Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 68

سورة المائدة

قُلۡ یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ لَسۡتُمۡ عَلٰی شَیۡءٍ حَتّٰی تُقِیۡمُوا التَّوۡرٰىۃَ وَ الۡاِنۡجِیۡلَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ ؕ وَ لَیَزِیۡدَنَّ کَثِیۡرًا مِّنۡہُمۡ مَّاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ طُغۡیَانًا وَّ کُفۡرًا ۚ فَلَا تَاۡسَ عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۶۸﴾

Say, "O People of the Scripture, you are [standing] on nothing until you uphold [the law of] the Torah, the Gospel, and what has been revealed to you from your Lord." And that which has been revealed to you from your Lord will surely increase many of them in transgression and disbelief. So do not grieve over the disbelieving people.

آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب! تم دراصل کسی چیز پر نہیں جب تک کہ تورات و انجیل کو اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اتارا گیا ہے قائم نہ کرو ، جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے اترا ہے وہ ان میں سے بہتوں کو شرارت اور انکار میں اور بھی بڑھائے گا ہی تو آپ ان کافروں پر غمگین نہ ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
لَسۡتُمۡ
نہیں ہو تم
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیز پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تُقِیۡمُوا
تم قائم کرو
التَّوۡرٰىۃَ
تورات کو
وَالۡاِنۡجِیۡلَ
اور انجیل کو
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَلَیَزِیۡدَنَّ
اور البتہ وہ ضرور زیادہ کرے گا
کَثِیۡرًا
کثیر تعداد کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
مَّاۤ
جو کچھ
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
طُغۡیَانًا
سرکشی میں
وَّکُفۡرًا
اور کفر میں
فَلَا
پس نہ
تَاۡسَ
آپ افسوس کیجیے
عَلَی الۡقَوۡمِ
اس قوم پر
الۡکٰفِرِیۡنَ
جو کافر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
لَسۡتُمۡ
نہیں ہو تم
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیز پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تُقِیۡمُوا
تم قائم کرو
التَّوۡرٰىۃَ
تورات کو
وَالۡاِنۡجِیۡلَ
اور انجیل کو
وَمَاۤ
اور اس کو جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری جانب
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی جناب سے
وَلَیَزِیۡدَنَّ
اور وہ ضرور بڑھا دے گا
کَثِیۡرًا
بہت سے لوگوں کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
مَّاۤ
جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی جناب سے
طُغۡیَانًا
سرکشی میں
وَّکُفۡرًا
اور کفر میں
فَلَا تَاۡسَ
چنانچہ آپ غم نہ کریں
عَلَی الۡقَوۡمِ
لوگوں پر
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافر
Translated by

Juna Garhi

Say, "O People of the Scripture, you are [standing] on nothing until you uphold [the law of] the Torah, the Gospel, and what has been revealed to you from your Lord." And that which has been revealed to you from your Lord will surely increase many of them in transgression and disbelief. So do not grieve over the disbelieving people.

آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب! تم دراصل کسی چیز پر نہیں جب تک کہ تورات و انجیل کو اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اتارا گیا ہے قائم نہ کرو ، جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے اترا ہے وہ ان میں سے بہتوں کو شرارت اور انکار میں اور بھی بڑھائے گا ہی تو آپ ان کافروں پر غمگین نہ ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : اے اہل کتاب ! جب تک تم تورات، انجیل اور جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اس کی پابندی نہ کرو گے تو تم دین کی کسی اصل پر نہیں ہو۔ اور جو کچھ آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے وہ تو ان میں سے اکثر کو سرکشی اور کفر میں ہی بڑھائے گا۔ لہذا آپ ان کافروں پر غمزدہ نہ ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اے اہلِ کتاب!تم کسی چیز پر نہیں یہاں تک کہ تم تورات اور انجیل کوقائم کرواوراس کوجو تمہاری جانب تمہارے رب کی جناب سے نازل کیا گیا ہے اوروہ ضروراُن میں سے بہت سے لوگوں کی سرکشی اور کفر کوبڑھادے گا جو آپ کے رب کی جناب سے آپ پرنازل کیاگیا،چنانچہ آپ کافر لوگوں پرغم نہ کریں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 people of the Book, you have nothing to stand unless you uphold the Torah and the Injil and what has been sent down to you from your Lord.|" And what has been sent down to you from your Lord will certainly in-crease many of them in rebellion and disbelief. So, do not grieve over the disbelieving people.

کہہ دے اے کتاب والو تم کسی راہ پر نہیں جب تک نہ قائم کرو توریت اور انجیل کو اور جو تم پر اترا تمہارے رب کی طرف سے اور ان میں بہتوں کو بڑھے گی اس کلام سے جو تجھ پر اترا تیرے رب کی طرف سے شرارت اور کفر سو تو افسوس نہ کر اس قوم کفار پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کہہ دیجیے : اے کتاب والو تم کسی چیز پر نہیں ہو جب تک تم قائم نہ کرو تورات اور انجیل کو اور جو کچھ نازل کیا گیا ہے تم پر تمہارے رب کی طرف سے لیکن (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) جو کچھ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کیا گیا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی طرف سے یہ ان کے اکثر لوگوں کی سرکشی اور کفر میں یقیناً اضافہ کرے گا ) تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کافروں کے بارے میں افسوس نہ کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to them: 'People of the Book! You have no solid ground to stand on unless you establish the Torah and the Gospel and all that had been revealed to you from your Lord. Indeed the message revealed to you from your Lord will aggravate insurgence and unbelief in many of them. So do not grieve for those who disbelieve.

صاف کہہ دو کہ “ اے اہل کتاب ! تم ہرگز کسی اصل پر نہیں ہو جب تک کہ تورات اور انجیل اور ان دوسری کتابوں کو قائم نہ کرو جو تمہارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہیں” ۔ 97 ضرور ہے کہ یہ فرمان جو تم پر نازل کیا گیا ہے ان میں سے اکثر کی سرکشی اور انکار کو اور زیادہ بڑھا دے گا ۔ 98 مگر انکار کرنے والوں کے حال پر کچھ افسوس نہ کرو ۔ ﴿یقین جانو کہ یہاں اجارہ کسی کا بھی نہیں ہے﴾

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اے اہل کتاب ! جب تک تم تورات اور انجیل پر اور جو ( کتاب ) تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس ( اب ) بھیجی گئی ہے اس کی پوری پابندی نہیں کرو گے ، تمہاری کوئی بنیاد نہیں ہوگی جس پر تم کھڑے ہوسکو ۔ اور ( اے رسول ) جو وحی اپنے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل کی گئی ہے وہ ان میں سے بہت سوں کی سرکشی اور کفر میں مزید اضافہ کر کے رہے گی ، لہذا تم ان کافر لوگوں پر افسوس مت کرنا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہہ دے کتاب والو جب تم تورات اور انجیل کو اور جو کتاب تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے اتریں ان کو قائم کرو گے ان پر عمل کر وگے اس وقت تک تمہارا دین کچھ بھی نہیں ہے اے پیمبر اور تجھ پر جو اترا قر ن مجید تیرے پروردگار کی طرف سے یعنی اہل کتاب میں سے بتہیروں کی شرارت اور کفر کر بڑھا دیگا 5 تو کافر لوگوں کا رنج نہ کر 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے اے اہل کتاب ! جب تک تم تورات اور انجیل اور جو کچھ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا اس کو قائم نہیں رکھتے تم کسی بھی چیز (یعنی راہ راست) پر نہیں اور جو آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے ان میں سے بہتوں کے لئے سرکشی اور کفر میں زیادتی کا سبب بن جاتا ہے سو آپ ان کافروں کا غم نہ کیا کیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب ! تمہاری کوئی بنیاد نہیں ہے اور نہ ہوگی جب تک کہ تم توریت اور انجیل کو اور جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل کیا گیا ہے اس کو قائم نہ کردو۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! (یہ خطرہ ضرور ہے کہ) تبلیغ کا جو حکم آپ کو ملا ہے اس پر عمل کرنے سے مخالفین میں کفر اور فتنہ و فساد زیادہ بڑھے گا مگر آپ کا فروں کے حال پر کچھ افسوس نہ کیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ اے اہل کتاب! جب تک تم تورات اور انجیل کو اور جو (اور کتابیں) تمہارے پروردگار کی طرف سے تم لوگوں پر نازل ہوئیں ان کو قائم نہ رکھو گے کچھ بھی راہ پر نہیں ہو سکتے اور یہ (قرآن) جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے ان میں سے اکثر کی سرکشی اور کفر اور بڑھے گا تو تم قوم کفار پر افسوس نہ کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: people of the Book! ye rest not on aught until ye establish the Taurat and the Injil and that which hath now been sent down unto you from your Lord. And that which hath been sent down unto thee will surely increase many of them in exorbitance and infidelity; so mourn thou not over and disbelieving people.

آپ کہہ دیجیے کہ اہل کتاب تم کسی راہ (حق) پر بھی نہیں جت تک تم تورتی وانجیل کی پابندی نہ کرو اور اس (کتاب) کی جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے اوپر اتری ہے ۔ اور جو کچھ آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے اتارا گیا ہے وہ یقیناً ان میں سے بہتوں کی سرکشی اور کفر کو بڑھا کر رہے گا ۔ تو آپ کافر لوگوں پر افسوس نہ کیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے اہلِ کتاب! تمہاری کوئی بنیاد نہیں ہے جب تک تم تورات ، انجیل اور اس چیز کو قائم نہ کرو ، جو تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے اتاری گئی ہے ۔ لیکن وہ چیز جو تیری طرف تیرے رب کی جانب سے اتاری گئی ہے ، وہ ان میں سے بہتوں کی سرکشی اور ان کے کفر میں اضافہ کرے گی ۔ تو تم اس کافر قوم پر غم نہ کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے اے اہل کتاب جب تک تم تورات انجیل اور جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر اتارا گیا ہے پر قائم نہ رہو تم کسی راستے پر نہیں ہو ۔ اور جو کچھ آپ کے رب نے آپ پر نازل فرمایا ہے وہ ان میں سے بہتوں کو سرکشی اور کفر میں بڑھا دے گا پس آپ کافر لوگوں پر افسوس نہ فرمائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(ان سے) کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب ! تمہاری کوئی حیثیت نہیں جب تک کہ تم تورات، انجیل اور اس کتاب کو جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے، نافذ نہ کرو۔ ضروری ہے کہ یہ فرمان ان میں سے اکثر کی سرکشی اور انکار میں اضافہ کر دے۔ آپ انکار کرنے والوں پر افسوس نہ کریں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے صاف) کہہ دو کہ اے کتاب والو، تم کسی بھی چیز پر نہیں ہو، جب تک کہ تم پابندی نہ کرو تورات، انجیل اور اس کتاب کی، جو اب تمہاری طرف نازل کی گئی ہے تمہارے رب کی طرف سے، (یعنی قرآن حکیم) اور ضرور بالضرور ان میں سے بہت سے لوگوں کی سرکشی اور کفر (و انکار) ہی میں زیادتی (اور اضافے) کا باعث بنے گا، وہ کلام (حق ترجمان) جو کہ اتارا گیا آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) آپ کے رب کی جانب سے، پس آپ کوئی غم (اور افسوس) نہ کریں، ایسے کافر لوگوں (کی محرومی) پر

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے اے اہل کتاب ! جب تک تم تورات ، انجیل اور جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے کی پابندی نہ کروگے تم دین کی کسی اصل پر نہیں ، اورجو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہ ان کی اکثریت کو سرکشی اور کفرمیں بڑھائے گالہٰذاآپکوان کافروں پر غمزدہ نہ ہونا چاہیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرمادو ، اے کتابیو! تم کچھ بھی نہیں ہو ( ف۱۷۵ ) جب تک نہ قائم کرو توریت اور انجیل اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا ( ف۱۷٦ ) اور بیشک اے محبوب! وہ جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا اس میں بہتوں کو شرارت اور کفر کی اور ترقی ہوگی ( ف۱۷۷ ) تو تم کافروں کا کچھ غم نہ کھاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اے اہلِ کتاب! تم ( دین میں سے ) کسی شے پر بھی نہیں ہو ، یہاں تک کہ تم تورات اور انجیل اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے ( نافذ اور ) قائم کر دو ، اور ( اے حبیب! ) جو ( کتاب ) آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کی گئی ہے یقیناً ان میں سے اکثر لوگوں کو ( حسداً ) سرکشی اور کفر میں بڑھا دے گی ، سو آپ گروہِ کفار ( کی حالت ) پر افسوس نہ کیا کریں

Translated by

Hussain Najfi

اے اہلِ کتاب تم کسی راہ ( حق ) پر نہیں ہو جب تک کہ تورات ، انجیل کو اور جو کچھ پروردگار کی طرف سے نازل ہوا ہے ۔ اس کو قائم نہ رکھو اور جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر اتارا گیا ہے ( قرآن ) وہ ان میں سے بہت سوں کی سرکشی اور کفر میں اضافہ کرے گا آپ کافروں پر افسوس نہ کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O People of the Book! ye have no ground to stand upon unless ye stand fast by the Law, the Gospel, and all the revelation that has come to you from your Lord." It is the revelation that cometh to thee from thy Lord, that increaseth in most of them their obstinate rebellion and blasphemy. But sorrow thou not over (these) people without Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell the People of the Book, "You have nothing unless you follow the Old and New Testaments and that which (the Quran) God has revealed to you." Whatever has been revealed to you (Muhammad) from your Lord will only increase their disbelief and rebellion (against you). Do not grieve for the unbelieving people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O People of the Scripture! You have nothing till you act according to the Tawrah, the Injil, and what has (now) been sent down to you from your Lord (the Qur'an)." Verily, the revelation that has come to you from your Lord makes many of them increase in rebellion and disbelief. So do not grieve for the people who disbelieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O followers of the Book! you follow no good till you keep up the Taurat and the Injeel and that which is revealed to you from your Lord; and surely that which has been revealed to you from your Lord shall make many of them increase in inordinacy and unbelief; grieve not therefore for the unbelieving people.

Translated by

William Pickthall

Say O People of the Scripture! Ye have naught (of guidance) till ye observe the Torah and the Gospel and that which was revealed unto you from your Lord. That which is revealed unto thee (Muhammad) from thy Lord is certain to increase the contumacy and disbelief of many of them. But grieve not for the disbelieving folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिए कि ऐ अहले-किताब! तुम किसी चीज़ पर नहीं जब तक कि तुम क़ायम न करो तौरात और इंजील को और उसको जो तुम्हारे ऊपर उतरा है तुम्हारे रब की तरफ़ से, और जो कुछ तुम्हारे रब की तरफ़ से उतारा गया है वह यक़ीनन उनमें से अकसर की सरकशी और इनकार को बढ़ाएगा, पस आप इनकार करने वालों पर अफ़सोस न करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئیے کہ اے اہل کتاب تم کسی راہ پر بھی نہیں (4) جب تک کہ توریت کی اور انجیل کی اور جو (کتاب) تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے بھیجی گئی ہے اسکی بھی (پوری) پابندی نہ کرو گے اور ضرور جو (مضمون) آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے بھیجا جاتا ہے وہ ان میں سے بہتوں کی سرکشی اور کفر کی ترقی (کا سبب) بن جاتا ہے۔ تو آپ ان کافر لوگوں پر غم نہ کیا کیجئیے۔ (5) (68)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیں اے اہل کتاب ! تم کسی چیز پر نہیں ہو یہاں تک کہ تورات اور انجیل کو اور اس دین کو قائم کرو جو تمہارے رب کی جانب سے تمہاری طرف نازل کیا گیا اور جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے وہ ان میں سے بہت سے لوگوں کو سرکشی اور کفر میں ضرور بڑھا دے گا، سو کفار پر غم نہ کیجیے۔ “ (٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

صاف کہہ دو کہ اے اہل کتاب ‘ تم ہر گز کسی اصل پر نہیں ہو جب تک کہ تورات اور انجیل اور ان دوسری کتابوں کو قائم نہ کرو جو تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہیں ، ضرور ہے کہ یہ فرمان جو تم پر نازل کیا گیا ہے ان میں سے اکثر کی سرکشی اور انکار کو اور زیادہ بڑھا دے گا ۔ مگر انکار کرنے والوں کے حال پر کچھ افسوس نہ کرو ۔ (یقین جانو کہ یہاں اجارہ کسی بھی نہیں ہے)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ اے اہل کتاب تم کسی راہ پر نہیں ہو یہاں تک کہ تورات کو اور انجیل کو اور اس چیز کو قائم کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل کی گئی اور ضرور ضرور ان میں سے بہت سوں کی سرکشی کو اور کفر کو وہ مضمون زیادہ کر دے گا جو آپ کی طرف نازل کیا گیا، سو آپ کافر قوم پر افسوس نہ کیجئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے اے کتاب والو تم کسی راہ پر نہیں جب تک نہ قائم کرو تورات اور انجیل کو اور جو تم پر اترا تمہارے رب کی طرف سے اور ان میں بہتوں کو بڑھے گی اس کلام سے جو تجھ پر اترا تیرے رب کی طرف سے شرارت اور کفر سو تو افسوس نہ کر اس قوم کفار پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجیے کہ اے اہل کتاب جب تک تم توریت کی اور انجیل کی اور اس کتاب کی جو تمہارے لئے تمہارے رب کی جانب سے نازل ہوئی ہے پوری پوری پابندی نہ کرو گے اس وقت تک تم کسی راہ پر بھی نہیں ہو اور جو کلام آپ کے پاس آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا جاتا ہے وہ ان میں سے اکثر کی سرکشی اور باطل پرستی میں اضافہ کا موجب ہوگیا ہے سوائے پیغمبر آپ اس منکر قوم کی حالت پر افسوس نہ کیجیے۔