17 In other words, there were three reasons for their refusal to obey and follow the Prophet Salih: (1) "He is a human being and not a super-human person so that we may regard him as superior to ourselves. " (2) "He is a member of our own nation: he is in no way superior to us." (3) `He is a single man, one from among ourselves. He is not a prominent chief with a large following, or an army of soldiers. Or a host of attendants so that we may acknowledge his superiority." They wanted that a Prophet should either be a superman, or if he be a common man, he should not have been born in their own land and nation, but should have descended from above, or sent from another land, and if nothing else, he should at least have been a rich man, whose extraordinary splendour should make the people believe why AIIah had selected him alone for the leadership of the nation. This same was the error of ignorance in which the disbelievers of Makkah were involved. They also refused to acknowledge the Prophet Muhammad (UpOn Whom be Allah's peace and blessings) as a Prophet on the ground that he was a man who moved about in the streets like the common men, had been born among them only . the other day and now was claiming that God had appointed him as a Prophet.
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :17
بالفاظ دیگر ، حضرت صالح کی پیروی سے ان کا انکار تین وجوہ سے تھا ۔ ایک یہ کہ وہ بشر ہیں ، انسانیت سے بالاتر نہیں ہیں کہ ہم انکی بڑائی مان لیں ۔ دوسرے یہ کہ وہ ہماری اپنی ہی قوم کے ایک فرد ہیں ۔ ہم پر ان کی فضیلت کی کوئی وجہ نہیں ۔ تیسرے یہ کہ اکیلے ہیں ، ہمارے عام آدمیوں میں سے ایک آدمی ہیں ، کوئی بڑے سردار نہیں ہیں جس کے ساتھ کوئی بڑا جتھا ہو ، لاؤ لشکر ہو ، خَدَم و حشم ہوں ، اور اس بنا پر ہم ان کی بڑائی تسلیم کرلیں ۔ وہ چاہتے تھے کہ نبی یا تو کوئی فوق البشر ہستی ہو ، یا اگر وہ انسان ہی ہو تو ہمارے اپنے ملک اور قوم میں پیدا نہ ہوا ہو ، بلکہ کہیں اوپر سے اتر کر آئے یا باہر سے بھیجا جائے ، اور اگر یہ بھی نہیں تو کم از کم اسے کوئی رئیس ہونا چاہیے جس کی غیر معمولی شان و شوکت کی وجہ سے یہ مان لیا جائے کہ رہنمائی کے لیے خدا کی نظر انتخاب اس پر پڑی ہے ۔ یہی وہ جہالت تھی جس میں کفار مکہ مبتلا تھے ۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت ماننے سے ان کا انکار بھی اسی بنیاد پر تھا کہ آپ بشر ہیں عام آدمیوں کی طرح بازاروں میں چلتے پھرتے ہیں ، کل ہمارے ہی درمیان پیدا ہوئے اور آج یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ مجھے خدا نے نبی بنایا ہے ۔