TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ut Toor 52:42 – Translations

Every available translation of Surat ut Toor, verse 42, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اَمۡ یُرِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ؕ فَالَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ہُمُ الۡمَکِیۡدُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾
Or do they intend a plan? But those who disbelieve - they are the object of a plan.
کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں؟ تو یقین کرلیں کہ فریب خوردہ کافر ہی ہیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اَمۡ
یا
یُرِیۡدُوۡنَ
وہ ارادہ کرتے ہیں
کَیۡدًا
ایک چال کا
فَالَّذِیۡنَ
تو وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
ہُمُ
وہی
الۡمَکِیۡدُوۡنَ
چال میں آنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اَمۡ
یا
یُرِیۡدُوۡنَ
وہ ارادہ رکھتے ہیں
کَیۡدًا
کسی چال کا
فَالَّذِیۡنَ
تووہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفرکیا
ہُمُ
وہی
الۡمَکِیۡدُوۡنَ
چال میں آنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Info

Or do they intend a plan? But those who disbelieve - they are the object of a plan.

کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں؟ تو یقین کرلیں کہ فریب خوردہ کافر ہی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

یا یہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں ؟ حالانکہ یہ کافر خود ہی اس چال میں پھنسنے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

یاوہ کسی چال کاارادہ رکھتے ہیں؟ توجن لوگوں نے کفرکیاوہی چال میں آنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Or do they intend to conspire (against the prophet)? Then the disbelievers themselves shall be the victim of the conspiracy.

کیا چاہتے ہیں کچھ داؤ کرنا سو جو منکر ہیں وہی آتے ہیں داؤ میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

کیا یہ لوگ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں ؟ اصل میں تو یہ کافر خود ہی چال کا شکار ہوگئے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Or are they contriving a stratagem against you? If so, that stratagem will rebound against the unbelievers.

کیا یہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں ؟33 ( اگر یہ بات ہے ) تو کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی ۔ 34

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

کیا یہ کوئی مکر کرنا چاہتے ہیں؟ تو درحقیقت جو کافر ہیں ، مگر تو انہی پر پڑے گا ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

یا وہ (پیغمبر سے) دائوں کرنا چاہتے ہیں تو خود یہ کافر دائوں میں آجائیں گے۔ 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

کیا یہ کوئی داؤ کرنا چاہتے ہیں ؟ تو کافر خود ہی داؤ میں آنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

کیا یہ لوگ کوئی چال چل رہے ہیں (تو یاد کھیں) وہ کافر خود ہی اپنے جال میں پکڑے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Seek they to lay a plot? Then those who disbelieve it is they who shall be plotted against.

کیا یہ لوگ برائی کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ سو یہ کافر خود ہی برائی میں گرفتار ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

کیا وہ کوئی چال چلنی چاہتے ہیں؟ تو ( یاد رکھیں ) کہ جنہوں نے کفر کیا وہی اس چال میں گرفتار ہوں گے!

Translated by

Mufti Naeem

Info

کیا یہ کسی سازش کا ارادہ رکھتے ہیں تو ( یاد رکھو ) کافر لوگ ہی سازشوں کا شکار ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

کیا یہ کوئی داؤ کرنا چاہتے ہیں کافر تو خود داؤ میں آنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

کیا یہ لوگ کوئی داؤ چلنا چاہتے ہیں ؟ تو (سن لیں کہ) جو لوگ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر وہ خود ہی شکار ہو رہے ہیں اپنی چال بازیوں کے

Translated by

Noor ul Amin

Info

یایہ کوئی چال چلناچاہتے ہیں ؟حالانکہ یہ کافر خود ہی چال میں پھنسنے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

یا کسی داؤں ( فریب ) کے ارادہ میں ہیں ( ف۵٤ ) تو کافروں پر ہی داؤں ( فریب ) پڑنا ہے ( ف۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

کیا وہ ( آپ سے ) کوئی چال چلنا چاہتے ہیں ، تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ خود ہی اپنے دامِ فریب میں پھنسے جا رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

یا وہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ تو جو لوگ کافر ہیں وہ خود اپنی چال کا شکار ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Or do they intend a plot (against thee)? But those who defy Allah are themselves involved in a Plot!

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Do they design evil plans? The disbelievers themselves will be snared by their evil plots.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

Or do they intend a plot But those who disbelieve are themselves plotted against!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Or do they desire a war? But those who disbelieve shall be the vanquished ones in war.

Translated by

William Pickthall

Info

Or seek they to ensnare (the messenger)? But those who disbelieve, they are the ensnared!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

या वे कोई चाल चलना चाहते हैं? तो जिन लोगों ने इनकार किया वही चाल की लपेट में आने वाले हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

کیا یہ لوگ کچھ برائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں سو یہ کافر خود ہی (اس) برائی میں گرفتار ہونگے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

کیا کوئی چال چلنا چاہتے ہیں ؟ کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

کیا یہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں ؟ اگر یہ بات ہے تو کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

کیا وہ لوگ کسی برائی کا ارادہ رکھتے ہیں سو جن لوگوں نے کفر کیا وہ خود ہی برائی میں گرفتار ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

کیا چاہتے ہیں کچھ داؤ کرنا سو جو منکر ہیں وہی آتے ہیں داؤ میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

کیا یہ لوگ کوئی چال کرنی چاہتے ہیں سو جو لوگ کافر ہیں وہ خود ہی چال میں گرفتار ہوں گے۔

Related Verses

14
Surat un Nissa
4:60
اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ یَزۡعُمُوۡنَ اَنَّہُمۡ اٰمَنُوۡا بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِکَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّتَحَاکَمُوۡۤا اِلَی الطَّاغُوۡتِ وَ قَدۡ اُمِرُوۡۤا اَنۡ یَّکۡفُرُوۡا بِہٖ ؕ وَ یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّضِلَّہُمۡ ضَلٰلًۢا بَعِیۡدًا ﴿۶۰﴾
Have you not seen those who claim to have believed in what was revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you? They wish to refer legislation to Taghut, while they were commanded to reject it; and Satan wishes to lead them far astray.
کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا؟ جن کا دعویٰ تو یہ ہے کہ جو کچھ آپ پر اور جو کچھ آپ سے پہلے اُتارا گیا ہے اس پر ان کا ایمان ہے لیکن وہ اپنے فیصلے غیر اللہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں حالانکہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ شیطان کا انکار کریں شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ انہیں بہکا کر دور ڈال دے ۔
Surat un Nissa
4:44
اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِیۡبًا مِّنَ الۡکِتٰبِ یَشۡتَرُوۡنَ الضَّلٰلَۃَ وَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ تَضِلُّوا السَّبِیۡلَ ﴿ؕ۴۴﴾
Have you not seen those who were given a portion of the Scripture, purchasing error [in exchange for it] and wishing you would lose the way?
کیا تم نے نہیں دیکھا؟ جنہیں کتاب کا کچھ حصّہ دیا گیا ہے وہ گُمراہی خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ سے بھٹک جاؤ ۔
Surat un Nissa
4:91
سَتَجِدُوۡنَ اٰخَرِیۡنَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّاۡمَنُوۡکُمۡ وَ یَاۡمَنُوۡا قَوۡمَہُمۡ ؕ کُلَّمَا رُدُّوۡۤا اِلَی الۡفِتۡنَۃِ اُرۡکِسُوۡا فِیۡہَا ۚ فَاِنۡ لَّمۡ یَعۡتَزِلُوۡکُمۡ وَ یُلۡقُوۡۤا اِلَیۡکُمُ السَّلَمَ وَ یَکُفُّوۡۤا اَیۡدِیَہُمۡ فَخُذُوۡہُمۡ وَ اقۡتُلُوۡہُمۡ حَیۡثُ ثَقِفۡتُمُوۡہُمۡ ؕ وَ اُولٰٓئِکُمۡ جَعَلۡنَا لَکُمۡ عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۹۱﴾  9
You will find others who wish to obtain security from you and [to] obtain security from their people. Every time they are returned to [the influence of] disbelief, they fall back into it. So if they do not withdraw from you or offer you peace or restrain their hands, then seize them and kill them wherever you overtake them. And those - We have made for you against them a clear authorization.
تم کچھ اور لوگوں کو ایسا بھی پاؤ گے جن کی ( بظاہر ) چاہت ہے کہ تم سے بھی امن میں رہیں ۔ اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں ( لیکن ) جب کبھی فتنہ انگیزی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں تو اوندھے منہ اس میں ڈال دیئے جاتے ہیں ، پس اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کشی نہ کریں اور تم سے صلح کا سلسلہ جنبانی نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روک لیں ، تو انہیں پکڑو اور مار ڈالو جہاں کہیں بھی پاؤ ، یہی وہ ہیں جن پر ہم نے تمہیں ظاہر حُجت عنایت فرمائی ہے ۔
Surat un Nissa
4:150
اِنَّ الَّذِیۡنَ یَکۡفُرُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یُّفَرِّقُوۡا بَیۡنَ اللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ یَقُوۡلُوۡنَ نُؤۡمِنُ بِبَعۡضٍ وَّ نَکۡفُرُ بِبَعۡضٍ ۙ وَّ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّتَّخِذُوۡا بَیۡنَ ذٰلِکَ سَبِیۡلًا ﴿۱۵۰﴾ۙ
Indeed, those who disbelieve in Allah and His messengers and wish to discriminate between Allah and His messengers and say, "We believe in some and disbelieve in others," and wish to adopt a way in between -
جو لوگ اللہ کے ساتھ اور اس کے پیغمبروں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق رکھیں اور جو لوگ کہتے ہیں کہ بعض نبیوں پر تو ہمارا ایمان ہے اور بعض پر نہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کے اور اس کے بین بین کوئی راہ نکالیں ۔
Surat ul Maeeda
5:37
یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّخۡرُجُوۡا مِنَ النَّارِ وَ مَا ہُمۡ بِخٰرِجِیۡنَ مِنۡہَا ۫ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّقِیۡمٌ ﴿۳۷﴾
They will wish to get out of the Fire, but never are they to emerge therefrom, and for them is an enduring punishment.
یہ چاہیں گے کہ دوزخ میں سے نکل جائیں لیکن یہ ہرگز اس میں سے نہ نکل سکیں گے ، ان کے لئے تو دوامی عذاب ہیں
Surat ul Anaam
6:52
وَ لَا تَطۡرُدِ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَدٰوۃِ وَ الۡعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَہٗ ؕ مَا عَلَیۡکَ مِنۡ حِسَابِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ وَّ مَا مِنۡ حِسَابِکَ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَتَطۡرُدَہُمۡ فَتَکُوۡنَ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۲﴾
And do not send away those who call upon their Lord morning and afternoon, seeking His countenance. Not upon you is anything of their account and not upon them is anything of your account. So were you to send them away, you would [then] be of the wrongdoers.
اور ان لوگوں کو نہ نکالئے جو صبح وشام اپنے پروردگار کی عبادت کرتے ہیں ، خاص اسی کی رضامندی کا قصد رکھتے ہیں ۔ ان کا حساب ذرا بھی آپ کے متعلق نہیں اور آپ کا حساب ذرا بھی ان کے متعلق نہیں کہ آپ ان کو نکال دیں ورنہ آپ ظلم کرنے والوں میں سے ہوجائیں گے ۔
Surat ut Tauba
9:32
یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یُّطۡفِئُوۡا نُوۡرَ اللّٰہِ بِاَفۡوَاہِہِمۡ وَ یَاۡبَی اللّٰہُ اِلَّاۤ اَنۡ یُّتِمَّ نُوۡرَہٗ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿۳۲﴾
They want to extinguish the light of Allah with their mouths, but Allah refuses except to perfect His light, although the disbelievers dislike it.
وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور اللہ تعالٰی انکاری ہے مگر اسی بات کا کہ اپنا نور پورا کرے گو کافر ناخوش رہیں
Surat ul Kaahaf
18:28
وَ اصۡبِرۡ نَفۡسَکَ مَعَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَدٰوۃِ وَ الۡعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَہٗ وَ لَا تَعۡدُ عَیۡنٰکَ عَنۡہُمۡ ۚ تُرِیۡدُ زِیۡنَۃَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۚ وَ لَا تُطِعۡ مَنۡ اَغۡفَلۡنَا قَلۡبَہٗ عَنۡ ذِکۡرِنَا وَ اتَّبَعَ ہَوٰىہُ وَ کَانَ اَمۡرُہٗ فُرُطًا ﴿۲۸﴾ الثلٰثۃ
And keep yourself patient [by being] with those who call upon their Lord in the morning and the evening, seeking His countenance. And let not your eyes pass beyond them, desiring adornments of the worldly life, and do not obey one whose heart We have made heedless of Our remembrance and who follows his desire and whose affair is ever [in] neglect.
اور اپنے آپ کو انہیں کے ساتھ رکھا کر جو اپنے پروردگار کو صبح شام پکارتے ہیں اور اسی کے چہرے کے ارادے رکھتے ہیں ( رضا مندی چاہتے ہیں ) ، خبردار! تیری نگاہیں ان سے نہ ہٹنے پائیں کہ دنیاوی زندگی کے ٹھاٹھ کے ارادے میں لگ جا ۔ دیکھ اس کا کہنا نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سےغافل کر دیا ہے اور جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور جس کا کام حد سے گزر چکا ہے ۔
Surat ul Qasass
28:79
فَخَرَجَ عَلٰی قَوۡمِہٖ فِیۡ زِیۡنَتِہٖ ؕ قَالَ الَّذِیۡنَ یُرِیۡدُوۡنَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا یٰلَیۡتَ لَنَا مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِیَ قَارُوۡنُ ۙ اِنَّہٗ لَذُوۡ حَظٍّ عَظِیۡمٍ ﴿۷۹﴾
So he came out before his people in his adornment. Those who desired the worldly life said, "Oh, would that we had like what was given to Qarun. Indeed, he is one of great fortune."
پس قارون پوری آرائش کے ساتھ اپنی قوم کے مجمع میں نکلا تو دنیاوی زندگی کے متوالے کہنے لگے کاش کہ ہمیں بھی کسی طرح وہ مل جاتا جو قارون کو دیا گیا ہے ۔ یہ تو بڑا ہی قسمت کا دھنی ہے ۔