Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 43

سورة ق

اِنَّا نَحۡنُ نُحۡیٖ وَ نُمِیۡتُ وَ اِلَیۡنَا الۡمَصِیۡرُ ﴿ۙ۴۳﴾

Indeed, it is We who give life and cause death, and to Us is the destination

ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹ پھرکر آنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّا
بےشک ہم
نَحۡنُ
ہم ہی
نُحۡیٖ
ہم زندہ کرتے ہیں
وَنُمِیۡتُ
اور ہم موت دیتے ہیں
وَاِلَیۡنَا
اور طرف ہمارے ہی
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّا
یقیناً ہم
نَحۡنُ
ہم ہی
نُحۡیٖ
ہم زندہ کرتے ہیں
وَنُمِیۡتُ
اور ہم ہی موت دیتے ہیں
وَاِلَیۡنَا
اور ہماری طرف ہی
الۡمَصِیۡرُ
لوٹ کر آنا ہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, it is We who give life and cause death, and to Us is the destination

ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹ پھرکر آنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ ہم ہی زندہ کرتے اور مارتے ہیں اور ہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں اور ہماری طرف ہی لوٹ کرآناہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely We alone give life and bring death, and to Us is the final return

ہم ہیں جلاتے اور مارتے اور ہم تک ہے سب کو پہنچنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا ہم ہی زندہ رکھتے ہیں اور ہم ہی موت وارد کرتے ہیں۔ اور ہماری ہی طرف (سب کو) پلٹ کر آنا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely it is We Who give life and cause death, and to Us shall all return

ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں ، اور ہماری طرف ہی اس دن سب کو پلٹنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین رکھو ہم ہی ہیں جو زندگی بھی دیتے ہیں اور موت بھی اور آخر کار سب کو ہمارے پاس ہی لوٹنا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک ہم ہی سب کو جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس سب کو لوٹ کر آنا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ہم ہی زندہ کرتے اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف پھر لوٹ کر آنا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ہم ہی زندگی دیتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور سب کو ہماری طرف لوٹنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We! it is We Who give life and cause death, and Unto Us is the journeying.

بیشک ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف باز گشت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیسک ہم ہی زندہ کرتے اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹنا ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور موت دیتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹنا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ زندگی بھی ہم ہی بخشتے ہیں اور موت بھی ہم ہی دیتے ہیں اور آخرکار ہماری ہی طرف لوٹنا ہے (سب کو)

Translated by

Noor ul Amin

بلا شبہ ہم ہی زندہ کرتے اور مارتے ہیں اور سب کو ہماری طرف ہی لوٹ کرآنا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم جِلائیں اور ہم ماریں اور ہماری طرف پھرنا ہے ( ف۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم ہی زندہ رکھتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں اور ہماری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً ہم ہی جِلاتے ہیں ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف سب کی بازگشت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily it is We Who give Life and Death; and to Us is the Final Goal-

Translated by

Muhammad Sarwar

We give life and cause things to die. To Us all things will return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, it is We Who give life and cause death; and to Us is the final return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We give life and cause to die, and to Us is the eventual coming;

Translated by

William Pickthall

Lo! We it is Who quicken and give death, and unto Us is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ही जीवन प्रदान करते और मृत्यु देते हैं और हमारी ही ओर अन्ततः आना है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم ہی (اب بھی) جِلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف پھر لوٹ کر آنا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں اور اس دن ہماری طرف ہی سب کو پلٹنا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں اور ہماری طرف ہی اس دن سب کو پلٹنا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ہم زندہ کرتے اور موت دیتے ہیں اور ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم ہیں جلاتے اور مارتے اور ہم تک ہے سب کو پہنچنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں اور سب کی بازگشت ہماری ہی طرف ہے۔