِہِمُ
ان کے قول سے
الۡاِثۡمَ
گناہ کے
وَاَکۡلِہِمُ
اور ان کے کھانے سے
السُّحۡتَ
حرام کو
لَبِئۡسَ
البتہ کتنا برا ہے
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَصۡنَعُوۡنَ
وہ کرتے / بناتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡلَا
کیوں نہیں
یَنۡہٰہُمُ
روکتے انہیں
الرَّبّٰنِیُّوۡنَ
رب والے
وَالۡاَحۡبَارُ
اور علماء
عَنۡ قَوۡلِہِمُ
ان کی بات سے
الۡاِثۡمَ
گناہ کی
وَاَکۡلِہِمُ
اور ان کے کھانے سے
السُّحۡتَ
حرام کے
لَبِئۡسَ
یقیناً بُرے ہیں
مَا
جو
کَانُوۡا
وہ تھے
یَصۡنَعُوۡنَ
کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

Why do the rabbis and religious scholars not forbid them from saying what is sinful and devouring what is unlawful? How wretched is what they have been practicing.

انہیں ان کے عابد و عالم جھوٹ باتوں کے کہنے اور حرام چیزوں کے کھانے سے کیوں نہیں روکتے بے شک برا کام ہے جو یہ کر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے مشائخ اور علماء ان یہود کو گناہ پر زبان کھولنے اور حرام کھانے سے کیوں نہیں روکتے ؟ بہت برا ہے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

رب والے اورعلماء انہیں گناہ کی بات کرنے سے اور حرام کھانے سے کیوں نہیں روکتے؟یقیناًبُراہے جو وہ کیاکرتے تھے!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Why do the Men of the Lord and the Men of Knowledge not forbid them from their saying of the sinful and eat¬ing of the unlawful? Indeed, evil is what they have been doing.

کیوں نہیں منع کرتے ان کے درویش اور علماء گناہ کی بات کہنے سے اور حرام کھانے سے، بہت ہی برے عمل ہیں جو کر رہے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیوں نہیں منع کرتے انہیں ان کے درویش (صوفی اور پیرو مرشد) اور علماء و فقہاء گناہ کی بات کہنے سے اور حرام خوری سے ؟ بہت برا ہے وہ کام جو وہ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Why is it that their scholars and jurists do not forbid them from sinful utterances and devouring unlawful earnings? Indeed they have been contriving evil.

کیوں ان کے علماء اور مشائخ انہیں گناہ پر زبان کھولنے اور حرام کھانے سے نہیں روکتے؟ یقیناً بہت ہی برا کارنامہ زندگی ہے جو وہ تیار کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے مشائخ اور علماء ان کو گناہ کی باتیں کہنے اور حرام کھانے سے آخر کیوں منع نہیں کرتے؟ حقیقت یہ ہے کہ ان کا یہ طرز عمل نہایت برا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے مشائخ اور مولوی جھوٹ بولنے اور حرام کا مال کھا جانے سے ان کو منع کیوں نہیں کرتے ہیں بیشک برا کام کرتے رہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا ان کے اہل اللہ اور علماء انہیں گناہ کی باتوں اور حرام کھانے سے منع کیوں نہیں کرتے ؟ البتہ وہ بھی برا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آخر کیوں ان کے اللہ والے اور اہل علم انہیں گناہ کی بات کہنے سے اور حرام مال کھانے سے نہیں روکتے ؟ کتنا تباہ کن ہے جو کچھ یہ لوگ بنا رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا ان کے مشائخ اور علماء انہیں گناہ کی باتوں اور حرام کھانے سے منع کیوں نہیں کرتے؟ بلاشبہ وہ بھی برا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore is it that the divines and priests forbid them not of their speaking of sin and their devouring of the forbidden? Vile indeed is that which they have been performing!

کیوں ان کے مشائخ اور علماء انہیں گناہ کی بات کہنے اور حرام کے کھانے سے نہیں روکتے ہیں کیسی بری ان کی کارستانیاں ہیں ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے علماء اور فقہاء ان کو گناہ کی بات کہنے اور ان کو حرام کھانے سے روکتے کیوں نہیں؟ کتنی بُری ہے یہ حرکت جو یہ کر رہے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

کیوں نہیں درویش اور علماء انہیں گناہ کی بات کہنے اور حرام کھانے سے نہیں روکتے واقعی جو یہ کام کرتے ہیں بہت ہی برے کام ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے فقہا اور علماء ان کو کیوں منع نہیں کرتے، گناہ کرنے حرام کھانے سے۔ یہ سب بہت برے ( اعمال) ہیں جو یہ کر رہے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیوں نہیں روکتے ان کو ان کے مشائخ اور ان کے علماء گناہ کی بات کہنے سے، اور ان کے حرام کھانے سے (طرح طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے) یقینا بڑے ہی برے ہیں ان کے وہ کرتوت جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ان کے مشائخ اور علماء ان یہودکوگناہ پر زبان کھولنے اور حرام کھانے سے کیوں نہیں روکتے؟بہت برا ہےجو یہ لوگ کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہیں کیوں نہیں منع کرتے ان کے پادری اور درویش گناہ کی بات کہنے اور حرام کھانے سے ، بیشک بہت ہی برے کام کر رہے ہیں ( ف۱۵۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہیں ( روحانی ) درویش اور ( دینی ) علماء ان کے قولِ گناہ اور اکلِ حرام سے منع کیوں نہیں کرتے؟ بیشک وہ ( بھی برائی کے خلاف آواز بلند نہ کر کے ) جو کچھ تیار کر رہے ہیں بہت برا ہے

Translated by

Hussain Najfi

خدا والے فضلاء اور علماء ان کو گناہ کی بات کرنے ( جھوٹ بولنے ) اور حرام کھانے سے منع کیوں نہیں کرتے؟ کتنا برا ہے وہ کام جو یہ ( علماء ) کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Why do not the rabbis and the doctors of Law forbid them from their (habit of) uttering sinful words and eating things forbidden? Evil indeed are their works.

Translated by

Muhammad Sarwar

Why did the men of God and rabbis not forbid them from following their sinful words and their consuming of unlawful gains. Evil was their (rabbis and priests) profession!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Why do not the Rabbaniyyun and the Ahbar forbid them from uttering sinful words and from eating illegal things. Evil indeed is that which they have been performing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Why do not the learned men and the doctors of law prohibit them from their speaking of what is sinful and their eating of what is unlawfully acquired? Certainly evil is that which they work.

Translated by

William Pickthall

Why do not the rabbis and the priests forbid their evil-speaking and their devouring of illicit gain? Verily evil is their handiwork.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्यों नहीं रोकते उनके बड़े बुज़ुर्ग और उलमा उनको बुरी बात कहने से और हराम खाने से, कैसे बुरे काम हैं जो वे कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کو مشائخ اور علماء گناہ کی بات کہنے سے اور حرام مال کھانے سے کیوں نہیں منع کرتے واقعی ان کی یہ عادت بری ہے۔ (63)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہیں علماء مربی جھوٹ کہنے اور ان کے حرام کھانے سے کیوں نہیں روکتے ؟ یقیناً برا ہے جو وہ کرتے رہے ہیں۔ “ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے علماء ومشائخ انہیں گناہ پر زبان کھولنے اور حرام کھانے سے منع نہیں کرتے ۔ یقینا بہت ہی برا کارنامہ زندگی ہے جو یہ تیار کر رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیوں نہیں منع کرتے ان کو درویش اور اہل علم گناہ کی باتیں کرنے سے اور حرام کھانے سے واقعی وہ کرتوت برے ہیں جو یہ لوگ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیوں نہیں منع کرتے ان کے درویش اور علماء گناہ کی بات کہنے سے اور حرام کھانے سے بہت ہی برے عمل ہیں جو کر رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کے مشائخ اور علماء ان کو گناہ کی بات کہنے اور حرام کا مال کھانے سے کیوں نہیں منع کرتے جو چشم پوش وہ کر رہے ہیں وہ یقینا بہت ہی بری ہے۔