Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 69

سورة المائدة

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا وَ الصّٰبِئُوۡنَ وَ النَّصٰرٰی مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۶۹﴾

Indeed, those who have believed [in Prophet Muhammad] and those [before Him] who were Jews or Sabeans or Christians - those [among them] who believed in Allah and the Last Day and did righteousness - no fear will there be concerning them, nor will they grieve.

مسلمان ، یہودی ، ستارہ پرست اور نصرانی کوئی ہو ، جو بھی اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ محض بے خوف رہے گا اور بالکل بے غم ہو جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَ الَّذِیۡنَ
اور جو
ہَادُوۡا
یہو دی بن گئے
وَ الصّٰبِئُوۡنَ
اور جو صابی ہیں
وَالنَّصٰرٰی
اور جو نصاری ٰہیں
مَنۡ
جو کوئی
اٰمَنَ
ایمان لایا
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
وَعَمِلَ
اور اس نے عمل کیے
صَالِحًا
نیک
فَلَا
تو نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً جو
الَّذِیۡنَ
لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَ الَّذِیۡنَ
اورجو لوگ
ہَادُوۡا
یہودی بن گئے
وَ الصّٰبِئُوۡنَ
اور صابی
وَالنَّصٰرٰی
اور عیسائی
مَنۡ
جو شخص بھی
اٰمَنَ
ایمان لائے گا
بِاللّٰہِ
اللہ تعا لی پر
وَالۡیَوۡمِ
اور دن پر
الۡاٰخِرِ
آخرت کے
وَعَمِلَ
اور وہ عمل کر ے گا
صَالِحًا
نیک
فَلَا خَوۡفٌ
تو نہ خوف ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ سب
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have believed [in Prophet Muhammad] and those [before Him] who were Jews or Sabeans or Christians - those [among them] who believed in Allah and the Last Day and did righteousness - no fear will there be concerning them, nor will they grieve.

مسلمان ، یہودی ، ستارہ پرست اور نصرانی کوئی ہو ، جو بھی اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ محض بے خوف رہے گا اور بالکل بے غم ہو جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے ہیں یا یہودی ہیں یا صابی یا نصاریٰ ہیں۔ ان میں سے جو بھی (سچے دل سے) اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجولوگ ایمان لائے اورجویہودی بن گئے اورصابی اورعیسائی،جوشخص بھی ان میں سے اﷲ تعالیٰ پراورآخرت کے دن پرایمان لائے گااورنیک عمل کرے گا تو اُن پرنہ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who believe, and those who are Jews, and the Sabians, and the Christians - whoever believes in Allah and the Last Day, and acts righteously, shall have no fear, nor shall they grieve.

بیشک جو مسلمان ہیں اور جو یہودی ہیں اور فرقہ صابی اور نصاریٰ جو کوئی ایمان لاوے اللہ پر اور روز قیامت پر اور عمل کرے نیک نہ ان پر ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ لوگ جو یہودی صابی اور نصاریٰ (عیسائی) ہوئے (اپنے اپنے زمانے میں جس قوم اور جس گروہ سے ) جو کوئی ایمان لایا اللہ پر اور یوم آخرت پر اور اس نے اچھے عمل کیے تو ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غم سے دوچار ہوں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Know well, none has an exclusive claim to the Truth.) For all those who believe in Allah and in the Last Day and do good deeds - be they either believers, Jews, Sabaeans or Christians - neither fear shall fall upon them, nor shall they have any reason to grieve.

مسلمان ہوں یا یہودی ، صابی ہوں یا عیسائی ، جو بھی اللہ اور روزِ آخر پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا بے شک اس کے لیے نہ کسی خوف کا مقام ہے نہ رنج کا ۔ 99

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حق تو یہ ہے کہ جو لوگ بھی ، خواہ وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا صابی یا نصرانی ، اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لے آئیں گے اور نیک عمل کریں گے ان کو نہ کوئی خوف ہوگا ، نہ وہ کسی غم میں مبتلا ہوں گے ۔ ( ٤٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ زبان سے مسلمان ہیں اور دل میں منافق ہیں اور یہودی صابی 7 اور نصاری ان میں سے جو اللہ پر اور پچھلے دن پر ایمان لائیں دلد سے یقین کریں اور چھے کام کریں تو ان کو قیامت کے دن نہ ڈ ہوگا نہ غم

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور جو بےدین ہوئے اور جو نصرانی ہوئے (ان میں سے) جو کوئی بھی اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور نیک کام کرے پس ایسے لوگوں کو نہ کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ افسوس کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مسلمان ہوں یا یہودی، ستارہ پرست ہوں یا نصاریٰ جو بھی اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے گا اور صالح عمل کرے گا بلاشبہ اس پر کسی قسم کا کوئی خوف یا غم نہ ہوگا (نہ دنیا میں نہ آخرت میں) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان لائیں گے اور عمل نیک کریں گے خواہ وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا ستارہ پرست یا عیسائی ان کو (قیامت کے دن) نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ غمناک ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who believe, and those who are Judaised, and the Sabians and the Nazarenes - whosoever believeth in Allah and the Last Day and worketh righteously, no fear shall come on them, nor shall they grieve.

بیشک جو لوگ ایمان لا چکے اور جو لوگ یہودی ہوئے اور صابی اور نصرانی (غرض) جو بھی اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہو اور نیک عمل بھی کرے سوایسوں کو نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو ایمان لائے ، جو یہودی ہوئے اور صابئی اور نصاریٰ ، جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، تو ان کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے یہودیت اختیار کی اور نصاریٰ اور صابئین ان میں سے جو بھی اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے سو ان کیلئے اجر ہے ان کے رب کے پاس اور ان لوگوں پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ایمان لائے یا یہودی ہیں یا صابی یا عیسائی ہیں جو بھی اللہ اور روز آخرت پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا بیشک اس کے لیے نہ کسی خوف کا مقام ہے نہ رنج کا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک (عام قانون و ضابطہ یہی ہے کہ) مسلمانوں، یہودیوں، مشرکوں، اور نصرانیوں، میں سے جو بھی کوئی ایمان لائے گا سچے دل سے، اللہ پر، اور قیامت کے دن پر، اور (اس کے مطابق) وہ کام بھی نیک کرے گا، تو ایسوں پر نہ کوئی خوف ہوگا، اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

بیشک جو لوگ ایمان لائے ہیں یایہودی ہیں یاصابی یا عیسا ئی ان میںجو ( سچے دل سے ) اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لائے گا اور عمل صا لح کرے گا تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں ( ف۱۷۸ ) اور اسی طرح یہودی اور ستارہ پرست اور نصرانی ان میں جو کوئی سچے دل سے اللہ اور قیامت پر ایمان لائے اور اچھے کام کرے تو ان پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ کچھ غم ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ( خود کو ) مسلمان ( کہنے والے ) اور یہودی اور صابی ( یعنی ستارہ پرست ) اور نصرانی جو بھی ( سچے دل سے تعلیماتِ محمدی کے مطابق ) اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جو لوگ مؤمن ، یہودی ، نصرانی اور صابی ( ستارہ پرست ) کہلاتے ہیں ( غرض ) جو کوئی بھی واقعی اللہ اور آخرت پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو ان ( سب ) کے لئے ان کے پروردگار کے پاس ان کا اجر و ثواب ( محفوظ ) ہے اور ان کے لئے نہ کوئی خوف ہے ۔ اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe (in the Qur'an), those who follow the Jewish (scriptures), and the Sabians and the Christians,- any who believe in Allah and the Last Day, and work righteousness,- on them shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Sarwar

The believers, Jews, Sabaeans, and the Christians who believe in God and the Day of Judgment and who do what is right will have nothing to fear nor will they be grieved.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely, those who believe, and those who are the Jews and the Sabians and the Christians, whosoever believed in Allah and the Last Day, and worked righteousness, on them shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who believe and those who are Jews and the Sabians and the Christians whoever believes in Allah and the last day and does good-- they shall have no fear nor shall they grieve.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who believe, and those who are Jews, and Sabaeans, and Christians - Whosoever believeth in Allah and the Last Day and doeth right - there shall no fear come upon them neither shall they grieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जो लोग ईमान लाए और जो लोग यहूदी हुए और साबी और नसरानी (उनमें से) जो शख़्स भी ईमान लाए अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर और नेक अमल करे तो उनके लिए न कोई अंदेशा है और न वे ग़मगीन होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ تحقیقی بات ہے کہ مسلمان اور یہودی اور فرقہ ٴصابئین اور نصارے ٰ میں سے جو شخص یقین رکھتا ہو اللہ تعالیٰ پر اور روز قیامت پر اور کارگزاری اچھی کرے (6) ایسوں پر نہ کسی طرح کا اندیشہ ہے اور نہ وہ مغموم ہونگے۔ (69)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی اور صابی اور نصارٰی ہوئے، جو بھی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور اس نے نیک عمل کیے تو ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ “ (٦٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مسلمان ہوں یا یہودی ‘ صابی ہوں یا عیسائی ‘ جو بھی اللہ اور روز آخرت پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا بیشک اس کے لئے نہ کسی خوف کا مقام ہے نہ رنج کا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو لوگ یہودی ہیں اور فرقہ صابئین اور نصاریٰ ان میں سے جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور اعمال صالحہ کرے تو ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو مسلمان ہیں اور جو یہودی ہیں اور فرقہ صابی اور نصاریٰ جو کوئی ایمان لاوے اللہ پر اور روز قیامت پر اور عمل کرے نیک نہ ان پر ڈر ہے نہ وہ غمگین ہونگے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا وہ لوگ جو مسلمان ہوئے اور جو لوگ یہودی اور صائبین اور نصاریٰ جو دل سے اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ایسے لوگوں پر نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے