TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ut Toor 52:48 – Translations

Every available translation of Surat ut Toor, verse 48, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ اصۡبِرۡ لِحُکۡمِ رَبِّکَ فَاِنَّکَ بِاَعۡیُنِنَا وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ حِیۡنَ تَقُوۡمُ ﴿ۙ۴۸﴾
And be patient, [O Muhammad], for the decision of your Lord, for indeed, you are in Our eyes. And exalt [ Allah ] with praise of your Lord when you arise.
تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے ، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے ۔ صبح کو جب تو اٹھے اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَاصۡبِرۡ
اور صبر کیجیے
لِحُکۡمِ
حکم کے لیے
رَبِّکَ
اپنے رب کے
فَاِنَّکَ
پس بےشک آپ
بِاَعۡیُنِنَا
ہماری نگاہوں کے سامنے ہیں
وَسَبِّحۡ
اور تسبیح کیجیے
بِحَمۡدِ
ساتھ تعریف کے
رَبِّکَ
اپنے رب کی
حِیۡنَ
جس وقت
تَقُوۡمُ
آپ کھڑے ہوتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَاصۡبِرۡ
اورآپ صبر کریں
لِحُکۡمِ
حکم آنے تک
رَبِّکَ
اپنے رب کا
فَاِنَّکَ
بے شک آپ
بِاَعۡیُنِنَا
ہمار ی نگاہوں میں ہیں
وَسَبِّحۡ
اورآپ تسبیح کریں
بِحَمۡدِ رَبِّکَ
ساتھ اپنے رب کی حمد کے
حِیۡنَ
جب
تَقُوۡمُ
آپ اٹھیں
Translated by

Juna Garhi

Info

And be patient, [O Muhammad], for the decision of your Lord, for indeed, you are in Our eyes. And exalt [ Allah ] with praise of your Lord when you arise.

تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے ، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے ۔ صبح کو جب تو اٹھے اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اپنے پروردگار کا حکم آنے تک صبر کیجئے۔ بلاشبہ آپ ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں اور جب آپ اٹھا کریں تو اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اور اپنے رب کا حکم آنے تک آپ صبرکریں،بے شک آپ ہماری نگاہوں میں ہیں،ا ور اپنے رب کی حمد کے ساتھ آپ تسبیح کیاکریں،جب آپ اُٹھیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And (0 prophet) be patient about the decision of your Lord, because you are before Our Eyes. And proclaim the purity of your Lord along with His praise when you stand (in Prayer),

اور تو ٹھہرا وہ منتظر اپنے رب کے حکم کا تو تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے اور پاکی بیان کر اپنے رب کی خوبیاں جس وقت تو اٹھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

(اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اپنے ربّ کے فیصلے کا انتظار کیجیے۔ بیشک آپ ہماری نگاہوں میں ہیں۔ اور آپ تسبیح کرتے رہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ جب آپ کھڑے ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Be patient, then, (O Prophet), until the judgement of your Lord comes. For surely you are before Our eyes. And celebrate the praise of your Lord when you rise,

اے نبی ، اپنے رب کا فیصلہ آنے تک صبر کرو 38 ، تم ہماری نگاہ میں ہو39 ۔ تم جب اٹھو تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو 40 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور تم اپنے پروردگار کے حکم پر جمے رہو ، کیونکہ تم ہماری نگاہوں میں ہو ، ( ١٥ ) اور جب تم اٹھتے ہو اس وقت اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیا کرو ۔ ( ١٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور (اے پیغمبر) اپنے مالک کے حکم کا انتظار کرتا رہ (گھبرا نہیں صبر سے بیٹھا رہا) کیونکہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے (ہم تجھ کو دیکھ رہے ہیں اور جب تو بیٹھ کر اٹھے تو اپنے مالک کی خوبی تعریف کے ساتھ بیان کرتے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کیجئے کہ بیشک آپ ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں۔ اور جب اٹھا کریں تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

آپ اپنے رب کے حکم پر صبر کیجیے کیونکہ آپ ہماری حفاظت میں ہیں اور جب آپ اٹھا کریں تو اپنے پروردگار کی حمد و ثنا کرلیا کریں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And wait thou patiently the judgment of thy Lord; verily thou art before Our eyes; and hallow the praise of thy Lord when thou uprisest.

آپ اپنے پروردگار کی تجویز پر صبر سے قائم رہئے اس لئے کہ آپ تو عین ہماری حفاظت میں ہیں۔ اور آپ اپنے پروردگار کی حمد وتسبیح کیا کیجئے جب اٹھا کیجئے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور تم صبر کے ساتھ اپنے رب کے فیصلہ کا انتظار کرو ، بیشک تم ہماری آنکھوں میں ہو اور اپنے رب کی تسبیح کرو اس کی حمد کے ساتھ ، جس وقت تم اٹھتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ اپنے رب کے حکم کی وجہ سے صبر کرتے رہیے ، پس بلاشبہ آپ ہماری نگاہوں میں ہیں اور جب آپ کھڑے ہوں تو اپنے رب کی تعریف و تسبیح بیان کیا کیجیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور تم اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اٹھا کرو تو اپنے رب کی تعریف کیا کرو۔ (تسبیح) ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور آپ صبر (و برداشت) ہی سے کام لیتے رہیں اپنے رب کے حکم (و فیصلہ) تک کہ یقینا آپ ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں اور تسبیح کرتے رہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ جب آپ اٹھیں

Translated by

Noor ul Amin

Info

( اے نبی ) اپنے رب کاحکم آنے تک صبرکیجئے بلاشبہ آپ ہماری نگاہوں میں ہیں اور جب اٹھیں تواپنے رب کی حمدکے ساتھ اس کی تسبیح کیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور اے محبوب! تم اپنے رب کے حکم پر ٹھہرے رہو ( ف٦۲ ) کہ بیشک تم ہماری نگہداشت میں ہو ( ف٦۳ ) اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو جب تم کھڑے ہو ( ف٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور ( اے حبیبِ مکرّم! اِن کی باتوں سے غم زدہ نہ ہوں ) آپ اپنے رب کے حکم کی خاطر صبر جاری رکھئے بیشک آپ ( ہر وقت ) ہماری آنکھوں کے سامنے ( رہتے ) ہیں٭ اور آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے جب بھی آپ کھڑے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

Info

آپ ( ص ) اپنے پروردگار کے فیصلے کیلئے صبر کیجئے! آپ ( ص ) ہماری نظروں ( نگہبانی ) میں ہیں آپ ( ص ) اپنے پروردگار کی تسبیح کیجئے اس کی حمد کے ساتھ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Now await in patience the command of thy Lord: for verily thou art in Our eyes: and celebrate the praises of thy Lord the while thou standest forth,

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Wait patiently for the command of your Lord. We are watching over you. Glorify your Lord when you rise during the night

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

So wait patiently for the decision of your Lord, for verily, you are under Our Eyes; and glorify the praises of your Lord when you get up.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And wait patiently for the judgment of your Lord, for surely you are before Our eyes, and sing the praise of your Lord when you rise;

Translated by

William Pickthall

Info

So wait patiently (O Muhammad) for thy Lord's decree, for surely thou art in Our sight; and hymn the praise of thy Lord when thou uprisest,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

अपने रब का फ़ैसला आने तक धैर्य से काम लो, तुम तो हमारी आँखों में हो, और जब उठो तो अपने रब का गुणगान करो;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور آپ اپنے رب کی (اس) تجویز پر صبر سے بیٹھے رہئیے کہ آپ ہماری حفاظت میں ہیں اور اٹھتے وقت (مجلس سے یا سونے سے) اپنے رب کی تسبیح وتحمید کیا کیجئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اے نبی اپنے رب کے حکم کے ساتھ صبر کیجئے آپ ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں، اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اے نبی اپنے رب کا فیصلہ آنے تک صبر کرو ، تم ہماری نگاہ میں ہو تم جب اٹھو تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور آپ اپنے رب کی تجویز پر صبر کیجئے، سو بیشک آپ ہماری حفاظت میں ہیں اور جس وقت آپ کھڑے ہوتے ہیں اپنے رب کی تسبیح اور حمد کیجئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور تو ٹھہرا رہ منتظر اپنے رب کے حکم کا تو تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے اور پاکی بیان کر اپنے رب کی خوبیاں جس وقت تو اٹھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور اے پیغمبر آپ اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لیجئے کیونکہ آپ ہماری حفاظت ونگران میں ہیں اور جس وقت آپ اٹھا کریں تو اپنے رب کی حمدوثناء کے ساتھ پاکی بیان کریں۔

Related Verses

28
Surat ul Aeyraaf
7:87
وَ اِنۡ کَانَ طَآئِفَۃٌ مِّنۡکُمۡ اٰمَنُوۡا بِالَّذِیۡۤ اُرۡسِلۡتُ بِہٖ وَ طَآئِفَۃٌ لَّمۡ یُؤۡمِنُوۡا فَاصۡبِرُوۡا حَتّٰی یَحۡکُمَ اللّٰہُ بَیۡنَنَا ۚ وَ ہُوَ خَیۡرُ الۡحٰکِمِیۡنَ ﴿۸۷﴾
And if there should be a group among you who has believed in that with which I have been sent and a group that has not believed, then be patient until Allah judges between us. And He is the best of judges."
اور اگر تم میں سے کچھ لوگ اس حکم پر جس کو دے کر مجھ کو بھیجا گیا ایمان لے آئے ہیں اور کچھ ایمان نہیں لائے تو ذرا ٹھہر جاؤ! یہاں تک کہ ہمارے درمیان اللہ فیصلہ کئے دیتا ہے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے ۔
Surat Younus
10:109
وَ اتَّبِعۡ مَا یُوۡحٰۤی اِلَیۡکَ وَ اصۡبِرۡ حَتّٰی یَحۡکُمَ اللّٰہُ ۚ ۖ وَ ہُوَ خَیۡرُ الۡحٰکِمِیۡنَ ﴿۱۰۹﴾٪  16
And follow what is revealed to you, [O Muhammad], and be patient until Allah will judge. And He is the best of judges.
اور آپ اس کی اتباع کرتے رہیے جو کچھ آپ کے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں اچھا ہے ۔
Surat Tahaa
20:130
فَاصۡبِرۡ عَلٰی مَا یَقُوۡلُوۡنَ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَ قَبۡلَ غُرُوۡبِہَا ۚ وَ مِنۡ اٰنَآیِٔ الَّیۡلِ فَسَبِّحۡ وَ اَطۡرَافَ النَّہَارِ لَعَلَّکَ تَرۡضٰی ﴿۱۳۰﴾
So be patient over what they say and exalt [ Allah ] with praise of your Lord before the rising of the sun and before its setting; and during periods of the night [exalt Him] and at the ends of the day, that you may be satisfied.
پس ان کی باتوں پر صبر کر اور اپنے پروردگار کی تسبیح اور تعریف بیان کرتا رہ ، سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے ڈوبنے سے پہلے ، رات کے مختلف وقتوں میں بھی اور دن کے حصوں میں بھی تسبیح کرتا رہ بہت ممکن ہے کہ تو راضی ہو جائے ۔
Surat ul Momin
40:55
فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ اسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۡۢبِکَ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ بِالۡعَشِیِّ وَ الۡاِبۡکَارِ ﴿۵۵﴾
So be patient, [O Muhammad]. Indeed, the promise of Allah is truth. And ask forgiveness for your sin and exalt [ Allah ] with praise of your Lord in the evening and the morning.
پس اے نبی! تو صبر کر اللہ کا وعدہ بلا شک ( وشبہ ) سچا ہی ہے تو اپنے گناہ کی معافی مانگتا رہ اور صبح شام اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتا رہ ۔
Surat Qaaf
50:39
فَاصۡبِرۡ عَلٰی مَا یَقُوۡلُوۡنَ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَ قَبۡلَ الۡغُرُوۡبِ ﴿ۚ۳۹﴾
So be patient, [O Muhammad], over what they say and exalt [ Allah ] with praise of your Lord before the rising of the sun and before its setting,
پس یہ جو کچھ کہتے ہیں آپ اس پر صبر کریں اور اپنے رب کی تسبیح تعریف کے ساتھ بیان کریں سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج غروب ہونے سے پہلے بھی
Surat ul Qalam
68:48
فَاصۡبِرۡ لِحُکۡمِ رَبِّکَ وَ لَا تَکُنۡ کَصَاحِبِ الۡحُوۡتِ ۘ اِذۡ نَادٰی وَ ہُوَ مَکۡظُوۡمٌ ﴿ؕ۴۸﴾
Then be patient for the decision of your Lord, [O Muhammad], and be not like the companion of the fish when he called out while he was distressed.
بس تو اپنے رب کے حکم کا صبر سے ( انتظار کر ) اور مچھلی والے کی طرح نہ ہو جا جب کہ اس نے غم کی حالت میں دعا کی ۔
Surat ud Dahar
76:24
فَاصۡبِرۡ لِحُکۡمِ رَبِّکَ وَ لَا تُطِعۡ مِنۡہُمۡ اٰثِمًا اَوۡ کَفُوۡرًا ﴿ۚ۲۴﴾
So be patient for the decision of your Lord and do not obey from among them a sinner or ungrateful [disbeliever].
پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم رہ اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہنا نہ مان ۔
Surat ul Baqara
2:175
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالۡہُدٰی وَ الۡعَذَابَ بِالۡمَغۡفِرَۃِ ۚ فَمَاۤ اَصۡبَرَہُمۡ عَلَی النَّارِ ﴿۱۷۵﴾
Those are the ones who have exchanged guidance for error and forgiveness for punishment. How patient they are in pursuit of the Fire!
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے اور عذاب کو مغفرت کے بدلے خرید لیا ہے ، یہ لوگ آگ کا عذاب کتنا برداشت کرنے والے ہیں ۔
Surat Aal e Imran
3:200
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اصۡبِرُوۡا وَ صَابِرُوۡا وَ رَابِطُوۡا ۟ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۲۰۰﴾٪  11
O you who have believed, persevere and endure and remain stationed and fear Allah that you may be successful.
اے ایمان والو! تم ثابت قدم رہو اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کے لئے تیار رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم مُراد کو پہنچو ۔