33 Allah, in these verses, has enumerated the qualities that make a man worthy of Hell: (1) Denial of the Truth, (2) ingratitude to Allah, (3) enmity for the Truth and the followers of the Truth, (4) to become a hindrance in the way of goodness, (5) failure to fulfill the rights of AIIah and the people from one's wealth, (6) to transgress the bounds in one's affairs, (7) to commit injustices and excesses against others, (8) to doubt the truths of religion, (9) to create doubts in the hearts of the people, and (10) to hold another as an associate in the Godhead of Allah.
سورة قٓ حاشیہ نمبر :33
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے وہ صفات گِن کر بتا دی ہیں جو انسان کو جہنم کا مستحق بنانے والی ہیں ، ( 1 ) انکار حق ، ( 2 ) خدا کی ناشکری ، ( 3 ) حق اور اہل حق سے عناد ، ( 4 ) بھلائی کے راستے میں سدِّ راہ بننا ، ( 5 ) اپنے مال سے خدا اور بندوں کے حقوق ادا نہ کرنا ، ( 6 ) اپنے معاملات میں حدود سے تجاوز کرنا ، ( 7 ) لوگوں پر ظلم اور زیادتیاں کرنا ، ( 8 ) دین کی صداقتوں پر شک کرنا ، ( 9 ) دوسروں کے دلوں میں شکوک ڈالنا ، اور ( 10 ) اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدائی میں شریک ٹھہرانا ۔