Surat ut Toor

Surah: 52

Verse: 16

سورة الطور

اِصۡلَوۡہَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا ۚ سَوَآءٌ عَلَیۡکُمۡ ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۶﴾

[Enter to] burn therein; then be patient or impatient - it is all the same for you. You are only being recompensed [for] what you used to do."

جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لئے یکساں ہے ۔ تمہیں فقط تمہارے کئے کا بدلہ دیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِصۡلَوۡہَا
جلو اس میں
فَاصۡبِرُوۡۤا
پس صبر کرو
اَوۡ
یا
لَاتَصۡبِرُوۡا
نہ تم صبر کرو
سَوَآءٌ
برابر ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اِنَّمَا
بےشک
تُجۡزَوۡنَ
تم بدلہ دیئے جاتے ہو
مَا
اس کا جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِصۡلَوۡہَا
اس جہنم میں داخل ہوجاؤ
فَاصۡبِرُوۡۤا
پھرتم صبر کرو
اَوۡ
یا
لَاتَصۡبِرُوۡا
نہ تم صبر کرو
سَوَآءٌ
برابر ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اِنَّمَا
یقیناً
تُجۡزَوۡنَ
تمہیں بدلہ دیا جارہا ہے
مَا
۔ (ان ہی کا) جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

[Enter to] burn therein; then be patient or impatient - it is all the same for you. You are only being recompensed [for] what you used to do."

جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لئے یکساں ہے ۔ تمہیں فقط تمہارے کئے کا بدلہ دیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس میں داخل ہوجاؤ، اب تم صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لئے یکساں ہے تمہیں تو ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے تم کام کرتے رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس جہنم میں داخل ہوجاؤ،پھرتم صبرکرویانہ کرو، تم پربرابرہے۔تمہیں اُنہی اعمال کابدلہ دیاجارہاہے جوتم کیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Enter it. Now, whether you act patient or impatient, it is all the same for you; you are merely rewarded for what you used to do.|"

چلے جاؤ اس کے اندر پھر تم صبر کرو یا نہ صبر کرو تم کو برابر ہے وہی بدلہ پاؤ گے جو کچھ تم کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب داخل ہو جائو اس میں تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو اب تمہارے حق میں برابر ہے ۔ تمہیں بدلے میں وہی کچھ تو مل رہا ہے جو کچھ تم عمل کیا کرتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Go now and burn in it. It is all the same whether you bear it patiently or do not bear it with patience. You are only being recompensed for your deeds.”

جاؤ اب جھلسو اس کے اندر ، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو ، تمہارے لیے یکساں ہے ، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

داخل ہوجاؤ اس میں ، پھر تم صبر کرو ، یا نہ کرو ، تمہارے لیے برابر ہے ۔ تمہیں انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جائو اب اس میں گھسو اب تم صبر کردیا بےصبری کرو دو نو باتیں) تمہارے حق میں برابر ہیں جیسے کام تم دنیا میں کرتے ہے ویسا ہی تم کو بدلہ ملے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس میں داخل ہوجاؤ پس صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے برابر ہے۔ جو کام تم کرتے تھے بیشک ان ہی کا بدلہ تم کو مل رہا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرمایا جائے گا کہ) ان کو اس جہنم میں جھونک دو ۔ تم بردشات کرو یا نہ کہ تمہارے لئے دونوں باتیں برابر ہیں۔ تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے تم اعمال کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Roast therein; endure it or endure it not, thereof it is equal Unto you. Ye are only being requited for that which ye have been working.

(اب) اس میں داخل ہو پھر خواہ اس پر صبر کرنا یا نہ کرنا تمہارے حق میں (سب) برابر ہے تم کو وہی بدلہ تو دیا جارہا ہے جیسا کہ تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس میں داخل ہوجاؤ! اب صبر کرو یا نہ کرو ، تمہارے لئے یکساں ہے! تم وہی بدلے میں پارہے ہو جو کرتے رہے تھے!

Translated by

Mufti Naeem

اس میںداخل ہوجاؤ ، پس تمہارے لیے برابر ہے کہ صبر کرو یا صبر نہ کرو ، یہ تو فقط تمہارے ہی اعمال کا بدلہ دیا جارہا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس میں داخل ہوجاؤ۔ صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لیے برابر ہے جو کام تم کیا کرتے تھے یہ بدلہ انہی کا تمہیں مل رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اب داخل ہوجاؤ تم اس میں پس اب تم صبر کرو یا نہ کرو تم پر برابر ہے تمہیں تو بس ان ہی اعمال کا بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم لوگ خود کرتے رہے تھے (اپنی دنیاوی زندگی میں)

Translated by

Noor ul Amin

تم سب اس میں جھلستے رہو اور اب تم صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے برابرہے تمہیں ایساہی بدلہ دیاجائے گاجیسے تم کام کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو ، سب تم پر ایک سا ہے ( ف۱۵ ) تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے ( ف۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس میں داخل ہو جاؤ ، پھر تم صبر کرو یا صبر نہ کرو ، تم پر برابر ہے ، تمہیں صرف انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

پس اس میں داخل ہو جاؤ! اب تم صبر کرویا نہ کرو دونوں تمہارے حق میں برابر ہیں تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Burn ye therein: the same is it to you whether ye bear it with patience, or not: Ye but receive the recompense of your (own) deeds."

Translated by

Muhammad Sarwar

Burn in its heat. It is all the same for you whether you exercise patience or not; This is the recompense for your deeds".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Enter therein and whether you are patient of it or impatient of it, it is all the same. You are only being requited for what you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Enter into it, then bear (it) patiently, or do not bear (it) patiently, it is the same to you; you shall be requited only (for) what you did.

Translated by

William Pickthall

Endure the heat thereof, and whether ye are patient of it or impatient of it is all one for you. Ye are only being paid for what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"जाओ, झुलसो उसमें! अब धैर्य से काम लो या धैर्य से काम न लो; तुम्हारे लिए बराबर है। तुम वही बदला पा रहे हो, जो तुम करते रहे थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اسمیں داخل ہو پھر خواہ (اس کی) سہار کرنا یا سہار نہ کرنا تمہارے حق میں دونوں برابر ہیں (7) ۔ جیسا تم کرتے تھے ویسا ہی بدلہ تم کو دیا جائیگا۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جاؤ اس میں جلتے رہو تم صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں تمہارے اعمال کی جزا دی جا رہی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جاؤ اب جھلسو اس کے اندر تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو ، تمہارے لئے یکساں ہے تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جارہا ہے جیسے تم عمل کررہے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس میں داخل ہوجاؤ صبر کرو یا نہ کرو برابر ہے تمہارے حق میں، تمہیں انہی اعمال کی جزا دی جاوے گی جو تم کیا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

چلے جاؤ اس کے اندر پھر تم صبر کرو یا نہ صبر کرو تم کو برابر ہے وہی بدلہ پاؤ گے جو کچھ تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جائو اس دوزخ میں داخل ہوجائو پھر اب تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے دونوں باتیں برابر ہیں پس تم کو ویسا ہی بدلا دیا جائے گا جیسے اعمال تم کیا کرتے تھے۔