Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 96

سورة المائدة

اُحِلَّ لَکُمۡ صَیۡدُ الۡبَحۡرِ وَ طَعَامُہٗ مَتَاعًا لَّکُمۡ وَ لِلسَّیَّارَۃِ ۚ وَ حُرِّمَ عَلَیۡکُمۡ صَیۡدُ الۡبَرِّ مَا دُمۡتُمۡ حُرُمًا ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡۤ اِلَیۡہِ تُحۡشَرُوۡنَ ﴿۹۶﴾

Lawful to you is game from the sea and its food as provision for you and the travelers, but forbidden to you is game from the land as long as you are in the state of ihram. And fear Allah to whom you will be gathered.

تمہارے لئے دریا کا شکار پکڑنا اور اس کا کھانا حلال کیا گیا ہے تمہارے فائدے کے واسطے اور مسافروں کے واسطے اور خشکی کا شکار پکڑنا تمہارے لئے حرام کیا گیا ہے جب تک تم حالت احرام میں رہو اور اللہ تعالٰی سے ڈرو جس کے پاس جمع کئے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُحِلَّ
حلال کیا گیا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
صَیۡدُ
شکار
الۡبَحۡرِ
سمندر کا
وَطَعَامُہٗ
اور کھانا اس کا
مَتَاعًا
فائدہ مند ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَلِلسَّیَّارَۃِ
اور قافلے کے لیے
وَحُرِّمَ
اور حرام کیا گیا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
صَیۡدُ الۡبَرِّ
خشکی کا شکار
مَادُمۡتُمۡ
جب تک تم ہو
حُرُمًا
احرام میں
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اِلَیۡہِ
طرف اسی کے
تُحۡشَرُوۡنَ
تم اکٹھے کیے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُحِلَّ
حلال کردیاگیا
لَکُمۡ
تمھارے لئے
صَیۡدُ
شکار
الۡبَحۡرِ
سمندر کا
وَطَعَامُہٗ
اور کھانا اُس کا
مَتَاعًا
سامانِ زندگی ہے
لَّکُمۡ
تمھارے لئے
وَلِلسَّیَّارَۃِ
اور قافلوں کیلئے
وَحُرِّمَ
اور حرام کر دیا گیا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
صَیۡدُ
شکار
الۡبَرِّ
خشکی کا
مَادُمۡتُمۡ
جب تک ہو تم
حُرُمًا
حالتِ احرام میں
وَاتَّقُوا
اور تم ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اِلَیۡہِ
جس کی طرف
تُحۡشَرُوۡنَ
تم اکٹھے کیے جاؤ گے
Translated by

Juna Garhi

Lawful to you is game from the sea and its food as provision for you and the travelers, but forbidden to you is game from the land as long as you are in the state of ihram. And fear Allah to whom you will be gathered.

تمہارے لئے دریا کا شکار پکڑنا اور اس کا کھانا حلال کیا گیا ہے تمہارے فائدے کے واسطے اور مسافروں کے واسطے اور خشکی کا شکار پکڑنا تمہارے لئے حرام کیا گیا ہے جب تک تم حالت احرام میں رہو اور اللہ تعالٰی سے ڈرو جس کے پاس جمع کئے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارے لیے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلال کیا گیا ہے۔ تم بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہو اور قافلہ والے زاد راہ بھی بنا سکتے ہیں۔ البتہ جب تک حالت احرام میں ہو تو خشکی کا شکار تمہارے لیے حرام کیا گیا ہے اور اللہ (کے احکام کی خلاف ورزی کرنے) سے بچتے رہو جس کے حضور تم جمع کئے جاؤ گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہارے لیے سمندرکاشکاراوراس کاکھاناحلال کردیاگیاہے،جوتمہارے لیے اور قافلوں کے لیے سامان زندگی ہے اورجب تک تم حالتِ احرام میں ہوتم پرخشکی کا شکار حرام کر دیا گیا اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤجس کی طرف تم سب کواکٹھاکیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The game of the sea and its eating has been made law for you, something of benefit to you and to the travelers. And the game of the land has been made unlaw¬ful for you as long as you are in Ihram. And fear Allah towards Whom you are going to be gathered.

حلال ہوا تمہارے لئے دریا کا شکار اور دریا کا کھانا، تمہارے فائدہ کے واسطے اور سب مسافروں کے اور حرام ہوا تم پر جنگل کا شکار جب تک تم احرام میں رہو اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کے پاس تم جمع ہو گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(البتہ) تمہارے لیے حلال کردیا گیا ہے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا تمہارے لیے اور مسافروں کے لیے زاد راہ کے طور پر لیکن خشکی پر شکار کرنا تمہارے لیے حرام کردیا گیا ہے جب تک کہ تم احرام میں ہو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کیے رکھو جس کی طرف تمہیں جمع کر دیاجائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The game of the water and eating thereof are permitted to you as a provision for you (who are settled) and for those on a journey; but to hunt on land while you are in the state of Pilgrim sanctity is forbidden for you. Beware, then, of disobeying Allah to Whom you shall all be mustered.

تمہارے لیے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلال کر دیا گیا ، 112 جہاں تم ٹھیرو وہاں بھی اسے کھا سکتے ہو اور قافلے کے لیے زادِراہ بھی بنا سکتے ہو ۔ البتّہ خشکی کا شکار جب تک تم اِحرام کی حالت میں ہو ، تم پر حرام کیا گیا ہے ۔ پس بچو اس خدا کی نافرمانی سے جس کی پیشی میں تم سب کو گھیر کر حاضر کیا جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہارے لیے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلال کردیا گیا ہے ، تاکہ وہ تمہارے لیے اور قافلوں کے لیے فائدہ اٹھانے کا ذریعہ بنے ، لیکن جب تک تم حالت احرام میں ہو تم پر خشکی کا شکار حرام کردیا گیا ہے ، اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کی طرف تم سب کو جمع کر کے لے جایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تمہارے اور دوسرے مسافروں کے فائدہ کے لیے (گو احرام باندھے ہوں 10 دریا کا شکار اور اس کا کھانا حلال ہے اور جنگل کا شکار جب تک تم احرام باندھے ہو تم پر حرام اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم اکٹھا ہوگے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تمہارے لئے دریا کا شکار پکڑنا اور اس کا کھانا حلال کیا گیا ہے تمہارے فائدے کے لئے اور مسافروں کے لئے اور خشکی کا شکار تمہارے لئے حرام کیا گیا ہے جب تک تم حالت احرام میں ہو اور اللہ سے ڈرو جس کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہارے لئے سمندر یا دریا کا شکار پکڑنا اور اس شکار کا کھانا تمہارے فائدے کی خاطر اور مسافروں کے لئے بھی حلال کردیا گیا ہے۔ لیکن جب تک تم حالت احرام میں ہو اس وقت تک جنگل (خشکی) کا شکار حرام کردیا گیا ہے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہارے لیے دریا (کی چیزوں) کا شکار اور ان کا کھانا حلال کر دیا گیا ہے (یعنی) تمہارے اور مسافروں کے فائدے کے لیے اور جنگل (کی چیزوں) کا شکار جب تک تم احرام کی حالت میں رہو تم پر حرام ہے اور خدا سے جس کے پاس تم (سب) جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allowed unto you is the game of the sea and the eating thereof: a provision for you and for the caravan; and forbidden unto you is the game of the land while ye are in the state of sanctity. And fear Allah unto whom ye shall be gathered.

تمہارے لئے دریائی شکار اور اس کا کھانا جائز کیا گیا تمہارے نفع کیلئے اور قافلوں کے لیے ۔ اور تمہارے اوپر جب تک تم کو حالت احرام میں ہوخش کی کا شکار حرام کیا گیا اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس جمع کئے جاؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارے لئے دریا کا شکار اور اس کا کھانا جائز کیا گیا ، تمہارے اور قافلوں کے زاد راہ کیلئے اور خشکی کا شکار جب تک تم احرام میں ہو تم پر حرام کیا گیا ۔ اس اللہ سے ڈرتے رہو ، جس کے حضور میں سب حاضر کیے جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حالت احرام میں ) تمہارے اور مسافروں کے فائدے کیلئے دریا کا شکار اور اس کا کھانا تمہارے لیے حلال کیا گیا یہ اور تم پر حالت احرام میں خشکی کا شکار حرام کیا گیا ہے اور اﷲتعالیٰ سے ڈرتے رہو جس کے پاس جمع کیے جائو گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارے لیے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلال کردیا گیا ہے، جہاں تم ٹھہرو وہاں بھی اسے کھا سکتے ہو اور قافلے کے لیے زادراہ بھی بنا سکتے ہو۔ البتہ خشکی کا شکار، جب تک تم احرام کی حالت میں ہو، تم پر حرام کیا گیا ہے۔ پس اس اللہ کی نافرمانی سے بچو جس کے حضور تم سب کو گھیر کر حاضر کیا جائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حلال کردیا گیا تمہارے لئے سمندر کا شکار پکڑنا، اور اس کا کھانا، فائدہ پہنچانے کے لئے تمہیں، اور دوسرے مسسافروں کو، اور حرام کردیا گیا تم پر خشکی کا شکار، جب تک کہ تم احرام کی حالت میں ہوؤ اور ڈرتے رہا کرو تم لوگ اس اللہ سے جس کے حضور تم سب کو اکٹھا کر کے پیش کیا جائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

تمہارے لئے سمندر کا شکار اور اس کاکھانا حلال کیا گیا ہے تاکہ تم اور سفرکرنے والے دوسرے قافلے فائدہ اٹھائیں البتہ حالت احرام میں خشکی کا شکار تم پر حرام کیا گیا ہے ، اوراللہ کی خلاف ورزی کرنے سے بچوجسکے حضورتم جمع کئے جائو گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

حلال ہے تمہارے لیے دریا کا شکار اور اس کا کھانا تمہارے اور مسافروں کے فائدے کو اور تم پر حرام ہے خشکی کا شکار ( ف۲۳۵ ) جب تک تم احرام میں ہو اور اللہ سے ڈرو جس کی طرف تمہیں اٹھنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تمہارے لئے دریا کا شکار اور اس کا کھانا تمہارے اور مسافروں کے فائدے کی خاطر حلال کر دیا گیا ہے ، اور خشکی کا شکار تم پر حرام کیا گیا ہے جب تک کہ تم حالتِ احرام میں ہو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کی ( بارگاہ کی ) طرف تم ( سب ) جمع کئے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

تمہارے لئے سمندری شکار ( تری والا ) اور اس کا کھانا اور قافلہ والوں ( مسافروں ) کے فائدہ کے لئے حلال قرار دیا گیا ہے اور جب تک تم حالت احرام میں ہو خشکی کا شکار تم پر حرام کیا گیا ہے اور اللہ کی نافرمانی سے ڈرتے رہو ۔ جس کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Lawful to you is the pursuit of water-game and its use for food,- for the benefit of yourselves and those who travel; but forbidden is the pursuit of land-game;- as long as ye are in the sacred precincts or in pilgrim garb. And fear Allah, to Whom ye shall be gathered back.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is lawful for you to hunt from the sea and to eat seafood. This is for your benefit and for the benefit of travellers. However, it is not lawful for you to hunt on land as long as you are in the sacred precinct. Have fear of God before whom you will all be raised.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Lawful to you is water game and its use for food -- for the benefit of yourselves and those who travel, but forbidden is (the pursuit of) land game as long as you are in a state of Ihram. And have Taqwa of Allah to Whom you shall be gathered back.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Lawful to you is the game of the sea and its food, a provision for you and for the travellers, and the game of the land is forbidden to you so long as you are on pilgrimage, and be careful of (your duty to) Allah, to Whom you shall be gathered.

Translated by

William Pickthall

To hunt and to eat the fish of the sea is made lawful for you, a provision for you and for seafarers; but to hunt on land is forbidden you so long as ye are on the pilgrimage. Be mindful of your duty to Allah, unto Whom ye will be gathered.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारे लिए दरिया का शिकार और उसका खाना जायज़ किया गया तुम्हारे फ़ायदे के लिए और क़ाफ़िलों के लिए, और जब तक तुम हालते-एहराम में हो ख़ुश्की का जानवर तुम्हारे ऊपर हराम किया गया, और अल्लाह से डरो जिसके पास तुम हाज़िर किए जाओगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمہارے لیے دریا کا شکار پکڑنا اور اس کا کھانا حلال کیا گیا ہے (2) تمہارے انتفاع کے واسطے اور مسافروں کے واسطے اور خشکی کا شکار پکڑنا تمہارے لیے حرام کیا گیا ہے جب تک تم حالت حرام میں ہو۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو جس کے پاس جمع کیے جاؤ گے۔ (96)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تمہارے لیے سمندر کا شکارحلال کردیا گیا اور اس کا کھانا بھی۔ فائدہ ہے تمہارے اور قافلے کے لیے اور تم پر خشکی کا شکار حرام کردیا گیا ہے جب تک تم احرام باندھے ہوئے ہو اور اللہ سے ڈرو جس کی طرف تم اکٹھے کیے جاؤگے۔ “ (٩٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارے لئے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلال کردیا گیا ‘ جہاں تم ٹھہرو وہاں بھی اسے کھا سکتے ہو اور قافلے کے لئے زاد راہ بھی بنا سکتے ہو ۔ البتہ خشکی کا شکار ‘ جب تک تم احرام کی حالت میں ہو ‘ تم پر حرام کیا گیا ہے ۔ پس بچو اس خدا کی نافرمانی سے جس کی پیشی میں تم سب کو گھیر کر حاصل کیا جائے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارے لیے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلال کردیا گیا ہے جو تمہارے نفع کے لیے اور مسافروں کے واسطے ہے۔ اور تم پر حرام کیا گیا خشکی کا شکار جب تک کہ تم احرام میں ہو۔ اور اللہ سے ڈرو جس کی طرف تم جمع کیے جاؤ گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

حلال ہوا تمہارے لئے دریا کا شکار اور دریا کا کھانا تمہارے فائدہ کے واسطے اور سب مسافروں کے اور حرام ہوا تم پر جنگل کا شکار جب تک تم احرام میں رہو اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کے پاس تم جمع ہو گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تمہارے لئے پانی کا شکار کرنا اور اس کا کھانا خود تمہارے اور مسافروں کے فائدے کی غرض سے حلال کردیا گیا ہے اور خشکی کا شکار جب تک تم حالت احرام میں رہو تم پر حرام کیا گیا ہے اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم سب جمع کئے جائو گے۔