Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 66

سورة المائدة

وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ اَقَامُوا التَّوۡرٰىۃَ وَ الۡاِنۡجِیۡلَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِمۡ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ لَاَکَلُوۡا مِنۡ فَوۡقِہِمۡ وَ مِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِہِمۡ ؕ مِنۡہُمۡ اُمَّۃٌ مُّقۡتَصِدَۃٌ ؕ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ سَآءَ مَا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۶۶﴾٪  13

And if only they upheld [the law of] the Torah, the Gospel, and what has been revealed to them from their Lord, they would have consumed [provision] from above them and from beneath their feet. Among them are a moderate community, but many of them - evil is that which they do.

اور اگر یہ لوگ توراۃ و انجیل اور ان کی جانب جو کچھ اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل فرمایا گیا ہے ان کے پورے پابند رہتے تو یہ لوگ اپنے اوپر سے اور نیچے سے روزیاں پاتے اور کھاتے ایک جماعت تو ان میں سے درمیانہ روش کی ہے ، باقی ان میں سے بہت سے لوگوں کے برے اعمال ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
بیشک وہ
اَقَامُوا
وہ قائم کرتے
التَّوۡرٰىۃَ
تورات کو
وَالۡاِنۡجِیۡلَ
اور انجیل کو
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
لَاَکَلُوۡا
البتہ وہ کھاتے
مِنۡ فَوۡقِہِمۡ
اپنے اوپر سے
وَمِنۡ تَحۡتِ
اور نیچے سے
اَرۡجُلِہِمۡ
اپنے پاؤں کے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اُمَّۃٌ
ایک گروہ
مُّقۡتَصِدَۃٌ
میانہ رو ہے
وَکَثِیۡرٌ
اور بہت سے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
سَآءَ
بہت برا ہے
مَا
جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
واقعتاً وہ
اَقَامُوا
قائم کرتے
التَّوۡرٰىۃَ
تورات کو
وَالۡاِنۡجِیۡلَ
اور انجیل کو
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کی
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی جناب سے
لَاَکَلُوۡا
تو وہ کھاتے
مِنۡ فَوۡقِہِمۡ
اپنے اوپر سے
وَمِنۡ تَحۡتِ
اور نیچے سے
اَرۡجُلِہِمۡ
اپنے قد موں کے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اُمَّۃٌ
ایک گروہ ہے
مُّقۡتَصِدَۃٌ
درمیانی روش پر
وَکَثِیۡرٌ
اورزیادہ تر لوگ
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
سَآءَ
برا ہے
مَا
جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کر رہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And if only they upheld [the law of] the Torah, the Gospel, and what has been revealed to them from their Lord, they would have consumed [provision] from above them and from beneath their feet. Among them are a moderate community, but many of them - evil is that which they do.

اور اگر یہ لوگ توراۃ و انجیل اور ان کی جانب جو کچھ اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل فرمایا گیا ہے ان کے پورے پابند رہتے تو یہ لوگ اپنے اوپر سے اور نیچے سے روزیاں پاتے اور کھاتے ایک جماعت تو ان میں سے درمیانہ روش کی ہے ، باقی ان میں سے بہت سے لوگوں کے برے اعمال ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر یہ لوگ تورات اور انجیل پر اور جو دوسری کتابیں ان پر انکے پروردگار کی طرف سے نازل ہوئی تھیں، ان پر عمل پیرا رہتے تو انکے اوپر سے بھی کھانے کو رزق برستا، اور پاؤں کے نیچے سے بھی ابلتا۔ ان میں سے کچھ لوگ تو راست رو ہیں لیکن ان میں سے اکثر بدعمل ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورگرواقعتا وہ تورات اورانجیل کوقائم کرتے اورجواُن کے رب کی جناب سے اُن پرنازل کیاگیاہے تووہ اپنے اوپرسے بھی اوراپنے قدموں کے نیچے سے بھی رزق کھاتے ۔اِن میں سے ایک گروہ درمیانی روش پرہے اور ان میں سے زیادہ ترلوگ بہت ہی بُرا عمل کر رہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they had upheld the Torah and the Injil and what had been sent down to them from their Lord, they would have surely had plenty to eat from above them and from beneath them. Among them are moderate people. As for most of them, evil is what they do.

اور اگر وہ قائم رکھتے توریت اور انجیل کو اور اس کو جو کہ نازل ہوا ان پر ان کے رب کی طرف سے تو کھاتے اپنے اوپر سے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے کچھ لوگ ہیں ان میں سیدھی راہ پر اور بہت سے ان میں برے کام کر رہے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر انہوں نے قائم کیا ہوتا تورات کو اور انجیل کو اور اس کو جو کچھ نازل کیا گیا تھا ان پر ان کے رب کی طرف سے تو یہ کھاتے اپنے اوپر سے بھی اور اپنے قدموں کے نیچے سے بھی ان میں کچھ لوگ ہیں جو درمیانی (یعنی سیدھی) راہ پر ہیں لیکن ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو بہت بری حرکتیں کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had the People of the Book observed the Torah and the Gospel, and all that had been revealed to them from their Lord, sustenance would have been showered over them from above and risen from beneath their feet. Some among them certainly keep to the right path; but many of them do things which are evil.

کاش انہوں نے تورات اور انجیل اور ان دوسری کتابوں کو قائم کیا ہوتا جو ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس بھیجی گئی تھیں ۔ ایسا کرتے تو ان کے لیے اوپر سے رزق برستا اور نیچے سے ابلتا ۔ 96 اگرچہ ان میں کچھ لوگ راست رَو بھی ہیں لیکن ان کی اکثریت سخت بد عمل ہے ۔ ؏۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر وہ تورات اور انجیل اور جو کتاب ( اب ) ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے بھیجی گئی ہے اس کی ٹھیک ٹھیک پابندی کرتے تو وہ اپنے اوپر اور اپنے نیچے ہر طرف سے ( اللہ کا رزق ) کھاتے ۔ ( اگرچہ ) ان میں ایک جماعت راہ راست پر چلنے والی بھی ہے ، مگر ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہی ہیں کہ ان کے اعمال خراب ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر وہ توریت اور انجیل اور اور کتابوں کو جو ان کے پروردگار 7 کی طرف سے ان پر اتریں قائم رکھتے تو سر کے اوپر پاؤں کے نیچے دونوں طرف سے کھاتے ہیں ایک گروہ تو ان میں سیدگا ہے 9 اور اکثر ان میں بدکار ہیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر وہ تورات اور انجیل اور جو (کتابیں) ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا اس کو قائم رکھتے تو اپنے اوپر سے بھی اور پاؤں کے نیچے سے بھی خوب کھاتے ، ان میں کچھ لوگ تو میانہ رو ہیں اور ان میں بہت سے ایسے ہیں جن کے اعمال برے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ توریت انجیل اور دوسری کتابیں جو ان کے رب کی طرف سے بھیجی گئی ہیں ان کی پوری پابندی کرتے تو سر کے اوپر سے بھی اور پاؤں کے نیچے سے بھی بہت رزق حاصل کرتے۔ اگرچہ کچھ لوگ ان میں سیدھی اور درمیانہ راہ پر ہیں لیکن ان کی اکثریت برے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر وہ تورات اور انجیل کو اور جو (اور کتابیں) ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئیں ان کو قائم رکھتے (تو ان پر رزق مینہ کی طرح برستا کہ) اپنے اوپر سے پاؤں کے نیچے سے کھاتے ان میں کچھ لوگ میانہ رو ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کے اعمال برے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had they established the Taurat and the Injil and that which hath now been sent down unto them from their Lord, they would have devoured from above them and from beneath them. Among them is a community right-doing; but many of them - vile is that which they work!

اور اگر وہ توریت اور انجیل کی پابندی کرتے اور اس کی جو ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے (اب) نازل ہوا ہے ۔ تو یہ لوگ (خوب کھاتے (پیتے) رہتے اوپر سے (بھی) اور اپنے پیروں سے نیچے سے (بھی) ۔ انہی میں ایک جماعت میانہ رو بھی ہے ۔ لیکن اکثر ان میں کے ایسے ہیں جو بہت ہی برا کررہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ تورات اور انجیل اور اس چیز کو قائم کرتے جو ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے اتاری گئی تو وہ اپنے اوپر سے اور اپنے قدموں کے نیچے سے خدا کا رزق وفضل پاتے ۔ ان میں ایک راست رو جماعت بھی ہے ۔ لیکن زیادہ ان میں سے ایسے ہیں ، جن کے عمل بہت بُرے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر یہ لوگ قائم کرتے تورات اور انجیل کو اور جو کچھ ان کی طرف نازل کیا گیا ہے ان کے رب کی طرف سے تو ضرور کھاتے اپنے اوپر سے بھی اور اپنے پیروں کے نیچے سے بھی ۔ انہی میں سے ایک جماعت اعتدال پسند ہے اور ان میں کے بہت سے ( بہت ہی ) برے کام کر رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کاش ! انہوں نے تورات، انجیل اور دوسری آسمانی کتابوں پر عمل کیا ہوتا جو ان کے رب کی طرف سے بھیجی گئی تھیں۔ اگر ایسا کرتے تو ان کے لیے اوپر سے رزق برستا اور نیچے سے ابلتا۔ اگرچہ ان میں کچھ لوگ راست باز بھی ہیں لیکن زیادہ لوگ سخت بدعمل ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ قائم رکھتے تورات اور انجیل کو، اور اس کتاب کو جو اب اتاری گئی ہے ان کی طرف ان کے رب کی جانب سے، (یعنی قرآن حکیم کو) تو یہ ضرور کھاتے اپنے اوپر سے (برسنے والی برکات میں سے) اور اپنے پاؤں کے نیچے (سے ابلنے والے رزق میں) سے، ان میں سے کچھ لوگ تو سیدھی راہ پر، لیکن ان میں سے اکثر بہت برے کام کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اگریہ لوگ تورات اور انجیل پر اور دوسری کتابیںجو ان پر ان کے رب کی طرف سے نازل ہوئیں ، پر عمل پیرارہتے توان کے اوپر سے بھی کھانے کو رزق برستا اور پائوں تلے سے بھی ابلتا ، ان میں سے کچھ تو راہ راست پر ہیں اور ان میں سے اکثر فاسق ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ قائم رکھتے توریت اور انجیل ( ف۱٦۸ ) اور جو کچھ ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے اترا ( ف۱٦۹ ) تو انہیں رزق ملتا اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے ( ف۱۷۰ ) ان میں کوئی گروہ اگر اعتدال پر ہے ( ف۱۷۱ ) اور ان میں اکثر بہت ہی برے کام کر رہے ہیں ( ف۱۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ لوگ تورات اور انجیل اور جو کچھ ( مزید ) ان کی طرف ان کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا تھا ( نافذ اور ) قائم کردیتے تو ( انہیں مالی وسائل کی اس قدر وسعت عطا ہوجاتی کہ ) وہ اپنے اوپر سے ( بھی ) اور اپنے پاؤں کے نیچے سے ( بھی ) کھاتے ( مگر رزق ختم نہ ہوتا ) ۔ ان میں سے ایک گروہ میانہ رَو ( یعنی اعتدال پسند ہے ) ، اور ان میں سے اکثر لوگ جو کچھ کررہے ہیں نہایت ہی برا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ ( اہلِ کتاب ) تورات ، انجیل اور جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان کی طرف نازل کیا گیا تھا کو قائم رکھتے ، تو وہ اپنے اوپر اور نیچے سے کھاتے پیتے ۔ ان میں سے ایک گروہ تو میانہ رو ہے ۔ مگر ان میں سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جو بہت برا کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If only they had stood fast by the Law, the Gospel, and all the revelation that was sent to them from their Lord, they would have enjoyed happiness from every side. There is from among them a party on the right course: but many of them follow a course that is evil.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had they followed the Laws of the Old and New Testaments and what was revealed to them from their Lord, they would have received Our bounties from above and below in abundance. Some of them are modest people, but many of them commit the worst sins.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if only they had acted according to the Tawrah, the Injil, and what has (now) been sent down to them from their Lord (the Qur'an), they would surely have gotten provision from above them and from underneath their feet. And among them is a Muqtasid Ummah, but for most of them; evil is their work.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they had kept up the Taurat and the Injeel and that which was revealed to them from their Lord, they would certainly have eaten from above them and from beneath their feet there is a party of them keeping to the moderate course, and (as for) most of them, evil is that which they do

Translated by

William Pickthall

If they had observed the Torah and the Gospel and that which was revealed unto them from their Lord, they would surely have been nourished from above them and from beneath their feet. Among them there are people who are moderate, but many of them are of evil conduct.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर वे तौरात और इंजील की पाबंदी करते और उसकी जो उन पर उनके रब की तरफ़ से उतारा गया है तो वे खाते अपने ऊपर से और अपने क़दमों के नीचे से, कुछ लोग उनमें से सीधी राह पर हैं लेकिन ज़्यादा लोग उनमें से ऐसे हैं जो बहुत बुरा कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر یہ لوگ توریت اور انجیل کی اور جو کتاب ان کے پاس بھیجی گئی اس کی پوری پابندی کرتے (1) تو یہ لوگ اپنے اوپر سے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے (خوب فراغت سے) کھاتے ان میں ایک جماعت راہ راست پر چلنے والی ہے اور زیادہ ان میں ایسے ہی ہیں کہ ان کے کردار بہت برے ہیں۔ (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر ایسا ہوتا کہ وہ واقعی تورات اور انجیل کی اور اس کی پابندی کرتے جو ان کی طرف ان کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے تو ضرور اپنے اوپر سے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے کھاتے۔ ان میں سے ایک جماعت سیدھے راستے والی ہے اور بہت سے لوگ برا کر رہے ہیں ہے۔ “ (٦٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کاش انہوں نے تورات اور انجیل اور ان دوسری کتابوں کو قائم کیا ہوتا جو ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس بھیجی گئی تھیں ‘ ایسا کرتے تو ان کے لئے اوپر سے رزق برستا اور نیچے سے ابلتا ۔ اگرچہ ان میں کچھ لوگ راست رو بھی ہیں ‘ لیکن ان کی اکثریت سخت بدعمل ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ قائم کرتے تو رات کو انجیل کو اور اس کو جو کچھ نازل ہوا ہے ان پر ان کے رب کی طرف سے تو ضرور کھاتے اپنے اوپر سے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے، ان میں ایک جماعت سیدھی راہ اختیار کرنے والی ہے اور ان میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو برے کرتوت کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ قائم رکھتے تورات اور انجیل کو اور اس کو جو کہ نازل ہوا ان پر ان کے رب کی طرف سے تو کھاتے اپنے اوپر سے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے کچھ لوگ ان میں ہیں سیدھی راہ پر   اور بہت سے ان میں برے کام کر رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ لوگ توریت کی اور انجیل کی اور جو کتاب ان کے لئے ان کے رب کی جانب سے بھیجی گئی ہے اس کی پوری پوری ب پابندی کرتے تو وہ یقینا اوپر سے بھی اور نیچے سے بھی خوب رزق حاصل کرتے اگرچہ ان میں سے کچھ لوگ میانہ رو بھی ہیں لیکن اکثر ان میں سے وہ ہیں جن کے کام بہت ہی برے ہیں۔