Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 12

سورة القمر

وَّ فَجَّرۡنَا الۡاَرۡضَ عُیُوۡنًا فَالۡتَقَی الۡمَآءُ عَلٰۤی اَمۡرٍ قَدۡ قُدِرَ ﴿ۚ۱۲﴾

And caused the earth to burst with springs, and the waters met for a matter already predestined.

اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لئے جو مقدر کیا گیا تھا ( دونوں ) پانی جمع ہوگئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّفَجَّرۡنَا
اور پھاڑ دیا ہم نے
الۡاَرۡضَ
زمین سے
عُیُوۡنًا
چشموں کو
فَالۡتَقَی
پس مل گیا
الۡمَآءُ
پانی
عَلٰۤی اَمۡرٍ
ایک کام پر
قَدۡ
تحقیق
قُدِرَ
جو مقدر ہو چکا تھا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّفَجَّرۡنَا
اور ہم نے پھاڑدیا
الۡاَرۡضَ
زمین کو
عُیُوۡنًا
چشموں سے
فَالۡتَقَی
تومل گیا
الۡمَآءُ
پانی
عَلٰۤی اَمۡرٍ
اس کام پر
قَدۡ
بلاشبہ
قُدِرَ
جوطے ہوچکا تھا
Translated by

Juna Garhi

And caused the earth to burst with springs, and the waters met for a matter already predestined.

اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لئے جو مقدر کیا گیا تھا ( دونوں ) پانی جمع ہوگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور زمین کو پھاڑ کر ہم نے کئی چشمے بہا دیئے۔ (نیچے اور اوپر کا) پانی ایک ایسے کام کے لئے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے زمین کو چشموں سے پھاڑدیاتو اس کام پرجوطے ہو چکا تھا سارا پانی مل گیا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and We caused the earth to gush forth as springs; so the water (of both kinds) met together for a destined event.

اور بہا دیئے زمین سے چشمے پھر مل گیا سب پانی ایک کام پر جو ٹھہر چکا تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے زمین کو پھاڑ کر چشمے ہی چشمے کردیا تو وہ سارا پانی مل گیا ایک ایسے کام کے لیے جس کا فیصلہ ہوچکا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and We made the earth burst forth with springs, and all this water converged to fulfil that which had been decreed.

اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کر دیا 11 ، اور یہ سارا پانی اس کام کو پورا کرنے لیے مل گیا جو مقدر ہو چکا تھا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کردیا ۔ اور اس طرح ( دونوں قسم کا ) سارا پانی اس کام کے لیے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ادھر زمین کے سوتے بہا دیئے تو دونوں پانی ایک کام کیلئے 6 مل گئے جو ٹھہر چکا تھا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور زمین سے چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو تجویز ہوچکا تھا جمع ہوگیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے زمین سے چشمے بہا دیئے پھر (زمین و آسمان کا) پانی مل کر اس کام کے لئے جمع ہوگیا جو مقدر ہوچکا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We made the earth break forth with springs; SO that the water met for an affair already decreed.

اور زمین میں چشمے پھوڑ دیئے سو پورا پانی مل گیا اس کام کے لئے جو تجویز ہوچکا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور زمین کو چشمے ہی چشمے کردیا ۔ پس پانی جا ٹکا اس نشان پر جو ٹھہرا لیا گیا تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے زمین کو چشموں کی شکل میں پھاڑ دیا تو ( آسمان اور زمین کا ) پانی ایک طے شدہ اندازے کے مطابق مل گیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور زمین میں چشمے جاری کردیے پھر سب پانی ایک کام پورا کرنے کے لیے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور زمین کو ہم نے پھاڑ کر چشمے ہی چشمے کردیا یہاں تک کہ یہ سارا پانی پہنچ گیا اس حد کو جو (اللہ تعالیٰ کے یہاں) طے کردی گئی تھی

Translated by

Noor ul Amin

اور زمین کو پھاڑکرکئی چشمے بہا دئیے ، پس یہ ساراپانی ایسے کام کے لئے جمع ہوگیاجومقدرہوچکا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور زمین چشمے کرکے بہا دی ( ف۲۰ ) تو دونوں پانی ( ف۲۱ ) مل گئے اس مقدار پر جو مقدر تھی ( ف۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کر دیئے ، سو ( زمین و آسمان کا ) پانی ایک ہی کام کے لئے جمع ہو گیا جو ( اُن کی ہلاکت کے لئے ) پہلے سے مقرر ہو چکا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کر دئیے پس ( دونوں ) پانی آپس میں مل گئے ایک کام کیلئے جو مقدر ہو چکا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We caused the earth to gush forth with springs, so the waters met (and rose) to the extent decreed.

Translated by

Muhammad Sarwar

We caused the earth to burst forth with springs so that the waters could come together for a predestined purpose.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We caused springs to gush forth from the earth. So, the waters met for a matter predestined.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We made water to flow forth in the land in springs, so the water gathered together according to a measure already ordained.

Translated by

William Pickthall

And caused the earth to gush forth springs, so that the waters met for a predestined purpose.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और धरती को प्रवाहित स्रोतों में परिवर्तित कर दिया, और सारा पानी उस काम के लिए मिल गया जो नियत हो चुका था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور زمین سے چشمے جاری کردئے۔ پھر (آسمان اور زمین کا) پانی اس کام کے (پورا ہونے کے) لئے مل گیا جو (علم الہٰی میں) تجویز ہوچکا تھا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے زمین میں چشمے جاری کر دئیے اور یہ سارا پانی اس کام کے لیے مل گیا جس کا فیصلہ ہوچکا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کردیا اور یہ سارا پانی اس کام کو پورا کرنے کے لئے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے زمین میں چشمے جاری کردیئے پھر پانی اس کام کیلئے مل گیا جس کا فیصلہ کردیا گیا تھا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بہا دئیے زمین سے چشمے پھر مل گیا سب پانی ایک کام پر جو ٹھہر چکا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے زمین سے چشمے بہادیئے پھر دونوں جانب کا پانی مل کر اس کام کے لئے جمع ہوگیا جو مقدمہ ہوچکا تھا۔