Surat ur Rehman

Surah: 55

Verse: 54

سورة الرحمن

مُتَّکِئِیۡنَ عَلٰی فُرُشٍۭ بَطَآئِنُہَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍ ؕ وَ جَنَا الۡجَنَّتَیۡنِ دَانٍ ﴿ۚ۵۴﴾

[They are] reclining on beds whose linings are of silk brocade, and the fruit of the two gardens is hanging low.

جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہونگے جن کے استر د بیز ریشم کے ہونگے اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مُتَّکِئِیۡنَ
تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
عَلٰی فُرُشٍۭ
اسے بستروں پر
بَطَآئِنُہَا
استر جن کے
مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍ
موٹے ریشم کے ہوں گے
وَجَنَا
اور پھل
الۡجَنَّتَیۡنِ
دونوں باغوں کے
دَانٍ
جھکے ہوئے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مُتَّکِئِیۡنَ
تکیے لگائے ہوئے
عَلٰی فُرُشٍۭ
مسندوں پر
بَطَآئِنُہَا
استر ان کے
مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍ
موٹے ریشم کے ہوں گے
وَجَنَا
اور تروتازہ پھل
الۡجَنَّتَیۡنِ
دونوں باغوں کے
دَانٍ
قریب ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

[They are] reclining on beds whose linings are of silk brocade, and the fruit of the two gardens is hanging low.

جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہونگے جن کے استر د بیز ریشم کے ہونگے اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جنتی لوگ ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے ہوں گے جن کے استر موٹے ریشم کے ہوں گے اور ان دونوں باغوں کے پکے ہوئے پھل لٹک رہے ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ مسندوں پرتکیہ لگائے ہوں گے جن کے اَسترموٹے ریشم کے ہوں گے اور دونوں باغوں کے تروتازہ پھل بالکل ہی قریب ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(The people of these gardens will be) reclining on floorings whose (even) linings are of thick silk, and the fruits plucked from the two gardens will be at hand.

تکیہ لگائے بیٹھے بچھونوں پر جن کے استر تافتے کے اور میوہ ان باغوں کا جھک رہا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ وہاں تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے ایسے بچھونوں پر جن کے استر گاڑھے ریشم کے ہوں گے۔ اور دونوں جنتوں کے پھل جھکے ہوئے ہوں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They shall recline on couches lined with brocade, and within reach shall hang the fruits of the two Gardens.

جنتی لوگ ایسے فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں 44 گے ، اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں سے جھکی پڑی ہوں گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ ( جنتی لوگ ) ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے ، اور دونوں باغوں کے پھل جھکے پڑ رہے ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بہشت کے لوگ ایسے بچھونوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر تافتے ریشمی کپڑے کے ہونگے 5 اور دونوں باغوں کے میوے زمین پر جھکے ہوں گے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ لوگ ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے اور دونوں باغوں کے پھل بہت نزدیک ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اہل جنت) فرش پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استردبیز ریشم کے ہوں گے اور ان دونوں باغوں کے پھل بہت ہی قریب ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Reclining on carpets whereof the linings will be of brocade; and the fruit of the two Gardens shall be near at hand.

وہ لوگ تکیہ لگائے فرشوں پر بیٹھے ہوں گے جن کے استر دیبز ریشم کے ہوں گے ۔ اور دونوں باغوں کے پھل بہت ہی قریب ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ ٹیک لگائے ایسے بچھونوں پر بیٹھے ہوں گے ، جن کے استر استبرق کے ہوں گے اور دونوں باغوں کے پھل ( ان کے سروں پر ) لٹک رہے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ایسے بچھونوں پر ٹیک لگائے ( بیٹھے ) ہوں گے جن کے استر موٹے ریشمی کپڑے ہیں ، اور دونوں باغوں کے پھل قریب قریب ( جھکے ہوئے ) ہوںگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اہل جنت ایسے بچھونوں پر جن کے استرموٹے ریشم کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے اور دونوں باغوں کے میوے قریب جھک رہے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہاں پر وہ (خوش نصیب) ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے ایسے عظیم الشان بچھونوں پر جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے اور ان دونوں جنتوں کے پھل جھکے جا رہے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوں گے جن کے استر موٹے ریشم کے ہوں گے اور ان دونوں جنتوں کے پکے ہوئے پھل لٹک رہے ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا ( ف٤۱ ) اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اہلِ جنت ایسے بستروں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر نفِیس اور دبیز ریشم ( یعنی اَطلس ) کے ہوں گے ، اور دونوں جنتوں کے پھل ( اُن کے ) قریب جھک رہے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے ۔ اور دونوں باغوں کے تیار پھل ( ان کے ) بہت ہی نزدیک ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will recline on Carpets, whose inner linings will be of rich brocade: the Fruit of the Gardens will be near (and easy of reach).

Translated by

Muhammad Sarwar

(The dwellers of Paradise) will recline on couches lined with silk brocade and it will be easy to reach the ripe fruits from the two gardens.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Reclining upon the couches lined with Istabraq, and the fruits of the two Gardens will be near at hand.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Reclining on beds, the inner coverings of which are of silk brocade; and the fruits of the two gardens shall be within reach.

Translated by

William Pickthall

Reclining upon couches lined with silk brocade, the fruit of both the gardens near to hand.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे ऐसे बिछौनो पर तकिया लगाए हुए होंगे जिन के अस्तर गाढे रेशम के होंगे, और दोनों बाग़ो के फल झुके हुए निकट ही होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ تکیہ لگائے ایسے فرشوں پر بیٹھے ہونگے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے۔ (1) اور ان دونوں (باغوں) کا پھل بہت نزدیک ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جنتی لوگ فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے استر موٹے ریشم کے ہوں گے اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں سے جھکی ہوں گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جنتی لوگ ایسے فرشوں پر تکئے لگا کے بیٹھیں گے جن کے استردبیزریشم کے ہوں گے اور باغوں کی ڈالیں پھلوں سے جھکی پڑ رہی ہوں گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان جنتوں میں رہنے والے لوگ ایسے بستروں پر تکیہ لگائے ہوئے ہونگے جن کے استر دبیز ریشم کے ہونگے اور دونوں جنتوں کے پھل قریب ہونگے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تکیہ لگائے بیٹھے بچھونوں پر جن کے استر تافتے کے اور میوہ ان باغوں کا جھک رہا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اہل جنت ایسے فرشوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استروبیز ریشم کے ہوں گے اور ان دونوں باغوں کے پھل بہت ہی قریب ہوں گے۔