Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 36

سورة ق

وَ کَمۡ اَہۡلَکۡنَا قَبۡلَہُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ ہُمۡ اَشَدُّ مِنۡہُمۡ بَطۡشًا فَنَقَّبُوۡا فِی الۡبِلَادِ ؕ ہَلۡ مِنۡ مَّحِیۡصٍ ﴿۳۶﴾

And how many a generation before them did We destroy who were greater than them in [striking] power and had explored throughout the lands. Is there any place of escape?

اور اس سے پہلے بھی ہم بہت سی امتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے طاقت میں بہت زیادہ تھیں وہ شہروں میں ڈھونڈھتے ہی رہ گئے کہ کوئی بھا گنے کا ٹھکانا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَمۡ
اور کتنی ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلا ک کیں ہم نے
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
مِّنۡ قَرۡنٍ
امتیں
ہُمۡ
وہ
اَشَدُّ
زیادہ شدید تھیں
مِنۡہُمۡ
ان سے
بَطۡشًا
پکڑ میں
فَنَقَّبُوۡا
تو انہوں نے چھان مارا تھا
فِی الۡبِلَادِ
ملکوں کو
ہَلۡ
کیا ہے
مِنۡ مَّحِیۡصٍ
کوئی جائے پناہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَمۡ
اور کتنی ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کی ہم نے
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
مِّنۡ قَرۡنٍ
قومیں
ہُمۡ
وہ
اَشَدُّ
زیادہ سخت تھیں
مِنۡہُمۡ
ان سے
بَطۡشًا
پکڑنے میں
فَنَقَّبُوۡا
چنانچہ وہ ڈھونڈتے رہ گئے
فِی الۡبِلَادِ
شہروں میں
ہَلۡ
کیا ہے
مِنۡ مَّحِیۡصٍ
کوئی بھاگنے کی جگہ
Translated by

Juna Garhi

And how many a generation before them did We destroy who were greater than them in [striking] power and had explored throughout the lands. Is there any place of escape?

اور اس سے پہلے بھی ہم بہت سی امتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے طاقت میں بہت زیادہ تھیں وہ شہروں میں ڈھونڈھتے ہی رہ گئے کہ کوئی بھا گنے کا ٹھکانا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم ان سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کرچکے ہیں جو ان سے زیادہ طاقتور تھیں۔ (جب عذاب آیا تو) انہوں نے ملک کا کونا کونا چھان مارا کہ انہیں کہیں پناہ کی جگہ مل سکے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے اُن سے پہلے کئی قوموں کوہلاک کردیاجوپکڑنے میں اُن سے زیادہ سخت تھیں چنانچہ وہ شہروں میں ڈھونڈتے ہی رہ گئے کہ کیاکوئی بھاگنے کی جگہ ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And how many a generations We have destroyed before them who were stronger than these in their grip on power, and they searched out the cities: Was there any place to escape?

اور کتنی تباہ کرچکے ہم ان سے پہلے جماعتیں کہ ان کی قوت زبردست تھی ان سے پھر لگے کریدنے شہروں میں کہیں ہے بھاگ جانے کو ٹھکانا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کتنی ہی قوموں کو ہم نے ان سے پہلے ہلاک کیا ہے جو قوت میں ان سے بڑھ کر تھیں سو انہوں نے ملکوں کے ملک فتح کیے ! پھر کیا وہ کوئی جائے فرار پا سکے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How many a nation did We destroy before them that were stronger in prowess than these. They searched about the lands of the world. But could they find a refuge?

ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے بہت زیادہ طاقتور تھیں اور دنیا کے ملکوں کو انہوں نے چھان مارا تھا 46 ۔ پھر کیا وہ کوئی جائے پناہ پا سکے 47؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان ( مکہ کے کافروں ) سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کی طاقت پر گرفت ان سے زیادہ سخت تھی ، چنانچہ انہوں نے سارے شہر چھان مارے تھے ۔ ( ١٥ ) کیا ان کے لیے بھاگنے کی کوئی جگہ تھی؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ان مکہ کے کافروں سے پہلے کتنی قومیں تباہ کردیں جو بل بوتے میں ان سے کہیں بڑھ کر تمہیں ہمارا عذاب اترتے وقت وہ لوگ شہروں کو چھانتے پھر سے (موت سے بھاگتے پھرے) کہیں ان کو پناہ ملے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہلاک کرچکے ہیں جو قوت میں ان سے کہیں زیادہ تھیں پھر وہ تمام شہروں کو چھانتے پھرتے تھے (تو) کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم (ان کفار مکہ سے پہلے) بہت سی (نافرمان) قوموں کو تباہ کرچکے ہیں جو ان سے زیادہ طاقت و قوت والی تھیں۔ پھر وہ شہروں میں (فریاد کرتے) پھرے کہ ان کے لئے کوئی پناہ کی جگہ ہے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں۔ وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے۔ کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And how many a generation have We destroyed before them, who were mightier in power than they, and they traversed the cities! No place of refuge could they find.

اور ہم ان قبل بہت سی امتوں کو ہلاک کرچکے ہیں جو قوت میں ان سے کہیں بڑھ کر تھے اور (تمام) شہروں کو چھانتے پھرتے تھے (سو) انہیں کہیں بھاگنے کی جگہ بھی ملی ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کتنی ہی قومیں ہم نے ہلاک کر چھوڑیں ان سے پہلے ، جو قوت میں ان سے بڑھ چڑھ کر تھیں ، تو جس کا جدھر سینگ سمایا ادھر کو – ملکوں میں – چل کھڑا ہوا کہ ہے کوئی پناہ کی جگہ؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی امتوں کو ہلاک کرڈالا وہ ان سے زیادہ طاقت و قوت والے تھے پس انہوں نے شہروں کو چھان مارا ، کیا ہے کوئی جائے پناہ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے کیا کوئی بھاگنے کی جگہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں ان سے پہلے (ان کے کئے کرائے کی پاداش میں) جو ان (موجودہ کفار) سے کہیں بڑھ کر سخت تھیں (اپنی طاقت و قوت کے اعتبار سے) سو انہوں نے چھان مارا تھا (شہروں) اور ملکوں کو تو کیا (ہماری پکڑ کے وقت) وہ پا سکے کوئی جائے پناہ ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم ان سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کرچکے ہیںجو ان سے زیادہ طاقتور تھیں انہوں نے ملک کاکونہ کو نہ چھاناکہ کہیں پناہ ملے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان سے پہلے ( ف۵۹ ) ہم نے کتنی سنگتیں ( قومیں ) ہلاک فرمادیں کہ گرفت میں ان سے سخت تھیں ( ف٦۰ ) تو شہروں میں کاوشیں کیں ( ف٦۱ ) ہے کہیں بھاگنے کی جگہ ( ف٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اُن ( کفار و مشرکینِ مکہّ ) سے پہلے کتنی ہی اُمتوں کو ہلاک کر دیا جو طاقت و قوّت میں ان سے کہیں بڑھ کر تھیں ، چنانچہ انہوں نے ( دنیا کے ) شہروں کو چھان مارا تھا کہ کہیں ( موت یا عذاب سے ) بھاگ جانے کی کوئی جگہ ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم ( کفارِ مکہ ) سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو قوت و طاقت میں ان سے زیادہ طاقتور تھیں وہ ( مختلف ) شہروں میں گھو متے پھرتے تھے تو ان کو کوئی جائے پناہ ملی؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But how many generations before them did We destroy (for their sins),- stronger in power than they? Then did they wander through the land: was there any place of escape (for them)?

Translated by

Muhammad Sarwar

How many an ancient town who were much stronger than them (unbelievers) did We destroy. (In vain), they wandered through the land in search of a place of refuge from Our torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And how many a generation We have destroyed before them who were stronger in power than they. And they went about the land! Could they find any place of refuge

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how many a generation did We destroy before them who were mightier in prowess than they, so they went about and about in the lands. Is there a place of refuge?

Translated by

William Pickthall

And how many a generation We destroyed before them, who were mightier than these in prowess so that they overran the lands! Had they any place of refuge (when the judgment came)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन से पहले हम कितनी ही नस्लों को विनष्ट कर चुके हैं। वे लोग शक्ति में उन से कहीं बढ़-चढ़कर थे। (पनाह की तलाश में) उन्होंने नगरों को छान मारा, कोई है भागने को ठिकाना?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم ان (اہل مکہ) سے پہلے بہت سی امتوں کو ھلاک کرچکے ہیں جو قوت میں ان سے (کہیں) زیادہ تھے اور تمام شہروں کو چھانتے پھرتے تھے (2) (لیکن جب ہمارا عذاب نازل ہوا تو ان کو) کہیں بھاگنے کی جگہ بھی نہ ملی۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جو ان سے زیادہ طاقتور اور ان سے گرفت میں سخت تھیں انہوں نے شہروں کو چھان مارا تھا، پھر کیا وہ کوئی جائے پناہ پا سکے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جو ان سے بہت زیادہ طاقتور تھیں اور دنیا کے ملکوں کو انہوں نے چھان مارا تھا۔ پھر کی وہ کوئی جائے پناہ پا سکے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی امتوں کو ہلاک کر دیاجو گرفت کرنے میں ان سے زیادہ سخت تھیں، سو وہ شہروں میں چلتے پھرتے رہے کیا بھاگنے کی کوئی جگہ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کتنی تباہ کرچکے ہم ان سے پہلے جماعتیں کہ ان کی قوت زبردست تھی ان سے پھر لگے کریدنے شہروں میں کہیں ہے بھاگ جانے کو ٹھکانہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم بہت سی قوموں کو ان کفار مکہ سے پہلے تباہ و برباد کرچکے ہیں جو قوت وزور میں ان سے بہت زیادہ تھیں پھر وہ اپنی بستیوں میں تلاش کرتے پھرے کہ کہیں کوئی پناہ کی جگہ ہے۔