Surat ut Toor

Surah: 52

Verse: 44

سورة الطور

وَ اِنۡ یَّرَوۡا کِسۡفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوۡلُوۡا سَحَابٌ مَّرۡکُوۡمٌ ﴿۴۴﴾

And if they were to see a fragment from the sky falling, they would say, "[It is merely] clouds heaped up."

اگر یہ لوگ آسمان کے کسی ٹکڑے کو گرتا ہوا دیکھ لیں تب بھی کہہ دیں کہ تہ بہ تہ بادل ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھیں
کِسۡفًا
کوئی ٹکڑا
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
سَاقِطًا
گرنے والا
یَّقُوۡلُوۡا
وہ کہیں گے
سَحَابٌ
بادل ہیں
مَّرۡکُوۡمٌ
تہ بہ تہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھیں
کِسۡفًا
ایک ٹکڑا
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
سَاقِطًا
گرتا ہوا
یَّقُوۡلُوۡا
وہ کہیں گے
سَحَابٌ
بادل ہیں
مَّرۡکُوۡمٌ
تہ بہ تہ
Translated by

Juna Garhi

And if they were to see a fragment from the sky falling, they would say, "[It is merely] clouds heaped up."

اگر یہ لوگ آسمان کے کسی ٹکڑے کو گرتا ہوا دیکھ لیں تب بھی کہہ دیں کہ تہ بہ تہ بادل ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر یہ لوگ آسمان سے سے کوئی گرتا ہوا ٹکڑا بھی دیکھ لیں تو کہہ دیں گے کہ یہ تہ بہ تہ بادل ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگروہ آسمان سے ایک ٹکڑا گرتابھی دیکھیں تو کہیں گے: ’’تہ بہ تہ بادل ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And even if they see a piece falling down from the sky, they would say, |"It is a cumulated cloud.|"3

اور اگر دیکھیں ایک تختہ آسمان سے گرتا ہوا کہیں یہ بادل ہے گاڑھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر کبھی یہ دیکھیں آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا تو کہیں گے کہ یہ تو بادل ہیں تہ بر تہ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(So obstinate are they that) even if they were to see some fragments of the sky falling down they would still say: “It is only a mass of cloud.”

یہ لوگ آسمان کے ٹکڑے بھی گرتے ہوئے دیکھ لیں تو کہیں گے یہ بادل ہیں جو امڈے چلے آ رہے ہیں 36 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر یہ آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتے ہوئے بھی دیکھ لیں تو یہ کہیں گے کہ یہ کوئی گہرا بادل ہے ۔ ( ١٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ کافر ایسے ڈھیٹ ہ گئے ہیں) مگر آسمان سے ایک ٹکڑ (دوہ کا ڈوہ) گرتا ہوا دیکھیں جو عذاب کے طور پر آرہا ہو تو بھی ڈریں نہیں بلکہ یوں کہیں یہ جما ہوا ابر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ آسمان کے ٹکڑے کو گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں گے یہ تو تہہ بہ تہہ بادل ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر یہ لوگ آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتے دیکھیں تو کہیں گے کہ یہ تو کوئی تہہ در تہہ جما ہوا بادل ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they should see a fragment of the heaven falling down, they would say: it is only clouds piled up.

اور اگر یہ آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھ گرتا ہوا دیکھ لیں تو بھی یہی کہیں کہ یہ تو تہ بہ تہ جما ہوا بادل ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر یہ آسمان سے کوئی ٹکڑا بھی گرتا ہوا دیکھیں گے تو کہیں گے: یہ تو تہ بہ تہ بادل ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر یہ لوگ آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتا دیکھیں تو کہیں گے ( یہ ) پانی سے بھرا ہوا بادل ( ہے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ آسمان سے عذاب کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کی ہٹ دھرمی کا عالم یہ ہے کہ) اگر یہ آسمان کا کوئی ٹکڑا بھی گرتا ہوا دیکھ لیں تو کہیں گے کہ یہ تو ایک بادل ہے تہ بہ تہ جما ہوا

Translated by

Noor ul Amin

اگریہ لوگ آسمان سے گرتاہواکوئی ٹکڑابھی دیکھ لیں توکہہ دیں گے کہ یہ تہہ بہ تہہ بادل ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر آسمان سے کوئی ٹکڑا گرتا دیکھیں تو کہیں گے تہ بہ تہ بادل ہے ( ف۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ آسمان سے کوئی ٹکڑا ( اپنے اوپر ) گرتا ہوا دیکھ لیں تو ( تب بھی یہ ) کہیں گے کہ تہ بہ تہ ( گہرا ) بادل ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ آسمان سے کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہتے ہیں کہ یہ تہہ در تہہ بادل ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Were they to see a piece of the sky falling (on them), they would (only) say: "Clouds gathered in heaps!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Even if they were to see a part of the heavens falling down upon them, they would say, "It is only dense cloud".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they were to see a piece of the heaven falling down, they would say: "Clouds gathered in heaps!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they should see a portion of the heaven coming down, they would say: Piled up clouds.

Translated by

William Pickthall

And if they were to see a fragment of the heaven falling, they would say: A heap of clouds.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि वे आकाश का कोई टुकटा गिरता हुआ देखें तो कहेंगे, "यह तो परत पर परत बादल है!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر وہ آسمان کے ٹکڑے کو دیکھ لیں کہ گرتا ہوا آرہا ہے تو یوں کہہ دیں کہ یہ تو تہ بتہ جما ہوا بادل ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ لوگ آسمان کے ٹکڑے گرتے ہوئے دیکھ لیں تو کہیں گے یہ تو بادل ہیں جو ایک دوسرے کے بعد آرہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ آسمان کے ٹکڑے بھی گرتے ہوئے دیکھ لیں تو کہیں گے یہ بادل ہیں جو امڈے چلے آرہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ آسمان سے کسی ٹکڑے کو دیکھ لیں کہ گرتا ہوا آرہا ہے تو کہیں گے کہ یہ تو تہ بتہ جما ہوا بادل ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر دیکھیں ایک تختہ آسمان سے گرتا ہوا کہیں یہ بادل ہے گاڑھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ آسمان سے کوئی ٹکڑا بھی گرتا ہوا دیکھیں تو یوں کہنے لگیں یہ ایک تہ بہ تہ جما ہوا بادل ہے۔