Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 2

سورة المجادلة

اَلَّذِیۡنَ یُظٰہِرُوۡنَ مِنۡکُمۡ مِّنۡ نِّسَآئِہِمۡ مَّا ہُنَّ اُمَّہٰتِہِمۡ ؕ اِنۡ اُمَّہٰتُہُمۡ اِلَّا الّٰٓـِٔىۡ وَلَدۡنَہُمۡ ؕ وَ اِنَّہُمۡ لَیَقُوۡلُوۡنَ مُنۡکَرًا مِّنَ الۡقَوۡلِ وَ زُوۡرًا ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَعَفُوٌّ غَفُوۡرٌ ﴿۲﴾

Those who pronounce thihar among you [to separate] from their wives - they are not [consequently] their mothers. Their mothers are none but those who gave birth to them. And indeed, they are saying an objectionable statement and a falsehood. But indeed, Allah is Pardoning and Forgiving.

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ( یعنی انہیں ماں کہہ بیٹھتے ہیں ) وہ دراصل ان کی مائیں نہیں بن جاتیں ، ان کی مائیں تو وہی ہیں جن کے بطن سے وہ پیدا ہوئے ، یقینًا یہ لوگ ایک نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں بے شک اللہ تعا لٰی معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُظٰہِرُوۡنَ
ظہار کرتے ہیں
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنۡ نِّسَآئِہِمۡ
اپنی بیویوں سے
مَّا
نہیں ہیں
ہُنَّ
وہ
اُمَّہٰتِہِمۡ
مائیں ان کی
اِنۡ
نہیں
اُمَّہٰتُہُمۡ
مائیں ان کی
اِلَّا
مگر
الّٰٓـِٔىۡ
وہ جنہوں نے انہیں
وَلَدۡنَہُمۡ
جنم دیا انہیں
وَاِنَّہُمۡ
اور بےشک وہ
لَیَقُوۡلُوۡنَ
البتہ وہ کہتے ہیں
مُنۡکَرًا
نامعقول/ناپسندیدہ
مِّنَ الۡقَوۡلِ
بات
وَزُوۡرًا
اور جھوٹ
وَاِنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَعَفُوٌّ
البتہ بہت معاف کرنے والا ہے
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُظٰہِرُوۡنَ
ظہارکرتے ہیں
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنۡ نِّسَآئِہِمۡ
اپنی بیویوں سے
مَّا
نہیں
ہُنَّ
وہ 
اُمَّہٰتِہِمۡ
مائیں ان کی
اِنۡ
نہیں
اُمَّہٰتُہُمۡ
مائیں ان کی
اِلَّا
مگر
الّٰٓـِٔىۡ
وہی
وَلَدۡنَہُمۡ
جنہوں نے جناہے ان کو
وَاِنَّہُمۡ
اوربلاشبہ وہ لوگ
لَیَقُوۡلُوۡنَ
یقیناً کہتے ہیں
مُنۡکَرًا
نامعقول
مِّنَ الۡقَوۡلِ
بات
وَزُوۡرًا
اورجھوٹی
وَاِنَّ
اوربے شک 
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَعَفُوٌّ
یقیناًبے حدمعاف کرنے والا
غَفُوۡرٌ
نہایت بخشنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Those who pronounce thihar among you [to separate] from their wives - they are not [consequently] their mothers. Their mothers are none but those who gave birth to them. And indeed, they are saying an objectionable statement and a falsehood. But indeed, Allah is Pardoning and Forgiving.

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ( یعنی انہیں ماں کہہ بیٹھتے ہیں ) وہ دراصل ان کی مائیں نہیں بن جاتیں ، ان کی مائیں تو وہی ہیں جن کے بطن سے وہ پیدا ہوئے ، یقینًا یہ لوگ ایک نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں بے شک اللہ تعا لٰی معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں، وہ ان کی (فی الواقع) مائیں نہیں بن جاتیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے انہیں جنا تھا اور جو کچھ وہ کہتے ہیں وہ ایک ناپسندیدہ اور جھوٹی بات ہے۔ اور اللہ یقینا معاف کرنے والا بخشنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم میں سے جولوگ اپنی بیویوں سے ظہارکرتے ہیں وہ اُن کی مائیں نہیں ہیں بلکہ اُن کی مائیں وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جنا ہے اوربلاشبہ وہ لوگ یقیناایک نامعقول اورجھوٹی بات کہتے ہیں اوربے شک اﷲ تعالیٰ یقیناًبے حدمعاف کرنے والا،نہایت بخشنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those of you who declare zihar1 against their wives, they are not their mothers. Their mothers are but only those who have given birth to them. And undoubtedly they utter an evil word and a lie. And Allah is surely Most-Forgiving, Very-Merciful.

جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں تم میں سے اپنی عورتوں کو وہ نہیں ہوجاتیں ان کی مائیں ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا اور وہ بولتے ہیں ایک ناپسند بات اور جھوٹی اور اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! ) تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں کو مائیں کہہ بیٹھتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں بن جاتی ہیں۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے انہیں جنا ہے البتہ یہ لوگ ایک نہایت ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں۔ اور یقینا اللہ بہت معاف فرمانے والا بہت بخشنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those among you who divorce their wives by declaring them to be their mothers, such are not their mothers; none are their mothers except those who gave birth to them. Indeed what they say is highly contemptible and false. Verily Allah is Most Pardoning, Most Forgiving.

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں 3 ان کی بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں ، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے 4 ۔ یہ لوگ ایک سخت ، ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں 5 ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے 6 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ( ان کے اس عمل سے ) وہ بیویاں ان کی مائیں نہیں ہوجاتیں ۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنم دیا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ایسی بات کہتے ہیں جو بہت بری ہے ، اور جھوٹ ہے ۔ ( ٢ ) اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بہت بخشنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ تم میں سے اپنی جو رئوں سے ظہار کر بیٹھے ہیں ان کو ہاں بناتے ہیں وہ درحقیقت ان کیم اں نہیں ہیں ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے اور جو روں کو ماں بنا کر وہ ایک بری بیہودہ جھوٹ بات بکتے ہیں اور بیشک اللہ بڑا معاف کرنے والا بخشنے والا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں (ماں کہہ دیتے ہیں) وہ ان کی مائیں نہیں ہیں۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے اور بیشک وہ نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور یقینا اللہ معاف کرنے والے بخشنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم میں سے جو لوگ اپنی عورتوں سے ظہار کرلیتے ہیں ( یہ کہہ دیتے ہیں کہ تو میری ماں کی پیٹھ جیسی ہے) وہ (کہنے سے) ان کی مائیں نہیں بن جاتیں۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے۔ اور بلا شبہ وہ ایک نامعقول اور جھوٹ بات کہتے ہیں اور بیشک اللہ معاف کرنے والا اور مغفرت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ تم میں سے اپنی عورتوں کو ماں کہہ دیتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں (ہوجاتیں) ۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جن کے بطن سے وہ پیدا ہوئے۔ بےشک وہ نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور خدا بڑا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

As to those among you who put away their wives by pronouncing zihar their mothers they are not. Their mothers are but those who gave them birth; and verily they utter a saying disputable and false. And verily Allah is Pardoning, Forgiving.

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں تو وہ (بیویاں) ان کی مائیں (کچھ ہو) نہیں (جاتی) ہیں ان کی مائیں تو بس وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے یہ لوگ یقیناً ایک نامعقول بات اور جھوٹ کہہ رہے ہیں ۔ بیشک اللہ بڑا معاف کردینے والا ہے بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم میں سے جو اپنی بیویں سے ظہار کر بیٹھے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں بن جاتی ہیں ۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے ۔ البتہ اس طرح کے لوگ ایک نہایت ناگوار اور جھوٹی بات کہتے ہیں ۔ اور بیشک اللہ درگذر فرمانے والا اور بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ( انہیں ماں کے کسی حصے سے تشبیہ دیتے ) ہین وہ ان کی مائیں نہیں ( بن جاتیں ) ان کی مائین تو صرف وہی جنہون نے انہیں جنا ہے اور بے شک وہ لوگ البتہ بہت ہی ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہہ رہے ہیں اور بلا شبہ اللہ ( تعالیٰ ) البتہ بہت معاف فرمانے والے اور خوب بخشنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ تم میں سے اپنی عورتوں کو ماں کہہ دیتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں ہوجاتیں ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو پیدا کیا بیشک وہ نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور اللہ بڑا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم میں سے جو لوگ ظہار کرلیں اپنی بیویوں سے وہ (ان کے کہنے سے) ان کی مائیں نہیں بن جاتیں ان کی مائیں تو بس وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے اور بلاشبہ ایسے لوگ ایک بڑی ہی نامعقول اور جھوٹی بات منہ سے نکالتے ہیں اور بیشک اللہ بڑا ہی معاف کرنے والا نہایت ہی درگزر کرنے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

تم میں جو اپنی بیویوں سے ظہارکرلیتے ہیں ( یعنی جو لوگ کسی ناراضگی کی وجہ سے اپنی بیویوں سے کہہ دیتے ہیں کہ تم ہم پر ہماری ماں کی طرح حرام ہو ) وہ بیویاں دراصل ان کی مائیں نہیں بن جاتیں ، ان کی مائیں تووہی ہیں جنہوں نے انہیں جناتھا اورجو کچھ وہ کرتے ہیں وہ ایک ناپسندیدہ اور جھوٹی بات ہے اور اللہ یقینامعاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو تم میں اپنی بیبیوں کو اپنی ماں کی جگہ کہہ بیٹھتے ہیں ( ف۳ ) وہ ان کی مائیں نہیں ( ف٤ ) ان کی مائیں تو وہی ہیں جن سے وہ پیدا ہیں ( ف۵ ) اور وہ بیشک بری اور نری جھوٹ بات کہتے ہیں ( ف٦ ) اور بیشک اللہ ضرور معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظِہار کر بیٹھتے ہیں ( یعنی یہ کہہ بیٹھتے ہیں کہ تم مجھ پر میری ماں کی پشت کی طرح ہو ) ، تو ( یہ کہنے سے ) وہ اُن کی مائیں نہیں ( ہوجاتیں ) ، اُن کی مائیں تو صرف وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جَنا ہے ، اور بیشک وہ لوگ بری اور جھوٹی بات کہتے ہیں ، اور بیشک اﷲ ضرور درگزر فرمانے والا بڑا بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں ہیں ( کیونکہ ) ان کی مائیں تو بس وہی ہیں جنہوں نے انہیں جَنا ہے البتہ یہ لوگ ایک بہت بری بات اور جھوٹ کہتے ہیں اور بلاشبہ اللہ بڑا درگزر کرنے والا ، بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any men among you divorce their wives by Zihar (calling them mothers), they cannot be their mothers: None can be their mothers except those who gave them birth. And in fact they use words (both) iniquitous and false: but truly Allah is one that blots out (sins), and forgives (again and again).

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who renounce their wives by calling them mothers should know that their wives could never become their mothers. Their mothers are those who have given birth to them. The words that they speak are certainly detestable and sinful. But God is Pardoning and All-forgiving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those among you who make their wives unlawful to them by Zihar they cannot be their mothers. None can be their mothers except those who gave them birth. And verily, they utter an ill word and a lie. And verily, Allah is Oft-Pardoning, Oft-Forgiving.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those of you who put away their wives by likening their backs to the backs of their mothers, they are not their mothers; their mothers are no others than those who gave them birth; and most surely they utter a hateful word and a falsehood and most surely Allah is Pardoning, Forgiving.

Translated by

William Pickthall

Such of you as put away your wives (by saying they are as their mothers) - They are not their mothers; none are their mothers except those who gave them birth - they indeed utter an ill word and a lie. And lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम में से जो लोग अपनी स्त्रियों से ज़िहार करते हैं, उन की माएँ वे नहीं हैं, उन की माएँ तो वही हैं जिन्होंने उन को जन्म दिया है। यह अवश्य है कि वे लोग एक अनुचित बात और झूठ कहते हैं। और निश्चय ही अल्लाह टाल जाने वाला अत्यन्त क्षमाशील है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم میں جو لوگ اپنی بیبیوں سے ظہار کرتے ہیں (مثلا یوں کہہ دیتے ہیں انت علیَّ کظہر امی) وہ ان کی مائیں نہیں ہیں ان کی مائیں تو بس وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے اور وہ لوگ بلا شبہ ایک نامعقول اور (چونکہ) جھوٹ بات کہتے ہیں (اس لئے گناہ ضرور ہوگا) اور یقیناً اللہ تعالیٰ معاف کرنے والے بخشدینے والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں اس سے ان کی بیویاں ان کی مائیں نہیں بن جاتیں، ان کی مائیں وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنم دیا ہے۔ یہ لوگ ایک ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ معاف فرمانے اور درگزر کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے اظہار کرتے ہیں کہ ان کی بیویاں ان کی مائیں بہنیں ہیں ، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے۔ یہ لوگ ایک سخت ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم میں جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں ہیں، ان کی مائیں تو بس وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے، اور وہ لوگ بلاشبہ ایک نا معقول اور جھوٹ بات کہتے ہیں، اور یقینا اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں تم میں سے اپنی عورتوں کو وہ نہیں ہوجاتیں ان کی مائیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا اور وہ بولتے ہیں ایک ناپسند بات اور جھوٹی اور اللہ معاف کرنے والابخشنے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ تم میں سے اپنی بیویوں کے ساتھ ظہار یعنی بیویوں کو ماں کے ساتھ تشبیہ دے بیٹھیں تو وہ بیویاں حقیقتاً ان کی مائیں نہیں ہوجاتیں ان کی مائیں تو صرف وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے مگر ہاں یہ ظہار کرنے والے ایک نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور یقینا اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔