Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 22

سورة الحديد

مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِیۡبَۃٍ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّبۡرَاَہَا ؕ اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرٌ ﴿۲۲﴾ۚ ۖ

No disaster strikes upon the earth or among yourselves except that it is in a register before We bring it into being - indeed that, for Allah , is easy -

نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے نہ ( خاص ) تمہاری جانوں میں مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وہ ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے یہ ( کام ) اللہ تعالٰی پر ( بالکل ) آسان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَاۤ
نہیں
اَصَابَ
پہنچتی
مِنۡ مُّصِیۡبَۃٍ
کوئی مصیبت
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَا
اور نہ
فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ
تمارے نفسوں میں
اِلَّا
مگر
فِیۡ کِتٰبٍ
ایک کتاب میں ہے
مِّنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
نَّبۡرَاَہَا
ہم پیدا کریں اسے
اِنَّ
بےشک
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
یَسِیۡرٌ
بہت آسان ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَاۤاَصَابَ
نہیں
مِنۡ
پہنچتی
مُّصِیۡبَۃٍ
کوئی مصیبت
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَا
اور نہ
فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہاری اپنی ذات میں
اِلَّا
مگر
فِیۡ کِتٰبٍ
ایک کتاب میں ہے
مِّنۡ قَبۡلِ
پہلے سے
اَنۡ نَّبۡرَاَہَا
یہ کہ ہم پیدا کریں اس کو
اِنَّ
یقیناً
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی
اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
یَسِیۡرٌ
بہت ہی آسان ہے
Translated by

Juna Garhi

No disaster strikes upon the earth or among yourselves except that it is in a register before We bring it into being - indeed that, for Allah , is easy -

نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے نہ ( خاص ) تمہاری جانوں میں مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وہ ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے یہ ( کام ) اللہ تعالٰی پر ( بالکل ) آسان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کوئی بھی مصیبت جو زمین میں آتی ہے یا خود تمہارے نفوس کو پہنچتی ہے، وہ ہمارے پیدا کرنے سے پہلے ہی ایک کتاب میں لکھی ہوئی ہے (اور) یہ بات بلاشبہ اللہ کے لئے آسان کام ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کوئی مصیبت نہ زمین پر پہنچتی ہے اورنہ ہی تمہاری ذات میں مگراس سے پہلے کہ ہم اُسے پیداکریں وہ ایک کتاب میں ہے۔ یقینااﷲ تعالیٰ پریہ بہت ہی آسان ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

No calamity befalls the earth or your own selves, but it is (pre-destined) in a Book before We bring it into being, Indeed it is easy for Allah.

کوئی آفت نہیں پڑتی ملک میں اور نہ تمہاری جانوں میں جو لکھی نہ ہو ایک کتاب میں پہلے اس سے کہ پیدا کریں ہم اس کو دنیا میں بیشک یہ اللہ پر آسان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہیں پڑتی کوئی پڑنے والی مصیبت زمین میں اور نہ تمہاری اپنی جانوں میں مگر یہ کہ وہ ایک کتاب میں درج ہے اس سے پہلے کہ ہم اسے ظاہر کریں۔ یقینا یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

No misfortune ever befalls on earth, nor on yourselves but We have inscribed it in the Book before We make it manifest. Surely that is easy for Allah.

کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین میں یا تمہارے اپنے نفس پر نازل ہوتی ہو اور ہم نے اس کو پیدا کرنے سے پہلے 39 ایک کتاب میں لکھ نہ رکھا ہو ۔ 40 ایسا کرنا اللہ کے لیئے بہت آسان کام ہے 41 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین میں نازل ہوتی یا تمہاری جانوں کو لاحق ہوتی ہو ، مگر وہ ایک کتاب میں اس وقت سے درج ہے جب ہم نے ان جانوں کو پیدا بھی نہیں کیا تھا ، ( ١٧ ) یقین جانو یہ بات اللہ کے لیے بہت آسان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(لوگو) جو آفتیں زمین پر آتی ہیں (مثلاً قحط زلزلہ طوفان وغیرہ) اور جو خودتم بر آتی ہیں (مثلاً دکھ بیماری موت وغیرہ) وہ سب اس آفت کے پیدا کرنے سے 4 پہلے ہی لوح محفوظ رکھی ہوئی موجود ہیں بیشک اللہ کے نزدیک یہ سب باتیں لکھ لینا) آسان ہے (کوئی مشکل کام نہیں) 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کوئی مصیبت نہ دنیا میں آئی ہے اور نہ تمہاری جانوں میں مگر وہ ایک کتاب (لوح محفوظ) میں لکھی ہے پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں۔ بیشک اللہ کے لیے یہ آسان (کام) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کوئی آفت یا مصیبت جو زمین پر (نازل ہوتی ہے) یا تمہیں پہنچتی ہے وہ سب ہم نے ایک کھلی کتاب میں لکھ رکھی ہے۔ اور ایسا کرنا یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کوئی مصیبت ملک پر اور خود تم پر نہیں پڑتی مگر پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں ایک کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے۔ (اور) یہ (کام) خدا کو آسان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Naught of distress befalleth the earth or your persons but it is inscribed in the Book even before We have created them. Verily with Allahs that is easy.

کوئی سی بھی مصیبت نہ دنیا میں آتی ہے اور نہ خاص تمہاری جانوں میں مگر یہ کہ (سب) ایک رجسٹر میں (لکھی ہیں) قبل اس کے کہ ہم ان جانوں کو پیدا کریں یہ اللہ کیلئے آسان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہیں کوئی مصیبت بھی نہیں پہنچتی ہے – نہ زمینی پیداوار میں اور نہ تمہارے اپنے نفوس کے اندر – مگر یہ کہ وہ لکھی ہوئی ہے ایک کتاب میں ، اس سے پہلے کہ ہم اس کو وجود میں لائیں اور یہ اللہ کیلئے نہایت آسان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو بھی مصیبت زمین پر اور خاص تمہاری جانوں پر آتی ہیں ( سب ) کتاب ( لوح محفوظ ) میں ان کے پیدا ہونے سے پہلے سے ( درج ) ہیں ، بلاشبہ یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر بہت آسان ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کوئی مصیبت تم پر اور ملک پر نہیں پڑتی مگر پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں ایک کتاب میں لکھی ہوئیـ ہے اور یہ کام اللہ کے لیے آسان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو بھی کوئی مصیبت پیش آتی ہے خواہ وہ زمین کے (کسی حصے) میں ہو یا خود تمہاری جانوں میں پیش آئے وہ ثبت (و مندرج) ہے ایک عظیم الشان کتاب میں اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں بیشک ایسا کرنا اللہ کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں

Translated by

Noor ul Amin

کوئی بھی مصیبت جو زمین میں آتی ہے یا خود تمہاری جان کو پہنچتی ہے وہ ہمارے ( زمین کو ) پیداکرنے سے پہلے ہی ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے ( یعنی اللہ تعالیٰ نے آسمان وزمین کی تخلیق سے پچاس ہزار سال قبل ہی ساری تقدیریں لکھ دی تھیں اب صرف رب سے دعا کے ذریعے تقدیربدلی جاسکتی ہے ) بیشک ایساکرنااللہ کے لئے آسان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نہیں پہنچتی کوئی مصیبت زمین میں ( ف٦۷ ) اور نہ تمہاری جانوں میں ( ف٦۸ ) مگر وہ ایک کتاب میں ہے ( ف٦۹ ) قبل اس کے کہ ہم اسے پیدا کریں ( ف۷۰ ) بیشک یہ ( ف۷۱ ) اللہ کو آسان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کوئی بھی مصیبت نہ تو زمین میں پہنچتی ہے اور نہ تمہاری زندگیوں میں مگر وہ ایک کتاب میں ( یعنی لوحِ محفوظ میں جو اللہ کے علمِ قدیم کا مرتبہ ہے ) اس سے قبل کہ ہم اسے پیدا کریں ( موجود ) ہوتی ہے ، بیشک یہ ( علمِ محیط و کامل ) اللہ پر بہت ہی آسان ہے

Translated by

Hussain Najfi

کوئی بھی مصیبت زمین میں آتی ہے اور نہ تمہاری جانوں میں مگر وہ ایک کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں لکھی ہوئی ہوتی ہے قبل اس کے کہ ہم ان ( جانوں ) کو پیدا کر دیں بیشک یہ بات اللہ کیلئے آسان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

No misfortune can happen on earth or in your souls but is recorded in a decree before We bring it into existence: That is truly easy for Allah:

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever hardships you face on earth and in your souls were written in the Book before the creation of the souls. This is certainly easy for God

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No calamity occurs in the earth nor in yourselves but it is inscribed in the Book of Decrees before We bring it into existence. Verily, that is easy for Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

No evil befalls on the earth nor in your own souls, but it is in a book before We bring it into existence; surely that is easy to Allah:

Translated by

William Pickthall

Naught of disaster befalleth in the earth or in yourselves but it is in a Book before we bring it into being - Lo! that is easy for Allah -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो मुसीबतें भी धरती में आती है और तुम्हारे अपने ऊपर, वह अनिवार्यतः एक किताब में अंकित है, इससे पहले कि हम उसे अस्तित्व में लाएँ - निश्चय ही यह अल्लाह के लिए आसान है -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کوئی مصیبت نہ دنیا میں آتی ہے نہ خاص تمہاری جانوں میں مگر وہ ایک کتاب میں ( یعنی لوح محفوظ میں) لکھی ہے (8) قبل اسکے کہ ہم ان جانوں کو پیدا کریں یہ اللہ کے نزدیک آسان کام ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین پر یا تم پر آتی ہو اور ہم نے اس کو پیدا کرنے سے پہلے ایک کتاب میں نہ لکھ رکھا ہو، ایسا کرنا ” اللہ “ کے لیے بہت آسان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کوئی مصیبت ایسی نہیں جو زمین میں یا تمہارے اپنے نفس پر نازل ہوتی ہو اور ہم نے اس کو پیدا کرنے سے پہلے ایک کتاب یعنی نوشتہ تقدیر میں لکھ نہ رکھا ہو۔ ایسا کرنا اللہ کے لئے بہت آسان کام ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کوئی مصیبت نہ دنیا میں آتی ہے اور نہ خاص تمہارے جانوں میں مگر وہ ایک کتاب میں لکھی ہوئی ہے قبل اس کے کہ ہم ان کو پیدا کریں، یہ اللہ کے نزدیک آسان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کوئی آفت نہیں پڑتی ملک میں اور نہ تمہاری جانوں میں جو لکھی نہ ہو ایک ایک کتاب میں پہلے اس سے کہ پیدا کریں ہم اس کو دنیا میں بیشک یہ اللہ پر آسان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کوئی آفت و مصیبت خواہ وہ دنیا میں واقع ہو یا خاص طور پر تم کو پہنچے الا یہ کہ وہ اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وہ ایک کتاب یعنی لوح محفوش میں لکھی ہوئی ہے بیشک یہ قبل از وقوع کتاب میں لکھ دینا اللہ پر بہت آسان ہے۔