Surat ut Toor

Surah: 52

Verse: 23

سورة الطور

یَتَنَازَعُوۡنَ فِیۡہَا کَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِیۡہَا وَ لَا تَاۡثِیۡمٌ ﴿۲۳﴾

They will exchange with one another a cup [of wine] wherein [results] no ill speech or commission of sin.

۔ ( خوش طبعی کے ساتھ ) ایک دوسرے سے جام ( شراب ) کی چھینا جھپٹی کریں گے جس شراب کے سرور میں تو بیہودہ گوئی ہوگی نہ گناہ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَتَنَازَعُوۡنَ
وہ ایک دوسرے سے چھینا جھپٹی کریں گے
فِیۡہَا
اس میں
کَاۡسًا
جامِ شراب پر
لَّالَغۡوٌ
نہ کوئی بے ہودہ گوئی ہو گی
فِیۡہَا
اس میں
وَلَا
اور نہ
تَاۡثِیۡمٌ
کوئی گناہ(کی بات)
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَتَنَازَعُوۡنَ
وہ ایک دوسرے سے چھینیں جھپٹیں گے
فِیۡہَا
اس میں
کَاۡسًا
جام
لَّا
نہیں(ہوگی)
لَغۡوٌ
کوئی بے ہودہ گوئی
فِیۡہَا
اس میں
وَلَا
اور نہ
تَاۡثِیۡمٌ
گناہ میں ڈالنا
Translated by

Juna Garhi

They will exchange with one another a cup [of wine] wherein [results] no ill speech or commission of sin.

۔ ( خوش طبعی کے ساتھ ) ایک دوسرے سے جام ( شراب ) کی چھینا جھپٹی کریں گے جس شراب کے سرور میں تو بیہودہ گوئی ہوگی نہ گناہ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہاں وہ لپک لپک کر ایک دوسرے سے جام شراب لیں گے جس میں نہ یا وہ گوئی ہوگی اور نہ کوئی گناہ کا کام

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ ایک دوسرے سے جام شراب چھینیں جھپٹیں گے جس میں نہ بے ہودہ گوئی ہوگی اور نہ گناہ میں ڈالنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will snatch, from one another (in a friendly manner) a glass (of wine) in which there is neither an absurd talk, nor something leading to sin.

جھپٹتے ہیں وہاں پیالہ نہ بکنا ہے اس شراب میں اور نہ گناہ میں ڈالنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس میں وہ ایک دوسرے سے چھین رہے ہوں گے وہ جام جن (کے مشروب) میں نہ تو کوئی بےہودگی ہوگی اور نہ ہی گناہ میں ڈالنے والی کوئی بات۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They shall pass on to one another a cup that will incite neither levity nor sin.

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ فحش گوئی ہوگی نہ بد کرداری 18 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہاں وہ ایسے جام شراب پر ( دوستانہ ) چھینا جھپٹی کر رہے ہوں گے جس میں نہ کوئی بے ہودگی ہوگی ، اور نہ کوئی گناہ ہوگا ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آپس میں (شراب کا) جام ایک دوسرے کے ہاتھ سے جھپٹ لیں گے اس کے پینے سے 1 تو بیہودہ بکواس کریں گے اور نہ کوئی بری حرکت اس نے سر زد ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہاں (بطور خوش طبعی کے) ایک دوسرے سے جام جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ فضول بات ہوگی اور نہ کوئی گناہ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ جنت میں جام پر چھینا جھپٹی کریں گے نہ ان (جنتوں میں) فضول بکواس ہوگی اور نہ کوئی گناہ کی بات ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will therein snatch from one another a cup; therein will be neither vain babble nor sin.

ہاں آپس میں جام (شراب) پر چھینا جھپٹی بھی کریں گے کہ اس (شراب) میں نہ بک بک لگے گی اور نہ اور کوئی بیہودہ بات ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے درمیان ( ایسی شراب کے ) پیالوں کے تبادلے ہورہے ہوں گے جو لغویت اور گناہ سے پاک ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہاں وہ ایک دوسرے سے ( شراب کے ) جام ( ازراہِ خوش طبعی ) جھپٹ لیا کریں گے ، جس ( کے پینے کے نتیجے ) میں نہ کوئی بے ہودگی ہوگی اور نہ ہی کوئی گناہ کی بات ( ہوگی )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹا کریں گے جس کے پینے سے نہ نشہ چڑھے گا نہ کوئی گناہ کی بات ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہاں پر وہ ایک دوسرے سے لپک لپک کرلے رہے ہوں گے ایسی جام شراب جس میں نہ کوئی بےہودگی ہوگی اور نہ کوئی گنہگاری

Translated by

Noor ul Amin

وہاں وہ لوگ بڑھ کرایک دوسرے سے جام کے پیالے لیں گے جس کے اثرسے نہ وہ بے ہودگی کریں گے اور نہ ہی کوئی گناہ

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بیہودگی اور گنہگاری ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہاں یہ لوگ جھپٹ جھپٹ کر ( شرابِ طہور کے ) جام لیں گے ، اس ( شرابِ جنت ) میں نہ کوئی بے ہودہ گوئی ہوگی اور نہ گناہ گاری ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وہاں ایسے جامِ شراب پر چھینا جھپٹی بھی کریں گے جس میں نہ کوئی لغو بات ہوگی اور نہ گنہگار ٹھہرانے کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They shall there exchange, one with another, a (loving) cup free of frivolity, free of all taint of ill.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will pass cups of un-intoxicating and unsinful wine to one another.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There they shall pass from hand to hand a cup, free from any idle talk, and free from sin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall pass therein from one to another a cup wherein there shall be nothing vain nor any sin.

Translated by

William Pickthall

There they pass from hand to hand a cup wherein is neither vanity nor cause of sin.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे वहाँ आपस में प्याले हाथोंहाथ ले रहे होंगे, जिस में न कोई बेहूदगी होगी और न गुनाह पर उभारने वाली कोई बात,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) وہاں آپس میں (بطور خوش طبعی کے) جام شراب میں چھینا جھپٹی بھی کرینگے اسمیں نہ بک بک لگے گی اور نہ کوئی بیہودہ بات ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کرلے رہے ہوں گے جس میں نہ لغو ہوگی نہ گناہ کا کام ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کرلے رہے ہوں گے جس میں نہ یا وہ گوئی ہوگی نہ بدکرداری ا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اس میں جام کی چھینا جھپٹی کریں گے، نہ اس میں کوئی لغو بات ہوگی اور نہ کوئی گناہ کی بات،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جھپٹتے ہیں وہاں پیالہ نہ بکنا ہے اس شراب میں اور نہ گناہ میں ڈالنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ جنت میں شراب کے جام پر باہمی چھینا جھپٹی بھی کریں گے اس شراب میں نہ لغو بکواس ہے اور نہ کوئی اور گناہ کی بات ہے۔