Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 14

سورة الحديد

یُنَادُوۡنَہُمۡ اَلَمۡ نَکُنۡ مَّعَکُمۡ ؕ قَالُوۡا بَلٰی وَ لٰکِنَّکُمۡ فَتَنۡتُمۡ اَنۡفُسَکُمۡ وَ تَرَبَّصۡتُمۡ وَ ارۡتَبۡتُمۡ وَ غَرَّتۡکُمُ الۡاَمَانِیُّ حَتّٰی جَآءَ اَمۡرُ اللّٰہِ وَ غَرَّکُمۡ بِاللّٰہِ الۡغَرُوۡرُ ﴿۱۴﴾

The hypocrites will call to the believers, "Were we not with you?" They will say, "Yes, but you afflicted yourselves and awaited [misfortune for us] and doubted, and wishful thinking deluded you until there came the command of Allah . And the Deceiver deceived you concerning Allah .

یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا تھا اور وہ انتظار میں ہی رہے اور شک وشبہ کرتے رہے اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکے میں ہی رکھا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آپہنچا اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھو کہ دینے والے نے دھوکے میں ہی رکھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُنَادُوۡنَہُمۡ
وہ پکاریں گے ان کو
اَلَمۡ
کیا نہ
نَکُنۡ
تھے ہم
مَّعَکُمۡ
تمہارے ساتھ
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَلٰکِنَّکُمۡ
اور لیکن تم
فَتَنۡتُمۡ
فتنے میں ڈالا تم نے
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے آپ کو
وَتَرَبَّصۡتُمۡ
اور انتظار میں رہے تم
وَارۡتَبۡتُمۡ
اور شک کیا تم نے
وَغَرَّتۡکُمُ
اور دھوکے میں ڈالا تم کو
الۡاَمَانِیُّ
تمناؤں نے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
جَآءَ
آ گیا
اَمۡرُ
فیصلہ
اللّٰہِ
اللہ کا
وَغَرَّکُمۡ
اور دھوکے میں ڈالا تم کو
بِاللّٰہِ
اللہ کے بارے میں
الۡغَرُوۡرُ
اس بڑھے دھوکے باز نے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُنَادُوۡنَہُمۡ
وہ آوازیں دیں گے ان کو
اَلَمۡ
کیا نہ
نَکُنۡ
ہم تھے
مَّعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَلٰکِنَّکُمۡ
اور لیکن تم نے
فَتَنۡتُمۡ
فتنے میں ڈالا
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے آپ کو
وَتَرَبَّصۡتُمۡ
اور تم انتظار کرتے رہے
وَارۡتَبۡتُمۡ
اور شک کیا تم نے
وَغَرَّتۡکُمُ
اور دھوکہ دیا تمہیں
الۡاَمَانِیُّ
فضول تمناؤں نے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
جَآءَ
آگیا
اَمۡرُ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا حکم
وَغَرَّکُمۡ
اور دھوکے ہی میں رکھا تمہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے بارے میں
الۡغَرُوۡرُ
دھوکے باز نے
Translated by

Juna Garhi

The hypocrites will call to the believers, "Were we not with you?" They will say, "Yes, but you afflicted yourselves and awaited [misfortune for us] and doubted, and wishful thinking deluded you until there came the command of Allah . And the Deceiver deceived you concerning Allah .

یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا تھا اور وہ انتظار میں ہی رہے اور شک وشبہ کرتے رہے اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکے میں ہی رکھا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آپہنچا اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھو کہ دینے والے نے دھوکے میں ہی رکھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

منافق مومنوں کو پکار کر کہیں گے : کیا ہم (دنیا میں) تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ (مومن) کہیں گے، کیوں نہیں، لیکن تم نے تو خود اپنے آپ کو فتنہ میں ڈالا۔ اور (موقع کی) انتظار کرتے رہے اور شک میں پڑے رہے اور جھوٹی آرزوئیں تمہیں دھوکہ میں ڈالے رہیں تاآنکہ اللہ کا حکم آپہنچا اور (اس وقت تک) بڑا دھوکہ باز (شیطان) اللہ کے بارے میں تمہیں دھوکا ہی دیتا رہا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

و ہ ان کو آوازیں دیں گے: کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟وہ کہیں گے کیوں نہیں لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنے میں ڈالااور تم انتظار ہی کرتے رہے اور تم نے شک کیا اور فضول تمناؤں نے تمہیں دھوکہ دیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آ گیا اور اس دھوکے باز نے اللہ تعالیٰ کے بارے میں تمہیں دھوکہ دیا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They (the hypocrites) will call out to them (the believers), |"Were we not with you?|" They will say, |"Yes, (you were,) but you led your souls to a wrong way, and kept waiting (for an evil end to the Muslims), and remained in doubt, and were deluded by fancies, until Allah&s command came to pass, and you were deceived about Allah by the Big Deceiver (Iblis).

یہ ان کو پکاریں گے کیا ہم نے تھے تمہارے ساتھ کہیں گے کیوں نہیں لیکن تم نے بچلا دیا اپنے آپ کو اور راہ دیکھتے رہے اور دھوکے میں پڑے اور بہک گئے اپنے خیالوں پر یہاں تک کہ آپہنچا حکم اللہ کا اور تم کو بہکا دیا اللہ کے نام سے اس دغا باز نے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ (منافق) انہیں پکار کر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ وہ کہیں گے : ہاں کیوں نہیں ! (تم تھے تو ہمارے ساتھ ہی) ۔ لیکن تم نے اپنے آپ کو (اپنے ہاتھوں) فتنے میں ڈالا اور تم گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہوگئے اور تم لوگ شکوک و شبہات میں پڑگئے اور تمہیں دھوکے میں ڈال دیا تمہاری خواہشات نے یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آگیا اور تمہیں خوب دھوکہ دیا اللہ کے معاملے میں اس بڑے دھوکے باز نے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The hypocrites will call out to the believers: “Were we not with you?” The believers will reply: “Yes; but you allowed yourselves to succumb to temptations, and you wavered and you remained in doubt and false expectations deluded you until Allah's command came to pass, and the Deluder deluded you concerning Allah.

وہ مومنوں سے پکار پکار کر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ 20 تھے ؟ مومن جواب دیں گے ہاں ، مگر تم نے اپنے آپ کو خود فتنے میں ڈالا 21 موقع پرستی کی22 ، شک میں پڑے رہے 23 ، اور جھوٹی توقعات تمھیں فریب دیتی رہیں ، یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آگیا ، 24 ۔ اور آخر وقت تک وہ بڑا دھوکے 25 باز تمھیں اللہ کے معاملہ میں دھوکہ دیتا رہا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ مومنوں کو پکاریں گے کہ : کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ مومن کہیں گے کہ : ہاں تھے تو سہی ، لیکن تم نے خود اپنے آپ کو فتنے میں ڈالی لیا ، اور انتظار میں رہے ، ( ١٢ ) شک میں پڑے رہے ، اور جھوٹی آرزوؤں نے تمہیں دھوکے میں ڈالے رکھا ، ( ١٣ ) یہاں تک کہ اللہ کا حکم آگیا اور وہ بڑا دھوکے باز ( یعنی شیطان ) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکا ہی دیتا رہا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

منافق ایمانداروں سے پکار پکار کہیں گے کیا دنیا میں بھائی ہم تمہارے ساتھ نہ تھے 10 وہ کہیں گے البتہ تھے تو سہی مگر تم نے نفاق کر کے خود اپنے تئیں بالا میں ڈالا اور تم تو انتظار کرتی تھے 11 دل سے ہمارے خیر خواہ نہ تھے اور خدا اور پیغمبر کی طرف سے تم کو شک ہی رہا اور واہی تباہی امیدوں آرزئوں نے تم کو دھوکے میں ڈال کر کہاں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو یہ (منافق) ان (ایمان والوں) سے کہیں گے کہ کیا (دنیا میں) ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ وہ کہیں گے کہ ہاں ! و لیکن تم ن اپنے آپ کو گمراہی میں ڈال رکھا تھا اور (ہمارے لئے حوادث کے) منتظر رہے اور شک کیا کرتے تھے۔ اور تم کو (تمہاری) خواہشات نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آپہنچا۔ اور تم کو دھوکا دینے والے (شیطان) نے اللہ کے سارے دھوکے میں ڈال رکھا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

منافق ( اہل ایمان لوگوں کو) پکار کر کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ وہ کہیں گے کہ ہاں تم ہمارے ساتھ تھے لیکن تم نے اپنے آپ کو گمراہی میں مبتلا کرلیا تھا اور تم ہمارے اوپر برے حالات کے منتظر رہا کرتے تھے اور تم دین اسلام سے شک میں پڑے ہوئے تھے اور تمہیں تمہاری غلط تمناؤں نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آپہنچا اور تمہیں دھوکے باز شیطان نے دھوکے میں ڈالے رکھا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو منافق لوگ مومنوں سے کہیں گے کہ کیا ہم (دنیا میں) تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں تھے۔ لیکن تم نے خود اپنے تئیں بلا میں ڈالا اور (ہمارے حق میں حوادث کے) منتظر رہے اور (اسلام میں) شک کیا اور (لاطائل) آرزوؤں نے تم کو دھوکہ دیا یہاں تک کہ خدا کا حکم آ پہنچا اور خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغاباز دغا دیتا رہا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will cry unto them: have we not been with you? They will say: 'yea! but ye tempted your souls, and ye Waited, and ye dubitated, and your vain desires beguiled you until the affair of Allah came, and in respect to Allah the beguiler beguiled you.

منافقین) پکار کر (مومنین سے) کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے ہاں تھے تو لیکن تم نے اپنے کو گمراہی میں پھنسا رکھا تھا اور تم راستہ دیکھا کرتے تھے اور تم شک رکھتے تھے اور تم کو تمہاری بیہودہ تمناؤں نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آپہنچا اور تم کو بڑے فریبییے نے اللہ کے ساتھ فریب میں ڈالے رکھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ان سے فریاد کریں گے کہ کیا ہم آپ لوگوں کے ساتھ نہیں تھے؟ وہ جواب دیں گے کہ ساتھ تو تھے ، لیکن تم نے اپنے کو فتنوں میں مبتلا رکھا ، ( ہمارے لئے گردشوں کے ) انتظار میں رہے ، شبہات میں مبتلا رہے اور آرزوؤں نے تمہیں دھوکے میں رکھا ، یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ ظاہر ہوگیا اور فریب دینے والے نے تمہیں اللہ کے باب میں مبتلائے فریب ہی رکھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( منافق ) ان ( ایمان والوں ) کو آواز دیں گے: کیا ہم لوگ تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں اور لیکن ( اصل بات یہ ہے کہ ) تم نے اپنی جانوں کو آزمائش میں ڈال دیا تھا اور تم ( ہمارے خلاف موقع کا ) انتظار کرتے تھے اور تمہیں شک تھا ، اور تمہیں ( تمہاری باطل ) خواہشوں نے دھوکے میں رکھا تھا ، یہاں تک کہ اللہ ( تعالیٰ ) کا فیصلہ آگیا اور تمہیں ھوکے باز ( شیطان ) نے اللہ ( تعالیٰ ) کے بارے میں دھوکے میں رکھا ہوا تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو منافق لوگ مومنوں سے کہیں گے کہ کیا ہم دنیا میں تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں۔ مگر تم نے خود کو بلا میں ڈالا اور راہ دیکھتے رہے اور دھوکے میں پڑے رہے اور اپنے خیالوں میں بہک گئے، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آگیا اور اللہ کے بارے میں تم کو شیطان دغا باز دغا دیتا رہا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ لوگ ایمان والوں کو پکار پکار کر کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ وہ جواب دیں گے ہاں ضرور لیکن تم لوگوں نے خود فتنے میں ڈال رکھا تھا اپنے آپ کو تم (موقع اور فرصت کی) تاک میں لگے رہتے تھے تم شک میں مبتلا رہتے تھے اور تمہیں دھوکے میں ڈالے رکھا آرزؤوں نے یہاں تک کہ پہنچا اللہ کا حکم اور تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا اللہ کے بارے میں اس بڑے دھوکے باز نے۔

Translated by

Noor ul Amin

منا فق مومنوں کو پکاریں گے’’ کیا ہم ( دنیا میں ) تمہارے ساتھ نہ تھے؟‘‘کہیں گے ٹھیک ہے لیکن تم نے خودکوفتنہ میں ڈالااورانتظارکرتے رہے اور شک میں رہے اور جھوٹی تمنا ئیں تمہیں دھوکہ میں ڈالے رہیں حتیٰ کہ اللہ کاحکم آپہنچا اور بڑادھوکہ باز اللہ کے بارے میں تمہیں دھوکادیتارہا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

منافق ( ف۳۹ ) مسلمانوں کو پکاریں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ( ف٤۰ ) وہ کہیں گے کیوں نہیں مگر تم نے تو اپنی جانیں فتنہ میں ڈالیں ( ف٤۱ ) اور مسلمانوں کی برائی تکتے اور شک رکھتے ( ف٤۲ ) اور جھوٹی طمع نے تمھیں فریب دیا ( ف٤۳ ) یہاں تک کہ اللہ کا حکم آگیا ( ف٤٤ ) اور تمہیں اللہ کے حکم پر اس بڑے فریبی نے مغرور رکھا ( ف٤۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( منافق ) اُن ( مومنوں ) کو پکار کر کہیں گے: کیا ہم ( دنیا میں ) تمہاری سنگت میں نہ تھے؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں! لیکن تم نے اپنے آپ کو ( منافقت کے ) فتنہ میں مبتلا کر دیا تھا اور تم ( ہمارے لئے برائی اور نقصان کے ) منتظر رہتے تھے اور تم ( نبوّتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دینِ اسلام میں ) شک کرتے تھے اور باطل امیدوں نے تمہیں دھوکے میں ڈال دیا ، یہاں تک کہ اللہ کا اَمرِ ( موت ) آپہنچا اور تمہیں اللہ کے بارے میں دغا باز ( شیطان ) دھوکہ دیتا رہا

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( منافق ) اہلِ ایمان کو پکا ریں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ وہ کہیں گے ہاں تھے مگر تم نے اپنے آپ کو فتنہ ( گمراہی ) میں ڈالا اور ( ہمارے بارے میں گردشوں کا ) انتظار کیا ( کہ نتیجہ کیا برآمد ہوتا ہے ) اور شک و شبہ میں مبتلا رہے اور جھوٹی امیدوں نے تمہیں دھوکہ دیا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آگیا اور دھوکہ باز ( شیطان ) نے تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ میں رکھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Those without) will call out, "Were we not with you?" (The others) will reply, "True! but ye led yourselves into temptation; ye looked forward (to our ruin); ye doubted (Allah's Promise); and (your false) desires deceived you; until there issued the Command of Allah. And the Deceiver deceived you in respect of Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Those outside) will call out, "Were we not with you?" (Those inside) will reply, "Yes, you were with us but you spent your life in disbelief and hypocrisy, wished death to (Muhammad), had doubts about his message and let your longings deceive you until the decree of God came to pass. The devil deceived you about the mercy of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(The hypocrites) will call the believers: "Were we not with you" The believers will reply: "Yes! But you led yourselves into temptations, you looked forward to our destruction; and you doubted, and you were deceived by false hopes, till the command of Allah came to pass. And the deceiver deceived you in regard to Allah."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They will cry out to them: Were we not with you? They shall say: Yea! but you caused yourselves to fall into temptation, and you waited and doubted, and vain desires deceived you till the threatened punishment of Allah came, while the archdeceiver deceived you about Allah.

Translated by

William Pickthall

They will cry unto them (saying): Were we not with you? They will say: Yea, verily; but ye tempted one another, and hesitated, and doubted, and vain desires beguiled you till the ordinance of Allah came to pass; and the deceiver deceived you concerning Allah;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे उन्हें पुकारकर कहेंगे, "क्या हम तुम्हारे साथी नहीं थे?" वे कहेंगे, "क्यों नहीं? किन्तु तुम ने तो अपने आप को फ़ितने (गुमराही) में डाला और प्रतीक्षा करते रहे और सन्देह में पड़े रहे और कामनाओं ने तुम्हें धोखे में डाले रखा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (منافق) ان کو پکاریں گے کہ کیا (دنیا میں) ہم تمہارے ساتھ نہ تھے وہ (مسلمان) کہینگے کہ (وہاں) تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے کو گمراہی میں پھنسا رکھا تھا اور تم منتظر رہا کرتے تھے اور شک رکھتے تھے اور تم کو تمہاری بیہودہ تمناؤں نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا یہاں تک کہ تم پر خدا کا حکم آپہنچا (4) اور تم کو دھوکہ دینے والے (یعنی شیطان) نے اللہ کے ساتھ دھوکہ میں ڈال رکھا تھا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ مومنوں کو پکاریں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ مومن جواب دیں گے ہاں مگر تم نے اپنے آپ کو فتنے میں ڈالا۔ ہمارے حق میں حوادث کے منتظر رہے اور شک میں پڑے رہے۔ تمہیں جھوٹی توقعات نے فریب میں رکھا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آگیا اور آخر وقت تک بڑا دھوکے باز شیطان تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکا دیتا رہا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ مومنوں سے پکار پکار کر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ مومن جواب دیں گے۔ ہاں ، مگر تم نے اپنے آپ کو خود فتنے میں ڈالا ، موقع پرستی کی شک میں پڑے رہے ، اور جھوٹی توقعات تمہیں فریب دیتی رہیں ، یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آگیا ، اور آخر وقت تک وہ بڑادھوکے باز (شیطان) تمہیں اللہ کے معاملہ میں دھوکا دیتا رہا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ان کو پکاریں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ وہ کہیں گے کہ تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے کو گمراہی میں پھنسا رکھا تھا اور تم منتظر رہا کرتے تھے اور تم شک کیا کرتے تھے اور تم کو تمہاری تمناؤں نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آپہنچا اور تم کو دھوکہ دینے والے نے اللہ کے ساتھ دھوکہ میں ڈال رکھا تھا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ان کو پکاریں گے کیا ہم نہ تھے تمہارے ساتھ کہیں گے کیوں نہیں لیکن تم نے بچلا دیا اپنے آپ کو اور راہ دیکھتے رہے اور دھوکے میں پڑے اور بہک گئے اپنے خیالوں پر یہاں تک کہ آپہنچا حکم اللہ کا اور تم کو بہکا دیا اللہ کے نام سے اس دغا باز نے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ منافق مسلمانوں کو پکارکر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے وہ جواب دیں گے کہ تم ہمارے ساتھ تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے کو گمراہی میں مبتلا کررکھا تھا اور تم ہم پر حوادثات کے منتظر رہا کرتے تھے اور تم دین کی طرف سے شک میں پڑے ہوئے تھے اور تمہاری غلط آرزوئوں نے تمکو دھوکے میں ڈال رکھا تھا یہاں تک کہ خدا کا حکم آپہنچا اور اللہ کے بارے میں تم کو اس دھوکے باز یعنی شیطان نے دھوکہ میں مبتلا رکھا۔