Surat ut Toor

Surah: 52

Verse: 24

سورة الطور

وَ یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمۡ غِلۡمَانٌ لَّہُمۡ کَاَنَّہُمۡ لُؤۡلُؤٌ مَّکۡنُوۡنٌ ﴿۲۴﴾

There will circulate among them [servant] boys [especially] for them, as if they were pearls well-protected.

اور ان کے ارد گرد ان کے نو عمر غلام پھر رہے ہونگے ، گویا کہ وہ موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَطُوۡفُ
اور گھوم رہے ہوں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
غِلۡمَانٌ
نو عمر خادم
لَّہُمۡ
ان کے لیے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ
لُؤۡلُؤٌ
موتی ہیں
مَّکۡنُوۡنٌ
چھپائے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَطُوۡفُ
اور چکرلگاتے رہیں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
غِلۡمَانٌ
نوعمر غلام
لَّہُمۡ
ان کے لیے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ سب
لُؤۡلُؤٌ
موتی ہوں
مَّکۡنُوۡنٌ
چھپا کررکھے ہوئے
Translated by

Juna Garhi

There will circulate among them [servant] boys [especially] for them, as if they were pearls well-protected.

اور ان کے ارد گرد ان کے نو عمر غلام پھر رہے ہونگے ، گویا کہ وہ موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہاں ان کی خدمت پر مامور لڑکے چکر لگاتے رہیں گے اور وہ خود ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُن کے لیے نوعمر غلام پھر رہے ہوں گے گویاوہ چھپا کررکھے موتی ہوں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they will be frequented by the serving boys of their own, (neat and clean) as if they were hidden pearls.

اور پھرتے ہیں ان کے پاس چھوکرے ان کے گویا وہ موتی ہیں اپنے غلاف کے اندر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان پر گردش میں رہیں گے نوجوان لڑکے ان کی خدمت کے لیے وہ ایسے ہوں گے جیسے موتی ہوں غلافوں میں رکھے ہوئے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Youths as fair as hidden pearls will be set apart to wait upon them; they will be running to and fro to serve them.

اور ان کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی کے لیے مخصوص ہوں گے 19 ، ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کے اردگرد نوجوان پھر رہے ہوں گے جو انہی ( کی خدمت ) کے لیے مخصوص ہوں گے ، ایسے ( خوبصورت ) جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور خدمت کے لئے ان کے چھوکرے ان کے 2 پاس پھرتے رہیں گے (ایسے خوبصورت) جیسے چھپے ہوئے یا چھپائے ہوئے ہوتی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے لئے نوجوان خدمت گار جیسے چھپائے ہوئے موتی ، ان کے پاس پھریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور غلمان (خادم لڑکے) اجو ان کی خدمت کے لئے ہوں گے ان کے چاروں طرف پھرتے ہوں گے جیسے محفوظ موتی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there will go round on them youths appointed to attend them as though they were pearls hidden.

اور ان کے پاس لڑکے آئیں جائیں گے جو ان کے لئے ہیں گویا وہ محفوظ موتی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور محفوظ موتیوں کے مانند چھو کرے ان کی خدمت میں سرگرم ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان ( کی خدمت کے لیے ان ) کیاردگرد ایسے نوجوان خادم چکر لگائیں گے گویا کہ ( خوب صورتی میں ) وہ ( حفاظت سے ) چھپاکر رکھے گئے موتی ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور نوجوان خدمت گار ان کے آس پاس پھریں گے جو ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے چھپائے ہوئے موتی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کی خدمت گزاری کے لئے چل پھر رہے ہوں گے (ایسے خوب صورت) لڑکے جیسے کہ وہ ایسے موتی ہوں جن کو چھپا کر رکھا گیا ہو

Translated by

Noor ul Amin

وہاں ان کے سامنے ان کے لئے خدمت گزارلڑکے گزرتے رہیں گے اور ایسے خوبصورت جیسے چھپاکررکھے ہوئے موتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے ( ف۲۵ ) گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نوجوان ( خدمت گزار ) اُن کے اِردگرد گھومتے ہوں گے ، گویا وہ غلاف میں چھپائے ہوئے موتی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے غلام ( خدمت کیلئے ) چکر لگا رہے ہوں گے ( جو حُسن و جمال میں ) گویا چھپے ہوئے موتی ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Round about them will serve, (devoted) to them, young male servants (handsome) as Pearls well-guarded.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be served by youths who will be as beautiful as pearls.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there will go round boy-servants of theirs, to serve them as if they were preserved pearls.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And round them shall go boys of theirs as if they were hidden pearls.

Translated by

William Pickthall

And there go round, waiting on them menservants of their own, as they were hidden pearls.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन की सेवा में सुरक्षित मोतियों के सदृश किशोर दौड़ते फिरते होंगे, जो ख़ास उन्हीं (की सेवा) के लिए होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور انکے پاس ایسے لڑکے آویں گے جو خاص انہی کے لئے ہوں گے گویا وہ حفاظت سے رکھے ہوئے موتی ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کی خدمت میں لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے وہ ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے موتی چھپاکر رکھے ہوئے ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ور ان کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی (کی خدمت) کے لئے مخصوص ہوں گے ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ایسے لڑکے ان کے پاس آتے جاتے رہیں گے گویا کہ وہ چھپے ہوئے موتی ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پھرتے ہیں ان کے پاس چھو کرے ان کے گویا وہ موتی ہیں اپنے غلاف کے اندر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کے غلام جو ان کی خدمت کے لئے ان کے پاس پھرتے ہوں گے ایسے ہوں گے جیسے محفوظ موتی۔