Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 23

سورة الحديد

لِّکَیۡلَا تَاۡسَوۡا عَلٰی مَا فَاتَکُمۡ وَ لَا تَفۡرَحُوۡا بِمَاۤ اٰتٰىکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرِ ۣ ﴿ۙ۲۳﴾

In order that you not despair over what has eluded you and not exult [in pride] over what He has given you. And Allah does not like everyone self-deluded and boastful -

تاکہ تم اپنے سے فوت شدہ کسی چیز پر رنجیدہ نہ ہو جایا کرو اور نہ عطا کردہ چیز پر اترا جاؤ اور اترانے والے شیخی خوروں کو اللہ پسند نہیں فرماتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّکَیۡلَا
تاکہ نہ
تَاۡسَوۡا
تم افسوس کرو
عَلٰی مَا
اس پر جو
فَاتَکُمۡ
کھو جائے تم سے
وَلَا
اور نہ
تَفۡرَحُوۡا
تم اتراؤ
بِمَاۤ
اس پر جو
اٰتٰىکُمۡ
اس نے دیا تمہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَا
نہیں
یُحِبُّ
وہ پسند کرتا
کُلَّ
ہر
مُخۡتَالٍ
خود پسند
فَخُوۡرِۣ
بہت فخر جتانے والے کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّکَیۡلَا
تاکہ نہ
تَاۡسَوۡا
تم غم کرو
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
فَاتَکُمۡ
تمہارے ہاتھ سے نکل جائے
وَلَا
اور نہ
تَفۡرَحُوۡا
تم پھول جاؤ
بِمَاۤ
ساتھ اس کے جو
اٰتٰىکُمۡ
اس نے دیا تمہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یُحِبُّ
محبت کرتا
کُلَّ مُخۡتَالٍ
کسی خود پسند
فَخُوۡرِۣ
فخر کرنے والے سے
Translated by

Juna Garhi

In order that you not despair over what has eluded you and not exult [in pride] over what He has given you. And Allah does not like everyone self-deluded and boastful -

تاکہ تم اپنے سے فوت شدہ کسی چیز پر رنجیدہ نہ ہو جایا کرو اور نہ عطا کردہ چیز پر اترا جاؤ اور اترانے والے شیخی خوروں کو اللہ پسند نہیں فرماتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لئے کہ جو کچھ تمہیں نہ مل سکے اس پر تم غم نہ کیا کرو اور جو کچھ اللہ تمہیں دے دے اس پر اترایا نہ کرو اور اللہ کسی بھی خود پسند اور فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ تم اس پرغم نہ کروجوتمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور جو تمہیں وہ عطاکرے اس پر پھول نہ جاؤاوراﷲ تعالیٰ کسی خودپسند،فخرکرنے والے سے محبت نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that you may neither grieve on what has escaped you, nor over-exult on what He has given you. And Allah does not love any self-admirer, over-proud,

تاکہ تم غم نہ کھایا کرو اس پر جو ہاتھ نہ آیا اور نہ شیخی کیا کرو اس پر جو تم کو اس نے دیا اور اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی اترانے والا بڑائی مارنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تاکہ تم افسوس نہ کیا کرو اس پر جو تمہارے ہاتھ سے جاتا رہے اور اس پر اترایا نہ کرو جو وہ تمہیں دے دے اور اللہ کو بالکل پسند نہیں ہیں اترانے والے اور فخر کرنے والے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(We do so) that you may not grieve over the loss you suffer, nor exult over what He gave you. Allah does not love the vainglorious, the boastful,

۔ ( یہ سب کچھ اس لیئے ہے ) تاکہ جو کچھ بھی نقصان تمھیں ہو ا اس پر تم دل شکستہ نہ ہو اور جو کچھ اللہ تمھیں عطا فرمائے اس پر پھول نہ جاؤ 42 ۔ اللہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھتے ہیں اور فخر جتاتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس لیے تاکہ جو چیز تم سے جاتی رہے ، اس پر تم غم میں نہ پڑو ، اور جو چیز اللہ تمہیں عطا فرمادے ، اس پر تم اتراؤ نہیں ، ( ١٨ ) اور اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو اتراہٹ میں مبتلا ہو ، شیخی بگھارنے والا ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ ہم نے تم کو اس لئے بتلا دیا کہ جو چیز تم سے جاتی رہے 9 اس کا (حد سے زیادہ غم نہ کھائو 7 اور جو نعمت اللہ تعالیٰ تم کو دے اس پر غرور سے پھول نہ جائو 8 اور اللہ تعالیٰ کسی اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ جو چیز تم سے جاتی رہے اس پر غم نہ کرو اور جو چیز تم کو عطا فرمائیں اس پر اتراؤ نہیں۔ اور اللہ کسی اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( یہ تمہیں اس لئے بتایا گیا ہے) تاکہ تمہیں جو چیز ہاتھ نہ لگے اس پرت رنجیدہ نہ ہوا کرو اور جو تمہیں عطا کردیا جائے اس پر اترایا نہ کرو۔ کیونکہ اللہ کو ایسے لوگ سخت ناپسند ہیں جو اتراتے اور فخر و غرور کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگیا ہو اس کا غم نہ کھایا کرو اور جو تم کو اس نے دیا ہو اس پر اترایا نہ کرو۔ اور خدا کسی اترانے اور شیخی بگھارنے والے کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is announced lest ye sorrow for the sake of that which hath escaped you, or exult over that which He hath vouchsafed Unto you: And Allah loveth not any vainglorious boaster:

) یہ بات بتادی گئی ہے) تاکہ جو چیز تم سے لی جارہی ہے اس پر (اتنا) رنج نہ کرو اور جو چیز اس نے تمہیں دی ہے اس پر اتراؤ نہیں ۔ اور اللہ کسی اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یہ بات تمہیں اس لئے بتائی جارہی ہے ) کہ جو چیز جاتی رہے اس پر غم نہ کرو اور نہ اس چیز پر اتراؤ جو اس نے تمہیں بخشی ہے ۔ اور ( یاد رکھو کہ ) اللہ اکڑنے والوں اور فخر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ نہ لگے اس پر تم زیادہ غمگین نہ ہو اور جو چیز وہ تمہیں عطا کرے اس پر اتراؤ نہیں/ حد سے زیادہ خوش نہ ہو اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر اِترانے والے ( شیخی کرنے والے ) فخر کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ غم نہ کھایا کرو اس پر جو ہاتھ نہ آیا اور نہ شیخی کیا کرو اس پر جو اس نے تمہیں دیا، اور اللہ کسی اترانے والے شیخی خورے کو پسند نہـیں کرتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ہم نے یہ تمہیں اس لئے بتلا دیا کہ) تاکہ نہ تو تم لوگ کسی ایسی چیز پر غم کھاؤ جو تمہارے ہاتھ سے جاتی رہے اور نہ ہی کسی ایسی چیز پر اترانے لگو جو اللہ تمہیں عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا کسی بھی خود پسند شیخی باز کو

Translated by

Noor ul Amin

( یہ بات تمہیں اسلئے بتادی گئی ) تاکہ جو چیزتمہیں نہیں ملی ہے ، اس کا افسوس نہ کرو ، اورجو نعمت اس نے تمہیں عطاکی ہے اس پر اترایا نہ کرواللہ کسی بھی خودپسند اور فخرکرنے والے کو پسند نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس لیے کہ غم نہ کھاؤ اس ( ف۷۲ ) پر جو ہاتھ سے جائے اور خوش نہ ہو ( ف۷۳ ) اس پر جو تم کو دیا ( ف۷٤ ) اور اللہ کو نہیں کوئی اترونا ( شیخی بگھارنے والا ) بڑائی مارنے والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ تم اس چیز پر غم نہ کرو جو تمہارے ہاتھ سے جاتی رہی اور اس چیز پر نہ اِتراؤ جو اس نے تمہیں عطا کی ، اور اللہ کسی تکبّر کرنے والے ، فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یہ سب اس لئے ہے ) تاکہ جو چیز تم سے کھو جائے اس پر افسوس نہ کرو اور جو کچھ وہ ( اللہ ) تمہیں دے اس پر اِتراؤ نہیں کیونکہ اللہ ہر اِترانے والے ، فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In order that ye may not despair over matters that pass you by, nor exult over favours bestowed upon you. For Allah loveth not any vainglorious boaster,-

Translated by

Muhammad Sarwar

so that you would not grieve over what you have lost nor become too happy about what God has granted to you. God does not love the arrogant boastful ones who are niggardly and who try to make other people also niggardly.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In order that you may not grieve at the things over that you fail to get, nor rejoice over that which has been given to you. And Allah likes not prideful boasters.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So that you may not grieve for what has escaped you, nor be exultant at what He has given you; and Allah does not love any arrogant boaster:

Translated by

William Pickthall

That ye grieve not for the sake of that which hath escaped you, nor yet exult because of that which hath been given. Allah loveth not all prideful boasters,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(यह बात तुम्हें इसलिए बता दी गई) ताकि तुम उस चीज़ का अफ़सोस न करो जो तुम से जाती रहे और न उस पर फूल जाओ जो उस ने तुम्हें प्रदान की हो। अल्लाह किसी इतराने वाले, बड़ाई जताने वाले को पसन्द नहीं करता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(یہ بات) بتلا اس واسطے دی ہے تاکہ جو چیز تم سے جاتی رہے تم اسپر رنج (اتنا) نہ کرو اور تاکہ جو چیز تم کو عطا فرمائی ہے اس پر اتراؤ نہیں اور اللہ تعالیٰ اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں کرتا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ جو نقصان تمہیں پہنچے اس پر تم دل برداشتہ نہ ہو اور جو تمہیں اللہ عطا فرمائے اس پر پھول نہ جاؤ، اللہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں اور فخر کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ سب کچھ اس لئے ہے تاکہ جو کچھ بھی نقصان تمہیں ہو اس پر تم دل شکستہ نہ ہو اور جو کچھ اللہ تمہیں عطا فرمائے اس پر پھول نہ جاؤ۔ اللہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ جو چیز تم سے جاتی رہے تم اس پر رنج نہ کرو اور جو چیز تم کو عطا فرمائی ہے اس پر اتراؤ نہی، اور اللہ تعالیٰ کسی اترانے والے شیخی باکو پسند نہیں کرتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ تم غم نہ کھایا کرو اس پر جو ہاتھ نہ آیا اور نہ شیخی کیا کرو اس پر جو تم کو اس نے دیا اور اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی اترانے والا بڑائی مارنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم کو یہ اس لئے بتادیا ہے تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ نہ لگے تم اس پر رنجیدہ نہ ہوا کرو اور جو وہ تم کو عطا کردے تم اس پر اترایا نہ کرو اور اللہ تعالیٰ کسی اترانے والے خود ستائی کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔