Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 85

سورة المائدة

فَاَثَابَہُمُ اللّٰہُ بِمَا قَالُوۡا جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ ذٰلِکَ جَزَآءُ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۸۵﴾

So Allah rewarded them for what they said with gardens [in Paradise] beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. And that is the reward of doers of good.

اس لئے ان کو اللہ تعالٰی ان کے اس قول کی وجہ سے ایسے باغ دے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی یہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَثَابَہُمُ
پس بدلیے میں دیا انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
جَنّٰتٍ
باغات کو
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
وَذٰلِکَ
اور یہ
جَزَآءُ
بدلہ ہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنےوالوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَثَابَہُمُ
تو بدلے میں دے گا اُن کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
جَنّٰتٍ
باغات
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
وَذٰلِکَ
اور یہ
جَزَآءُ
جزا ہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیک عمل کرنے والوں کی
Translated by

Juna Garhi

So Allah rewarded them for what they said with gardens [in Paradise] beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. And that is the reward of doers of good.

اس لئے ان کو اللہ تعالٰی ان کے اس قول کی وجہ سے ایسے باغ دے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی یہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے اس قول کے عوض اللہ انہیں ایسے باغات عطا کرے گا جن میں نہریں جاری ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور احسان کرنے والوں کا یہی بدلہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سواﷲ تعالیٰ اُنہیں اس بات کے بدلے میں جوانہوں نے کہاایسے باغات دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،ان میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اوریہ نیک عمل کرنے والوں کی جزاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, Allah has awarded them, because of what they said, gardens beneath which rivers flow, wherein they shall live forever. And that is the reward of the good in deeds.

پھر ان کو بدلے میں دیئے اللہ نے اس کہنے پر ایسے باغ کہ جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں ان میں ہی اور یہ ہے بدلہ نیکی کرنے والوں کا ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اللہ نے ان کے اس قول کے بدلے انہیں وہ باغات عطا کیے جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی بدلہ ہے احسان کی روش اختیار کرنے والوں کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So Allah rewarded them for these words with Gardens beneath which rivers flow so that they would abide there for ever. Such is the reward of the people who do good.

ان کے اس قول کی وجہ سے اللہ نے ان کو ایسی جنتیں عطا کیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ جزاء ہے نیک رویّہ اختیار کرنے والوں کے لیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ان کے اس قول کی وجہ سے اللہ ان کو وہ باغات دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہی نیکی کرنے والوں کا صلہ ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

۔ ان کے اس کہ کے بدل اللہ نے ان کو باغ دئیے جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں (یعنی بہشتیوں میں ان کو لکھ لیا) ہمیشہ ان میں رہیں گے اور نیکوں کا یہی بدلہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس اللہ نے ان کے کہنے کے صلے میں انہیں باغ عطا فرمائے جن کے تابع نہریں بہتی ہیں یہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور نیکی کرنے والوں کا یہی صلہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کچھ انہوں نے دعا اور تمنا کی اس کی قبولیت میں اللہ انہیں ایسی جنتیں عطا کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہونگی۔ جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور حسن و خوبی سے (اسلا م کا) کام کرنے والوں کا یہی انجام ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو خدا نے ان کو اس کہنے کے عوض (بہشت کے) باغ عطا فرمائے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اور نیکو کاروں کا یہی صلہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore Allah will reward them, for that which they said, with Gardens whereunder rivers flow as abiders therein: such is the recompense of the well-doers.

تو اللہ ان کو اس قول کے عوض میں ایسے باغ دے گا جن کے نیچے نہریں پڑیں بہہ رہی ہوں گی ان میں وہ (ہمیشہ) رہیں گے اور نیکوکاروں کا ایسا ہی معاوضہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اللہ ان کے اس قول کے صلے میں ان کو ہمیشہ رہنے کیلئے ایسے باغ عطا فرمائے گا ، جن میں نہریں بہتی ہوں گی اور خوب کاروں کا یہی صلہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ان کے اس قول کے بدلے میں اﷲتعالیٰ انہیں ایسی جنتیں عطا فرمائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ان میں ہمیشہ رہیںگے اور نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے اس کہنے کی وجہ سے اللہ ان کو ایسی جنتیں عطا کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہ ہے بدلہ نیکی کرنے والوں کا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اللہ نے نواز دیا ان لوگوں کو ان کے اس قول و اقرار کے بدلے میں ایسی عظیم الشان جنتوں سے جن کے نیچے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی نہریں جن میں ان کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا اور یہ بدلہ ہے نیکوکاروں کا۔

Translated by

Noor ul Amin

ان کے اس قول کے عوض اللہ انہیں ایسے باغات عطا کرے گاجن کے نیچے نہریں جاری ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور احسان کرنے والوں کایہی بدلہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اللہ نے ان کے اس کہنے کے بدلے انہیں باغ دیے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے ، یہ بدلہ ہے نیکوں کا ( ف ۲۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو اللہ نے ان کی اس ( مومنانہ ) بات کے عوض انہیں ثواب میں جنتیں عطا فرما دیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ ( وہ ) ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اور یہی نیکوکاروں کی جزا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ نے ان کو ان کے اس قول کے صلہ میں ایسے بہشت عطا فرمائے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ نیکوکاروں کا معاوضہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And for this their prayer hath Allah rewarded them with gardens, with rivers flowing underneath,- their eternal home. Such is the recompense of those who do good.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus, God has given them as their reward, gardens wherein streams flow and wherein they will live forever. Such will be the recompense of the righteous people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So because of what they said, Allah awarded them with Gardens under which rivers flow, they will abide therein forever. Such is the reward of good-doers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore Allah rewarded them on account of what they said, with gardens in which rivers flow to abide in them; and this is the reward of those who do good (to others).

Translated by

William Pickthall

Allah hath rewarded them for that their saying - Gardens underneath which rivers flow, wherein they will abide for ever. That is the reward of the good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अल्लाह उनको इस क़ौल के बदले में ऐसे बाग़ देगा जिनके नीचे नहरें बहती होंगी वे उन में हमेशा रहेंगे, और यही बदला है नेक अमल करने वालों का।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان کو اللہ تعالیٰ ان کے قول کے صلے میں ایسے باغ دینگے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی یہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ کو رہینگے اور نیکوکاروں کا یہی صلہ ہے۔ (85)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ نے اس کے بدلے جو انہوں نے کہا انہیں ایسے باغات دیے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہی نیکی کرنیوالوں کی جزا ہے۔ (٨٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے ان قول کی وجہ سے اللہ نے ان کو ایسی جنتیں عطا کیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہ جزاء ہے نیک رویہ اختیار کرنے والوں کے لئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اللہ نے ان کو ان کے قول کی وجہ سے ایسے باغ ثواب میں دے دیئے جن کے نیچے نہریں بہتی ہو نگی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ اچھے کام کرنے والوں کا بدلہ ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ان کو بدلے میں دیئے اللہ نے اس کہنے پر ایسے باغ کہ جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں ان میں ہی اور یہ ہے بدلا نیکی کرنے والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اللہ تعالیٰ ان کو ان کے اس قول کے صلے میں ایسے باغ عطا کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے اور نیک روش اختیار کرنے والوں کو یہی صلہ عطا ہوتا ہے