Surat ur Rehman

Surah: 55

Verse: 56

سورة الرحمن

فِیۡہِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ ۙ لَمۡ یَطۡمِثۡہُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَہُمۡ وَ لَا جَآنٌّ ﴿ۚ۵۶﴾

In them are women limiting [their] glances, untouched before them by man or jinni -

وہاں ( شرمیلی ) نیچی نگاہ والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن و انس نے ہاتھ نہیں لگایا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فِیۡہِنَّ
ان میں ہوں گی
قٰصِرٰتُ
جھکانے والیاں
الطَّرۡفِ
نگاہوں کو
لَمۡ
نہیں
یَطۡمِثۡہُنَّ
چھوا انہیں
اِنۡسٌ
کسی انسان نے
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
وَلَا
اور نہ
جَآنٌّ
کسی جن نے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فِیۡہِنَّ
ان میں
قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ
نیچی نگاہ والی عورتیں ہوں گی
لَمۡ
نہ
یَطۡمِثۡہُنَّ
چھواہوگاجن کو
اِنۡسٌ
کسی انسان نے
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
وَلَا
اور نہ
جَآنٌّ
کسی جن نے
Translated by

Juna Garhi

In them are women limiting [their] glances, untouched before them by man or jinni -

وہاں ( شرمیلی ) نیچی نگاہ والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن و انس نے ہاتھ نہیں لگایا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان باغوں میں نگاہ نیچے رکھنے والی عورتیں ہوں گی جنہیں اس سے پہلے کسی انسان یا جن نے چھوا تک نہ ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہوں گی، جنہیں اُن سے پہلے کسی انسان یاجن نے چھوا تک نہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In them there are maidens restraining their glances, whom neither a man will have touched before them, nor a Jinn.

ان میں عورتیں ہیں نیچی نگاہ والیاں نہیں قربت کی ان سے کسی آدمی نے ان سے پہلے اور نہ کسی جن نے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان میں ایسی عورتیں ہوں گی جن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ ان کو چھوا نہیں ہوگا ان سے پہلے نہ کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In the midst of these shall be maidens with modest, restrained glances; maidens whom no man or jinn has ever touched before.

ان نعمتوں کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں 45 گی جنہیں ان جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جن نے چھوا نہ ہوگا 46 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہی باغوں میں وہ نیچی نگاہ والیاں ہوں گی جنہیں ان جنتیوں سے پہلے نہ کسی انسان نے کبھی چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہاں نیچے نگاہ والی شرمگیں عورتیں حوریں ہونگی جن کا بکر بہشتوں سے پہلے کسی آدمی نے توڑا ہوگا نہ کسی جن نے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان میں نیچی نگاہ والی (حوریں) ہیں جن کو (اہل جنت) سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا اور نہ جن نے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان میں نیچی نگاہ رکھنے والی ایسی (حوریں ہوں گی) جنہیں الہ جنت سے پہلے کسی انسان یا جن نے چھواتک نہ ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Therein shall be those of refraining looks whom before them hath deflowered neither man nor jinn.

ان (مکانات) میں نیچی نگاہ والیاں ہوں گی کہ ان لوگوں سے پہلے ان پر کسی انسان نے تصرف کیا ہوگا نہ جن نے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان میں باحیا حوریں ہوں گی ، جن کو ان سے پہلے کسی انسان یا جن نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان ( باغوں ) میں نیچی نگاہوں والی حوریں ہوں گی ، ان کو ان ( جنتیوں ) سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا ہے اور نہ ہی کسی جن نے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان میں (ان کے لئے) نیچی نگاہوں والی ایسی (عظیم الشان) بیویاں ہوں گی جنہیں ان جنتیوں سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا ہوگا نہ کسی جن نے

Translated by

Noor ul Amin

ان میں نیچی نگاہ والی حوریں ہوں گی جنہیں ان سے پہلے کسی جن و انسان نے چھوا تک نہیں ہو گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ( ف٤۳ ) ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جن نے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُن میں نیچی نگاہ رکھنے والی ( حوریں ) ہوں گی جنہیں پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جِن نے

Translated by

Hussain Najfi

ان جنتوں میں نیچی نگاہ والی ( حوریں ) ہوں گی جن کو ان ( جنتیوں ) سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In them will be (Maidens), chaste, restraining their glances, whom no man or Jinn before them has touched;-

Translated by

Muhammad Sarwar

There will be bashful maidens untouched by mankind or jinn before.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Wherein both will be Qasirat At-Tarf, whom never deflowered a human before nor Jinn.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

In them shall be those who restrained their eyes; before them neither man nor jinni shall have touched them.

Translated by

William Pickthall

Therein are those of modest gaze, whom neither man nor jinni will have touched before them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन (अनुकम्पाओं) में निगाह बचाए रखने वाली (सुन्दर) स्त्रियाँ होंगी, जिन्हें उन से पहले न किसी मनुष्य ने हाथ लगाया और न किसी जिन्न ने

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان میں نیچی نگاہ والیاں (یعنی حوریں) ہوں گی کہ ان (جنتی) لوگوں سے پہلے ان پر نہ تو کسی آدمی نے تصرف کیا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان باغوں میں شرمیلی اور نیچی نگاہیں رکھنے والی حوریں ہوں گی جنہیں ان سے پہلے کسی انسان یا جن نے نہیں چھوا ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان نعمتوں کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں ان جنتیوں سے پہلے کبھی کسی انسان یا جن نے نہ چھوا ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان باغوں میں ایسی عورتیں ہونگی جو نیچی نگاہ رکھنے والی ہونگی، ان کو ان سے پہلے کسی انسان یا کسی جن نے استعمال نہ کیا ہوگا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان میں عورتیں ہیں نیچی نگاہ والیاں نہیں قربت کی ان سے کسی آدمی نے ان سے پہلے اور نہ کسی جن نے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان میں نیچی نگاہ والی ایسی عورتیں ہوں گی جن کو ان اہل جنت سے پہلے نہ کسی آدمی نے استعمال کیا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔