53 That is, "I have not created them for the service of others but for My own service. They should serve Me, for I am their Creator. When no one else has created them, no one else has the right that they should serve him; and how can it be admissible for them that they should serve others instead of Me, their Creator?" Here, the question arises that Allah Almighty is not the Creator only of the jinn and men but of the entire Universe and of every thing in it. Then, why has it been said only about the jinn and men that He has not created them for the service of others but of Himself ? whereas every single creature is there to serve Allah. The answer is: On the earth only the jinn and men have been granted the freedom that they may serve Allah within their sphere of choice if they so like; otherwise they can turn away from Allah's service as well as serve others beside Hun. The rest of the creatures in the world do not have this kind of freedom. They do not havc any choice whatever that they may not worship and serve AIIah, or may serve any other. Therefore, only about the jinn and men it has been said here that by turning away from the obedience and servitude of their Creator within the bounds of their option and choice and by serving others than the Creator, they are fighting their own nature. They should know that they have not been created for the service of any other but the Creator, and for them the right way is that they should not abuse the freedom granted them, but within the bounds of this freedom also they should serve God voluntarily just as every particle of their body is serving Him involuntarily in the sphere where they have not been granted any freedom,
The word `ibadat (service, worship) in this verse has not been used in the sense of only prayer, fasting and other kinds of such worship so that one may understand that the jinn and men have been created only for performing the Prayer, observing the Fast and for praising and glorifying AIIah. Although this sense also is included in it, this is not its complete sense. Its complete sense is that the jinn and men have not been created for the worship, obedience and carrying out of the orders of any other but Allah. They are not there to bow to any other, to carry out the orders of any other, to live in fear of any other, to follow the religion enjoined by any other, to look upon any other as the maker and destroyer of ones destiny, and to supplicate any other than Allah for help. (For further explanation, see E.N. 63 of Surah Saba, E.N. 2 of Az-Zumar, E.N. 30 of A1 Jathiyah).
Another thing that incidentally becomes quilt obvious from this verse is that the jinn arc a separate and independent creation from men. This brings out the error of the thinking of those people, who assert that sonic people from among mankind have been called the jinn in the Qur'an. This same thing is also confirmed and testified by the following verses of the Qur'an: AI-An'am :100, 128, AI-A`raf, 38, 179, Hud: 119, AI-Hijr: 27 to 33, Bani Isra`il: 88, AI-Kahf: S0, As-Sajdah: 13, Saba: 41, Suad: 75, 76, Ha Mim As-Sajdah: 25, AI-Ahqaf: 18, Ar-Rahman: 15, 39, 56. (For a complete discussion of this question, see E. N . 21 of AI-Anbiya', E.N.'s 23, 45 of An-Naml, E.N. 24 of Saba).
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :53
یعنی میں نے ان کو دوسروں کی بندگی کے لیے نہیں بلکہ اپنی بندگی کے لیے پیدا کیا ہے ۔ میری بندگی تو ان کو اس لیے کرنی چاہیے کہ میں ان کا خالق ہوں ۔ دوسرے کسی نے جب ان کو پیدا نہیں کیا ہے تو اس کو کیا حق پہنچتا ہے کہ یہ اس کی بندگی کریں ، اور ان کے لیے یہ کیسے جائز ہو سکتا ہے کہ ان کا خالق تو ہوں میں اور یہ بندگی کرتے پھریں دوسروں کی ۔
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ صرف جنوں اور انسانوں ہی کا خالق تو نہیں ہے ۔ بلکہ سارے جہان اور اس کی ہر چیز کا خالق ہے ، پھر یہاں صرف جنوں اور انسانوں ہی کے متعلق کیوں فرمایا گیا کہ میں نے ان کو اپنے سوا کسی کی بندگی کے لیے پیدا نہیں کیا ہے؟ حالانکہ مخلوقات کا ذرہ ذرہ اللہ ہی کی بندگی کے لیے ہے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ زمین پر صرف جن اور انسان ایسی مخلوق ہیں جن کو یہ آزادی بخشی گئی ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں اللہ تعالیٰ کی بندگی کرنا چاہیں تو کریں ، ورنہ وہ بندگی سے منہ بھی کوڑ سکتے ہیں ، اور اللہ کے سوا دوسروں کی بندگی بھی کر سکتے ہیں ۔ دوسری جتنی مخلوقات بھی اس دنیا میں ہیں وہ اس نوعیت کی کوئی آزادی نہیں رکھتیں ۔ ان کے لیے سرے سے کوئی دائرہ اختیار ہے ہی نہیں کہ وہ اس میں اللہ کی بندگی نہ کریں یا کسی اور کی بندگی کر سکیں ۔ اس لیے یہاں صرف جنوں اور انسانوں کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ وہ اپنے اختیار کے حدود میں اپنے خالق کی اطاعت و عبودیت سے منہ موڑ کر ، اور خالق کے سوا دوسروں کی بندگی کر کے خود اپنی فطرت سے لڑ رہے ہیں ، ان کو یہ جاننا چاہیے کہ وہ خالق کے سوا کسی کی بندگی کے لیے پیدا نہیں کیے گئے ہیں اور ان کے لیے سیدھی راہ یہ ہے کہ جو آزادی انہیں بخشی گئی ہے اسے غلط استعمال نہ کریں بلکہ اس آزادی کے حدود میں بھی خود اپنی مرضی سے اسی طرح خدا کی بندگی کریں جس طرح ان کے جسم کا رونگٹا رونگٹا ان کی زندگی کے غیر اختیاری حدود میں اس کی بندگی کر رہا ہے ۔
عبادت کا لفظ اس آیت میں محض نماز روزے اور اسی نوعیت کی دوسری عبادات کے معنی میں استعمال نہیں کیا گیا ہے کہ کوئی شخص اس کا مطلب یہ لے لے کہ جن اور انسان صرف نماز پڑھنے اور روزے رکھنے اور تسبیح و تہلیل کرنے کے لیے پیدا کیے گئے ہیں ۔ یہ مفہوم بھی اگرچہ اس میں شامل ہے ، مگر یہ اس کا پورا مفہوم نہیں ہے ۔ اس کا پورا مفہوم یہ ہے کہ جن اور انسان اللہ کے سوا کسی اور کی پرستش ، اطاعت ، فرمانبرداری اور نیاز مندی کے لیے پیدا نہیں کیے گئے ہیں ۔ ان کا کام کسی اور کے سامنے جھکنا ، کسی اور کے احکام بجا لانا ، کسی اور سے تقویٰ کرنا ، کسی اور کے بنائے ہوئے دین کی پیروی کرنا ، کسی اور کو اپنی قسمتوں کا بنانے اور بگاڑنے والا سمجھنا ، اور کسی دوسری ہستی کے آگے دعا کے لیے ہاتھ پھیلانا نہیں ہے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ سبا ، حاشیہ 63 ۔ الزمر ، حاشیہ 2 ۔ الجاثیہ ، حاشیہ 30 ۔
ایک اور بات جو ضمنی طور پر اس آیت سے صاف ظاہر ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ جن انسانوں سے الگ ایک مستقل مخلوق ہے ۔ اس سے ان لوگوں کے خیال کی غلطی بالکل واضح ہو جاتی ہے جو دعویٰ کرتے ہیں کہ انسانوں ہی میں سے کچھ لوگوں کو قرآن میں جن کہا گیا ہے ۔ اسی حقیقت پر قرآن مجید کی حسب ذیل آیات بھی ناقابل انکار شہادت بہم پہنچاتی ہیں ( الانعام ، 100 ، 128 ۔ الاعراف 38 ، 179 ، ہود ، 119 ، الحجر ، 27 تا 33 ۔ بنی اسرائیل ، 88 ۔ الکہف ، 50 ۔ السجدہ ، 13 ۔ سبا ، 41 ۔ صٓ ، 75 ، 76 ۔ حٰم السجدہ ، 25 ۔ الاحقاف ، 18 ۔ الرحمٰن ، 15 ، 39 ، 56 ۔ ( اس مسئلے پر مفصل بحث کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد ، سوم ، الانبیاء ، حاشیہ 21 ۔ النمل ، حاشیہ 23 ، 45 ۔ جلد چہارم ، تفسیر سورہ سبا ، حاشیہ 24 ) ۔