The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْھُجُوْعُ کے معنی رات کو سونا کے ہیں۔ قران پاک میں ہے: (کَانُوۡا قَلِیۡلًا مِّنَ الَّیۡلِ مَا یَہۡجَعُوۡنَ ) (۵۱:۱۷) اور وہ (عبادت) میں مشغول رہنے کے سبب رات کو بہت کم سوتے تھے۔ اس کے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہر ات کو بہت کم سوتے تھے اور یہ بھی کہ وہ رات کو سوتے ہی نہیں تھے۔ کیونکہ قلیل کا لفظ جس طرح نہایت تھوڑی چیز کے معنی میں آتا ہے جو نہ ہونے کے برابر ہو اس طرح کبھی نفی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ محاورہ ہے: لَقِیْتُہٗ بَعْدَ ھُجْعَۃٍ کہ میں اسے رات کو کچھ دیر سو لینے کے بعد ملا اور ھُجَعٌ (مثل قُوَمٌ) مدہوش اور بے خود آدمی کو کہتے ہیں۔ جو ہر چیز سے غافل ہو۔
1 results