Surat ul Waqiya

Surah: 56

Verse: 47

سورة الواقعة

وَ کَانُوۡا یَقُوۡلُوۡنَ ۬ ۙ اَئِذَا مِتۡنَا وَ کُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ ﴿ۙ۴۷﴾

And they used to say, "When we die and become dust and bones, are we indeed to be resurrected?

اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھردوبارہ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہا کرتے
اَئِذَا
کیا جب
مِتۡنَا
ہم مرجائیں گے
وَکُنَّا
اور ہو جائیں گے ہم
تُرَابًا
مٹی
وَّعِظَامًا
اور ہڈیاں
ءَاِنَّا
کیا بیشک ہم
لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ
البتہ دوبارہ اٹھائے جانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَانُوۡا یَقُوۡلُوۡنَ
اور تھے وہ
اَئِذَا
کہتے
مِتۡنَا
کیا جب ہم مرجائیں گے
وَکُنَّا
اور ہوجائیں گے ہم
تُرَابًا
مٹی
وَّعِظَامًا
اور ہڈیاں
ءَاِنَّا
واقعی کیا ہم
لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ
ضرور اٹھائے جانے والے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

And they used to say, "When we die and become dust and bones, are we indeed to be resurrected?

اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھردوبارہ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کہتے تھے، جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ کہاکرتے تھے: ’’کیا جب ہم مرجائیں گے اورمٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے، تو کیاواقعی ہم ضرو اُٹھائے جانے والے ہوں گے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and used to say, |"Is it that when we die and become dust-is it that we will be raised again,

اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مرگئے اور ہوچکے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ یہ کہا کرتے تھے کہ کیا ہم جب مرجائیں گے اور ہوجائیں مٹی اور ہڈیاں تو کیا پھر سے اٹھا کھڑے کیے جائیں گے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They used to say: “What! Once we are dead and are reduced to dust and bones, shall we still be raised to a new life from the dead?

کہتے تھے کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجرہ رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کر کھڑے کیے جائیں گے ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کہا کرتے تھے کہ : کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن کر رہ جائیں گے ، تو کیا ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے کیا تھے بھلا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے تھے کیا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں رہ گئے ، (اس کے بعد) ہم دوبارہ زندہ کیے جائیں گے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ کہا کرتے تھے کہ جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ اٹھائے جائیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they were wont to say: when we have died and become dust and bones, shall we, then, verily be raised?

اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں (ہوکر) رہ گئے تو کیا (پھر سے) زندہ اٹھائے جائیں گے ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے تو کیا از سر نو زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ لوگ ایک بہت بڑے گناہ ( شرک ) پر اصرار کیا کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں ہی ہڈیاں رہ گئے تو کیا ہمیں پھر اٹھنا ہوگا ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ (بڑے تعجب سے اور استہزا کے طور پر) کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مر کر مٹی ہوجائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو کیا واقعی ایسی حالت میں ہم دوبارہ اٹھا کھڑے کیے جائیں گے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور کہتے تھے جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم خاک ( کا ڈھیر ) اور ( بوسیدہ ) ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم ( پھر زندہ کر کے ) اٹھائے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور کہتے تھے کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they used to say, "What! when we die and become dust and bones, shall we then indeed be raised up again?-

Translated by

Muhammad Sarwar

It was they who said, "Shall we be resurrected after we die and have turned into dust and bones?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they used to say: "When we die and become dust and bones, shall we then indeed be resurrected"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they used to say: What! when we die and have become dust and bones, shall we then indeed be raised?

Translated by

William Pickthall

And they used to say: When we are dead and have become dust and bones, shall we then, forsooth, be raised again,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहते थे, "क्या जब हम मर जाएँगे और मिट्टी और हड्डियाँ होकर रह जाएँगे, तो क्या हम वास्तव में उठाए जाएँगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یوں کہا کرتے تھے کہ جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں (ہوکر) رہ گئے تو کیا (اس کے بعد) ہم دوبارہ زندہ کئے جاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہتے تھے کیا جب ہم مر کر خاک ہوجائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن جائیں گے تو کیا پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہتے تھے کیا جب ہم مرکر خاک ہوجائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کئے جائیں گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یوں کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں رہ گئے تو کیا ہم دوبارہ زندہ کیے جائیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مرگئے اور ہوچکے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ یوں کہا کرتے تھے کہ جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم دوبارہ زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے۔